سیاست
فوڈ سیکورٹی کے سلسلے میں ٹھوس اور تیزی سے کام کیا جا رہا ہے : تومر

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ ملک میں غذائی تحفظ کے حوالے سے ٹھوس کام تیزی سے کیا جا رہا ہے، اور اس کے ساتھ ہی لوگ صفائی اور صحت کے تئیں بیدار بھی ہوئے ہیں۔
مسٹر تومر نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں ملک کی معاشی ترقی کی وجہ سے کمزور لوگوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے میں بہت ترقی ہوئی ہے، عام لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے۔ بچپن میں غذائی قلت اور پسماندگی کی روک تھام کے لئے حکومت نے غذائیت سے متعلق اسکیموں پر گزشتہ سال 15 ہزار کروڑ روپئے خرچ کیے ہیں۔ اس بجٹ میں ایک مربوط غذائیت سے متعلق ایک پروگرام مشن پوشن کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر زراعت نے آج ورلڈ فوڈ سیکیورٹی ڈے کے موقع پر پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایک ویب سیمینار میں ’صحت مند کل کے لئے آج محفوظ کھانے‘ کے موضوع پر کہا کہ حکومت نے اسکولوں میں مڈ ڈے کھانا شروع کیا ہے۔ معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے غذائیت کی اہمیت کے پیش نظر کئی اہم اقدامات کئے گئے ہیں، جیسے حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو کھانا، راشن فراہم کرنا، غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کے لئے رعایتی اناج۔ آنگن واڑیوں اور عوامی تقسیم کے نظام کا اس میں ایک اہم کردار ہے۔
جرم
ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن کی بے حرمتی دو شرپسند گرفتار

ممبئی : ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے قرآن کی بے حرمتی کے بعد ساکی ناکہ میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے ازخود پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد آج دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی شان میں نازیبا کلمات کی ادائیگی اور تبصرہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دفعہ 196(1)اے اور 299 بی این ایس کے تحت کیس درج کیا تھا۔ اس معاملہ میں اب دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے, ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے اس کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی معاملہ میں مقامی مسلمانوں نے مظاہرہ کیا تھا اور مجمع کو یقین دلایا گیا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ حرکت کی تھی اسے گرفتار کیا جائے گا اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے. اب حالات پرامن ہے جبکہ کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔ ساکی ناکہ میں گزشتہ شب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں نے یہ حرکت کی تھی اور مجمع پولیس اسٹیشن پہنچا پولیس اسٹیشن کے محاصرہ کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور حالات پرامن ہوگئے۔
سیاست
آئی لو محمد پر یو پی پولیس کا کیس غلط، جی ایس ٹی میں تخفیف کرنے پر مودی جی کی تعریف تو جی ایس ٹی نافذ ہی کیوں کی گئی تھی : ابوعاصم اعظمی

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھنا کوئی جرم نہیں ہے, اگر یوپی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی مسلمان آئی لو محمد کا بینر آویزاں کرتا ہے تو اس پر کیس کرنا غلط ہے. اس لئے یو پی پولیس کی کارروائی کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے. ملک میں فرقہ پرستی عروج پر ہے اور ایک مذہب اور مسلمانوں کو ہدف بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ ممبئی کے ساکی ناکہ میں قرآن پاک کی بے, حرمتی کے معاملہ سامنا آیا ہے. اس سے قبل بھی ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن پاک اور مذہبی کتابوں سمیت اہم اشخاص کی توہین اور بے حرمتی پر سخت قانون بنایا جائے اور انہیں 10 سال کی سزا دی جائے لیکن اب تک اسمبلی میں اس پر قانون سازی نہیں ہوئی ہے. ہم نے اس پر بل بھی پیش کیا ہے لیکن پھر بھی سرکار اس پر غور و خوص نہیں کر رہی ہے. اس لئے ہمیں اس پر اب احتجاج کرنا ہوگا۔
شاہ رخ خان کو قومی ایوارڈ سے سرفراز کرنے پر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ بالی ووڈ میں اداکاری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان ہے انہیں مسلمان ہونے پر ایوارڈ دئیے جانے کی بات صحیح نہیں ہے. لیکن اگر بی جے پی الیکشن کو مدنظر رکھ کر یہ ایوارڈ تفویض کیا ہے تو انہیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ شاہ رخ خان ایک سیکولر انسان ہے اور اس کا فائدہ بی جے پی کو نہیں ہوگا, جبکہ شاہ رخ خان بہترین اداکار ہیں اور وہ اس ایوارڈ کے حقدار بھی ہے۔
اعظمی نے کہا کہ فوج نے اگر جنگ کی اور فتح ہوئی تو اس کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی جی کو دیا جاتا ہے ہر بات میں مودی جی کا نام لیا جاتا ہے, جبکہ جی ایس ٹی میں تخفیف کی گئی اب یہ کہا جارہا ہے کہ ملک میں بہتر ماحول پیدا ہوگیا ہے اور اس سے عوام کو فائدہ ہوگا تو پھر جی ایس ٹی نافذ ہی کیوں کی گئی تھی. ہر بات پر بی جے پی سیاست اور تشہیر کرتی ہے اسے عوامی فلاح وبہبود سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
سیاست
پالگھر : مقامی لوگوں کا احتجاج، سندھو سہیادری فاؤنڈیشن نے مربے بے پر جندال بندرگاہ کے لیے ماحولیاتی رپورٹ کو چیلنج کیا، رپورٹ میں ‘سائنسی غلطیوں’ کا دیا حوالہ

ممبئی : سندھو سہیادری فاؤنڈیشن نے مربے بے علاقے میں جندال بندرگاہ کی تعمیر سے متعلق ماحولیاتی رپورٹ کی صداقت پر سوال اٹھایا ہے۔ فاؤنڈیشن نے رپورٹ میں متعدد غلطیوں کی وجہ سے فوری طور پر واپس لینے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، موربا کے باشندوں نے اس بندرگاہ کے خلاف سخت مزاحمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ اس نقصان دہ بندرگاہ کو کسی بھی حالت میں تعمیر نہیں ہونے دیں گے۔ اس بندرگاہ سے حیاتیاتی تنوع پر نمایاں اثر پڑنے کی توقع ہے، جس سے کسانوں اور زمینداروں کی روزی روٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے، کیونکہ ماہی گیری کی صنعت تباہی کا شکار ہو سکتی ہے۔ خدشہ ہے کہ اگر بندرگاہ بھر جاتی ہے تو ساحلی شہر الیواڑی، نواپور، نندگاؤں اور ست پتی ڈوب سکتے ہیں۔ چند روز قبل مربے کے مکینوں نے جندال کی بندرگاہ کے خلاف مظاہرہ شروع کیا تھا۔
یہ جھگڑے کی بنیادیں ہیں۔ سندھو سہیادری فاؤنڈیشن کے بانی بھوشن بھویر کا دعویٰ ہے کہ ٹھاکر کالج کی سمندری اور ساحلی حیاتیاتی تنوع کی رپورٹ میں بہت سی اہم غلطیاں ہیں۔ شنک پرجاتیوں کی غلط شناخت اور غلط نام ہو چکے ہیں۔ سمانا کی رپورٹ کے مطابق پتھریلے ساحلوں اور سمندر کے فرش پر پائے جانے والے جانداروں کی غلط درجہ بندی کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ سمندری تہہ کی تلچھٹ میں پائے جانے والے کیکڑے کی ٹانگوں کے ٹکڑوں کو غلط طور پر ایک الگ نسل کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے بنیادی اور سائنسی طور پر ناقابل دفاع غلطیوں کی وجہ سے پوری رپورٹ کو ناقص معیار اور ماحولیاتی طور پر ناقص قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔
ٹھاکر کالج نے مربے میں مجوزہ بندرگاہ کے ماحولیاتی اثرات پر ایک رپورٹ تیار کی اور اسے ذمہ دار کمپنی کو پیش کیا۔ اس تنظیم نے آلودگی کنٹرول بورڈ کو رپورٹ پیش کی ہے۔ بھوشن بھویر نے رپورٹ میں کئی غلطیاں ہونے کی وجہ سے اسے منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے اور اس مسئلے کے بارے میں پالگھر کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر اندرانی جاکھڑ کو باضابطہ نمائندگی پیش کی ہے۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا