سیاست
بھیونڈی میں کانگریس پارٹی کے مرکزی دفترکا افتتاح ریاستی صدر نانا بھاؤ پاٹولے کے ہاتھوں کیا گیا
بھیونڈی: (نامہ نگار )
بھیونڈی کے زکواۃ ناکہ واقع کانگریس پارٹی کے مرکزی دفتر کی اعلیٰ طرز پر کی گئی تزئین کاری کے بعد اس کا افتتاح ریاستی صدر نانا بھاؤ پاٹولے کے ہاتھوں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر کانگریس کے اعلیٰ لیڈران نے شہر میں ایڈوکیٹ عبدالرشید طاہر مومن کی قیادت میں متحد ہوکر پارٹی کی بقاء اور اور اس کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ اعلیٰ لیڈران نے کانگریس کے کچھ لیڈران کے ذریعہ پارٹی کے مقامی لیڈران سے ناراضگی اور پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ پارٹی سے بڑھ کر کسی کی کوئی اہمیت نہیں ہے، پہلے پارٹی ہے اس کے بعد ہی کچھ اور۔ ریاستی لیڈران نے سخت لہجہ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی کانگریسی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو پارٹی اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
واضح ہوکہ گزشتہ دنوں زکوٰۃ ناکہ واقع میونسپل کارپوریشن کے سامنے واقع کانگریس کے مرکزی دفتر کی تزئین کاری کے بعد افتتاح کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں مہاراشٹر اسمبلی کے سابق اسپیکر اور کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا بھاؤ پاٹولے،کارگزار صدر عارف نسیم خان،نائب صدر موہن جوشی اورریاستی کانگریس کے اعلیٰ لیڈران موجود تھے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اور ریاستی لیڈروں کا کارکنان کے ذریعے کلیان بائی پاس پر شاندار استقبال کیا گیا۔شرکاء کا کلیان روڈ پر جگہ جگہ استقبال کیا گیانیز لیڈران پر پھول برسائے کئے گئے۔
ریاستی لیڈران سب سے پہلے کلیان ناکہ پر نو تعمیر شدہ راجیو گاندھی چوک پر راجیو گاندھی کے مجسمہ پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا، اس کے بعد کانگریس کے مرکزی دفتر پہنچ کر اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نانا پاٹولے نے مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے ملک میں کورونا کی وباء کی ذمہ داری وزیر اعظم نریندر مودی کے سر پھوڑتے ہوئے کہا کہ نمستے ٹرمپ کے سبب ہی کورونا نے ملک میں دستک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، بے روز گاری میں اضافہ ہورہا ہے، ملک کی اہم کمپنیوں، ایئرپورٹ ، ریلوے وغیرہ کو فروخت کیا جارہا ہے اس کی جانب سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے ملک میں کورونا کی وباء کو پھیلایا جارہا ہے۔ انہوں نے شیوسینا اور این سی پی کے لیڈران پر بھی طنز کیا۔
عارف نسیم خان نے بھی اپنی تقریر میں مرکزی حکومت کے کام کاج پر سخت تنقید کی، انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ کانگریس نے ہمیشہ ہی بھیونڈی شہر کو دیا ہے۔ کانگریس نے1999ء میں جس وقت موجودہ صدر اور اس وقت کے رکن اسمبلی عبدالرشید طاہر مومن کی کوششوں سے اس وقت کے آنجہانی وزیر اعلیٰ ولاس راؤ دیشمکھ نے پاور لوم پر ساڑھے چار سو کروڑ روپیوں کی سبسیڈی دی، بجلی بل کم کیا، پاور لوم کو راحت دلائی۔ کانگریس نے ہمیشہ ہی سے اس شہر کو کچھ نہ کچھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈران مل کر پارٹی کے لئے کام کریں ، پارٹی صدر کے ساتھ مل کر شہر میں کانگریس کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں انہوں نے سخت لہجہ میں کہا کہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں رہنے والوں کے خلاف ہائی کمان سخت اقدام کرے گی۔
تقریب افتتاح کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر اور لیڈران کے ساتھ شہر کی تعمیر وترقی کو لیکر مختلف میٹنگیں بھی کی گئیں۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ کانگریس کے اہم لیڈران خود بھیونڈی میں آکر پاور لوم کے مسائل کو لیکر میٹنگ کی۔ صنعت کاروں اور پاور لوم کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں صنعت پارچہ بانی کی ترقی میں حائل دشواریوں پر گفتگو کی گئی۔ جس میں سبسیڈی کے لئے آن لائن اور آف لائن اندراج کے ساتھ پاور لوم کے دیگر مسائل پر کھل کر گفتگو ہوئی۔ میٹنگ میں نانا پاٹولے نے کہا کہ وہ جلد ہی وزیر اعلیٰ اور متعلقہ لیڈران و افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کرکے پاور لوم انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد لیڈران نے ٹیچروں اور ان کی تنظیموں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی گئی جس میں اساتذہ کے اہم مسئلوں پر بحث و مباحثہ کیا گیا، میٹنگ میں ہی نانا پاٹولے نے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کو فون کرکے انہیں اس سلسلے میں جلد سے جلد ایک میٹنگ منعقد کرنے کو کہا جس پر وزیر محترمہ نے اس پر رضا مندی ظاہر کی اور ٹیچروں کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس کے بعد کانگریسی لیڈران پپو راکا سے خیر سگالی ملاقات اور چائے پینے کی غرض سے ان کے دفتر گئے۔ جہاں کارپوریٹروں کے ساتھ بھی گفتگو کی گئی۔ وہاں بھی کانگریس کے اعلیٰ لیڈران نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر عبدالرشید طاہر مومن کے ساتھ مل کر سبھی متحد ہوکر پارٹی کو بڑھائیں اور مضبوط کریں۔ تاہم لیڈران اس بات سے ناراض نظر آئے کہ کارپوریٹروں کی میٹنگ پپو راکا کے دفتر میں میں رکھی گئی۔ ان کا خیال تھا کہ میٹنگ کانگریس آفس میں ہونی چاہئے تھی۔پارٹی لیڈران کا شاندار عشائیہ پارٹی کے مقامی صدر عبدالرشید طاہر مومن کے رہائش گاہ پر رکھا گیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
