Connect with us
Sunday,29-March-2026

سیاست

حلف نامہ داخل نہ کرنے والی ریاستون کا جرمانہ سپریم کورٹ نے دوگنا کیا

Published

on

supream court

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں کمیونٹی کچن بنائے جانے کےمعاملے میں حلف نامہ داخل نہ کرنے پر دہلی،مہاراشٹر،منی پور،اوڈیشہ اور گوا پر جرمانے کی رقم بڑھاکر 10لاکھ روپے کردی ہے۔
جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بینچ نے پیر کو گزشتہ 10فروری کی اپنی ہدایت پر عمل نہ کئے جانے کے سلسلے میں پاچن ریاستوں پر لگائےگئے جرمانے کی رقم پانچ لاکھ سے بڑھا دس لاکھ کردی ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے بھکمری کی وجہ سے ملک میں ہونے والی اموات اور فوڈ سکیورٹی کے سلسلے میں سخت رخ اختیار کرتے ہوئے گزشتہ پیر کو مرکز اور ریاستی حکومتوں کی بےحسی پر جرمانہ لگایاتھا۔
بینچ نے کمیونٹی کچن سے منسلک مفادعاملہ کی عرضی پر 24گھنٹے میں حلف نامہ داخل کرنے والی ریاستوں کو ایک لاکھ روپے دینے اور دیگر پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ لگایاتھا۔
اس معاملے میں سپریم کورٹ اور ریاستی حکومتوں سے فوڈ سکیورٹی اور کمیونٹی کچن کے انتظام کے سلسلے میں حلف نامہ داخل کرنے کو کہاگیاتھا۔اس دن تک صرف سات ریاستوں انڈمان ،کرناٹک،پنجاب،جھارکھنڈ،ناگالینڈ اورجموں و کشمیر نے ہی سپریم کورٹ میں حلف نامہ پیش کیاتھا۔
کئی ریاستوں نے حلف نامہ پیش نہیں کیاتھا جس کے سلسلے میں پچھلے پانچ مہینوں سے معاملہ التوا میں ہے۔حیرانی کی بات ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بھی اس دن تک حلف نامہ پیش نہیں کیاگیاہے۔
عدالت نے کہا کہ جو ریاست 24گھنٹے میں حلف نامہ پیش کریں گی،انہیں ایک لاکھ روپے کا جرمانہ دینا ہوگا،اس کے بعد کچھ ریاستوں نے تو حلف نامہ داخل کردیاتھا لیکن پانچ ریاستوں نے ہدایت کے باوجود ابھی تک حلف نامہ داخل نہیں کیا جس کے بعد آج عدالت نے جرمانے کی رقم بڑھاکر پانچ سے 10لاکھ روپے کردی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : شیواجی نگر میں عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اور کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد، تعلیم کے ساتھ ہنرمندی بھی کامیابی کی کلید : ابوعاصم

Published

on

Abu Asim..

ممبئی : تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن نے آج مانخورد شیواجی نگر کے گیتا وکاس ہال میں ایک عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں علاقے کے دسویں اور بارہویں جماعت کے سینکڑوں طلباء اور والدین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

سیشن کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کیرئیر گائنڈنس کے ماہرین نے طلباء کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے روایتی ڈگریوں سے ہٹ کر آج دستیاب کیریئر کے نئے اور ابھرتے ہوئے اختیارات کی وضاحت کی۔ ماہرین نے مقابلہ جاتی امتحانات، فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ کورسز کے بارے میں طلباء کے شکوک و شبہات کو بھی دور کیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا “آج کی دنیا میں، صرف ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں ہے, بچوں کو مختلف ہنر سیکھنے چاہئے۔ اگر آپ کے پاس ہنر ہے تو مستقبل میں آپ کے لیے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی عظیم مواقع کے دروازے کھلیں گے۔ مہارت کی ترقی وہ کلید ہے جو آپ کو مالی طور پر خود مختار اور بااختیار بنائے گی۔پروگرام کے اختتام پر، طلباء نے ماہرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے قیمتی مشورے حاصل کیے۔ مقامی باشندوں اور والدین نے ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات غریب اور متوسط ​​گھرانوں کے بچوں کو صحیح راستے کا انتخاب کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ پروگرام کی نظامت پرنسپل زیبا ملک اور شبانہ خان نے کی۔ طلباء کی کثیر تعداد نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلانے والے مشکل میں پڑ جائیں گے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے: دیویندر فڑنویس

Published

on

ممبئی : ملک میں لاک ڈاؤن کی افواہ پھیلانے والوں کی اب خیر نہیں ہے افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی سے میٹنگ کے بعد سخت کارروائی کا انتباہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے یہ واضح کیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے وزرا اعلیٰ سے جو میٹنگ کی ہے اس میں حالات تشفی بخش ہے بحرانی کیفیت کے باوجود ملک میں گیس اور دیگر تیل کی کوئی کمی نہیں ہے اس لئے عوام افواہ نہ پھیلائیں اگر کوئی افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہو گی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اس لئے سرکار نے ایکسائز میں کی شرح قیمت میں کمی کی ہے اور یہی رعایت کے سبب عوام کو راحت ملی ہے لاک ڈاؤن سے متعلق افواہ پر وزیر اعلیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سخت کاررروائی کی ریاستی وزرا کو ہدایت دی ہے جس کے بعد آج وزیر اعلی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں گیس سمیت دیگر تیل کی کوئی قلت نہیں ہے اس لئے مصنوعی قلت پیدا نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملکوں میں تو تیل اور دیگر ذرائع کے سبب لاک ڈاؤن بند کی نوبت آچکی ہے یہاں ہفتہ واری کام کا شیڈول طے کیا گیا ہے لیکن ہمارے یہاں حالات ٹھیک ہے اس لئے افواہ نہ پھیلائی جائے اگر کوئی سوشل میڈیا پر افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی اس لئے وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بدگمانی نہ پھیلائیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں ڈیلیوری گاڑی سے 27 گیس سلنڈر چوری، تحقیقات جاری

Published

on

ممبئی: ایران اور اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ کے بعد اچانک گیس سلنڈروں کا جھگڑا شروع ہو گیا۔ توانائی بحران کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان، کاندیولی ویسٹ کے چارکوپ علاقے میں چوروں نے ڈلیوری گاڑی میں گھس کر 27 سلنڈر چوری کر لیے۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ واقعہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب پیش آیا۔ ملزمان نے گیس کی تقسیم کے لیے استعمال ہونے والے ٹیمپو کو نشانہ بنایا اور 5 بھرے اور 22 خالی سمیت 27 سلنڈر لے کر فرار ہوگئے۔ ممبئی پولیس نے کہا کہ چارکوپ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ شکایت کنندہ نند کمار رام راج سونی (35) جو ملاڈ ویسٹ کے جئے جنتا نگر کا رہنے والا ہے، گزشتہ سات سالوں سے چارکوپ میں شری جی گیس سروس کے ساتھ ڈیلیوری ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وہ ٹیمپو کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو گھر گھر ایل پی جی سلنڈر فراہم کرتا ہے۔ 25 مارچ کو، نند کمار نے اپنا روزانہ ڈیلیوری کا کام مکمل کیا اور رات 11 بجے کے قریب گھر واپس آنے سے پہلے ٹیمپو کو چارکوپ کے علاقے میں کھڑا کیا۔ گاڑی اگلے دن تقسیم کے لیے سلنڈروں سے لدی ہوئی تھی۔ جب وہ 26 مارچ کی صبح 8 بجے کے قریب اسی مقام پر واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ گاڑی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور پیچھے کا تالا ٹوٹ گیا۔ جانچ کرنے پر نند کمار کو پتہ چلا کہ تمام سلنڈر چوری ہو گئے ہیں۔ چوری شدہ سلنڈروں کی کل قیمت تقریباً 15,500 روپے بتائی جاتی ہے۔ ابتدا میں، نند کمار نے اپنے ساتھی کارکنوں سے یہ معلوم کرنے کے لیے رابطہ کیا کہ آیا سلنڈر کہیں اور منتقل کیے گئے ہیں، لیکن جب انھیں کوئی اطلاع نہیں ملی تو انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرائی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں کچھ مشکوک افراد کو گاڑیوں کے ساتھ پکڑا گیا ہے اور ان کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ چوری شدہ سلنڈروں کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کار اسکریپ مارکیٹس اور گیس کے غیر قانونی تجارتی نیٹ ورک سے منسلک افراد سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان