Connect with us
Thursday,10-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

اپنے جہد مسلسل سے زندگی کے نامساعد حالات کو شکست دینے والا سورت کا سب سے کم عمر آئی پی ایس صافین حسن

Published

on

(وفا ناہید)
لگن سچی ہو تو آنکھوں میں خواب ہو تو کٹھن سے کٹھن حالات سے جاسکتا ہے. تاریخ گواہ ہے کہ بڑے بڑے عہدوں پر زندگی کی سنگلاخ راہوں سے گزرنے والے ہی فائز تھے . دل میں ایک چھوٹی سی امید کی چنگاری بھی منزل مقصود پر پہنچانے میں بہت بڑا رول ادا کرتی ہے. ایسے ہی ناسازگار حالات سے لڑکر 2017 میں سول سروسیز کا امتحان پاس کرنے والے صافین حسن نے محض 22 سال کی عمر میں آئی پی ایس بننے کے لئے 570 واں رینک حاصل کیا۔ اپنے اس دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرکے حقیقت کا روپ دینے کے لئے انہوں نے کتنی مشکلات اٹھائیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔ صارفین کی والدہ گھر گھر جاکر روٹیاں بنانے کا کام کرتی تھیں۔ کبھی کبھی تو حالات اس قدر سنگین ہوجاتے کہ نہ جانے کتنی راتیں انہوں نے بغیر کچھ کھائے گزار دی.
لیکن اس کے باوجود اس ننھے سپاہی نے اپنی حکمت عملی اور قلم کی مدد سے جنگ کی اور اس طرح کے مشکلات کو شکست دے کر آج عروج ثریا پر اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کیا. ۔ ہم آپ کو بتادیں کہ ملک کے سب سے کم عمر آئی پی ایس افسر بننے والے صافین حسن کو جام نگر میں تعینات کیا گیا ہے ۔ جہاں وہ 23 دسمبر سے پولس سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔
صافین کا تعلق گجرات کے ضلع سورت سے ہے ۔ ان کے والدین ہیرے کی ایک یونٹ میں نوکری کرتے تھے ۔ ایک بار پرائمری اسکول میں جب
کلکٹر تشریف لائے تھے تو ، سب نے ان کا استقبال کیا تھا . کلکٹر کا اتنا احترام دیکھ کر صافین کو حیرت کا شدید جھٹکا لگا تھا ۔ صافین نے جب اپنی خالہ سے اس موضوع پر بات کی تو خالہ نے بتایا کہ کلکٹر کسی ضلع کا بادشاہ ہوتا ہے ۔ اچھی تعلیم حاصل کر کے کلکٹر بنا جاسکتا ہے ۔ تب صافین حسن نے کلکٹر بننے کا عزم مصصم کیا. صارفین
حسن کے مطابق سن 2000 میں ان کا مکان تعمیر ہورہا تھا ۔ ان کے والدین دن میں مزدوری کرتے اور رات کے وقت گھر کے لئے اینٹیں ڈھوتے تھے ۔ اسی دوران مندی کی وجہ سے والدین اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے . اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لئے ان کے والد دن میں الیکٹریشین کا کام کرتے تھے اور
رات کے وقت ٹھیلہ لگاکر ابلے ہوئے انڈے اور کالی چائے بیچتے تھے. دوسری طرف صافین حسن کی والدہ دوسرے گھروں کی روٹیاں بناکر اپنے ان نامساعد حالات میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹاتی تھیں پتہ نہیں کتنے گھنٹے وہ صرف روٹیاں ہی بنایا اپنے تھیں ۔ اپنے والدین کے اس جدوجہد کو دیکھ کر صافین حسن کو بہت دکھ ہوت تھا وہ ہمیشہ سوچتے تھے کہ والدین کے لئے کچھ کرنا ہے ۔ صارفین حسن کو بچپن سے ہی پڑھائی کا شوق تھا لیکن اس کے ساتھ ہی وہ دوسری سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے تھے ۔ صافین حسن نے اپنی پرائمری تعلیم گجراتی میڈیم کے گورنمنٹ اسکول میں حاصل کی۔ صافین حسن نے دسویں بورڈ کا امتحان %92 کے ساتھ پاس کرکے اپنے آہنی حوصلوں کو ظاہر کردیا تھا. صافین حسن کہتے ہیں کہ اس سال ان کے ضلع میں ایک پرائمری اسکول کھل رہا تھا . بقول حسن اس اسکول کی فیس بہت زیادہ تھی لیکن ان کی نصف سے زیادہ فیسں معاف کردی گئی ۔ انہوں نے 11 ویں جماعت میں انگریزی سیکھنا شروع کیا ۔ حسن اپنے ہاسٹل کے اخراجات کے لئے بچوں کو ٹیوشن تھے ۔ UPSC کی پہلی پیشی کے وقت ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا . اس کے باوجود صارفین نے ہمت نہیں ہاری اور وہ امتحان دینے گیا ۔ بعد میں اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ سچ ہے اگر دل میں امنگوں کا جہاں آباد ہے تو کامیابی افق ایسے افراد پہنچ سے دور نہیں رہتا-

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سابق پولس کمشنر پرمبیر سنگھ کو بڑی راحت، سی بی آئی نے تھانہ کا کیس بند کر دیا، کورٹ میں کلوزر رپورٹ داخل

Published

on

parambir singh

‎ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے تھانے کے کوپری پولیس اسٹیشن میں درج ہفتہ وصولی اور دھمکی کے معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔ سنگھ نے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر سنگین الزامات لگانے کے ساتھ کئی سنسنی خیز انکشافات کیے تھے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کو کلوزر رپورٹ پیش کی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق 2016-17 میں پیش آئے اس معاملے میں جرم ثابت کرنے کے لیے ثبوت دستیاب نہیں ہے اور نہ تھےنہ ہی یہ کوئی متنازع معاملہ ہے۔

‎سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شکایت کنندہ اگروال کی مالیاتی لین دین میں بے ایمانی رونما ہوئی ہے اور وہ جھوٹے دیوانی اور فوجداری مقدمات کے ذریعے لوگوں کو پھنسانے کے لیے معروف ہے۔ اس کے علاوہ، تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اگروال اور بلڈر سنجے پنمیا کے درمیان تصفیہ بغیر کسی دباؤ یا زبردستی کے ہوا تھا۔

‎پرم بیرسنگھ کے خلاف ممبئی کے میرین ڈرائیو، گورےگاؤں، اکولا اور تھانے نگر تھانوں میں کل پانچ مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان میں سی بی آئی نے کوپری پولیس اسٹیشن میں ہفتہ وصولی کے معاملے کی تحقیقات کو بند کر دیا ہے، لیکن دیگر چار معاملات کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔

Continue Reading

سیاست

قانون ساز کونسل میں غدار پر ہنگامہ 10 منٹ تک کارروائی ملتوی

Published

on

parliament

ممبئی مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا, جب قانون ساز کونسل میں مراٹھی مانس کو ترجیحی بنیادوں پر گھر فراہمی کے مسئلہ پر بحث جاری تھی۔ شیوسینا لیڈر انیل پرب نے ایوان میں مراٹھی مانس کے گھر اور فلاح کے لئے کام کرنے کی سرکار کو تلقین کی اور ان سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ کیا, اس پر وزیر سنبھو راج دیسائی اور انیل پرب میں لفظی جھڑپ ہوئی اور کیونکہ انیل پرب نے سوال کیا کہ سرکار مل مزدوروں کے لئے قانون سازی کب کرے گی, اس پر سمبھوراج نے کہا کہ ۲۰۱۹ سے ۲۰۲۲ تک قانون سازی کیوں نہیں کی گئی, اسی دوران انیل پرب نے ایوان میں غدار لفظ کا استعمال کیا جس پر سنبھوراج دیسائی برہم ہو گئے اور کہا کہ “آئی لا غدار کو نلا منتے” یعنی غدار کس کو کہا اس پر انیل پرب نے کہا کہ اس وقت آپ جس کی جوتے چاٹتے تھے۔ اس دوران کونسل میں ہنگامہ ہوا اور ایوان کی کارروائی کو 10 منٹ کے لئے ملتوی کرنا پڑا, اس کے بعد ایوان میں یہ واضح کیا گیا کہ ایوان کے کام کاج ریکارڈ سے یہ لفظ حذف کر دیا گیا۔ مراٹھی مانس کو گھر ترجیحاتی بنیادوں پر فراہم کرنے سے متعلق ۲۰۲۱ اور ۲۰۲۲ میں کوئی قانون نہیں تھا۔ اس پر انیل پرب کو غصہ آیا اور لفظی جھڑپ شروع ہو گئی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سنجے سرشاٹ کو انکم ٹیکس محکمہ کا نوٹس، الیکشن میں حلف نامہ میں مندرجہ جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

Published

on

Sanjay-Shirsat

ممبئی رکن پارلیمان اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے فرزند سریکانت شندے کو انکم ٹیکس کی نوٹس سے متعلق شندے سینا کے وریر سنجے سرشاٹ نے یہ واضح کیا ہے کہ میرے حوالہ سے جو خبر نیوز چینل میں نشر کی جارہی ہے کہ سریکانت شندے کو انکم ٹیکس محکمہ کی نوٹس موصول ہوئی ہے, میں اس سے لاعلم ہوں, لیکن مجھے نوٹس موصول ہوئی ہے اور یہ نوٹس مجھے اپنے ۲۰۲۴ کے الیکشن میں حلف نامہ میں جائیداد سے متعلق تفصیلات پیش کرنے پر دی گئی ہے, اور اس میں جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایسا نہیں کہا ہے کہ سریکانت شندے کو نوٹس ملی ہے یا نہیں مجھ سے یہ دریافت کیا گیا کہ سریکانت شندے اور سنجے سرشاٹ کو انکم ٹیکس کی نوٹس سیاسی دباؤ کا نتیجہ تو نہیں ہے اس پر میں نے اپنا موقف واضح کیا تھا, البتہ میرے نام سے گمراہ کن خبر نشر کی جارہی ہے کہ میں یہ بتایا ہے کہ سریکانت شندے کو نوٹس موصول ہوئی ہے یہ سراسر غلط ہے, مجھے جو نوٹس موصول ہوئی ہے اس کا جواب میں کچھ دنوں میں ارسال کروں گا۔ انکم ٹیکس محکمہ کا کام وہ کر رہا ہے اور میں اپنا کام کروں گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com