Connect with us
Thursday,06-August-2026

(جنرل (عام

سوراج ابھیان نے منریگا کی اجرت کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی

Published

on

Supreme-Court

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا) کے مزدوروں کو بقایا اجرت ادا کرنے کے مطالبے اور اس کے بجٹ میں بھاری کمی کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے مدِ نظر مزدوروں کے سامنے ممکنہ سنگین بحران کے سلسلے میں سوراج ابھیان کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔

سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کے ذریعہ دائر ایک عرضی میں غیر سرکاری تنظیم ’سوراج ابھیان‘ نے عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منریگا کے نفاذ کے لئے حکومت کو ہدایت دے۔ اس رضاکارانہ تنظیم میں سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو اور کئی ممتاز سماجی کارکن، صحافی اور وکیل وغیرہ شامل ہیں۔

پیشہ سے وکیل ،سوراج ابھیان کے جنرل سکریٹری اویک ساہا کی عرضی میں منریگا کے لیے مناسب فنڈز کو یقینی بنانے، آگلے تیس دنوں کے اندر تمام زیر التواء اجرت کی ادائیگی، فی خاندان کو 50دنوں کے کام کا اضافی حق فراہم کرنے کے علاوہ دیگر مسائل پر ہدایت جاری کرنے کی اسدعا کی گئی ۔

عرضی گزار نے میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے دستیاب اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے مفاد عامہ کی اس عرضی پر جلد از جلد سماعت کی بھی سپریم کورٹ سے درخواست کی۔

عرضی میں ’سوراج ابھیان‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ کروڑوں مزدوروں کی اجرت مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈز کی ناکافی الاٹمنٹ کی وجہ سے زیرالتوا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ کووڈ- 19 وبا اور مرکزی حکومت کے مبینہ غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں کروڑوں منریگا مزدوروں نے اپنی روزی روٹی کھو دی تھی۔

عرضی گزار نے یہ بھی الزام لگایا کہ بدقسمتی سے حکومت نے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کی مدد کرنے کے بجائے منریگا کے لیے مختص بجٹ میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان