Connect with us
Thursday,06-August-2026

(جنرل (عام

تلنگانہ اردو ورکنگ فیڈریشن کی جانب سے تلنگانہ کے تین اردو صحافیوں کو ایوارڈس

Published

on

Urdu journalists

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے ریاست کے تین ممتاز صحافیوں کے نام سے موسومہ ایوارڈس کے لئے سینئر صحافیوں کے ناموں کو قطعیت دی گئی۔ فیض محمد اصغر ایوارڈ جناب شوکت علی خان سینئر صحافی حیدرآباد، انور ادیب ایوارڈ جناب طاہر رومانی سینئر صحافی حیدرآباد اور تبسم فرید ایوارڈ جناب سید منیر سینئر صحافی ظہیرآباد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایوارڈ دس ہزر روپیہ نقد رقم، یادگار مومنٹو،توصیف نامہ، شال اور گلدستہ پر مشتمل ہے۔ ایوارڈ ہر سال فیڈریشن کی جانب سے دیئے جاتے ہیں۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کا اجلاس جناب ایم اے ماجد صدر فیڈریشن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جناب سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری نے رپورٹ پیش کی۔ ایوارڈ تقریب 10 ڈسمبر بروز جمعہ کی شام 6 بجے اردو مسکن ہال روبرو چو محلہ پیالس خلوت حیدرآباد میں منعقد ہوگی جس میں جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ، بی ونود کمار نائب صدرنشین اسٹیٹ پلاننگ بورڈ، جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ رکن اسمبلی، جناب محمد سلیم چیرمین اسٹیٹ وقف بورڈ، الم نارائنا چیرمین اسٹیٹ میڈیا اکیڈمی، جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈئٹ ایجوکیشن، جناب محمد قمر الدین سابق چیرمین اقلیتی کمیشن، جناب کے سرینواس ریڈی صدر انڈ ین جرنلسٹس یونین، جناب محمد غوث ڈائرکٹر/ سکریٹری اردو اکیڈمی، جناب ایس اے شکور سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ، جناب خواجہ وراحت علی جنرل سکریٹری تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کو مدعو کیا گیا۔ اجلاس میں طاہر رومانی، حبیب علی الجیلانی،ایف ایم سلیم، ایس ایس کے حسینی اقبال، محمد امجد علی، ایم اے محسن، شیخ رفیع، قادر فیصل اور لطیف بابلہ نے شرکت کی۔ فیڈریشن نے اردو صحافیوں سے 10 ڈسمبر کو منعقد شدنی سالانہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی خواہش کی۔

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان