Connect with us
Saturday,30-May-2026
تازہ خبریں

سیاست

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر کو احتجاج سے روکنا اظہار رائے کی آزادی و جمہوریت پر حملہ : آصف صدیقی

Published

on

حکومت سیاہ زرعی قانون لاکر کارپوریٹ گھرانوں کو کھلی چھوٹ دے کر زراعت کو یرغمال بنا کر کسانوں کو معاشی طور پر بلکل کمزور کرنے کے لیئے کوشاں ہے، اس سیاہ قانون کے خلاف کسانوں کی تحریک کی حمایت کرنے والوں کو روکا جا رہا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کسانوں کی حمایت کر احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا تو اترپردیش حکومت نے انہیں گھر سے نکلنے سے روکنے کے لیئے ان پر پہرہ لگا کر جمہوریت و اظہار رائے کی آزادی پر مزید حملہ کیا ہے، جو قابل مذمت ہے۔ حکومت کے روکنے کی لاکھ کوششوں کے بعد سماج وادی پارٹی کے عہدے داروں و کارکنوں نے کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ حکومت کی کسان و عوام مخالف پالیسیوں کو اب برداشت نہیں کریں گے بلکہ دندان شکن جواب دیں گے۔ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر آصف نظام الدین صدیقی نے کسان مخالف بل کے متعلقہ میں جاری پریس ریلیز کے ذریعہ مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔
مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر آصف نظام الدین صدیقی نے کہا کہ اس سردی کے موسم میں کھلے آسمان کے نیچے آج کسان سیاہ زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہے ۔جس کی حمایت کا اعلان کر پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سڑکوں پر نکلنے کی کوشش کیا تو اتر پردیش کی حکومت ڈر کر انہیں طاقت کے زور پر روک دیا ۔حکومت کو معلوم ہے کہ سماج وادی پارٹی زمین سے وابستہ ایک ایسی سیاسی پارٹی ہے جو ہمیشہ کمزوروں اور کسانوں کے لیئے آواز اٹھاتی رہتی ہے ۔
حکومت کسانوں کی تحریک کو کمزور کرنے کے لیئے اپوزیشن کی آواز کو دبانے میں کوشاں ہے ۔ اترپردیش میں اکھلیش یادو اگر کسانوں کے حق کے لیئے میدان عمل میں آگے ہیں تو انہیں کیوں روکا جارہا ،اور انہیں کسانوں کے حقوق کے لیئے کیوں آواز بلند نہیں کرنے دی جا رہی ہے ۔ بی جے پی حکومت کی احتجاج سے روکنا آئین و جمہوریت پر حملے کی مترادف جو قطعی برداشت نہیں ہے ۔
آصف صدیقی نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ زرعی قانون کی مخالت میں مظارہ کر رہے کسانوں کو کسی سیاسی پارٹی کا آلہ کار قرار دینا دراصل کسانوں کی توہین ہے ، وہ زرعی قانون کو پورے ملک کے کسانوں کے حق میں انقلابی قدم بتاکر پنجاب و ہریانہ کے کسانوں کو الگ تھلگ کرنے اور تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش کے سوا کچھ اور نہیں ہے ۔پنجاب و ہریانہ کے کسانوں نے ملک میں سبز انقلاب کے لیئے کیا کچھ نہیں کیا ، ان کی کوشش و قربانیوں کو یہ کہہ کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ وہ کارپوریٹ نظام کے برعکس بچولیوں کی طرف داری کر رہے ہیں ۔حکومت کا یہ الزام بے بنیاد و قابل مذمت ہے ۔ کنٹریکٹ کاشتکاری کے ذریعہ اگر نجی زمرہ کاشتکاری میں سرمایہ کاری کرتا ہے تو اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ تمام تر قانون کے باوجود نجی زمرہ کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہوگا ؟ انہوں نے حکومت سے فورا سیاہ زرعی قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

Published

on

JCB

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

Published

on

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

Published

on

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان