قومی خبریں
شاہین باغ خاتون مظاہرین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو آخری سہارا قرار دیا
قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین نے سپریم کورٹ میں زیر التوا سی اے اے کے خلاف150 سے زائد عرضیوں کی سماعت جلد نہ کرنے پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ لوگوں کا اخری سہارا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 22 جنوری کو سپریم کورٹ نے سماعت کو ٹالتے ہوئے مرکزی حکومت کو جواب داخل کرنے کا چار ہفتے کا وقت دیا تھا امید تھی کہ فروری میں ہی اس پر سماعت ہوجائے گی لیکن افسوس ہے کہ عدالت عظمی نے اس حساس مسئلہ کو جلد سماعت کے قابل نہیں سمجھا۔ انہوں نے کہاکہ ہندو، کیا مسلمان، دلت کیا، قبائلی کیا، کمزور کیا سب طبقے سی اے اے کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے سڑکوں پر ہیں اور اس میں اب تک درجنوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے باوجود اگر سپریم کورٹ اس پر جلد سماعت نہیں کرتا تو صرف مایوسی کاہی اظہار کیا جاسکتا ہے۔
مظاہرین خواتین میں شامل ملکہ خاں، نصرت آراء سیما اور ثمینہ نے کہاکہ ہم لوگوں کو سپریم کورٹ سے بہت ہی امید وابستہ ہیں اور امید ہے کہ سپریم کورٹ ہمارے درد کو سمجھے گا اور ہماری سڑکوں پر بیٹھنے کو محسوس کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ کوئی عوامی جذبات کا نہیں ہے بلکہ آئین کا ہے،ہم لوگ قطعی یہ نہیں کہتے کہ ہمارے جذبات کے مطابق فیصلہ کریں بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ آئین کے مطابق فیصلہ کریں، آئین میں جس چیز کی حفاظت کی ضمانت دی گئی ہے، اس کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ بہت سے معاملے کو ترجیحی بنیاد پر سنتا ہے لیکن یہ معاملہ ایسا ہے کہ پورا ملک اس وقت سڑکوں پر ہے، دہلی میں اس کے بہانے فساد ہوچکا ہے جس میں پچاس سے زائد لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ اس کے باوجود اگر سپریم کورٹ اس معاملے کو ترجیحی بنیاد پر نہیں سنتا ہے تو اس پر مایوسی کا اظہار اور افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت کے اس معاملے پر توجہ نہ دینے اور سپریم کورٹ کے بھی نظر انداز کرنے پراقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے اس قانون کو امتیاز پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کور ٹ میں انٹرویشن عرضی دائر کی ہے۔ اس سے معاملہ کے حساس ہونے کا پتہ چلتا ہے، اس کے علاوہ پوری دنیا میں اس قانون کے خلاف شاہین باغ خاتون مظاہرین کی حمایت میں مظاہرے کئے جارہے ہیں، اگر اس معاملے میں سپریم کورٹ جلد سماعت کرکے معاملہ کا نپٹارہ کردے گا تو اس ہندوستان کے تئیں بہترین پیغام جائے گا۔
سپریم کورٹ کے وکیل اور سی اے اے کے خلاف عرضی کرنے والوں میں سے ایک سماجی کارکن انتخاب عالم نے سپریم کورٹ کے ہولی کے بعد سماعت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس حساس معاملہ پر سپریم کورٹ جلد سماعت نہیں کرے گا تو پھر کس پر سماعت کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کو گزشتہ 22جنوری کو ہی کوئی نہ کوئی آرڈر جاری کردینا چاہئے تھا لیکن اس نے ایک تکنک کا سہارا لیتے ہوئے حکومت کو جواب داخل کرنے کا چار ہفتے تک وقت دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں امید تھی کہ سپریم کورٹ فروری میں ہی سماعت کرکے اس حساس مسئلہ کو نپٹارہ کردے گا۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کے خلاف پورے ملک میں مسلم خواتین سمیت تمام طبقے سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سے تمام لوگ امید رکھتے ہیں کہ ان کی بات یہاں سنی جائے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت جلد کرنے کا مطالبہ جمعرات کے رو ز مسترد کر دیا۔ کچھ عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کَپل سبل نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور جلدی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی۔”عدالت نے کہا”سبری مالا معاملے میں خواتین کے حقوق بنام مذہبی روایت معاملے کی سماعت کے بعد اسے سنا جائے گا۔ آپ ہولی کی چھٹی کے بعد پھر تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کریں“۔ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی حکومت اگلے ہفتے اپنا جواب داخل کر دے گی۔ واضح رہے کہ سی اے اے کو چیلنج کرنے والی 150 سے زائد عرضیاں سماعت کے لئے زیر التوا ہیں۔ تمام عرضیوں پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف طلبہ اور عام شہری احتجاج کررہے ہیں اور 24گھنٹے کا مظاہرہ جاری ہے۔دہلی میں تشدد کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں مظاہرین ریلیف کا سامان جمع کرکے فساد زدہ علاقوں میں بھیج رہے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دہلی میں ہی متعدد جگہ پر خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔ نظام الدین میں شیو مندر کے پاس خواتین کامظاہرہ جاری ہے۔ تغلق آباد میں خاتون نے مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کو وہاں سے بھگادیاتھا۔
اسی کے ساتھ اس وقت دہلی میں حوض رانی، گاندھی پارک مالویہ نگر، ترکمان گیٹ،بلی ماران، لال کنواں، اندر لوک، شاہی عیدگاہ قریش نگر، بیری والا باغ، نظام الدین،جامع مسجدسمیت دیگر جگہ پر مظاہرے ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ چننئی میں سی اے اے کے خلاف مظاہر ہ جاری ہے۔مصطفی آباد، کردم پوری، نور الہی کالونی، شاشتری پارک،،کھجوری، جعفرآباد، موج پور، نو رالہی کالونی، چاند باغ، مصطفی آباد اور جمنار پار کے دیگر علاقوں میں تازہ فساد کی وجہ سے مظاہرہ بند ہے۔
راجستھان کے میوات میں امروکا باغ میں قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف جاری مظاہرہ جاری ہے۔ اس قانون کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا ہورہی ہے۔ نوجوانوں کی ٹولی ان لوگوں کو گھروں میں جاکر اس قانون کے بارے میں بیدار کر ررہی ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان کے بھیلواڑہ کے گلن گری، کوٹہ، رام نواس باغ جے پور، جودھ پور’اودن پور اور دیگر مقامات پر،اسی طرح مدھیہ پردیش کے اندورمیں کئی جگہ مظاہرے ہور ہے ہیں۔ اندور میں کنور منڈلی میں خواتین کا زبردست مظاہرہ ہورہا ہے اور یہاں خواتین بہت ہی عزم کے ساتھ مظاہرہ کر رہی ہیں۔وہاں خواتین نے عزم کے ساتھ کہاکہ ہم اس وقت تک بیٹھیں گے جب تک حکومت اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لیتی۔ اندور کے علاوہ مدھیہ پردیش کے بھوپال،اجین، دیواس، مندسور، کھنڈوا، جبل پور اور دیگر مقامات پر بھی خواتین کے مظاہرے ہورہے ہیں۔
اترپردیش قومی شہریت(ترمیمی) قانون، این آر سی، این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے لئے سب سے مخدوش جگہ بن کر ابھری ہے جہاں بھی خواتین مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں وہاں پولیس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ہٹادیا جاتا ہے۔ وہاں 19دسمبر کے مظاہرہ کے دوران 22لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ خواتین گھنٹہ گھر میں مظاہرہ کر رہی ہیں۔ یہاں پہلے الہ آباد میں چند خواتین نے احتجاج شروع کیا تھااب ہزاروں میں ہیں۔خواتین نے روشن باغ کے منصور علی پارک میں مورچہ سنبھالا اور اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔ اس کے بعد کانپور کے چمن گنج میں محمد علی پارک میں خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔ اترپردیش کے ہی سنبھل میں پکا باغ، دیوبند عیدگاہ،سہارنپور، مبارک پور اعظم گڑھ،اسلامیہ انٹر کالج بریلی، شاہ جمال علی گڑھ، اور اترپردیش کے دیگر مقامات پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔
شاہین باغ دہلی کے بعد سب سے زیادہ مظاہرے بہار میں ہورہے ہیں اور وہاں دلت، قبائلی سمیت ہندوؤں کی بڑی تعداد مظاہرے اور احتجاج میں شامل ہورہی ہے۔ ارریہ فاربس گنج کے دربھنگیہ ٹولہ عالم ٹولہ، جوگبنی میں خواتین مسلسل دھرنا دے رہی ہیں ایک دن کے لئے جگہ جگہ خواتین جمع ہوکر مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اسی کے ساتھ مردوں کا مظاہرہ بھی مسلسل ہورہا ہے۔ کبیر پور بھاگلپور۔ گیا کے شانتی باغ میں گزشتہ 29دسمبر سے خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں اس طرح یہ ملک کا تیسرا شاہین باغ ہے، دوسرا شاہین باغ خوریجی ہے جو ابند ہے۔ اس کے منتظمین کو پولیس نے دنگا بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔سبزی باغ پٹنہ میں خواتین مسلسل مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پٹنہ میں ہی ہارون نگر میں خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ بہار کھکڑیا کے مشکی پور میں، نرکٹیا گنج، مونگیر، مظفرپور، دربھنگہ، مدھوبنی میں ململ اور دیگر جگہ، ارریہ کے مولوی ٹولہ،سیوان، چھپرہ، کھگڑیا میں مشکی پور،بہار شریف، جہاں آباد،گوپال گنج، بھینساسر نالندہ، موگلاھار نوادہ، مغربی چمپارن، بیتیا، سمستی پور، تاج پور، کشن گنج کے چوڑی پٹی اور متعدد جگہ، بیگوسرائے کے لکھمنیا علاقے میں زبردست مظاہرے ہو ہے ہیں۔ بہار کے ہی ضلع سہرسہ کے سمری بختیارپورسب ڈویزن کے رانی باغ میں خواتین کا بڑا مظاہرہ ہورہا ہے۔
دہلی میں شاہین باغ،، جامعہ ملیہ اسلامیہ،حضرت نظام الدین، قریش نگر عیدگاہ، اندر لوک،سیلم پور فروٹ مارکیٹ،جامع مسجد،،ترکمان گیٹ،،ترکمان گیٹ، بلی ماران، بیری والا باغ، وغیرہ،رانی باغ سمری بختیارپورضلع سہرسہ بہار،سبزی باغ پٹنہ،، ہارون نگر،پٹنہ’شانتی باغ گیا بہار، مظفرپور، ارریہ سیمانچل بہار،بیگوسرائے بہار،پکڑی برواں نوادہ بہار،مزار چوک،چوڑی پٹی کشن گنج‘ بہار،مگلا کھار‘ انصارنگر نوادہ بہار،مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، دربھنگہ میں تین جگہ، مدھوبنی،سیتامڑھی، سمستی پور‘ تاج پور، سیوان،گوپال گنج،کلکٹریٹ بتیا‘ہردیا چوک دیوراج، نرکٹیاگنج، رکسول، کبیر نگر بھاگلپور، رفیع گنج، مہارشٹر میں دھولیہ، ناندیڑ، ہنگولی،پرمانی، آکولہ، سلوڑ، پوسد،کونڈوا،۔پونہ،ستیہ نند ہاسپٹل، مالیگاؤں‘ جلگاؤں، نانڈیڑ، پونے، شولاپور، اور ممبئی میں مختلف مقامات، مغربی بنگال میں پارک سرکس کلکتہ‘ مٹیا برج، فیل خانہ، قاضی نذرل باغ، اسلام پور، مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناجپور، بیربھوم، داراجلنگ، پرولیا۔ علی پور دوار،اسلامیہ میدان الہ آبادیوپی،روشن باغ منصور علی پارک الہ آباد یوپی۔محمد علی پارک چمن گنج کانپوریوپی، گھنٹہ گھر لکھنو یوپی، البرٹ ہال رام نیواس باغ جئے پور راجستھان،کوٹہ، اودے پور، جودھپور، راجستھان،اقبال میدان بھوپال مدھیہ پردیش، جامع مسجد گراونڈ اندور،مانک باغ، امروکا،پراکی، اندور، اجین،دیواس، کھنڈوہ،مندسور، گجرات کے بڑودہ، احمد آباد، جوہاپورہ، بنگلورمیں بلال باغ، منگلور، شاہ گارڈن، میسور، پیربنگالی گرؤنڈ، یادگیر کرناٹک، آسام کے گوہاٹی، تین سکھیا۔ ڈبرو گڑھ، آمن گاؤں کامروپ۔ کریم گنج، تلنگانہ میں حیدرآباد، نظام آباد‘ عادل آباد۔ آصف آباد، شمس آباد، وقارآباد، محبوب آباد، محبوب نگر، کریم نگر، آندھرا پردیش میں وشاکھا پٹنم‘ اننت پور،سریکاکولم‘ کیرالہ میں کالی کٹ، ایرناکولم، اویڈوکی،، ہریانہ کے میوات اور یمنانگرفتح آباد،فریدآباد،جارکھنڈ کے رانچی، کڈرو،لوہر دگا، بوکارو اسٹیل سٹی، دھنباد کے واسع پور، گریڈیہہ،جمشید پور وغیرہ میں بھی خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔
سیاست
ایران نے اپنے “دوست” ہندوستان کو یقین دلایا ہے کہ جنگ کے دوران ہندوستانی بحری جہاز ہرمز سے بحفاظت گزریں گے۔

نئی دہلی : مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے درمیان ہندوستان میں ایران کے سفیر محمد فتحلی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف جاری جنگ وہم پر مبنی ایک غیر قانونی حملہ ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ تہران اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ہندوستانی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ راستہ دیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں، انہوں نے بھارت کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی پیچیدگیوں کے بارے میں بھارت کی گہری سمجھ کی عکاسی کرتا ہے۔
محمد فتحلی نے آبنائے ہرمز کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا، “فی الحال، آبنائے ہرمز صرف ان ممالک کے لیے بند ہے جو ایران کے ساتھ جنگ میں ہیں۔ جنگ کے وقت یہ فطری بات ہے کہ ہم اپنے دشمنوں کو اپنے اندرونی پانیوں سے گزرنے نہیں دیتے۔ دوسرے بحری جہازوں کی کم نقل و حرکت کی وجہ علاقے میں عدم تحفظ اور بیمہ کی انتہائی قیمت ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سمیت دوست ممالک کے جہازوں کی محفوظ گزر گاہ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ انتظامات اصل وقت کے حالات کے لحاظ سے ہر معاملے کی بنیاد پر چلائے جاتے ہیں۔ فتحلی نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف براہ راست یا بالواسطہ جارحیت میں ملوث ممالک کے لیے رسائی محدود ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران سمندری سلامتی اور جہاز رانی کی آزادی کے لیے پرعزم ہے تاہم انھوں نے زور دے کر کہا کہ جہاز رانی کی آزادی اسی صورت میں ممکن ہے جب ساحلی ملک کے حقوق کا احترام کیا جائے۔
دریں اثنا، مرکزی حکومت نے ہفتے کے روز ان رپورٹوں اور سوشل میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا کہ ایرانی خام تیل کو ادائیگی کے مسائل کی وجہ سے ہندوستان کے وادینار سے چین کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ حکومت نے ان دعوؤں کو “حقیقت میں غلط” اور گمراہ کن قرار دیا۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے واضح کیا کہ حالیہ رپورٹس کہ ہندوستان کو ادائیگی کے مسائل کی وجہ سے ایران سے تیل کی ایک کھیپ کو نقصان پہنچا ہے، مکمل طور پر غلط ہیں۔ حکومت نے کہا کہ ہندوستان 40 سے زیادہ ممالک سے خام تیل درآمد کرتا ہے اور تیل کمپنیوں کو اپنی کاروباری ضروریات کے مطابق کسی بھی سپلائر سے تیل خریدنے کی مکمل آزادی ہے۔
سیاست
کیا ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی موت کے بعد جنگ رک جائے گی؟ اسرائیل میں پھنسے ہندوستانیوں کو کیسے نکالا جائے گا؟

نئی دہلی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی صدر بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای میزائل حملے میں مارے گئے۔ ایرانی میڈیا نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا خامنہ ای کی موت سے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ رک جائے گی؟ حملوں سے مایوس ہو کر ایران اسرائیل پر مسلسل میزائل حملے کر رہا ہے۔ ایک بڑا سوال یہ ہے کہ اسرائیل میں پھنسے ہندوستانیوں کو کیسے بچایا جائے گا۔ اس معاملے پر وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔
اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر جے پی سنگھ نے اسرائیل میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے ایک منصوبہ شیئر کیا ہے۔ جے پی سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی سفارت خانہ پھنسے ہوئے تمام لوگوں سے رابطے میں ہے۔ سفارت خانے نے ایک اور ایڈوائزری جاری کی ہے۔ “ہم انہیں مصر یا اردن کے راستے نکالنے کا منصوبہ بنائیں گے، جو بھی راستہ محفوظ ہو، اور موقع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔” جے پی سنگھ نے مزید کہا کہ حالات فی الحال سڑک کے سفر کے لیے سازگار نہیں ہیں۔ اسرائیل میں ہندوستانی سفیر نے سبھی کو مشورہ دیا کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات اور ہدایات پر عمل کریں۔ جب بھی اس کے شہریوں کو مشکل وقت میں وطن واپس آنے میں مدد کی ضرورت پڑی ہے تو ہندوستان نے ہمیشہ مؤثر انخلاء مشن کا انعقاد کیا ہے۔ یوکرین میں جنگ کے آغاز میں بہت سے ہندوستانیوں کو حکومت کی طرف سے ترتیب دیئے گئے خصوصی طیارے پر گھر لایا گیا تھا۔
دریں اثنا، ہندوستانی وزارت خارجہ نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دیں اور کشیدگی کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دیں۔ کشیدگی کو کم کرنے اور اندرونی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو اپنانا چاہیے۔ تمام ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ حکومت نے یہ بھی کہا کہ خطے میں ہندوستانی مشن ہندوستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں الرٹ رہنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
سیاست
اپوزیشن نے راشٹرپتی بھون سے ایڈون لیوٹین کے مجسمے کو ہٹانے پر حکومت سے کیا سوال، مجسمہ ہٹانے سے تاریخ نہیں بدلتی۔

نئی دہلی : صدر دروپدی مرمو نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں ایڈون لوٹینز کے مجسمے کی جگہ آزاد ہندوستان کے پہلے اور واحد ہندوستانی گورنر جنرل چکرورتی راجگوپالاچاری کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ کئی اپوزیشن رہنماؤں نے ایڈون لیوٹینز کے مجسمے کو ہٹانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجسمے کو ہٹانے سے تاریخ نہیں بدلتی۔ اب بی جے پی نے اپوزیشن کے ان بیانات کا جواب دیا ہے۔ راشٹرپتی بھون میں ایڈون لوٹینز کے مجسمے کو راجگوپالاچاری کے مجسمے سے تبدیل کرنے پر، پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے سوال کیا، “ہندوستان کو اپنی تاریخ کے تئیں اس مسخ شدہ اور بے بنیاد غصے کو جاری رکھنے سے کیا حاصل ہوگا؟ نوآبادیاتی دور کے اس داغ کو مٹانے کا یہ مسلسل جنون کیا ہے؟”
التجا مفتی نے مزید کہا، “لوٹینز نے دہلی کو اس کی موجودہ شکل دی۔ مجسموں کو ہٹانے سے ورثہ یا تاریخ نہیں مٹ سکتی۔ ہندوستان کے زیادہ تر فن تعمیر کے شاہکار برطانوی اور مغل دور کے ہیں۔” پی ڈی پی لیڈر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، بی جے پی کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے کہا، ’’یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ جو لوگ کبھی دہشت گرد برہان وانی کی تعریف کرتے تھے وہ اب گھبرا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، “وہی اورنگزیب زندہ باد” کی ذہنیت، جو ووٹ بینک کی سیاست سے چلتی ہے، ہندوستان کے اپنے تہذیبی ورثے کو دوبارہ حاصل کرنے اور غلامی کی ذہنیت کو ترک کرنے کو ہضم کرنے سے قاصر ہے۔
اپوزیشن کی طرف سے مختلف موقف اختیار کرتے ہوئے، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے راجگوپالاچاری کو دی گئی پہچان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا، “میں راجا جی کو راشٹرپتی بھون میں مجسمہ سے نوازتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ جمہوریہ بننے سے پہلے ہندوستان کے واحد ہندوستانی گورنر جنرل کے طور پر، وہ راشٹرپتی بھون کے پہلے ہندوستانی مقیم تھے اور انہوں نے اپنا عہدہ نئے صدر کو سونپا تھا۔ میں نے ہمیشہ ان کے خیالات کی تعریف کی ہے اور ان کے طالب علمی کے دنوں میں اپنی سواترا پارٹی کا زبردست حامی تھا۔” راجا جی کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد، صدر کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام نوآبادیاتی ذہنیت کے آثار کو مٹانے اور ہندوستان کی بھرپور ثقافت، ورثے اور لازوال روایات کو فخر کے ساتھ قبول کرنے اور مادر ہند کی خدمت میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
