Connect with us
Sunday,31-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

شہر کی رونق ماند, کاروبار منجمد, شب برات کے موقع پر متوسط طبقہ بھکمری کا شکار

Published

on

(خیال اثر)
شب و روز لوہے سے نبرد آزما مالیگاوں ان دنوں تھم سا گیا ہے. کرونا وائرس نے اس شہر حسیں کی ساری رونقیں چھین لی ہیں. لاک ڈاون نے گلیوں کو سونا اور سڑکوں کو سنسان کرکے رکھ دیا ہے. مرد و خواتین کے چہروں پر اداسیوں کا پہرہ ہے تو بچوں کی آنکھوں میں سوالات کا ہجوم ہے کہ اب کیا ہوگا. کہنا یہ چاہئے کہ اس درجہ تفرک نے جمع رکھا ہے ڈیرہ گھر میں بچے بھی اب پہلے سی شرارت نہیں کرتے
شب و روز لوہے سے لڑنے والا یہ شہر حسیں 2001 کے خونی و المناک فساد کے بعد 2006 اور 2008 میں ہونے والے بم دھماکوں کے غمناک حصار سے نکلنے بھی نہیں پایا تھا کہ آج لاک ڈاون کی مصیبت سے نبرد آزما ہے. ارباب سیاست و حکومت کی عدم توجہی اس شہر کی ساری رونق کو گہن آلود کرنے کے در پے ہے. کہنا چاہئے کہ ساز دل خاموش ہوا ہے. ہر حساس دل یہ کہنے پر مجبور ہے کہ دل تو اپنا اداس ہے ناصر شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے-
شہر کا سارا کاروبار منجمد ہو کر رہ گیا ہے تو مزدور طبقہ بھکمری کے دہانوں پر پہنچ چکا ہے. شہر کے بے شمار مخیر حضرات اور ادارے حسب استطاعت سلم و مضافاتی علاقوں میں ریلیف کی تقسیم کاری کررہے ہیں لیکن چونکہ ان کے پاس کوئی منظم پروگرام یا ترتیب نہیں ہے اس لئے وہ طبقہ جو اپنے انا و خوداری کو کھونا نہیں چاہتا حد درجہ پریشان ہے. یہ وہ طبقہ ہے کہ جو سڑکوں, چوک چوراہوں پر آ کر ہاتھ پھیلانا پسند نہیں کرتا ان کے درد کا درماں کسی صاحب ثروت کے پاس نہیں. شہر کے مخیر حضرات اور متعبر علمائے کرام کو چاہئے کہ وہ مل بیٹھ کر ایسا کوئی پروگرام ترتیب دیں کہ شہر میں ایک معاشرے کی تشکیل ہو جائے. ان ساری باتوں سے پرے پولیس محکمہ بھی لاک ڈاون کو لے کر سنجیدگی کی بجائے بے رحمی کا مظاہرہ کررہا ہے. اپنی ضروریات کی تکمیل کے لئے سڑکوں, گلیوں, چوک چوراہوں پر نکلنے والے افراد کی بے دردی سے پٹائی کسی دن کسی بڑے ہنگامے کا سبب بن سکتی ہے اس لئے محکمہ پولیس کو چاہئے کہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ سجھوتا کر لے. گزشتہ دنوں ضلع ایس پی شریمتی ڈاکٹر آرتی سنگھ نے 2006 بڑا قبرستان و مشاورت چوک بم دھماکوں کی برسی کے تناظر میں مالیگاوں کا دورہ کیا اور شہریان سے گزارش کی کہ شب برات کا موقعہ اور بم دھماکوں کی برسی کے پیش نظر قبرستان یا چوک چوراہوں پر جمع نہ ہوں جس سے لاء اینڈ آرڈر میں کوئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے.
اب دیکھنا یہ ہے کہ بم بلاسٹ کا سانحہ جھیلنے والا مالیگاوں لاک ڈاون کے عمل سے گزرتے ہوئے کس طرح اپنے آپ کو سنبھالے رکھتا ہے کیونکہ 2006 اور 2008 بم دھماکوں کے بعد یہ پہلی برسی ہوگی جس میں بم دھماکوں کے شہیدان کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نہیں پہنچ سکیں گے. اس تناظر میں کل جماعتی تنظیم اور ساتھی نہال احمد کے ذریعے بنائی گئی ندھرمی سنگھٹنا کا رول رہتا ہے یا یہ شہریان کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں اس کی وضاحت نہیں ہو پائی ہے حالانکہ قبرستان کے ٹرسٹٹان نے اپنے بیان سے واضح کردیا ہے کہ شب برات کے موقع پر اہالیان شہر اپنے اہل خانہ کی قبروں کی زیارت یا دعا اور نماز کے لئے قبرستان کی جانب رخ نہ کریں. ٹرسٹٹان کے پیش نظر یہ اعلان اور فیصلہ بروقت اور صحیح بھی ہے کیونکہ شب برات کے موقع پر قبرستان میں لاکھوں کا مجمع ہو جاتا ہے. راستے چوک چوراہے محدود ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے لاک ڈاون کا مسئلہ ہی فوت ہو جاتا ہے. کرونا وائرس جیسی خطرناک اور جان لیوا بیماری کو شکست دینے کے لئے شہریان کا بھی اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ لاک ڈاون کے پیش نظر خود کو بھی بچائیں اور اپنے اہل خانہ کے علاوہ پورے شہر کو اس خطرناک وباء سے بچانے کی سعی میں سختی سے کاربند رہیں کیونکہ اس موقع پر ذرا سی غلطی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com