ممبئی پریس خصوصی خبر
مالیگاوں کو سیاہ قانون کے خلاف شاہین باغ بنانے کی تیاری سنی کونسل مالیگاوں کی دعائیہ مجلس میں خواتین کا سیلاب
(وفا ناہید)
سنی کونسل مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام کل بعد نماز عشاء آگرہ روڈ حسین سیٹھ کمپاؤنڈ میں آیت کریمہ کا ورد و دعائیہ مجلس (برائے خواتین اسلام) منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں پردہ نشین خواتین اسلام نے سوا لاکھ مرتبہ آیت کریمہ کا ورد کیا حضور ﷺ کی بارگاہ میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا اس موقع پر سنی کونسل کے صدر الحاج یوسف الیاس نے حالات حاضرہ پر مختصر خطاب کرتے ہوئے آگے کے پروگرام کا اعلان کیا کہ جس طرح شاہین باغ دہلی میں خواتین اسلام نے بے مُدت دھرنا دے رہی ہے اس طرز پر شہر مالیگاؤں میں بھی سنی کونسل مالیگاؤں کے زیر اہتمام 22 جنوری بروز بدھ سے حُسّین سیٹھ کمپاؤنڈ آگرہ روڈ پر خواتین اسلام کو لے کر دھرنا دیا جائیگا فاضل جامعہ ازہر صدرالمدرسسین حضرت علامہ مولانا مدثر حُسّین ازہری قبلہ نے حالات حاضرہ پر اسلام کی تاریخ کو بتاتے ہوئے کہا کے خواتین اسلام کی تاریخ رہی ہے کے جو بھی مجاہد، مجاہد بنا عالِم عالِم بنا ولی ولی بنا اس کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے عالم اسلام کی عظیم جنگوں میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے اس کے بعد مہرالنساء آپا نے این آر سی اور سی اے اے کیا ہے اس پر روشنی ڈالی ان کے بعد عالمہ محترمہ زلیخا آپا صاحبہ نے خواتین کے کردار کو بتاتے ہوئے پُر مغز و نایاب خطاب فرمایا اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی حِفظ و امان اور سپریم کورٹ کا فیصلہ مسلمانوں کے حق میں ہو اس کے لیے دعا کی صلوٰۃ و سلام کے بعد مجلس اختتام پذیر ہوئی جناب جاوید انور صاحب نے نظامت کی ذمہ داری بخونی نبھائی ترجمان سنی کونسل محمد عمران رضوی نے سنی کونسل مالیگاؤں کی جانب سے آئی ہوئی تمام خواتین اسلام (ماؤں بہنوں) کا شکریہ ادا کیا صوفی غلام رسول قادری صاحب نے مجلس کی سرپرستی فرمائی احباب میں جامعہ حنفیہ سنیہ کے سیکریٹری احمد رضا ، صوفی مختار، اشفاق ، رئیس احمد رضوی، ریاض احمد عطر والے، صدام رضوی، شکیل ممتا، نعیم رضا نیشنل میڈیکل، شاہد تابانی، حافظ اسماعیل اشرفی، محمد مصطفیٰ رضا، ڈاکٹر ارشد، انیس ماما، عامر یوسف الیاس، اقبال احمد بالے ڈرائیور و دیگر احباب شامل تھے.
(جنرل (عام
تحفظ ختمِ نبوت کے موضوع پر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء و رضا اکیڈمی کی اہم نشست

ممبئی، 5 ستمبر 2026: عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ، اس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے اور نسلِ نو کو بنیادی اسلامی عقائد سے روشناس کرانے کے مقصد سے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء اور رضا اکیڈمی کے زیرِ اہتمام چشتی ہندوستانی مسجد، بھائیکلہ، ممبئی میں ایک اہم علمی و دینی نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں شہر کے متعدد علمائے کرام، ائمۂ مساجد، دانشوران اور عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نشست کی صدارت حضرت علامہ مولانا عبدالجبار ماہر القادری، خطیب و امام چشتی ہندوستانی مسجد نے فرمائی۔ پروگرام کا آغاز مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے ہوا۔ نشست میں عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت، اس کے تحفظ کی دینی ذمہ داری اور موجودہ دور میں درپیش فکری و اعتقادی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ 7 ستمبر 2026 کو کربلا مسجد، سنگم نگر، انٹاپ ہل، وڈالا، ممبئی میں بعد نمازِ عشاء منعقد ہونے والی تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے بھی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسیرِ مفتیِ اعظم، بانی و سربراہ رضا اکیڈمی، الحاج محمد سعید نوری نے تحفظِ ختمِ نبوت کے موضوع پر فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے عقیدۂ ختمِ نبوت کی شرعی و اسلامی حیثیت واضح کی۔ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں اس عقیدۂ قطعیہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور آپ کے بعد کسی بھی شخص کا دعوائے نبوت اسلامی عقائد کے سراسر منافی ہے۔
الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوتامتِ مسلمہ کے بنیادی اور قطعی عقائد میں شامل ہے، جس کی حفاظت ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے موجودہ دور کے تقاضوں کے پیش نظر بالخصوص نئی نسل کو عقیدۂ ختمِ نبوت سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ فتنۂ قادیانیت کے مقابلے میں علمی، فکری اور پُرامن انداز میں بیداری پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے علمائے کرام اور اہلِ علم سے اپیل کی کہ وہ عقیدۂ ختمِ نبوت کا پیغام نسلِ نو تک مؤثر انداز میں پہنچائیں، تاکہ نوجوان نسل اپنے بنیادی اسلامی عقائد سے مکمل طور پر واقف اور وابستہ رہے۔صدارتی خطاب میں علامہ مولانا عبدالجبار ماہر القادری نے عقیدۂ ختمِ نبوت کی عظمت و اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحفظِ ختمِ نبوت محض ایک موضوع نہیں بلکہ ایمان کی بنیادوں سے وابستہ ایک اہم دینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے علمائے کرام اور ائمۂ مساجد پر زور دیا کہ وہ اپنے خطابات، تحریروں اور دینی مجالس کے ذریعے عوام تک عقیدۂ ختمِ نبوت کی صحیح تعلیم پہنچاتے رہیں۔ علامہ عبدالجبار ماہر القادری نے علمائے کرام، ائمۂ مساجد اور عاشقانِ رسول سے اپیل کی کہ 7 ستمبر 2026 بروز پیر بعد نمازِ عشاء کربلا مسجد، سنگم نگر، انٹاپ ہل، وڈالا، ممبئی میں منعقد ہونے والی تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں اور اس اہم دینی و اعتقادی اجتماع کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر مولانا عرفان علیمی نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت، فتنۂ قادیانیت کی حقیقت اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نئی نسل کو اسلامی عقائد سے روشناس کرانا اور فکری و اعتقادی گمراہیوں سے محفوظ رکھنا اہلِ علم کی اہم ذمہ داری ہے۔نشست میں شریک علمائے کرام اور دانشوران نے اس امر پر اتفاق کیا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے علمی، فکری اور دعوتی سطح پر مسلسل جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت کی پاسبانی، اشاعت اور نسلِ نو کے ایمان و عقیدے کی حفاظت کے لیے علمی و اصلاحی نشستوں اور اجتماعات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔نشست میں علمائے کرام، دانشوران اور مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ آخر میں ملک و ملت، امتِ مسلمہ اور خصوصاً عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
(جنرل (عام
ممبئی ماہم میں دہی ہانڈی پر ہندو مسلم ایکتا کی مثال

ممبئی میں ہندو مسلم ایکتا کی مثال پیش کرتے ہوئے ماہم حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی کے آستانہ کے داخلی دروازے پر گووندہ پاٹھکوں نے پہلی سلامی پیش کی ہے ۔ درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نےبتایا کہ یہی ہندوستان کا خاصہ ہے کہ یہاں ہر کوئی ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتا ہے اور ماہم درگاہ ہندو مسلم اتحاد و ایکتا کا گہوارہ ہے یہاں بلا تفریق و مذہب و ملت ہر کوئی حاضری دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ روایتی انداز میں گووندہ پاٹھک یہاں ہر سال سلامی دیتے ہیں یہ روایت صدیوں سے قائم ہے کیونکہ ہندوستان صوفی سنتوں کا ملک ہے ۔ ممبئی تھانہ میں گوکل اشٹمی دہی ہانڈی کے پس منظر میں پولس نے الرٹ جاری کیا ہے گووندہ پاٹھکوں پر پولس نے نگرانی کے لئے ڈرون کا استعمال کیا دہی ہانڈی کی اونچائی بھی طے کی گئی اس کے علاوہ اونچی دہی ہانڈی میں بچوں کی شمولیت پر پابندی عائد تھی ۔ ممبئی شہر و مضافات میں جوش و خروش کے ساتھ دہی ہانڈی کا تہوار منایا گیا ٹریفک پولس نے بھی اس کے پیش نظر شاہراہوں پر ناکہ بندی کی تھی تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جاسکے اس کے تحت ٹریفک پولس نے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے ۔
ممبئی شہر میں دہی ہانڈی پر سخت حفاظتی انتظامات کا دعوی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے کیا تھا اس مطابق ڈی سی پی راج تلک روشن نے کہا کہ دہی ہانڈی پر پولس پوری طرح سے مستعد ہےاور حالات پر بھی نظر رکھی جارہی ہے اس کے علاوہ ڈرون سے بھی نگرانی جاری ہے ڈی سی پی راج تلک روشن نے دہی ہانڈی پر قانون کی پاسداری کی بھی اپیل کی ہے ۔ مختلف سرکاری اور بی ایم سی ہسپتالوں سے زخمی گووندوں کے بارے میں دوپہر تک موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ۲۵ سے زائد گووندہ پاٹھک زخمی ہوئے ہیں جبکہ دہی ہانڈی کا تہوار اب بھی جاری ہے ایسی صورتحال میں مسلسل بی ایم سی کے اسپتال الرٹ موڈ پر ہے اس کے ساتھ ہی پولس بھی الرٹ ہے ممبئی میں دہی ہانڈی کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا البتہ گووندہ پاٹھکوں کے زخمی ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں کئی کو علاج کے بعد رخصتی دیدی گئی ہے ۔ گووندہ پاٹھکوں نے یہاں ممبئی کے ماہم حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی کے آستانہ سے پہلی سلامی دی اور ہندو مسلم اتحاد و ایکتا کا ثبوت پیش کیا یہ گووندہ منڈل ہر سال اسی طرز پر آستانہ مخدوم پر سلامی دے کر بابا مخدوم اور ماں صاحب کی جئے کا نعرہ بلند کرتا ہے یہ نفرت پرستوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہےاس سے یکجہتی اور اتحاد کو فروغ ملتا ہے ۔ پولس نے دہی ہانڈ ی پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے جس کے سبب ممبئی میں کسی بھی قسم کا کوئی ناموافق واقعہ پیش نہیں آیا ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ٹیکسی اور رکشہ کے میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے عام مسافروں سے دھوکہ دہی کرنے اور میٹر میں تکنیکی ڈیوائس لگانے والے 5 گرفتار

ممبئی : 2 ستمبر کو صبح تقریباً 8 بجے پولیس سپاہی نلیش سالونکے کو اپنے مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ دہیسر علاقے میں متعدد رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور اپنے کرایہ میٹر میں ایک مخصوص آلے کا استعمال کر کے مصنوعی طور پر کرایہ بڑھا رہے ہیں اور مسافروں سے مالی دھوکہ دہی کر رہے ہیں۔ مذکورہ اطلاع سینئر افسران کو دی گئی، جس کے بعد انہوں نے اطلاع کی تصدیق کر کے مزید کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اطلاع کی تصدیق کے لیے یکم ستمبر کو شام کے وقت ایک فرضی مسافر کو ٹیکسی نمبر ایم ایچ ۰۱ سی جے ۶۴۸۷ میں سفر کے لیے بھیجا گیا۔ متعلقہ ٹیکسی ڈرائیور نے اپنے کرایہ میٹر کو ڈھانپ رکھا تھا۔ اس کی مشکوک حرکات کے باعث ٹیکسی ڈرائیور کو ٹیکسی سمیت حراست میں لے لیا گیا۔
بعد ازاں علاقائی ٹرانسپورٹ محکمہ، بوریولی-کانڈیولی، دہیسر ایسٹ، ممبئی سے خط و کتابت کر کے مذکورہ ٹیکسی کی جانچ کروائی گئی۔ جانچ کے دوران ٹیکسی کے کرایہ میٹر میں الیکٹرانک رننگ سرکٹ ڈیوائس کو غیر قانونی طور پر تار کے ذریعے جوڑ کر چھیڑ چھاڑ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ اس ڈیوائس کے ذریعے کرایہ مصنوعی طور پر بڑھایا جاتا تھا، جس کے ذریعے عام مسافروں کو دھوکہ دیا جا رہا تھا۔ مزید تفتیش میں معلوم ہوا کہ ٹیکسی نمبر ایم ایچ ۰۱ سی جے ۶۴۸۷ میں یہ ڈیوائس امین رمضان پٹھان، عمر 31 سال، پیشہ رکشہ ڈرائیور/الیکٹریشن، عرف اسلام نے نصب کی تھی۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد مزید چار ٹیکسیوں اور رکشوں کے کرایہ میٹر میں بھی الیکٹرانک رننگ سرکٹ ڈیوائس کو غیر قانونی طور پر تار کے ذریعے جوڑ کر چھیڑ چھاڑ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ اس معاملے میں دہیسر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر ۱۲۹۳/۲۶ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا ۲۰۲۳ کی دفعہ ۳۱۸(۴) اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعات ۳۳، ۳۵ اور ۱۴۵(اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ضبط کی گئی گاڑیاں
گوکل آنند ہوٹل کے قریب، اشوک ون، دہیسر ایسٹ، ممبئی سے کرایہ میٹر میں چھیڑ چھاڑ والی ٹیکسیاں اور رکشے ضبط کیے گئے :
- ماروتی سوزوکی کمپنی کی کالی پیلی ٹیکسی نمبر ایم ایچ ۰۱ سی جے ۶۴۸۷
- بجاج کمپنی کا کالی پیلی رکشہ نمبر ایم ایچ ۰۲ ڈی یو ۰۷۷۷
- بجاج کمپنی کا کالی پیلی رکشہ نمبر ایم ایچ ۰۳ بی وائی ۴۲۶۸
- ماروتی سوزوکی کمپنی کی کالی پیلی ٹیکسی نمبر ایم ایچ ۰۲ بی کیو ۷۳۹۲
- ماروتی ارتیگا کول کیب نمبر ایم ایچ ۰۱ ای ایم ۶۰۴
ضبط شدہ سامان
کرایہ میٹر میں چھیڑ چھاڑ کے لیے استعمال کیا جانے والا الیکٹرانک رننگ سرکٹ اور اس سے متعلق دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا۔
گرفتار ملزمان
- ظہیب الطاف دیشمکھ، عمر ۳۲ سال
- امین رمضان پٹھان، عمر ۳۱ سال
- ریاض عبدالغنی شیخ، عمر ۴۵ سال
- نذیر ابراہیم پٹیل، عمر ۵۷ سال
- آنند کمار نانک پرساد رائے، عمر ۶۰ سال
.پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
