Connect with us
Monday,07-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

مالیگاؤں میں راشٹریہ مسلم مورچہ کا ریاستی اجلاس زبردست کامیابی سے ہمکنار

Published

on

(خیال اثر)
ظلم و نا انصافی، دستور کا تحفظ، امن و اتحّاد، اقلیتوں دبے کچلوں کو انصاف دلانے کے لئے ملک کے ہر شعبے، علاقوں میں بہوجن کرانتی مورچہ، بامسیف، راشٹریہ مسلم مورچہ مسلسل کوشش کررہا ہے اسی سلسلے میں مالیگاؤں کے حبیب لانس میں ریاستی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر مولانا عبدالحمید ازہری، ریاستی صدر شیخ سلیم، ناسک ضلع صدر یوسف الیاس، شمالی مہاراشٹر کے سیکریٹری جاوید انور و دیگر ضلعوں، شہروں کے ذمہ داران کی موجودگی میں اس پروگرام میں راشٹریہ مسلم مورچہ کے عزائم، مقاصد، احوال کے ساتھ حاضرین سے مشورے بھی طلب کیئے گئے اس موقع پر مالیگاؤں شہر کی صدارت کے لیے جناب اکبر سیٹھ اشرفی، نائب صدر کے لیے محمد عارف نوری، اور ریاستی باڈی کے لیے نورالعین صابری و ڈاکٹر ریاض احمد خان کو منتخب کیا گیا۔ سانگلی ضلع سے آئے ہوئے شیعہ عالم مولانا محمد رفیق کو آل انڈیا کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ سنی اشرف اکیڈمی کے صدر الحاج اطہر حسین اشرفی، مدرسہ تجوید القرآن کے چیئرمین مولانا محمد ایوب قاسمی، جماعت اسلامی کے مولانا فیروز اعظمی، عبدالعظیم فلاحی، کل جماعتی تنظیم کے مولانا سراج احمد قاسمی، مولانا جمال عارف ندوی، خانقاہ چشتیہ الیاسیہ کے صوفی رمضان، سنی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد عطر والے، خانقاہ شمس الاولیاء کے صوفی مختار شمشی، محترمہ ایڈوکیٹ سجاتا منوہر، راہل انگڑے، مہالے، سنجے شیروڑے وغیرہ اسٹیج پر موجود رہے۔ آشیانہ مجددی فاؤنڈیشن، حفاظت گروپ، انجمن سرکار مفتی اعظم، امن گٹھنی ینتر ماگ یونین، بزم خلوص، یوا سینا پاور فاؤنڈیشن، اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن، رفیع احمد قدوائی ہاکرس یونین، سنی تعزیہ کمیٹی، سلیم رضوی گروپ، نوجوانان شیعہ جماعت مالیگاؤں، جمیعت العلماء، وفا ایجوکیشنل سوسائٹی، اور اس طرح بیشتر تنظیموں اور اداروں کی جانب سے راشٹریہ مسلم مورچہ کے پروگراموں کے لئے تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر علمائے کرام، معززین شہر، سیاسی وسماجی تنظیموں اداروں کے ذمے داران کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریان موجود تھے۔ آخر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے پھول ہار اور شال پیش کرکے نئے عہدیداران کا استقبال کیا گیا۔اور نیک خواہشات پیش کی گئی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

رئیس شیخ نے ممبئی کے قبرستان میں جگہ کی کمی کے لیے بی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا

Published

on

Rais-Shaikh

ممبئی قبرستانوں میں جگہ کی قلت اور قبرستان میں استعمال مٹی کا معیار انتہائی خراب ہے, جس کی وجہ سے قبرستان میں مدفون میت گلنے سے قاصر ہے۔ ایسی مٹی کا استعمال بی ایم سی پر لازمی ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی بھی نیا قبرستان اور شمسان بھومی ڈی پی میں مختص نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور ثنا شیخ نے اس پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ قبرستان کے مسئلہ پر رئیس شیخ نے سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی ایم سی اس پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈی پی پلان اور قبرستان اور شمسان بھومی سے متعلق معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایم سی پر بھی غفلت کا الزام عائد کیا ہے, جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوف ادے سامنت نے کہا کہ اس سلسلے میں بی ایم سی اور دیگر محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ قبرستان اور شمشان بھومی کی قلت یا فقدان نہیں ہوگا اور اراکین کو اس سے متعلق معلومات دی جائے اور اسمبلی کی میز پر اسے رکھا جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

‎ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com