Connect with us
Thursday,21-May-2026
تازہ خبریں

سیاست

پاور صنعت کی بقاء اور ترقی پر در پیش مسائل کو لے کر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی کامیاب نمائندگی

Published

on

farukshah

farukshah

دھولیہ (خیال اثر)
شہر کی قدیم پاور لوم صنعت کی بقاء اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے مخلتف مسائل کے حل کیلئے گزشتہ روز شہر کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد گُل مہر سرکاری ریسٹ پر کیا گیا تھا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کرکے پاور لوم صنعت کو در پیش مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا تھا ۔ پاور لوم صنعت پر در پیش مسائل کے حل کیلئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی کامیاب نمائندگی پر آج دھولیہ ڈسٹرکٹ پاور لوم اونرس ایسوسیشن کی جانب سے الفردوس ٹورس کے روح رواں محترم افتخار احمد منا سیٹھ کے فارم ہاؤس پر ہر دل عزیز رکن اسمبلی کے استقبال کے لئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حاجی ایوب قلندر نے قبول کی اور نظامت کے فرائض محمد یوسف المعروف پاپا سر نے انجام دی ۔ اس پر مسرت تقریب میں پاور لوم اونرس اشوشیسن کی جانب سے یحیی ماسٹر اور زاہد حسین عبدالحئی نے اپنے خیالات کے اظہار کے ساتھ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کا پاور لوم صنعت پر در پیش مسائل کے حل کیلئے کامیاب نمائندگی پر شکریہ ادا کیا ۔ اس پر مسرت تقریب میں رکن اسمبلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور لوم صنعت کی بقاء اور ترقی کے لئے وہ متعد دفعہ ریاستی وزیرا سے ملاقات کر چکے ہیں اور پاور لوم صنعت پر در پیش مسائل کو حل کرنے کی گزارش کر چکے ہیں جن میں بجلی یونٹ میں ۷۵ پیسے کی کمی سے لیکر پاور لوم صنعت سے جڑے ہوئے کئی اہم موضوعات شامل ہیں ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ایام میں جب کچھ کارخانے جاری ہوئے چکے تھے جنھیں بند کروانے کے لئے پولس نے کارخانوں میں گھس کر مزدوروں کو بے رحمی سے مارا تھا جس کی خبر ملتے ہی میں ضلع کلکٹر سے رابطہ قائم کر کے ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر کے ساتھ میٹنگ کر کے پاور لوم شروع کرنے کی اجازت حاصل کی تھی ۔رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ اپنی آفس پر صبح ۱۰ بجے سے رات ۹ بجے تک موجود رہتے ہیں اگر آپ کو کبھی بھی کسی بھی مسائل پر مجھ سے ملاقات کرنا ہو تو آپ براہ راست ملاقات کر سکتے ہیں جس کے لئے آپ کو کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ۔ رکن اسمبلی نے آگے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ پاور لوم صنعت پر در پیش مسائل حل ہو کیونکہ اس صنعت سے ایک بڑا طبقہ جڑا ہوا ہے جن کی پریشانی میں اپنی پریشانی سمجھتا ہوں جن کے ہر مسئلے کے حل کیلئے میں ہمیشہ حاضر ہوں انھوں کہا کہ ان کی ڈائری میں نمبر ۲ پر پاور لوم صنعت کے فروغ کے لئے لکھا ہے ۔ آج کی اس تقریب میں شہر مالیگاؤں سے تشریف لائے مالیگاؤں پاور لوم اور سائزنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد الحاج یوسف الیاس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں پاور لوم صنعت پر درپیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالی ۔ تقریب کے آخر میں محترم جناب ایوب قلندر نے اپنے خیالات کا بہترین انداز میں اظہار کیا جس میں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کے ذریعے پاور لوم صنعت کی بقاء اور ترقی کے لئے بر وقت اٹھائے گئے اقدام کی سراہنا کی ۔ تقریب میں موجود تمام احباب کے لئے دھولیہ پاور اونرس ایسوسی ایشن کی جانب سے طعام کا انتظام کیا گیا تھا ۔ آج کی اس پر مسرت تقریب کے صدر حاجی ایوب قلندر کی اجازت سے تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔
اس پر مسرت تقریب میں دھولیہ پاور لوم اونرس ایسوسی ایشن کے تمام ذمے داران ، پاور لوم مالکان ، پاور لوم مزدور یونین کے ذمے داران ، دھولیہ مجلس اتحادالمسلمین کے ذمے داران ، امید گروپ کے تمام ممبران اور نگر سیوک موجود تھے ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید الاضحی قربانی کے جانوروں کی نقل وحمل میں ضابطے و قواعد کا خیال رکھا جائے، تاجروں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہیلپ لائن جاری : اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi..

ممبئی : سماج وادی پارٹی ممبئی/مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ویڈیو کے ذریعے عید کے لئے جانوروں بکروں کی نقل و حمل کے دوران تمام ضابطوں و قواعد کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصول و ضوابط کے مطابق نقل و حمل کرنے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی, اگر کوئی اس کے خلاف زائد بکروں یا جانوروں کی نقل و حمل کرتا ہے تو فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہو گئی ہے, اجازت کے مطابق ہی جانوروں کی نقل و حمل کی جائے اور زائد جانوروں کی نقل و حمل نہ ہو, کیونکہ کوئی بھی مسلمانوں کے ساتھ رعایت نہیں کرے گا, اگر کوئی قانون پر عمل پیرا ہونے کے باوجود بھی ہراساں اور پریشان کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف ہم پوری طاقت کے ساتھ جدوجہد کرنے ساتھ قانونی لڑائی لڑیں گے۔ اس کے ساتھ اعظمی نے ان تاجروں کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا, جنہیں کسی قسم کی مشکلات درپیش ہے وہ اس ہیلپ لائن پر مدد حاصل کرسکتے ہے, یہ معلومات ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : باندرہ مسجد کی شہادت کے دوران پولس پر پتھراؤ کیس درج، حالات پرامن لیکن کشیدگی برقرار، انہدامی عمل جاری

Published

on

Bandra-Demolition

ممبئی : باندرہ غریب نگر میں مسجد شہید کرنے کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ مسجد کی شہادت کے خلاف احتجاج کے دوران پولس اور احتجاجیوں میں تصادم کے بعد پولس نے یہاں ہلکا لاٹھی چارج کیا, جس کے بعد حالات قابو میں آگئے لیکن کشیدگی اب بھی برقرار ہے پولس نے پتھراؤ کی پاداش میں تقریبا ۷ سے ۱۰ مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے, جبکہ اب یہاں حالات پرامن ضرور ہے, لیکن کشیدگی برقرار ہے۔ پولس کے بھاری بندوبست میں باندرہ میں انہدامی کارروائی جاری ہے۔ اب تک ۵۰۰ سے زائد جھونپڑوں کو منہدم کر دیا گیا ہے اور اس بستی کو زمین بوس کردیا گیا ہے۔ بی ایم سی کے بلڈوزر کے خلاف عوام نے احتجاج کیا اور سڑک جام ہو گئی۔ اس علاقے میں پولس نے سڑک کو مقفل کردیا, اب حالات قابو میں ہے۔ پولس نے بتایا کہ پولس پر پتھراؤ کے واقعہ کے بعد کیس درج کر لیا گیا ہے۔ عوامی مقامات پر پتھراؤ اور حالات خراب کرنے کے معاملے میں اب پولس نے اس کی تفتیش بھی شروع کردی ہے۔ بی ایم سی کی کارروائی جاری ہے, مسجد کی شہادت کے بعد حالات خراب ہو گئے تھے, لیکن پولس نے اسے کنٹرول کرلیا ہے, جس سے علاوہ میں کشیدگی ہے۔ مسجد کے مصلی لیاقت کا کہنا ہے کہ پولس اور بی ایم سی نے اچانک انہدامی کارروائی کی ہے۔ جبکہ مسجد انہدامی کارروائی کا حصہ نہیں تھی, اس کے باوجود اسے نشانہ بنایا گیا۔ مسجد کو نشانہ بنائے جانے کے سبب مسلمانوں کا مشتعل ہونا لازمی ہے, لیکن پولس نے ان پر ہی لاٹھی چارج شروع کردیا, جبکہ مسجد قدیم ہے اور یہاں ہم نماز ادا کرتے تھے, اس لئے اس سے ہمیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔

Continue Reading

سیاست

تمل ناڈو میں سی ایم وجے کی کابینہ کا حصہ بنے گی کانگریس، دو ایم ایل اے بنیں گے وزیر، ناموں کا انکشاف

Published

on

Rahul-CM-Vijay

چنئی : کانگریس تمل ناڈو میں وجے کی قیادت والی ٹی وی کے حکومت میں شامل ہوگی۔ کانگریس نے ان دو ایم ایل اے کے ناموں کا اعلان کیا ہے جو سی ایم جوزف وجے کی کابینہ کی توسیع سے قبل وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔ کانگریس ایم ایل اے ایڈوکیٹ راجیش کمار اور تھیرو پی وشواناتھن کو تمل ناڈو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ دونوں رہنما کل وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ کانگریس نے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد میں تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا، لیکن ٹی وی کے انتخابی نتائج میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرنے کے بعد، پارٹی نے وجے کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔ کانگریس نے پانچ سیٹیں جیتی ہیں۔

ٹی وی کے کے سربراہ تھلاپتی وجے نے 10 مئی کو وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ وجے کی قیادت میں ٹی وی کے نے انتخابات میں 108 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ ترچی ایسٹ سے وجے کے استعفیٰ کے بعد ٹی وی کے ایم ایل اے کی تعداد گھٹ کر 107 ہوگئی ہے۔ وجے کی حکومت کو کانگریس (5)، وی سی کے (2)، آئی یو ایم ایل (2)، سی پی آئی (2) اور سی پی آئی ایم (2) کے ساتھ ساتھ 25 اے آئی اے ڈی ایم کے باغیوں کی حمایت حاصل ہے۔ وجے کی کابینہ میں فی الحال ایک خاتون سمیت کل نو وزیر ہیں۔ یہ تمام ٹی وی کے ایم ایل اے ہیں۔ کابینہ کی توسیع سے پہلے، اس بات پر سسپنس ہے کہ آیا وجے اے آئی اے ڈی ایم کے کے کسی باغی ایم ایل اے کو وزیر بنائیں گے یا نہیں۔

تمل ناڈو میں جمعرات کو کانگریس کے دو ممبران اسمبلی کی حلف برداری کے ساتھ ایک طویل انتظار ختم ہو جائے گا۔ پارٹی 59 سال بعد اقتدار میں واپس آئے گی۔ ایم ایل اے راجیش کمار اور پی وشواناتھن وجے کی حکومت میں کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف لیں گے۔ کانگریس 1967 سے تامل ناڈو حکومت میں موجود رہے گی۔ پچھلی ڈی ایم کے حکومت کو کانگریس کی حمایت حاصل تھی، لیکن کانگریس کا کوئی ایم ایل اے وزیر نہیں تھا۔ راہل گاندھی ٹی وی کے کے سربراہ وجے کی حلف برداری کی تقریب میں پہنچے تھے۔ اس کے بعد یہ طے پایا کہ کانگریس حکومت میں شامل ہوگی۔ کانگریس اس موقع کو اپنے لیے بہت اہم سمجھ رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان