Connect with us
Monday,25-August-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

اسمبلی الیکشن اپنے آخری مراحل میں، 19 اکتوبر کو تشہیری مہم کا آخری دن

Published

on

مالیگاؤں (وفا ناہید) مہاراشٹر اسمبلی الیکشن 2019 اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، کل 19 اکتوبر کو اسمبلی الیکشن کی تشہیری مہم کا آخری دن ہے، اس اسمبلی الیکشن میں کانگریس اور مجلس اتحاد المسلمین کے درمیان سخت مقابلہ ہے، کانگریس کی اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے آصف شیخ رشید امیدوار ہے تو مجلس اتحاد المسلمین نے سابق ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کو ٹکٹ دیا ہے، جب دنگل میں موجودہ اور سابق ایم ایل ایز کے درمیان ٹکراؤ ہے تو مقابلہ خود بخود دلچسپ ہوگیا ہے، جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ نزدیک آتی جارہی ہے ویسے ویسے عوام اور امیدواروں کا تجس بڑھتا جارہا ہے، ویسے بھی یہ سیاست میں آخری وقت تک کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ جیت کا سہرا کس کے سر ہوگا؟ اور ہار کا مزہ کون چکھے گا؟ 21 اکتوبر بروز پیر کو شہر کی عوام ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گی اور 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا، ایگزٹ پول کی مان کر چلیں تو اگلا ایم ایل اے مجلس کا ہوگا، الیکشن میں 2 دن باقی ہے اور کئی مقامات پر عوام ووٹنگ لسٹ میں نام نہ ہونے کی وجہ سے پریشان نظر آئیں، کئی مقامات پر BLO عوام کے گھروں تک ووٹر سلپ پہنچاتے نظر آئے، سیاسی پارٹیاں بھی اپنی آخری کوشش میں مصروف عمل ہیں، جمعیت علماء مالیگاؤں کی جانب سے ایک اپیل جاری کی گئی ہے کہ اپنا جمہوری و دستوری حق ضرور استعمال کریں ملکی، صوبائی اور مقامی سطح پر انتخابات کے موقع پر ووٹ دینا جمہوری و دستوری حق ہے، شرعی اعتبار سے ووٹ کی حیثیت شہادت، وکالت اور سفارش کی ہے۔ آج کل کے حالات کے اعتبار سے اسی مرد یا خاتون کو ہندوستانی شہری سمجھا جائیگا، جو اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال کرے گا، اس لیے 21 اکتوبر 2019 بروز پیر ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر صبح کی اولین ساعتوں میں اپنا ووٹ دے کر فارغ ہو جائیں، تاکہ بعد میں شرپسند عناصر کو کوئی موقع نہ مل سکے، امن عامہ کے لیے بنائے گئے قوانین کا لحاظ تو ضرور رکھیں لیکن بلاکسی ڈر اور خوف کے اپنے پسندیدہ امیدوار کو اپنا قیمتی ووٹ دیں، اپنے ضروری کاغذات کسی بھی شخص کو نہ دیں، اپنے گھروں میں خواتین کو بھی پابند کریں، اپنے گھر کی میت کے ووٹ سلپ کا غلط استعمال ہرگز نہ ہونے دیں۔ اللہ تعالی امانت دار، انسانیت کا درد رکھنے والے، اسلام اور مسلمانوں سے ہمدردی اور محبت رکھنے والے لوگوں کو اقتدار عطا فرمائے، آمین۔ کل یعنی 19 اکتوبر کو تشہیری مہم کے آخری دن ہے اور کل سے پورے شہر میں سناٹا چھا جائے گا، جلسے جلوس، ریلی اناؤئسنگ سب خاموش ہوجائیں گے، یوں تو مالیگاؤں اسمبلی حلقہ سینڑل میں اسمبلی الیکشن کے تعلق سے کافی خوش وخروش پایا جارہا ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ کون ہوگا مالیگاؤں کا اگلا ایم ایل اے ؟ یہ فیصلہ تو مالیگاؤں کی عوام کریں گی 21 اکتوبر کو۔

(جنرل (عام

ممبئی گنپتی اتسو پر پولس کا خصوصی حفاظتی انتظامات : پولس کمشنر دیوین بھارتی

Published

on

visarjan & police

ممبئی : ممبئی پولس نے گنپتی اتسو کے تناظر میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں جوائنٹ پولس کمشنر ستیہ نارائن چودھری سمیت اعلیٰ افسران کو بندوبست پر تعینات کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی ممبئی پولس کے ایڈیشنل کمشنر، ۳۶ ڈی سی پی، ۵۱ اے سی پی، ۲۳۳۶ افسران، ۱۴۴۳۰ اہلکاروں سمیت اضافی پولس فورس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولس کی دستوں میں فساد مخالف دستہ، آرپی ایف، ایس آر پی ایف، کیوک رسپاؤنس فورس، ڈیلٹا کامبیکٹ، ہوم گارڈ اور دیگر فورس کی بھی تعیناتی کی گئی ہے نظم و نسق کی برقراری کیلئے پولیس نے خصوصی انتظامات گنپتی منڈلوں پر سیکورٹی کا انتظام کیا ہے کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو اس لئے پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیڑبھاڑ کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ مشتبہ اور مشکوک افراد پر نظر رکھے اور بھیڑ بھاڑ کے دوران پولس کے ساتھ تعاون کرے ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے گنپتی کے پیش نظر افسران کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر عام تعطیل کا مطالبہ، جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یکم ربیع النور سے ماہم درگاہ پر پرچم کشائی سے آغاز

Published

on

Mhim-&-Khilafat

ممبئی : ممبئی شہر میں جشن ولادت پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ آج سے ماہم درگاہ سے شروع ہو گیا ہے۔ ماہم درگاہ میں پرچم کشائی کے ساتھ ۱۵۰۰ سوسالہ جشن میلاد کا آغاز کیا گیا ہے ممبئی میں گنپتی وسرجن کے سبب جلوس ۸ ستمبر کو نکالا جائے گا لیکن جشن ولادت یکم ربیع النور سے ہی آغاز ہو چکا ہے۔ ماہم درگاہ میں منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے اس متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۱۲ ربیع النور سے متعلق مختلف تقریبات کی تفصیلات بتائی اور کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے امن کے پیغام کو عام کیا ہے, اس لئے ہم نے ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارگی کا ثبوت دیتے ہوئے برادان وطن کیلئے جلوس عید میلاد النبی کا انعقاد ۸ ستمبر کو کیا ہے, جبکہ ۵ ستمبر کو جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجدوں خانقاہوں میں تزک و احتشام کے ساتھ منائی جائے گی چراغاں ہوگا۔ ماہم درگاہ میں بھی یکم ربیع النور سے پرچم کشائی پرچم رسالت کے ساتھ جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا آغا ز ہو گیا ہے۔ سہیل کھنڈوانی نے بتایا کہ سرکار سے درگاہ ٹرسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر یک روزہ شراب بندی اور سرکاری تعطیل کا اعلان کرے, کیونکہ یہ سرکاری تعطیل ۵ ستمبر کو ہے ایسے میں تعطیل کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیر مخدوم صاحب چیریٹیبل ٹرسٹ اور حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پیغمبر اسلام کے 1500 ویں یوم ولادت، عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 12 روزہ جامع پروگرام کا اعلان کر رہے ہیں۔ منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی کی قیادت میں، جشن یکم ربیع النور سے 12 ربیع الاول تک روحانی، سماجی اور خیراتی پروگراموں کا ایک سلسلہ پیش کرے گا۔ اس کا آغاز پیر، اگست 25، 2025 کو ماہم درگاہ کیمپس میں پرچم کشائی (پرچم کشائی) کی تقریب اور ڈف پروگرام کے ساتھ منعقد ہوا یہ جشن کمیونٹی کی صفائی مہم، رہبر فاؤنڈیشن کے البرکات ملک محمد اسلام اسکول میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز زندگی پر تعلیمی سیشن اور طلباء میں کتابوں اور اسکولی سامان کی مفت تقسیم کے ساتھ جاری رہے گا۔

پروگرام کی ایک اہم خصوصیت 30 اگست 2025 بروز ہفتہ “پیغمبر اسلام کی میراث – انصاف، مساوات اور راستی” کے موضوع پر انٹرایکٹو اور بین المذاہب سیشن ہے، جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آفاقی تعلیمات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مدعوکیا جائے گا۔

عوامی فلاح و بہبود کے مضبوط عزم کے تحت، ماہم درگاہ کیمپس میں یکم ستمبر سے 3 ستمبر 2025 تک تین روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد ہوگا یہ کیمپ بالاجی اسپتال، انجمنِ اسلام راؤسہ کار اسپتال اور کالسیکر اسپتال کے تعاون سے ضروری صحت کی خدمات فراہم کریں گے، بشمول دل کا معائنہ، اور خواتین کے لیے خصوصی دیکھ بھال اور آنکھوں کے معائنے۔ یہ جشن بروز جمعہ 5 ستمبر 2025 کو کئی اہم تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جس میں ماہم درگاہ اور حاجی علی درگاہ میں موئے مبارک کی زیارت بھی شامل ہے۔ اس دن ونجواڑی مسجد سے جلوس (جلوس) کے شرکاء میں ریفریشمنٹ کی تقسیم بھی کی جائے گی۔ ۸ ستمبر جلوس عید میلاد النبی پر جے جے کے قریب ایک عظیم الشان اسٹیج بنایا جائے گا۔ یہاں سے یکجہتی اور امن کے پیغام و سیرت کو عام کیا جائے گا۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات کو عام کرنے کی غرض سے اس تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جمعرات، 4 ستمبر 2025 کو ایک خصوصی یوم درود شریف منایا جائے گا، جس کا ہدف 15 کروڑ درود شریف کو متعدد مقامات پر اور آن لائن جمع کرانے کے ذریعے پڑھنا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com