ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی یونیورسٹی اردو بھون کا قیام عمل میں لایا جائے، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا جلد ازجلد مکمل کرنے کا وزارت اقلیتی امور سے مطالبہ

ممبئی سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے یہاں اقلیتی محکمہ کے چیف سکریٹری کو ایک مکتوب ارسال کر کے ممبئی یونیورسٹی میں اردو بھون کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اردو بھون کے قیام کے لئے یونیورسٹی اور محکمہ اقلیتی امور نے جی آر بھی جاری کیا تھا, لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ کام مکمل نہیں ہوا اور کام کو ادھورے میں روک دیا گیا تھا, اس لئے اب اردو بھون کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اردو بھون کے قیام کے لئے کتنے فنڈ کی منظوری دی گئی ہے اس میں اب تک کتنی بجٹ خرچ ہوا ہے, اس کام کو اچانک کیوں بند کیا گیا۔ اس کے پس پشت کیا وجوہات کارفرما تھی کیا اس کام کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ایجوکیشن محکمہ، محکمہ اقلیتی کا کیا منصوبہ ہے اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لئے اردو بھون کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے, یہ مطالبہ مکتوب میں اعظمی نے کیا ہے۔
جرم
ممبئی شاطر کار چور اور ۷۰ جرائم میں ملوث گرفتار

ممبئی اور اطراف میں کار سمیت اس میں موجود مہنگے سامان چوری کرنے والے ایک شاطر چور کو ممبئی پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی کے وڈالا علاقہ میں ایک سرخ رنگ کی ہونڈا سٹی کار پارک تھی اور شکایت کنندہ نے اسے لاک کر کے پارک کیا تھا نامعلوم چور نے اسے لاک توڑ کر چوری کر کے فرار ہو گیا۔ یہ کار ۲۶ جون سے ۳۰ جون کے دوران چوری کی گئی تھی۔ ممبئی کے ورلی وڈالا، جے جے، مجگاؤں، ناگپاڑہ سائن میں تقریبا ۱۵۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پولس نے ملزم کو سانتا کروز سے حراست میں لیا, اس کے قبضے سے چوری کے تین موبائل برآمد ہوئے۔ آر اے قدوائی مارگ کے کار چوری کے کیس میں اسے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے مسروقہ مال اور کار برآمد کر لی گئی, اس نے چوری کی اس کار کا استعمال دیگر چوری میں بھی کیا تھا۔ ملزم کے خلاف گجرات، احمد آباد، سورت، پونہ پمپری چنچوڑ، تھانہ میرابھائندر ناسک رائے گڑھ میں ۷۰ سے زائد معاملات درج ہیں ملزم کی شناخت جنید یونس شیخ عرف بمبیا ۳۵ سالہ کے طور ہوئی ہے اور یہ جونا کھار کا رہائشی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کے دادر کبوترخانہ پر احتجاج، حالات قابو میں کشیدگی برقرار

ممبئی : ممبئی دادر میں کبوتر خانوں کو بند کئے جانے کیخلاف صبح جین سماج نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاج کے دوران جین سماج مشتعل ہوگیا اور کبوتر خانہ پر لگائے گئے ترپالیں اور بامبو ہٹانا شروع کردیا۔ اس دوران پولیس نے مداخلت کی تو پولیس اور مظاہرین میں دھکا مکی ہوگئی۔ جین سماج کی روایت ہے کہ وہ صبح پرندوں کو دانہ ڈالتے ہیں, ایسے میں بی ایم سی نے ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کبوتر خانوں کو بند کر دیا ہے۔ ممبئی شہر میں تمام کبوتر خانوں میں دانا ڈالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جین سماج میں اس سے ناراضگی پائی گئی ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایک اہم میٹنگ طلب کی تھی, جس میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ کبوتروں کے فضلات سے ہونے والی بیماریوں کے سدباب کیلئے اس کے فضلات بٹ کو فوری طور پر صاف کرنے کا نظم کیا جائے گا, اتنا ہی نہیں دانا ڈالنے کا وقت بھی مقرر ہوگا۔ اسی دوران آج جین سماج نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس میں خواتین بھی شامل تھی۔ خواتین نے یہاں ترپالیں ہٹانے کے ساتھ تمام بامبو نکال دئیے اور ایک مرتبہ پھر دادر کبوترخانہ کو کبوتروں کی رہائش گاہ کیلئے کھول دیا گیا۔
دادرمیں کبوتروں کی فضلات سے بیماری کی شکایت کے بعد بی ایم سی اور ہائیکورٹ نے کبوتر خانوں کو بند کرنے کا فرمان جاری کیا تھا اور کبوتر کو دانا ڈالنے پر جرمانہ اور کیس درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ ماہم میں کبوتر کو دانا ڈالنے پر ممبئی پولیس نے پہلا کیس درج کیا ہے۔ اسی کے ساتھ اب دادر میں کبوتر خانہ پر سے ترپالیں نکالنے کے بعد حالات کشیدہ ضرور ہے, لیکن امن وامان برقرار ہے۔ دادر میں پولیس کے اضافی بندوبست کو تعینات کیا گیا ہے۔ ممبئی میں جس طرح سے کبوتر خانہ کو بند کیا گیا ہے اس پر جین سماج مضطرب ہے اور اس نے اس کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔
جین سماج کا کہنا ہے کہ شراب گٹکا اور نشے پر پابندی عائد کی جائے۔ شراب بندی ہو لیکن کبوتروں کے دانا ڈالنے کو ہی سرکار نے جرم قرار دیا ہے یہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب اور گٹکا کھانے سے بھی بیماری نہیں ہوتی ہے؟ اس کے باوجود اس سے سرکار کو ٹیکس ملتا ہے, اس لئے ہم بھی سرکار کو ٹیکس دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبوتروں کو دانا ڈالنا اور جانوروں چرند پرند کی خدمت کرنا یہ ایک تہذیبی ورثہ ہے, ایسے میں کوئی بھی اس قسم کی پابندی عائد نہیں کر سکتا اس کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔ دادر میں کبوتر خانہ بند کرنے کے بعد دوبارہ جین سماج نے اسے کھول دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرہ کے بعد حالات قابو میں ہے لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
دادر کبوتر خانہ پر احتجاج کے بعد منگل پربھات لوڈھا کی امن کی اپیل

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر منگل پربھات لوڈھا نے دادر کبوتر خانہ کو احتجاج کے بعد اب جین سماج سے اپیل کی ہے کہ وہ امن وامان برقرار رکھیں, انہوں نے کہا کہ سرکار نے کبوتر خانہ سے متعلق فیصلہ لیا تھا اور گزشتہ روز وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اس متعلق اہم فیصلہ لیا تھا, لیکن اس کے باوجود یہ احتجاجی مظاہرہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے کبوتر خانہ سے متعلق میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس سے ہونے والی بیماری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے سد باب کیلئے وزیر اعلی نے اہم فیصلہ لیا تھا کبوتروں کو دانا ڈالنے سے متعلق احتیاط اور شرائط پر بھی غور کیا گیا تھا اور وزیر اعلی نے اس متعلق کاروائی نہ کرنے کا بھی حکم دیا تھا, لیکن اس کے باوجود آج اچانک یہ احتجاجی مظاہرہ درست نہیں تھا۔ منگل پربھات لوڈھا نے اس متعلق جین سماج سے امن وامان کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرہ کے بعد حالات پرامن ہے, لیکن کشیدگی برقرار ہے پولیس نے اب اس معاملہ میں قانون چارہ جوئی کر نے کے ساتھ ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا