Connect with us
Sunday,20-September-2026

(جنرل (عام

گنیش اتسو سے قبل سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرنے کے لئے ٹھیکیدار نے کرائی یقین دہانی

Published

on

(وفا ناہید )
بھیونڈی تعلقہ کے مانکولی ، چنچوٹی روڈ پر انجور فاٹا سے لے کر مالوڈی تک بے شمار کھڈے ہوگئے ہیں جس سے مقامی شہریوں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اس ضمن میں مقامی لوگوں کی جانب سےکئے گئے مطالبے پر سپریم انفراسٹرکچر کمپنی کی جانب سے انجورفاٹا سے چنچوٹی روڈ کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ گذشتہ کئی روز سے جاری شدید اور موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑک کی مرمت کا کام بند کردیا گیا تھا۔ لیکن سپریم کمپنی نے کہا ہے کہ خواہ کتنی بھی بارش ہو لیکن گنیش اتسو سے قبل سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا جائے گا اس طرح کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح ہو کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بھیونڈی تعلقہ کے مانکولی ، انجورفاٹا ، چنچوٹی تک 26 کلومیٹر طویل راستے کی دیکھ بھال اس کی مرمت اور ٹول وصولی کا کام میسرز سپریم انفراسٹرکچر کمپنی کو دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ سپریم کمپنی کی لاپرواہی کی وجہ سے انجورفاٹا سے لے کر مالوڈی تک تقریباً پانچ کلومیٹر تک بڑی تعداد میں بے شمار کھڈے ہوگئے ہیں اور آئندہ ہفتے میں گنیش اتسو بھی آرہا ہے۔ تہواروں کا سیزن شروع ہونے کی وجہ سے سامانوں کی خریداری کرنے کے لئے اس سڑک پر جہاں لوگوں کی بھیڑ میں اضافہ ہوا ہے وہیں سامانوں کو لے جانے والے ٹیمپو ، ٹرکوں اور بڑے بڑے مال بردار ٹریلروں کی نقل و حمل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مین روڈ پر ہوئے کھڈوں کے باعث مقامی لوگوں سمیت گاڑیوں کےڈرائیوروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ مقامی لوگوں کی جانب سے سڑک کی مرمت کے لئے گزشتہ نومبر 2019 میں احتجاج کرتے ہوئے ٹول وصولی کا کام بند کرا دیا گیا تھا۔ جس کے لئے گاؤں سنگھرش سمیتی نے ٹول پلازہ کے دفتر میں تالا بند کردیا تھا۔ دیہی عوام کا مطالبہ تھا کہ جب تک سڑک کا کام مکمل نہیں ہوجاتا ہے اس وقت تک ٹول وصولی بند کی جائے۔ ٹول پلازہ کے دفتر میں تالا بند کرنے کے معاملے میں ٹول کمپنی کی شکایت پر بھیونڈی تعلقہ پولیس نے تقریباً 25 افراد کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا تھا۔
واضح ہو کہ سڑک کی مرمت کے مطالبے کو لے کر مقامی افراد ، گرام وکاس سنگھرش سمیتی اور ایم این ایس (منسے) کی جانب سے احتجاج کرنےکی وجہ سے عوامی تعمیراتی سب ڈویژن بھیونڈی اور سپریم انفراسٹرکچر کمپنی کی جانب سے کچھ جگہوں پر سڑک کو سیمینٹ کنکریٹ بنانے کے لئے اور کچھ جگہوں پر سڑکوں کے کھڈوں کو بھرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس دنوں سے ہورہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے سڑک کی مرمت کا کام نہیں ہوپا رہا تھا۔اس ضمن میں سپریم کمپنی کے جنرل منیجر ضمیر شیخ نے کہا ہے کہ ہمیں قوی امید ہے کہ چاہے کتنی بھی بارش ہو لیکن گنیش اتسو سے قبل سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
اس سڑک کے بارے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انجورفاٹا ، چنچوٹی روڈ دلدلی زمین سے ہوکر گزرا ہے۔ سڑک کا بیشتر حصہ کھاگ کھاڑی سے ملحق ہے جس کی وجہ سے سڑک کی تعمیر کے بعد بھی بار بار سڑک ٹوٹ جاتی ہے اور اس پر جگہ جگہ کھڈے پڑجاتے ہیں لہذا مستقبل میں لوگوں کے خوشگوار سفر کے لئے حکومت کی ہدایت پر سڑک سیمنٹ کنکریٹ سے تعمیر کی جائے گی۔ مسلسل موسلادھار بارش اور دلدل کی وجہ سے سڑک بہہ گئی تھی جس کے لئے کانگریس کے وفد کی کوششوں کے نتیجے میں ریاستی وزیر تعمیر عامہ اشوک راؤ چوہان کی جانب سے اس سڑک کی مرمت کے لئے ایک خصوصی اسکیم کے تحت سات کروڑ روپئے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ بارش بند ہوتے ہی محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعے آر سی سی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔ مذکورہ جانکاری دیتے ہوئے سپریم کمپنی کے جنرل منیجر ضمیر شیخ نے کہا کہ آر سی سی روڈ کا کام مکمل ہوجانے کے بعد مقامی افراد ، گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور ممبئی ناسک شاہراہ اور ممبئی احمد آباد شاہراہ کے لئے جانے والے مسافروں کے لئے یہ راستہ انتہائی آرام دہ ہوجائے گا اور سفر بھی آسان ہوجائے گا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کیسل روڈ پر دل دہلا دینے والے حادثے میں تین افراد ہلاک، ایک زخمی

Published

on

Mumbai Coastal Road

ممبئی؛ ممبئی کی کوسٹل روڈ پر ایک بی ایم ڈبلیو کار فلمی انداز میں پل سے نیچے گر گئی۔ یہ کوئی فلمی سین نہیں بلکہ ایک دل دہلا دینے والا حادثہ تھا۔ پولیس نے لاپرواہی اور تیز رفتار ڈرائیونگ سمیت الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق 20 ستمبر 2026 کو صبح تقریباً 05:03 بجے کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیوکار (رجسٹریشن نمبر ڈی ڈی 01 سی 6302) میرین ڈرائیو سے حاجی علی کے قریب پہنچی۔ جا رہی ہے کوسٹل روڈ کی شمالی طرف کی لین پر سفر کرتے ہوئے، خاص طور پر لال لاجپت رائے کالج اور لوٹس برج کے قریب، یہ گاڑی کوسٹل روڈ پل کے پاس سے گزری۔ یہ ایک ایسے علاقے میں گرا جہاں کار پارکنگ کی تعمیراتی سرگرمیاں جاری تھیں۔ حادثے میں چار افراد شامل تھے۔ نائر ہسپتال، ممبئی کے طبی اہلکار۔ نے ان میں سے تین کو مردہ قرار دیا ہے۔ ایک شخص زخمی ہوا ہے اور اس وقت ممبئی کے نیر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ زخمی شخص کا نام: 1) آدتیہ کلپیشور اوسوال، عمر 23 سال، جب کہ مرنے والے کی عمر تین سال ہے۔ جو اموات ہوئی ہیں ان میں 1) دھریہ درشن سیٹھ، عمر 17 سال 2) آدتیہ جکاسانیہ، عمر 19 سال 3) شاہنے گجر، عمر 21 سال، تاردیو تھانہ پولیس کے افسران اور ٹیم موقع پر موجود ہے، اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ ڈی سی پی جینیٹ مینا نے تصدیق کی کہ اس معاملے میں ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک شخص کا رابطہ منقطع ہوا، جس کی وجہ سے اس کی گھبرائی ہوئی بیوی نے اغوا کی کرائی ایف آئی آر درج۔

Published

on

I.-Airport

پونے : ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ایک تاجر کا رابطہ ختم ہوگیا۔ اس کی مسلسل ناقابل رسائی اس کی بیوی کو پریشان کر دیا اور اس نے اس کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی۔ بیوی نے امیگریشن کے مسائل کا بہانہ بنایا تھا۔ اس نے یہ اس حقیقت کو چھپانے کے لیے کیا کہ اس سفر میں ایک خاتون دوست بھی اس کے ساتھ تھی، جب کہ گھر میں اس نے بتایا تھا کہ یہ سفر خالصتاً کاروباری مقاصد کے لیے تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 46 سالہ شخص، جو لانڈری کا کاروبار کرتا ہے، نے 14 ستمبر کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کوالالمپور جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ منصوبہ اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب امیگریشن حکام کو پتہ چلا کہ خاتون جس پاسپورٹ پر سفر کر رہی تھی، وہ پرانا ہے اور اسے پہلے ہی گمشدہ قرار دے دیا گیا تھا۔

قانونی پیچیدگیوں کے خوف سے اور اس ڈر سے کہ اس کی بیوی کو پتہ چل جائے گا کہ وہ کسی دوسری عورت کے ساتھ سفر کر رہا ہے، اس نے مبینہ طور پر امیگریشن کے مسائل کے بارے میں ایک کہانی گھڑ لی۔ سہار پولیس اسٹیشن کے ایک افسر کے مطابق، جب تاجر کی خاتون دوست کو امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے روکا تو اس نے اپنا سفر منسوخ کر دیا، اپنا موبائل فون بند کر دیا اور اس کے ساتھ چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس چلا گیا۔ تاہم، ایئرپورٹ سے نکلنے سے پہلے، اس نے اپنی اہلیہ کو لینڈ لائن سے فون کیا اور بتایا کہ اسے امیگریشن کے مسائل کی وجہ سے اپنا موبائل فون حوالے کرنا پڑا۔ افسر نے بتایا کہ اگلے دن اس نے اپنی بیوی سے واٹس ایپ ویڈیو کال پر مختصر بات کی اور وہی کہانی دہرائی۔ جب اس کا فون بعد میں ناقابل رسائی تھا، تو اس کی بیوی بدھ کو پولیس کے پاس گئی، جس کے بعد اس کی شکایت کی بنیاد پر اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی۔ بدھ کی رات، ایف آئی آر کے بارے میں جاننے کے بعد، وہ شخص سہار پولیس اسٹیشن گیا اور اس نے اعتراف کیا کہ اس نے امیگریشن کے مسائل کے بارے میں کہانی گھڑ لی ہے۔ افسر نے کہا کہ پولیس دو ہفتوں کے اندر عدالت میں سی سمری کلوزر رپورٹ داخل کرے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ درجہ بندی اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب کوئی مقدمہ کسی حقیقی غلط فہمی کی وجہ سے درج کیا گیا ہو یا جب کیس نہ تو مکمل طور پر سچا ہو اور نہ ہی مکمل طور پر غلط ہو۔

Continue Reading

(جنرل (عام

پاسپورٹ کی میعاد کے لیے قوانین میں تبدیلی : نئے اصول کے تحت 15 سال سے کم عمر کے بچوں کا پاسپورٹ 18 سال کا بچہ نہیں ہو جاتا کارآمد رہے گا۔

Published

on

Passport

نئی دہلی : حکومت نے 15 سال سے کم عمر کے بچوں کے پاسپورٹ سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ اب اس عمر سے کم عمر بچوں کو جاری کیا جانے والا 36 صفحات پر مشتمل معیاری پاسپورٹ پانچ سال یا جب تک بچہ 18 سال کا نہیں ہو جاتا، جو بھی پہلے ہو، کارآمد رہے گا۔ وزارت خارجہ نے پاسپورٹ (ترمیمی) قواعد، 2026 کو مطلع کیا ہے، جو جمعرات کو گزٹ آف انڈیا میں شائع ہونے کے بعد نافذ ہوا تھا۔ اگر کسی بچے کو 12 سال کی عمر میں پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے، تو اس کا پاسپورٹ پانچ سال تک کارآمد رہے گا، یعنی جب تک کہ وہ 17 سال کی عمر کو نہ پہنچ جائے۔ تاہم، اگر کوئی بچہ 14 سال کا ہے، تو اس کا پاسپورٹ اس وقت تک کارآمد رہے گا جب تک کہ وہ 18 سال کا نہ ہو جائے۔ یہ تبدیلی پاسپورٹ رولز، 1980 کے رول 12(1اے) میں کی گئی ہے۔

اس سے قبل، حکومت نے پاسپورٹ خدمات کی فیسوں میں بھی نظر ثانی کی تھی، جو 1 جولائی سے لاگو ہوتی ہے۔ 36 صفحات پر مشتمل عام بالغ پاسپورٹ کی نئی درخواست یا تجدید کی فیس اب 2,500 ہے، جو کہ پہلے 1,500 تھی۔ 60 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کر دی گئی ہے۔ تتکال سروس کے تحت 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 5,000 اور 60 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 6,000 کر دی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان