Connect with us
Tuesday,02-December-2025

سیاست

کرونا وائرس ایک بڑا چیلنج لیکن ملک کے لئے موقع بھی: انوراگ

Published

on

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ اور کاپوریٹ انوراگ ٹھاکر نے چین میں کرونا وائرس کو ایک بڑے چیلنج بتانے کے ساتھ ہی ملک کے لئے مینوفیکچرنگ کے شعبہ کو آگے بڑھانے کا موقع بھی قرار دیا ہے۔
مسٹر ٹھاکر نے آج یہاں نامہ نگاروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کا پتہ لگتے ہی ہندوستان نے فورا حرکت میں آتے ہی اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کےلئے اپنے ہوائی جہاز بھیجے اور انہیں وہاں سے محفوظ باہر نکالا۔
انہوں نے بتایا کہ ہندوستان الیکٹرونک کا سامان اور دواؤں کے لئے کچے مال کے لئے چین پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ملک کے کچھ شعبوں پر یقینی طور سے اثر پڑا ہے۔ ایسے میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکنا ضروری ہے۔ ہندوستان نے اس معاملے میں متعدد اقدامات کئے ہیں۔
مرکزی وزیر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ حالانکہ کرونا وائرس کا پھیلنا تشویش کی ہے لیکن یہ ہندوستان کے لئے مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں نئے مواقع لے کر آیا ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ چین پر کچے مال کے لئے انحصار کم کرنے کے لئے ملک میں اب مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کو بڑھانے پر زور دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوںنے کہا کہ حکومت اس بات کی بھی کوشش کررہی ہے کہ کرونا وائرس کے وجہ سے چین سے درآمد کرنے والے کون سے شعبہ متاثر ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں حال ہی میں ایک میٹنگ ہوئی ہے۔

(جنرل (عام

میرا روڈ میں ’’سیرت النبی ﷺ و اتحادِ اُمت‘‘ کانفرنس… 3500 سے زائد شرکاء کی اِس تاریخی کانفرنس میں شرکت

Published

on

میرا روڈ :
جماعتِ اسلامی ہند میرا روڈ کے زیرِ اہتمام “سیرت النبی ﷺ و اتحادِ اُمت“ کے عنوان سے ایک شان دار اور پرشکوہ کانفرنس این ایچ اسکول گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، جس میں 3500 سے زائد مرد و خواتین کی غیر معمولی شرکت نے اسے ایک تاریخی اجتماع بنا دیا۔

افتتاحی کلمات ڈاکٹر طارق شاہ (امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند ، میرا روڈ) نے پیش کیے اور واضح کیا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد اُمتِ مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا، سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں اسلامی کردار سازی کرنا، اور معاشرے میں نبوی مشن کے احیاء کی جدوجہد کو مضبوط بنانا ہے ۔ ساتھ ہی جماعت اسلامی کی سرگرمیوں، ذیلی تنظیموں اور پروجیکٹس کے بارے میں بھی وضاحت کی۔اور اُنہوں نے کہا کہ اس اجتماع کا بنیادی مقصد سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں اُمت کو ایک مرکز پر جمع کرنا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کی جدوجہد کو مضبوط بنانا ہے۔
صدارتی خطاب جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نے فرمایا، جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔مولانا نے خطاب میں کہا کہ امت کی کامیابی سیرتِ نبوی ﷺ کی مکمل پیروی میں ہے۔ اگر مسلمان نبی کریم ﷺ کے اخلاق، عدل، اور دعوتی حکمت کو اختیار کریں تو معاشرہ امن و انصاف کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ سیرت رسول اللہ کی روشنی میں رہنمائی کی اور کہا کہ کہ دین ہمیں عدل، دیانت اور خدمتِ خلق کا حکم دیتا ہے، اور یہی اوصاف ایک مضبوط قوم اور ترقی یافتہ سماج کی بنیاد بنتے ہیں۔

خطاب عام سے امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر مولانا الیاس خان فلاحی، ناظم شہر جماعت اسلامی ہند ممبئی جناب راشد خان ، مہتمم دارالعلوم عزیزیہ مولانا عبداللہ قاسمی، امام حیدری مسجد سید حسن امام، اور سیاسی رہنما سید مظفر حسین نے خطاب کیا۔
دیگر مقررین نے ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کے کردار، خاندانی نظام کی مضبوطی، اسلامی تحریکات میں خواتین کے فعال رول، اور نبی کریم ﷺ کے مشن— پیغامِ دین کی اشاعت اور بہترین اخلاقی کردار کی تشکیل— جیسے اہم موضوعات پر جامع روشنی ڈالی۔ آخر میں کانفرنس انچارج عطاءالحق نے تمام شرکاء، سماجی و دینی قائدین، عوام، اور تنظیمی شعبہ جات— ایس آئی او، جی آئی او اور یوتھ موومنٹ— کی خدمات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔اجتماع کا اختتام مولانا زکریا صاحب کی پُرسوز دعا پر ہوا۔

Continue Reading

سیاست

بلدیاتی انتخابات : مہایوتی میں اختلاف، نلیش رانے پر کیس درج، ووٹروں میں نقدی تقسیم کرنے کا سنگین الزام، اتحادی پارٹیوں میں رسہ کشی

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات میں شیوسینا شندے سینااور بی جے پی آمنے سامنے آگئی ہے۔ شیوسینا لیڈر نلیش رانے نے الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی کارکن ووٹوں کیلئے نقدی تقسیم کر رہے ہیں اور انہوں نے فیس بک لائیو بھی کیا تھا جس کے سبب ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اس بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی اتحادی پارٹیوں میں ٹکراؤ اور تنازع پیدا ہوگیا ہے سندھودرگ میں نلیش رانے نے الیکشن کے دوران بی جے پی کارکن کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے نقدی تقسیم کر نے کا الزام عائد کیا تھا اس مسئلہ میں نلیش رانے کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے اس پر وضاحت کی ہے کہ ذاتی طور پر کسی کے گھر پر اصول کے مطابق فیس بک لائیو نہیں کیا جاسکتا اسی بنیاد پر اب نلیش رانے کی مشکلات بڑھ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی کے گھر جاکر فیس بک لائیو کرنا قواعد اور اصول وضوابط میں نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے نقدی کی تقسیم سے متعلق انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ نلیش رانے پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے نلیش رانے نے بی جے پی کارکن کے گھر پر چھاپہ مار کر سنگین الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی ووٹروں میں نقدی تقسیم کر رہی ہے اور انہوں نے کار بھی پکڑنے کا دعوی کیا تھا جو یہاں گشت کر رہی تھی گزشتہ شب بھی نلیش رانے نے نقدی کی تقسیم کی شکایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کارکنان نقدی تقسیم کر رہے ہیں نلیش رانے کے الزامات کو بی جے پی نے مسترد کر دیا ہے لیکن اس معاملہ میں انکوائری بھی شروع کردی ہے۔ نلیش رانے نے گزشتہ شب بھی نقدی تقسیم کا الزام عائد کیا اور پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت کی جس کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔

Continue Reading

(Tech) ٹیک

منافع کی بکنگ، ایف آئی آئی کی فروخت کے درمیان ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں کمی

Published

on

ممبئی، 2 دسمبر، منافع کی بکنگ، ایف آئی آئی کے اخراج اور اس ہفتے آر بی آئی کی کلیدی پالیسی میٹنگ سے قبل خدشات کے درمیان منگل کو گھریلو ایکویٹی انڈیکس کم ہو گئے۔ سینسیکس 503.63 پوائنٹس یا 0.59 فیصد گر کر 85,138.27 پر بند ہوا۔ 30 حصص والے انڈیکس نے گزشتہ سیشن کے 85,641.90 کے بند ہونے کے خلاف سیشن کا آغاز 85,325.51 پر کیا تھا۔ بینکنگ، آئی ٹی، اور دیگر ہیوی وائٹس میں فروخت کے درمیان انڈیکس میں مزید کمی آئی، جو انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 85,053.0 کو چھو گئی۔ نفٹی 143.55 پوائنٹس یا 0.55 فیصد گر کر 26,032.20 پر بند ہوا۔ "کمزور ہوتے روپے اور مسلسل ایف آئی آئی کے اخراج پر تشویش کے درمیان گھریلو مارکیٹوں میں منافع کی بکنگ جاری رہی۔ اسی دوران، ایس ای بی آئی کے ضوابط کے مطابق این ایس ای کے سیکٹرل انڈیکس میں تبدیلی نے بڑے بینکنگ کاؤنٹرز میں اصلاحات کی،” تجزیہ کاروں نے کہا۔ تجزیہ کاروں نے مزید کہا کہ قریبی مدت میں، مضبوط جی ڈی پی کے اعداد و شمار اور امریکہ-بھارت تجارتی بات چیت کے ارد گرد غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آر بی آئی کی شرح میں کمی کی توقعات ختم ہونے سے سرمایہ کاروں کو برتری حاصل ہو سکتی ہے۔ سینسیکس ٹوکری سے، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایکسس بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، بی ای ایل، ایل اینڈ ٹی، پاور گرڈ، بجاج فن سرو، مہندرا اینڈ مہندرا، آئی ٹی سی، ٹاٹا موٹرز پی وی اور ایچ سی ایل ٹیک منفی علاقے میں بند ہوئے۔ ایشین پینٹ، بھارتی ایئرٹیل، ماروتی سوزوکی، بجاج فائنانس اور ہندوستان یونی لیور کی قیمتیں بلند رہیں۔

فروخت کے دباؤ کے درمیان زیادہ تر سیکٹرل انڈیکس کا کاروبار کم ہوا۔ نفٹی فن سروسز 249 پوائنٹس یا 0.10 فیصد گرا، نفٹی بینک 407 پوائنٹس یا 0.68 فیصد، نفٹی آٹو 13 پوائنٹس یا 0.05 فیصد گرا، اور نفٹی ایف ایم سی جی 109 پوائنٹس یا 0.20 فیصد کم ہوا۔ "زیادہ تر شعبے سرخ رنگ میں بند ہوئے، نجی بینکوں اور مالیاتی خدمات میں بالترتیب 0.7 فیصد اور 0.8 فیصد کمی ہوئی۔ اس کے برعکس، پی ایس یو بینک انڈیکس میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ اس کے مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا،” سدھارتھا کھیمکا، ہیڈ آف ریسرچ، ویلتھ مینیجمنٹ لمیٹڈ، ویلتھ مینجمنٹ لمیٹڈ، ویلتھ رینسل سروس نے کہا۔ سیکٹرز – بشمول آٹو، ریئلٹی اور کنزیومر ڈیوربلز – نے مارکیٹ کے محتاط جذبات کے درمیان منافع کی بکنگ دیکھی۔ کھیمکا نے مزید کہا کہ نومبر کے لیے ماہانہ آٹو والیوم مارکیٹ کی توقعات سے تجاوز کر گئے، جس میں تہوار کے بعد کی ہول سیلز تمام حصوں میں مضبوط نمو دکھاتی ہیں، جو تہوار کے آرڈر کے بیک لاگ اور ڈیلر کی انوینٹری کو معمول پر لانے سے تعاون کرتی ہے۔ وسیع تر انڈیکس نے بھی اس کی پیروی کی۔ نفٹی سمال کیپ 100 98 پوائنٹس یا 0.55 فیصد گر گیا، نفٹی مڈ کیپ 100 نے 132 پوائنٹس یا 0.22 فیصد کی کمی کی، اور نفٹی 100 نے سیشن کا اختتام 126 پوائنٹس یا 0.47 فیصد زیادہ ہوا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com