مہاراشٹر
وقف جائیداد کو لے کرحکومت نے اٹھایا بڑا قدم
ممبئی :مرکزی وزیربرائےاقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ پورے ملک میں وقف جائیداد کا 100 دنوں کےاندرپوری طرح ڈیجٹلائزیشن کردیا جائے گا۔ پورے ملک میں 6 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ وقف جائیداد ہیں۔ مختارعباس نقوی نے دہلی میں سینٹرل وقف کونسل کے قومی اجلاس میں ‘قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم کےتحت 8 وقف متولیوں (سرپرست) کوانعام دیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے جب وقف متولیوں کووقف جائیدادوں کا صحیح استعمال خاص طورپران کا ضرورتمندوں کے سماجی، اقتصادی اورتعلیمی طور پر با اختیاربنانے کےلئے مناسب استعمال کرنے والے متولیوں کوانعامات سے سرفرازکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ‘پورے ملک میں کام کرنے والے متولی وقف جائیداد کے کسٹوڈین (سرپرست) ہیں۔ان کی ذمہ داری ہے کہ وقف جائیداد کا صحیح استعمال اورتحفظ ہو۔مختارعباس نقوی نے کہا کہ وقف جائیداد کی 100 فیصد جیوٹیگنگ اورڈیجٹلائزیشن کے لئے مہم شروع کردی گئی ہےتاکہ پورے ملک میں واقع وقف جائیدادوں کا استعمال معاشرے کی فلاح وبہبود اوربھلائی کیلئے کیا جاسکے۔ جبکہ پورے ملک میں وقف جائیدادوں کا100 دنوں کےاندرپوری طرح ڈیجٹلائز یشن کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔مرکزی وزیرنےکہا کہ وقف ریکارڈ کےڈیجٹلائزیشن اورجیو ٹیگنگ سمیت کےلئے سینٹرل وقف کونسل ریاستی وقف بورڈوں کومالی مدد اورتکنیکی تعاون دے رہی ہے تاکہ سبھی ریاستی وقف بورڈ، وقف جائیدادوں کےڈیجٹلائزیشن کا کام طے شدہ میعاد میں پورا کرسکیں۔ مختارعباس نقوی نےکہا کہ وقف جائیدادوں سے متعلق نئےاحکامات کےلئے جسٹس (ریٹائرڈ) ذکی اللہ خان کی قیادت میں تشکیل پانچ رکنی کمیٹی کےذریعہ رپورٹ سونپ دی گئی ہے۔اس رپورٹ کی سفارشات وقف جائیدادوں کے بہتراستعمال اوردہائیوں سے تنازعہ میں پھنسی جائیدادو ں کوتنازعہ سے باہرنکالنے کےلئے وقف ضوابط کوآسان اورموثربنائےگی۔ مرکزی حکومت اس کمیٹی کی سفارشات پرریاستی حکومتوں سےتبادلہ خیال کےبعد ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : کرلا کاجوپاڑہ منشیات فروش کرنے والی ملزمہ گرفتار

ممبئی : اس مقام پر کوڈین فاسفیٹ مشروب کی بوتلوں کو فروخت کے لیے روم میں ذخیرہ کیا گیا تھا, اس پر پولس نے 01 خاتون کو زیر حراست لے کر گرفتار کر لیا, اس کی شناخت حسینہ، عمر 38 سال، رہائشی کرلا ممبئی کے طور پر ہوئی, مذکورہ ملزمہ سے ہر ایک 100 ملی کی کوڈین فاسفیٹ مشروب نشیلی ادویات کی 460 بوتلیں (قیمت 4,60,000/- روپے) ضبط کی گئی ہیں۔ مذکورہ بہترین کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے، ڈی سی پی اے این سی پورنیما چوگلے شرینگی، اور باندرہ یونٹ نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
یونیفارم سول کوڈ دراصل ‘یونیفارم سول کوڈ’ نہیں، بلکہ حکومت کی جانب سے ایک ‘کنٹرول کوڈ’ ہے: ابو عاصم اعظمی

ممبئی : ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر ریاستی صدر اور رکن اسمبلی (ایم ایل اے) ابوعاصم اعظمی نے مرکزی حکومت کے مجوزہ ‘یونیفارم سول کوڈ’ (یو سی سی ) پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ “یو سی سی بل دراصل ‘یونیفارم سول کوڈ’ نہیں، بلکہ حکومت کی جانب سے ایک ‘کنٹرول کوڈ’ ہےپریس کانفرنس کے دوران، ابو عاصم اعظمی نے یو سی سی بل کے حوالے سے اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کے لیے مقرر کردہ آخری تاریخ پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ “اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کے لیے جو مہلت یعنی 15 نومبر تک دی گئی ہے وہ ناکافی ہے؛ لہٰذا، اس آخری تاریخ میں توسیع کی جانی چاہیے۔اس عمل پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے، اعظمی نے کہا کہ “تجاویز جمع کراتے وقت شہریوں سے ان کی ذات اور مذہب کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے۔ مزید برآں، اس عمل میں شامل سوالات بھی نامناسب انداز میں ترتیب دیے گئے ہیں۔ انہی بے ضابطگیوں اور ناقص طریقوں کی وجہ سے کمیٹی کے رکن آشیش چوہان نے کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہےشہری حقوق کے معاملے پر حکومت پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “جب شہری حقوق کی بات آتی ہے، تو حکومت صرف مذہب سے متعلق معاملات پر ہی کارروائی کر رہی ہے۔”
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی ۳ گرفتار

ممبئی سائبر ساؤتھ نے ممبئی میں شئیر ٹریڈنگ انویسمنٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں بڑی کارروائی انجام دیتے ہوتےسائبر جرائم میں، 3 ملزمان کو ناگپور سے گرفتار کر کے ممبئی کے 06 اور کل 73 جرائم میں حصہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاریخ ۱۰ جون ۲۰۲۶ سے تاریخ ۸ ستمبر کے دوران، خاتون میرا آئیر اور ان کے ساتھی دار نے شکایت کنندہ کو شئیر ٹریڈنگ انویسمنٹ کے ذریعے زیادہ نفع کا لالچ دے کر شکایت کنندہ کو مختلف بینک کھاتوں میں کل 58,72,410/- اتنی رقم مختلف بینک کھاتوں میں منتقلی کر شکایت کنندہ کی دھوکہ دہی کی اس معاملہ میں سائبر پولیس تھانہ، ممبئی میں 79/2026، دفعہ 318(4)، 319(2)، 338، 340، 61(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا دفعہ 66(ک)، 66(ڈ) معلوماتی تکنیک قانون کے تحت جرم درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ جرم کی تفتیش میں شکایت کنندہ کی دھوکہ دہی کل رقم میں سے روپے 24,75,000/ رقم سنٹرل بینک آف انڈیا، شاخ، ناگپور اس بینک میں گرین گارڈن ڈیلائٹس پرالی اس کمپنی کے نام سے موجود جاری کھاتہ میں منتقل کی گئی ایسا پایا گیا تکنیکی تجزیہ اور نیشنل سائبر کرائم پورٹل پر موجود معلومات کی بنیاد پر، مذکورہ بینک کھاتہ دار ملزم کا سراغ ناگپور میں ملا ، ۲ اکتوبر کو مذکورہ جرم کے سرغنہ سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے سازش رچ کر، ملزم انیرودھ اوکے اور مرکزی سرغنہ ملزم امیت دلیپ راؤ کالے نے ملزم نام رتیک شیلیش دھارگاوے کے نام سے گرین گارڈن ڈیلائٹس پرالی کمپنی قائم کی مذکورہ کمپنی قائم کرنے کے لیے جھوٹا معاہدہ کیامرکزی سرغنہ ملزم نام امیت دلیپ راؤ کالے نے ملزم ساتھی دار نام رتیک دھارگاوے کے نام سے موجود موبائل اپنے میں لاگ ان کرکے استعمال کرکے دھوکہ دہی کا کاروبار انجام دینے کے لیے مذکورہ موبائل نمبر دیگر ساتھی داروں کو دے کر دھوکہ دہی کی رقم آن لائن منتقل کی گئی تفتیش میں اس کا خلاصہ ہوا ۔
گرفتار ملزمین کے پاس سے
1) 11 مختلف بینک کھاتوں کے ضبط کیے گئے چیک بکس اور پاس بکس
2) 25 مختلف کمپنیوں کے سم کارڈز
3) 11 بناوٹ کمپنیوں کے ربڑ اسٹیمپس اور 03 اسٹیمپ پیڈز
4) ڈیبٹ/اے-ٹی-ایم کارڈز، کیو-آر کوڈ
5) بناوٹ کمپنیوں کے کاغذات و پین کارڈز برآمد ہوئے ہیں ان کی شناخت 1) امیت دلیپ راؤ کالے، عمر- 34 سال، پلاٹ نمبر 18، واٹوڈا روڈ، چیتنیشور نگر، واٹوڈا، ناگپور، رتیک شیلیش دھارگاوے، عمر – 25 سال، نیو اندرا ریپبلکن نگر، لائن نمبر 2، جریپٹکا، ناگپور ، 3) انیرودھ ستیش اوکے، عمر – 30 سال، پلاٹ نمبر 3564 اے/1، بدھ گیا بدھ وہار کے قریب، سرسوتی نگر، جریپٹکا، ناگپور کے طور پر ہوئی ۔ مذکورہ جرم میں مرکزی سرغنہ ملزم اور اس کے دیگر 02 ساتھی داروں کو گرفتار کرنے میں ساؤتھ سائبر پولیس تھانہ،ممبئی کو کامیابی ملی ہے۔ مذکورہ قابل ستائش کارکردگی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ، ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے انجام دی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
