Connect with us
Thursday,13-August-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ڈینگو سے ۷؍سالہ بچے کی موت سے شہر میں سنسنی پھیلی

Published

on

dengue1

دھولیہ(اسٹاف رپورٹر) شہر میں دینگو کا قہر پھیلنے سے اہلیان شہر پریشان ہوگئے ہیں، ڈینگو پر قابو پانے کی اصل وجوہات کو پس پشت ڈال کر عام عوام پر رعب جمانے کی ادھوری پالیسی سے ڈینگو کا حل نظر نہیں نکل پانا قابل تشویش ہے۔شہر میں ڈینگو کی بیماری پر قابو پانے کے لیے وقتی مہم چلائی گئی تھی ہر علاقہ میں ایک بار کارپوریشن محکمہ کے ملازمین نے گھروں گھر جانچ کرکے پانی کے ذخیرے میں دوائیں ڈالنے کا کام کرکے ۲۵۰؍ سے زائد ذخائر کو ضائع کرنے کا فوری حکم دیا جہاں انہیں یقین ہوگیا تھا کہ پانی میں ڈینگو کےمچھروں کی افزائش کے امکانات ہیں انہیں ضائع کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ کئی علاقوں سے شکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ کارپوریشن کے ملازمین ایک مرتبہ بھی ہمارے گھروں تک نہیں پہنچے ہیں۔ شہر میں کارپوریشن کی وجہ سے خستہ حال سڑکوں پر بارش کے پانی سے جمع شدہ کیچڑ اور غلیظ پانی سے بیماریوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔اس ضمن میں کارپوریشن نے کئی گھروں پر نوٹس جاری کرکے کاروائی کا حکم دیا ہے۔ ڈینگو کی اس مہم میں مستقل کام کرنے کی بجائے فوٹو بازی کرکے کارپوریشن نے اپنی ذمہ داری سے جان چھڑانے کی کوشش کی ہیں۔ شہر میں زبردست بارش کے باوجود دس دنوں بعد پینے کا پانی مہیا کیا جانے سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہیں۔ پینے کے پانی کے متعلق اب تک عوام کو صحیح طرح سے مطمئن کرنے میں کارپوریشن ناکام ہوئی ہے۔ علاقوں کے کارپوریٹرس بھی پینے کا پانی مہیا کرانے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں، سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ۱۳۶؍کروڑ روپئے کی امرت جل یوجنااسکم میں کارپوریشن نے کیا رول ادا کیا ہے۔ شہر میں پائپ لائن کے ایک سو چھتیس کروڑ روپئے کی رقم معمولی نہیں تھی لیکن اس ضمن میں بدعنوانی کا شبہ پایا گیا ہے۔ عوام نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے متعلق اپنا حق مانگنا چھوڑ دیا تو انہیں گندگی میں جینے پر مجبور کرکے صحت کے ساتھ کھلواڑکیا جارہا ہے۔ کارپوریشن محکمہ میں ابیٹنگ، فاگنگ ،فوارنی جیسے کاموںمیں بدعنوانی کرنے کا موقع تلاش کیا جاتا ہے۔سال بیت جاتے ہیں لیکن علاقوں میںٹھیکیدار کے لگائے ہوئے افراد نظر نہیں آتے ہیں تو اس معاملہ میں ٹھیکیدار اور کارپوریٹرس کی ملی بھگت سے کچھ اور معاملات تو نہیں انجام دیئے جارہے ہیں؟ ڈینگو کی بیماری پھیلنے کے بعد بھی علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ نہیں کیا جارہا ہے۔ مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے گھروں گھر دھواں پھیلاکر بیماری کے خاتمے والے کاموں کو نہ جانے کیوں روک دیا گیا ہے۔اس طرح کی لاپرواہی سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے یکے بعد دیگر اس دنیا سے رخصت ہونے کے عمل سے ڈینگو کی بیماری لقمہ اجل بننے کا سبب بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ شہر کے جونے دھولیہ علاقہ میں ایک ۴۵؍سالہ شخص کی ڈینگو سے موت واقع ہوئی تھی ،ابھی ایک اور معصوم بچہ عین دیوالی کے خوشیوں کے تہوار پر اپنے افراد خانہ سے جدا ہوگیا۔شہر کے کنوسا کانوینٹ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والامعصوم ۷؍سالہ لڑکا وینے نند کمار پاچپوتے کی ڈینگو بیماری سے موت واقع ہوئی ہے۔ تیز بخار آنے کے بعد رپورٹ میں ڈینگو کے مرض کے متعلق پتہ چلا دوران علاج وینے نندکمار کی طبیعت نازک ہوتی چلی گئی اور خوشیوں کا تہوار غم میں تبدیل ہوگیا۔کارپوریشن اس معاملہ میں سنجیدگی اختیار نہیں کرتی ہے تو مزید جانیں چلی جائے گی، پرائیوٹ دواخانوں میں ڈینگو کے علاج میں ہزاروں روپئے خرچ ہورہے ہیں۔ عوام کو اعتماد میں لے کر کارپوریشن اجلاس اور اسٹینڈنگ کمیٹی میں اس موضوع کو اہم ایجنڈے میں شامل کرکے زیر بحث لاکر عملی کاروائی کی جانی چاہیے ایسے نازک حالات میںکارپوریٹرس اور عوام کا ربط مضبوط ہونا چاہیے لیکن کاروائی نہ ہونے کی صورت میں عوام کارپوریٹرس سے بدظن ہوتی جارہی ہیں۔ شہر کے حالات پر دانشوران تبصرے شروع کردیئے ہیں جلد ہی افسران و ملازمین کی بدعنوانی کا پردہ فاش ہوسکتا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی بی ایم سی ‘ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر انگلش اسکول نمبر 01’ میں جونیئر کے جی سے گریڈ 4 کے لیے داخلے مطلوب

Published

on

SCHOOL

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، باجی پربھو دیش پانڈے مارگ، شیواجی نگر مارکیٹ کے قریب، ممبئی (04 ڈبلیو)، گوونڈی 04، ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، میں نئی ​​تعمیر شدہ عمارت میں ‘ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر انگلش اسکول نمبر 01’ کے نام سے ایک انگلش میڈیم اسکول شروع کیا ہے۔

یہ اسکول مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے نصاب کی پیروی کرتا ہے اور جونیئر کے جی سے گریڈ 4 تک کلاسز کا انعقاد کرے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت گوونڈی اور آس پاس کے علاقوں میں غیر مجاز اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو ترجیحی داخلہ دیا جائے گا۔ سیٹوں کی تعداد محدود ہونے کی وجہ سے بی ایم سی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ زیادہ سے زیادہ والدین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔

خواہشمند والدین داخلہ کے لیے درج ذیل پتے پر رابطہ کریں
پتہ : پہلی منزل، ممبئی پبلک اسکول، شیواجی نگر اسکول کمپلیکس نمبر 4، باجی پربھو دیشپانڈے مارگ، شیواجی نگر مارکیٹ کے قریب، گوونڈی (مغربی)، ممبئی – 400 043۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ایف-ساؤتھ’ اور ‘ایچ-ایسٹ’ وارڈوں کی طرف سے کی گئی کارروائی، دادر اور سانتا کروز علاقوں میں 15 دکانیں ہٹا دی گئیں

Published

on

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ’پیڈسٹرین فرسٹ‘ راہگیر پہلے مہم کے ایک حصے کے طور پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے، جس کا مقصد فٹ پاتھوں سے رکاوٹیں ہٹانا اور پیدل چلنے والوں کے لیے چلنے کے قابل بنانا ہے۔ اس اقدام کے تحت، دادر کے علاقے (‘ایف-ساؤتھ’ وارڈ کی طرف سے) اور سانتاکروز کے علاقے (‘ایچ-ایسٹ’ وارڈ کی طرف سے) میں فٹ پاتھ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے والی 15 غیر مجاز دکانوں اور 15 غیر مجاز ہاکروں کو آج (13 اگست 2026) ہٹا دیا گیا۔ ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق میونسپل کمشنر اشونی بھیڈےکی رہنمائی میں۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) کی قیادت پراجکتا ورمالاونگیرے، ممبئی میونسپل کارپوریشن غیر مجاز ہاکروں اور تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے لیے ’پیڈسٹرین فرسٹ‘ مہم کو نافذ کر رہی ہے، اس طرح رکاوٹوں سے پاک فٹ پاتھوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر (زون-2) پرشانت ساپکلے کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنر (ایف-ساؤتھ وارڈ) کی قیادت میں ‘ایف-ساؤتھ’ وارڈ کے ذریعہ دادر (مشرقی) علاقے میں کارروائی کی گئی اس مہم کے دوران، دادر (مشرق) میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر روڈ کے ساتھ فٹ پاتھ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے والے 04 غیر مجاز دکانوں، 12 عارضی ترپالوں کے شیڈ، 06 غیر مجاز پلیٹ فارم (کٹے*) اور 15 ہاکروں کو ہٹا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (زون-3) وشواس موٹے کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنر (ایچ-ایسٹ) کی قیادت میں۔ مردولا اینڈے، ‘ایچ-ایسٹ’ وارڈ نے آج سانتا کروز (ایسٹ) کے علاقے میں تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی۔ اس کارروائی میں ٹی پی ایس-3 علاقے میں سڑک 6، 7 اور 11 کے ساتھ واقع چھ غیر مجاز دکانوں کے ساتھ ساتھ نانا صاحب دھرمادھیکاری مارگ کے ساتھ فٹ پاتھ پر واقع پانچ غیر مجاز دکانوں کو مسمار کرنا شامل ہے۔ اس آپریشن میں ایک فوڈ وین بھی شامل تھی۔ اس ڈرائیو نے تقریباً 500 میٹر فٹ پاتھ کی جگہ صاف کر دی ہے، جس سے پیدل چلنے والوں کے لیے پیدل چلنا آسان ہو گیا ہے۔

دریں اثنا، میونسپل کارپوریشن پیدل چلنے والوں کے لیے صاف اور قابل رسائی فٹ پاتھوں کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ نتیجتاً، انتظامیہ نے فٹ پاتھوں میں رکاوٹ بننے والی غیر مجاز تعمیرات یا ان پر کوئی مواد رکھنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ایسی خلاف ورزیاں دیکھنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ہوٹل بل کی ادائیگی پر تنازع قتل سے سنسنی، پولس کی بڑی کارروائی ۲۴ گھنٹے میں قتل کا معمہ حل، دو گرفتار ملزمین کا اعتراف جرم

Published

on

ARREST..2

ممبئی میں ایک ہوٹل میں بل کی ادائیگی کے تنازع کے بعد ایک نوجوان کے قتل کا سنسنی خیزواقعہ پیش آیا جس کے بعد یہاں کشیدگی پھیل گئی, جبکہ پولس نے ۲۴ گھنٹے کے اندر ہی ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ گوریگاؤں پولس اسٹیشن کی حدود میں ۱۱ اگست کو رات میں سلمان ہوٹل کے قریب ایک شخص کو شدید طور سے زدوکوب کیا گیا۔ عزیز محمد عتیق خان ۳۰ سالہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ پولس نے اس قتل کی انکوائری شروع کر دی۔ پولس میں مقتول کے بھائی کے بتایا کہ عزیز خان نے سلمان ہوٹل کے مالک دانش خان کو دو افراد کو ہوٹل کے بل کی ادائیگی کرنے کو کہا اس دوران مقتول سے اس دونوں نے حجت کی اور کہاُ کہ اس سے تیرا کیا تعلق ہے تو ہم کو نہیں جانتا۔ تیرے کو دیکھ لیں گے۔۔۔ پھر ان دونوں نے متاثرہ پر حملہ کر دیا عزیز خان کے سر پر لکڑی کا باکس مار دیا جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا اور ڈاکٹروں نے اسے علاج کے دوران مردہ قرار دیا۔ پولس نے قتل کا معاملہ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کردیا ملزمین کی گرفتاری کے لئے ۶ ٹیمیں تشکیل دی گئی اس کے بعد پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور پولس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ ملزمین کی شناخت اجئے منی اپادھیائے ۳۹ سالہ اور وکاس دیوراج پاسوان ۳۲ آفس بوائے کے طور پر ہوئی ہے۔ ۲۴ گھنٹے کےاندر ہی پولس نے اس قتل کے معمہ کو حل کر کے ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان