Connect with us
Tuesday,08-September-2026

(جنرل (عام

غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے والی پیاز کے دام میں گراوٹ کے آثار

Published

on

onion.jpg

(وفا ناہید)
پیاز کے بڑھتے داموں نے ایک دم ہی پیاز کو پھلوں کے راجا سیب کی صف میں کھڑا کردیا ہے. جس کی وجہ سے پچھلے دنوں پیاز نے شوشل میڈیا کی ٹاپ ریکنگ کو پار کرلیا ہے. ملک بھر میں پیاز کے تیزی سے بڑھتے دام نے ریاستی اور مرکزی حکومت پر تنققید کے کئی مواقع پیدا کر دیئے ہیں۔ حکومت پیاز کے دام میں گراوٹ کے لئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے ۔ گذشتہ ہفتے لاسل گاؤں،سوندانہ ، امرانہ ، نپھاڑ سمیت آس پاس کی پیاز منڈیوں میں پیاز کے دام فی کوئنٹل 10 ہزار سے اوپر چلا گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ آنے والے دنوں میں پیاز کے دام میں مزید اضافہ ہوگا . ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق اتوار کی تعطیل کے بعد جب لاسل گاؤں، امرانہ ، نپھاڑ سوندانے اور آس پاس کے علاقوں کی بازار سمیتیوں میں جب پیاز کی نیلامی شروع ہوئی تو دام میں گذشتہ ہفتے کی بہ نسبت گراوٹ دیکھی گئی ۔ لاسل گاؤں بازار سمیتی میں پیاز فی کوئنٹل 5500 روپے سے 6000 روپے فی کوئنٹل دام مقرر کئے گئے ۔ اسی طرح امرانہ ،سوندانہ کی بازار سمیتیوں میں بھی اوسطاً 5600 روپیہ پیاز فی کوئنٹل کے دام متعین رہے ، جس کی وجہ سے اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں پیاز کا دام جس تیزی سے بڑھا ہے اس تیزی سے نیچے بھی آسکتا ہے ۔، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شہر میں ریاست اور ملک کے دیگر حصوں کی بہ نسبت پیاز کے دام میں اتنا اضافہ نہیں دیکھا گیا . لیکن ان بازار سمیتیوں میں دام میں گراوٹ کے باعث کھلے بازار میں پیاز اب 40 سے 50 روپے کلو میں فروخت ہوسکتی ہے۔ آنے والے دنوں میں حکومت نے مزید پیاز درآمد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ جس سے مزید صورتحال واضح ہوگی اور پیاز کے دام میں کمی واقع ہوسکتی ہے.

(جنرل (عام

ممبئی شمالی علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف پولس کی سخت کارروائی ، غیر قانونی گھر و قبضہ جات مسمار ؛ ڈی سی پی گجانن راج مانے

Published

on

Bandra-Demolition

ممبئی پولیس نے منشیات فروشو ں کے خلاف اب سخت کارروائی شروع کردی ہے منشیات فروشوں پر قدغن لگانے کے لئےپولس نے ان کے غیر قانونی مکانات اور اثاثوں وملکیت کی مسماری اور بلڈورز ایکشن شروع کردیا ہےپولیس ڈپٹی کمشنر، شمالی ممبئی 3، ممبئی کے حکم کے مطابق کرار پولیس تھانے کی حدود میں منشیات فروشی کرنے والے ریکارڈ پر موجود جرائم پیشہ مطلوب ملزمین کے گھر پر بی ایم سی اور پولس کی مشترکہ کارروائی میں گھروں اور جنگلات کی زمین پر قائم غیرقانونی قبضہ جات پر بلڈوزر چلایا گیا ۔جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں میں 1) سائلہ سبھاش پٹیل عرف شالو عمر 35 سال عرف سائلہ بائی عرف شالو راجو پوار،2) دھرمندر لوہاری جیسوار عمر 20 سال،3) سکندر لوہار جیسوار عمر 21 سال،4) پشپا نارائن تاڈے عمر 36 سال،5) سبھاش موتی لال پٹیل عمر 49 سال،6) بھرت عرف سونو رام ناتھ نشاد عمر 27 سال،7) محمد ابراہیم عبدالعزیز شیخ عرف جون عمر 59 سال،8) امنہ قدیر محمد انصاری عمر 39 سال،9) عائشہ سلیم شیخ عمر 40 سال،10) سنتوش اشوک شرکے عمر 21 سال،11) غفران علی ممتاز علی خان عمر 35 سال شامل ہے ان کے غیرقانونی ٹھکانوں اور گھروں و مکانات پر پولس نے بی ایم سی کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کر کے مکانات کو ہی بلڈوز کردیا ہے یہ پولیس تھانے کی حدود میں محکمہ جنگلات کے آپا پاڑہ، پالن نگر، بنجاری پاڑہ، پنپری پاڑہ، آدیواسی پوپٹ کمپاؤنڈ، امبیڈکر نگر، ماتنگ گڑھ، للوبھائی کمپاؤنڈ، جیسوار نگر، جامروشی نگر اس جگہ پر غیر قانونی گھر تعمیر کر کے مقیم تھے ۔

ان کے خلاف این ڈی پی ایس قانون کے تحت وقتاً فوقتاً کرار پولیس تھانے میں مقدمات درج ہیں۔مذکورہ منشیات فروشی کرنے والے ملزمان کے غیر قانونی گھروں پر کارروائی کرکے منشیات فروشی کے دھندے کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے آج تاریخ ۷ستمبر کو صبح 10:00 بجے سے 16:00 بجے تک کرارپولیس تھانے اور محکمہ جنگلات کی جانب سے مشترکہ طور پر غیر قانونی 11 گھروں پر انہدامی کارروائی کی گئی مذکورہ کارروائی پولیس ڈپٹی کمشنر، گجانن شولنگ راجمانے، شمالی زون 3، ممبئی اوراسسٹنٹ پولیس کمشنر، سمتا نگر ڈیویژن، ممبئی کی رہنمائی میں کرار پولیس تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر سشیل کمار گائیکواڈ کی نگرانی میں کرارپولیس تھانے کے پولیس افسران اور عملدار نیز محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین کے ساتھ مشترکہ طور پر انہدامی کارروائی کو انجام دیا گیا اس سے منشیات فروشوں میں پولس اور بی ایم سی اور محکمہ جنگلات کی کارروائی کا خوف پیدا ہو گا اس کارروائی کے بعد منشیات فروشوں میں کافی دہشت ہے اس سے عوام میں پولس کے تئیں اعتماد بحال ہوا ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی : اندھیری منشیات فروش ایم ڈی کےساتھ گرفتار

Published

on

ممبئی: ۷ ستمبر کومنشیات مخالف دستہ، باندرہ یونٹ، پولیس ٹیم کو ملی اطلاع کےمطابق جال بچھا کر مانوس بونا اپارٹمنٹ بس اسٹاپ کے بازو میں، ویسٹ 10 کنٹرکشن کے سامنے، سی ڈی برفی والا روڈ، اندھیری ویسٹ ممبئی اس عوامی جگہ پر میفیڈرون (ایم ڈی) یہ منشیات فروخت کے لیے لے کر جانے والے 01 شخص کوحراست میں لے کر گرفتار کیا گیا ہے۔محمد ظہیب عبدالعزیز خان، عمر 36 سال، رہنے والا اندھیری مغرب ممبئی ہے ۔مذکورہ ملزم سے 153.6 گرام ایم ڈی یہ منشیات (قیمت 4,60,800/- روپے) ضبط کی گئی ہے۔

مذکورہ کارروائی دیوینط بھارتی، پولیس کمشنر، ممبئی،انیل کنبھارے، پولیس جوائنٹ کمشنر (کرائم)، کرشن کانت اپادھیائے، ایڈیشنل پولیس کمشنر (کرائم)، پورنیما چوگلے (شرنگی)، پولیس ڈپٹی کمشنر، منشیات مخالف دستہ، کرائم برانچ، ممبئی، اورسدھیر ہیرڈیکر، اسسٹنٹ پولیس کمشنر، منشیات مخالف دستہ، کرائم برانچ، ممبئی کی رہنمائی میں اے این سی ٹیم نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

میرین ڈرائیو کوسٹل روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

Published

on

coastal-road

ممبئی : میرین ڈرائیو پولیس نے کوسٹل روڈ کے جنوبی حصے پر لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے لیے چھ سے سات نامعلوم کار ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ممبئی کی رہائشی ثنا خان نے تیز رفتاری سے چلنے والے ڈرائیوروں کی ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا، جس پر پولیس نے کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ میرین ڈرائیو کے قریب کوسٹل روڈ کے جنوبی حصے میں 3 ستمبر 2026 کی رات تقریباً 11:15 بجے پیش آیا۔ شکایت کنندہ ستیش نیوروتی سانگلے (42) میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں پولیس کانسٹیبل کے طور پر کام کرتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً چھ سے سات پیلے، سرخ اور دیگر رنگوں کی گاڑیوں کے نامعلوم ڈرائیور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیے بغیر تیز رفتاری سے گاڑیاں چلاتے ہیں جس سے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 281، 125 اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 184 کے تحت کرائم رجسٹر نمبر 341/26 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ 4 ستمبر 2026 کو رات 10:55 پر درج کیا گیا تھا۔ اس وقت کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملوث گاڑیوں کی شناخت کر لی ہے اور انہیں ضبط کرنے کی کارروائی کر رہی ہے۔ نامعلوم ڈرائیوروں کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ثنا خان ایک صحافی اور سابق جرنلزم پروفیسر ہیں۔ ثنا خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ سیر کے لیے نکلی تھی کہ اچانک کچھ گاڑیاں انتہائی خوفناک انداز میں تیز رفتاری سے میرے قریب سے گزرنے لگیں۔ عام طور پر ساحلی سرنگ میں رفتار کی حد 60 ہوتی ہے لیکن یہ رفتار بہت زیادہ تھی، یہ ایک مہلک رفتار تھی۔ اس دوران میں نے ایک ویڈیو بنائی اور یہ ویڈیو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پوسٹ کی گئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔ ممبئی پولیس کا شکریہ جنہوں نے اسے سنجیدگی سے لیا۔ اب ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی, جو اپنی تفریح ​​کے لیے کسی اور کی جان کا خیال نہیں کرتے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان