(جنرل (عام
آکولہ میں خواتین کا زبردست احتجاجی مظاہرہ کامیابی سے ہمکنار
عطاؤ الرحمٰن
بھارت ایک جمہوری ملک ہے یہاں مختلف زبانیں بولنے والے مختلف مذاہب کو ماننے والے لوگ باہم شیروشکر رہتے ہیں، اس ملک کے آئین نے ملک میں مختلف رنگ، نسل و ذات کے لوگوں کو آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرنے اجازت دی ہے۔ مرکزی حکومت نے جب سے شہریت ترمیمی قانون کو پاس کیا ہے تب سے ملک میں آئے دن کہیں نا کہیں مظاہرے شروع ہیں، اور اس میں خاص بات یہ ہے کہ ان مظاہروں میں خواتین پیش پیش ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی، آکولہ شہر میں 16/ جنوری بروز جمعرات کو خواتین کی جانب سے یک روزہ مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ آکولہ شہر کی صحافی حنا خان آکولہ نے ممبئی پریس سے بات چیت کرتے ہوئے مظاہرے کے متعلق بتایا کہ شہر کا مشہور علاقہ فتح چوک سے کلکٹرآفس تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑے پیمانے پر خواتین نے شرکت کی، دوران مظاہرہ خواتین کے ذریعے اس سیاہ قانون کی پرزور مخالفت و نعرہ بازی کی گئی۔مذکورہ احتجاجی مظاہرہ مشہور سماجی کارکن حسنہ افروز صاحبہ کی قیادت میں کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے موصوفہ نے کہا کہ اس قانون کو حکومت فوراً واپس لے، انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہم اس کی مخالفت کرتے رہیں گے۔ پروگرام میں شامل خواتین نے مزید کہا کہ ہم اس قانون کی مخالفت کرتے رہیں گے چاہے اس کے لیے ہمیں کسی بھی قسم کی قربانی دینی پڑے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں حسنہ افروز، رضوانہ انجم، تابندہ اختر،تنظیم فاطمہ،عرشیہ خان،رضیہ شیخ و دیگر خواتین نے اہم کردار ادا کیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
محرم الحرام جلوس شام غریباں زہریلی گولی سانحہ کی انکوائری ہو، ایس پی لیڈر ابوعاصم کا مطالبہ، بگڑتے نظم ونسق اور بدامنی پر تشویش

ممبئی ؛ ممبئی مہاراشٹر ودھان بھون میں سینئر ایس پی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے آج منعقد ایک پریس کانفرنس میں مہاراشٹر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ چھیڑخانی کے تنازعہ پر دو افراد پر حالیہ چاقو سے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ریاست میں چوری، ڈکیتی، قتل، اور عصمت دری کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ انتظامیہ غیر فعال ہے۔اعظمی نے مطالبہ کیا کہ عصمت دری جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو فوری طور پر پھانسی دی جائے تاکہ ان میں خوف پیدا ہو۔ نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس اس پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ محرم کے دوران یا کسی اور موقع پر مشکوک کیمیکلز (جیسے چوہے کا زہر یا زہریلا مادہ) کے ساتھ پکڑے جانے والے ملزم کے پس پشت بڑی سازش کو بے نقاب کیا جائے پولس نے اپنے فوائض کو تندہی سے انجام دیا تھا جس کے سبب فیاض نامی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے اس کے پس پشت کون لوگ اس سازش میں شریک تھے اس کی بھی تفتیش ضروری ہے ۔ اعظمی نے نیٹ کے بعد ٹی ای ٹی کے پرچہ لیک ہونے پر سرکار تنقید کیا اور کہا کہ سرکار امتحان منعقد کرنے میں ناکام ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
بھیونڈی : رئیس شیخ نے ڈپٹی چیف منسٹر سنیترا پوار کو لکھا خط، ایم ایل اے رئیس شیخ کا دعویٰ مسلمانوں کی ترقی کے لیے سروے ضروری ہے

ممبئی مسلمان ترقی کے عمل سے میلوں دور ہے اور اس برادری کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے ‘اجیت پوار’ کے نام سے ایک اسٹڈی گرپ قائم کیاجائے سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی ایسٹ کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے ریاست کی اقلیتی ترقی اور نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 سال سے زیر التوا سروے کو شروع کرنے کے لیے اجیت پوار اسٹڈی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اس سلسلے میں ایم ایل اے شیخ نے نائب وزیر اعلیٰ سنترا پوار کو خط لکھا ہے۔ اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ 2013 میں مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ مقرر کردہ ڈاکٹر محمود الرحمن اسٹڈی گروپ نے مسلمانوں کا سماجی-تعلیمی-اقتصادی سروے کرانے کی سفارش کی تھی۔ 2022 میں ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کو اس سلسلے میں ٹاسک دیا گیا تھا۔ حکومتی فیصلہ 21 ستمبر 2022 کو لیا گیا تھا۔ تاہم ریاست میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی اور سروے نہیں ہو سکا۔
اگر مسلم کمیونٹی کے حالات زندگی، مالی امداد، اسکیموں کے فوائد، بنیادی ڈھانچے، تعلیمی مواقع، صحت کی سہولیات سے متعلق حقیقت سامنے آجائے تو اس جغرافیائی طور پر پسماندہ طبقے کے مسائل سمجھ میں آئیں گے اور حکومت کے لیے مسلم کمیونٹی کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے پالیسی بنانا آسان ہوجائے گا۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے دعویٰ کیا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ (2006) کے بعد مسلم کمیونٹی کی سماجی، معاشی، تعلیمی حیثیت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے مزید کہا کہ مسلم کمیونٹی کا سروے کرنے کے لیے ’مرحوم اجیت دادا پوار‘ کے نام سے ایک نیا اسٹڈی گروپ تشکیل دیا جانا چاہیے۔ اجیت دادا نے مسلم کمیونٹی کے زیر التوا مسائل کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا۔ اجیت دادا کے دلیرانہ فیصلے کی وجہ سے مارٹی قائم ہوئی، اقلیتی کمشنریٹ قائم ہوا اور انتخابات میں مسلم امیدواروں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ مسلم کمیونٹی کے سروے سے اس کمیونٹی کی حالت کی واضح تصویر سامنے آئے گی۔ ریاست میں مسلمانوں کی آبادی 11.54 فیصد ہے، جو ہندوؤں کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ریاست کے 56 شہروں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ ایسے سروے بیرونی ذرائع سے محدود فنڈز اور افرادی قوت کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ حکومت نے ماضی میں کئی ذاتوں کے ایسے سروے کرائے ہیں۔
جرم
ممبئی : خودساختہ پولس افسر ٹھگی کرنے کے الزام میں گرفتار, کرائم برانچ کی کارروائی

ممبئی : خودساختہ فرضی پولس افسر سمیت دو افراد کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جو فرضی پولس شناختی کارڈ اور متعدد سرکاری اسٹیکر کار پر چسپاں کر کے دھوکہ دہی کیا کرتا تھا۔ یہ پولس کا اسٹیکر چسپاں والی کار کا استعمال کر کے لوگوں کو بینک سے قرض دلانے کے نام پر لوگوں کا اعتماد حاصل کرتے اور ان سے پیسہ وصول کر کے دھوکہ دہی کیا کرتا تھا۔ اس جرائم میں ملوث ۵۴ سالہ فرد کو گرفتار کیا گیا ہے, جو سنئیر پولس افسر ہونے کا دعویٰ کیا کرتا تھا۔ اس کے فرضی دستاویزات کے ساتھ پولس نے اسے گرفتار کیا ہے۔ اس کے خلاف ممبئی کے کستوربا مارگ، ساکی ناکہ، کھیرواڑی پولس میں معاملات درج ہیں۔ یہ اطلاع ایک پریس کانفرنس میں ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے, اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے دی۔ لیلا اندھیری ہوٹل میں ایک پارٹی میں شرکت کے دوران خودساختہ پولیس افسر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی کار سے پولس کی تختی بھی برآمد ہوئی ہے, جسے ضبط کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری فرضی کارڈ بھی ملا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
