Connect with us
Saturday,07-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بی ایم سی غیر قانونی جھونپڑیوں کو توڑنے میں ڈرون کی مدد لے گی

Published

on

موصولہ خبروں سے ملی جانکاری کے مطابق ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں غیر قانونی جھونپڑے بنانے میں شہ دینے والی بی ایم سی اب انہیں توڑنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لے گی۔ بی ایم سی کا کہنا ہے کہ اب وہ ممبئی میں غیر قانونی جھونپڑیوں کو توڑنے میں ڈرون کی مدد لے گی۔ اس سے کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعات کو روکا جاسکتا ہے۔
بی ایم سی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کچھ دن پہلے ہی دهسر دریا میں غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے بنائے گئے 95 جھونپڑیوں کو خارج کر دیا گیا تھا۔ یہاں کی جھونپڑیوں کو ہٹانے کے لئے ممبئی میں پہلی بار ڈرون کا استعمال کیا گیا، اور یہ بہت کامیاب رہا۔ انہوں نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران مقامی افراد کا کیا رد عمل ہے، ڈرون کیمرے سے اس کی نگرانی میں یہ بہت مددگار ثابت ہو گا۔ اس کے ساتھ مواقع کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس اور بی ایم سی ملازمین مختصر وقت میں حکمت عملی کو آسانی سے تبدیل کرسکیں گے۔
افسر نے بتایا کہ ہم ہر کریک ایکشن سے پہلے مقامی پولیس افسر کو مطلع کرتے ہیں اور ان سے فورس کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور وہ ہمیں پولیس فورس بھی فراہم کرتے ہے۔ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں بڑی کارروائی یا مشتبہ علاقے میں کریک ایکشن کے وقت پولیس جوانوں کے ساتھ ڈرون کیمرے کے استعمال کی بھی درخواست کریں گے۔
افسر نے بتایا کہ ممبئی میں متعدد مقامات پر کریک ڈاؤن کے دوران بی ایم سی ملازمین اور پولیس اہلکاروں کو بھاری مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ بی ایم سی کو 15 جنوری کے بعد غیر قانونی جھونپڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دہسر میں 10، وکھرولی میں 25، بھانڈوپ میں 35، ایل بی ایس مارگ پر 61، دہسر میں 95 اور گوریگاؤں میں شاستری نگر نالے کو وسیع کرنے کے لئے 2020 غیر قانونی جھونپڑیوں کے خلاف کریک ایکشن لیا گیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ دہسر میں کریک ڈاؤن کے دوران ڈرون کے ذریعے لوگوں پر نظر رکھی جارہی تھی۔ اس سے کسی طرح کے ممکنہ احتجاج کو لے کر تیاری کرنے میں مدد مل سکتی تھی۔

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، ‎رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ ‎عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com