Connect with us
Thursday,10-September-2026

(جنرل (عام

نظام الدین مرکز کے اجتماع میں شرکت کرنے والے تلنگانہ کے کئی افراد الگ تھلگ مراکز اور اسپتال منتقل کردیئے گئے

Published

on

دہلی کے نظام الدین مرکز میں اجتماع میں شرکت کرنے والے 6افراد کی تلنگانہ میں موت کے بعد ریاستی حکومت نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو فوری طورپرالگ تھلگ مرکز منتقل کیاجائے۔اس ہدایت کے بعد کل سے یہ عمل ریاست کے مختلف اضلاع میں شروع کردیاگیا۔اضلاع میں بیشتر افراد کی نشاندہی کی گئی اور ان کو الگ تھلگ مرکز منتقل کرنے کے اقدامات کئے گئے۔ان افراد کو مختلف سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ اس وبا کے مشتبہ مریضوں کیلئے بطورخاص بنائے گئے الگ تھلگ مراکز منتقلی کا عمل جاری ہے۔اضلاع کے حکام کی جانب سے ایسے افراد کی شناخت کا کام بڑے پیمانہ پر کیاجارہا ہے۔محبوب نگر ضلع میں دہلی کے اجتماع میں شرکت کرنے والے17 افراد کی شناخت ہوئی ہے ان تمام کو اسپتال کے الگ تھلگ وارڈس منتقل کیا گیا۔ضلع سے تعلق رکھنے والے وزیر وی سرینواس گوڑ اور ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے محبوب نگر اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج میں قائم سنٹر منتقل کردیا۔ متحدہ ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے تقریبا 52افراد کے نئی دہلی کے نظام الدین علاقہ میں واقع تبلیغی مرکز میں ہوئے اجتماع میں شرکت کی اطلاع ملی جس کے بعد ضلعی عہدیداروں نے 13افراد کی نشاندہی کی جن میں سے پانچ کو گاندھی اسپتال کے الگ تھلگ مرکز منتقل کیاگیا جبکہ دیگر 8کو سوریہ پیٹ ضلع میں بنائے گئے الگ تھلگ مرکز منتقل کیاگیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ 13افراد میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں تاہم ان کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی الگ تھلگ رہیں۔اسی دوران گذشتہ روز تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دفتر کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ ضلع کلکٹرس کے تحت خصوصی ٹیمیں ان افراد کی نشاندہی کر رہی ہیں جن کو ایک دوسرے سے رابطہ پر کورونا وائرس ہونے کا خطرہ ہے اور ان افراد کو اسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔تلنگانہ کے محکمہ صحت سے خواہش کی گئی ہے کہ اس اجتماع میں شرکت کرنے والوں سے خواہش کرے کہ ایسے افراد رضاکارانہ طورپر اسپتالوں سے رجوع ہوں۔ساتھ ہی ایک اور ٹوئیٹ میں محکمہ صحت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ دہلی کے اس مرکز میں منعقدہ اجتماع میں شرکت کے بعد واپس افراد کا اتہ پتہ معلوم کرتے ہوئے حکومت کو مطلع کرے۔ان افراد کے معائنے مفت کئے جائیں گے۔اسی دوران راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑہ سے تعلق رکھنے والے 4نوجوان جنہوں نے مرکز میں اجتماع میں شرکت کی تھی کو سرسلہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ان نوجوانوں کا تعلق ٹاون کے سبھاش نگر سے ہے جو 14مارچ کو حیدرآباد سے دہلی بذریعہ طیارہ گئے تھے تاکہ اس اجتماع میں شرکت کرسکیں۔وہ 15مارچ کو قومی دارالحکومت سے بذریعہ ترین روانہ ہوئے اور راماگنڈم پہنچے جہاں سے انہوں نے 17اپریل کو ویمل واڑہ پہنچے۔ان نوجوانوں کے بارے میں اطلاع ملنے پر عہدیداروں نے ان کوگھروں پر الگ تھلگ کردیاتھا۔چونکہ مرکز میں ہوئے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،اسی لئے عہدیداروں نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے ان کو مزید معائنوں کے لئے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔دریں اثناجگتیال ضلع سے تعلق افراد کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جنہوں نے دہلی کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔ایسے 32افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ن تمام کو پولاس اگریکلچر کا لج کے الگ تھلگ مرکز میں 14 دن کے لئے منتقل کیا گیا۔ضلع ہیلت آفیسر سریدھر نے یہ بات بتائی۔ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے دس افراد اور بھدرادری کوتہ گوڑم سے تعلق رکھنے والے دس افراد کو بھی الگ تھلگ رکھا گیا جنہوں نے اس اجتماع میں شرکت کی تھی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

اندھیری : کمپنی کے ڈرائیور نے انکم ٹیکس چھاپہ کی سازش کی تیار، ایک کروڑ روپے ہفتہ طلب کر افسر ظاہر کرنے والے گینگ کے تمام ۱۰ ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی : پولس نے فلمی انداز میں انکم ٹیکس کا چھاپہ مار کر ہفتہ طلب کرنے والے فرضی افسر و گروہ کو بےنقاب کیا جو اسپشل ۲۶ فلم کے طرز پر ممبئی کے اندھیری میں انکم ٹیکس کا چھاپہ مار کر مالک وملازمین کو یرغمال بنا کر ان کے موبائل بھی چھین لئے تھےاور اسٹاف کو یرغمال بنایا تھا۔ انکم ٹیکس اور کرائم برانچ کے افسر بتاکر جعلی چھاپہ مار کر 1 کروڑ روپے کا ہفتہ طلب کرنے والی گینگ کو پولس نے بے نقاب کرنے کے ساتھ مفرور ملزمین کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مذکورہ مقدمے کی مختصر تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ راجکمار کنڈاسامی، عمر 49 سال کے پاس پہلے ڈرائیور کے طور پر ملازم شخص سنتوش ادئے کھوپٹکر اور شکایت کنندہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس وجہ سے شکایت کنندہ نے 06 مہینے کی تنخواہ نہ دیتے ہوئے سنتوش کھوپٹکر کو نوکری سے نکال دیا۔ اس بات سے ناراض سنتوش ادئے کھوپٹکر نے اس کے پاس موجود شکایت کنندہ کے متعلق معلومات کا استعمال کرکے اس کے شناسائی 06 مرد اور 3 خواتین کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش رچ کر انکم ٹیکس اور کرائم برانچ محکمہ کے سرکاری افسر و ملازم ہونے کا جھوٹا دعوی کرکے شکایت کنندہ کی ملکیت کے آفس میں زبردستی غیر قانونی طور پر داخل ہوئے۔ نیز جعلی سرکاری شناختی کارڈ دکھا کر شکایت کنندہ اور اس کی بیوی کا اغوا کرکے نیز شکایت کنندہ اور اس کی بیوی اور دفتر کے دیگر 10 ملازمین کے موبائل چھین کر انہیں دفتر کے باہر جانے سے غیر قانونی طور پر روک کر انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دے کر گالی گلوچ کی۔ نیز کارروائی ٹالنے کے لیے 1 کروڑ روپے کا ہفتہ طلب کیااس لیے شکایت کنندہ نے مذکورہ نامعلوم اشخاص کے خلاف قانونی شکایت دینے پر ان کا تفصیلی بیان نوٹ کرکے 892/2026 دفعہ 61(2), 204, 205, 233, 140(2), 127(1), 351(2), 308(4) بھارتیہ نیائے سنہتا 2023 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مذکورہ مقدمے کے سلسلے میں ملزمان کو تکنیکی جانچ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے ملزمین میں 1) سنتوش ادئے کھوپٹکر عمر 37 سال، 2) ونئے رمیش مورے عمر 37 سال، 3) پریم کسن سبنانی عمر 50 سال، 4) پرگیہ ہریش مائن عمر 27 سال، 5) ریشمہ شامراؤ وارنگ عمر 41 سال، 6) شبنیہ حفیظ شیخ عمر 48 سال, مذکورہ گرفتار ملزمان سے کی گئی پوچھ تاچھ میں مذکورہ ملزمین میں سے ملزم نمبر 7 اور 8 یہ انکم ٹیکس محکمہ میں بالترتیب انکم ٹیکس انسپکٹر اور ٹیکس اسسٹنٹ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اور مذکورہ ملزم یہ مذکورہ ملزم نمبر 02 سے 06 اور ملزم نمبر 09 اور 10 کے ساتھ شکایت کنندہ کے آفس میں جاکر مذکورہ مجرمانہ سازش میں شامل ہونے کی معلومات حاصل ہونے پر مذکورہ ملزمین کی تلاش لے کر انہیں موجودہ مقدمے میں تاریخ ۱۰ ستمبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمین میں7) سریش مہاویر پرساد مشرا عمر 57 سال (انکم ٹیکس انسپکٹر)، 8) سنیل منوہر گورے عمر 59 سال (ٹیکس اسسٹنٹ)، 9) جتو عرف جتیندر نامدیو مورے عمر 52 سال 10) اشوک وٹھوبا شندے عمر 57 سال شامل ہے، یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے اور ملزمین کو گرفتار کر کے اس گینگ کو بے نقاب کیا ہے۔ ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے بتایا کہ اس سے قبل بھی معاملہ میں ۶ ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا, لیکن اس میں انکم ٹیکس انسپکٹر اور اسسٹنٹ کی بھی شمولیت تھی جس کے بعد آج مزید مفرور ملزمین کو بھی گرفتار کر کے اس پورے گینگ پر ہی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی جرائم پیشہ موبائل چور گرفتار ، تین چوری کا معمہ حل

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی پولس نے جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کرکے موبائل چوری کے 03 مقدمات کا انکشاف کے بعد اس سے کل 1,48,000/- روپے قیمت کے 09 موبائل برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پارک سائیٹ پولیس اسٹیشن میں تاریخ ۸ ستمبر کو شکایت کنندہ کی دی گئی شکایت پر دفعہ 305(a) بی این ایس 2023 کے تحت گھر میں داخل ہو کر موبائل چوری کرنے کے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے مذکورہ مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کی تھی۔ممبئی پولس کے نتین جھاڈے اور ٹیم نے مقدمے کی جائے وقوعہ اور اس کے احاطے کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مقدمے میں مطلوبہ ملزم کا سراغ لگا کر 05 گھنٹے میں پولیس ریکارڈ پر موجود ملزم فیروز محمد شکیل شیخ عرف چوہا عمر 25 سال، رہنے والا امبیکا نگر چال، اجوا ہوٹل کے پیچھے، اپر ڈپو پاڑہ، پارک سائیٹ، وکرولی (مغرب)، ممبئی 79 کو گرفتار کرکےدفعہ 305(a) بی این ایس جرم نمبر ۲ 879/2026 دفعہ 305(a) بی این ایس 3) جرم نمبر 880/2026 دفعہ 305(a) بی این ایس کے 03 مقدمات کا انکشاف ہوا۔ اسی طرح مذکورہ ملزم سے مہارت سے پوچھ تاچھ کرکے روپے 1,48,000/- قیمت کے 09 موبائل برآمد کیے گئے۔

*گرفتار ملزم فیروز محمد شکیل شیخ عرف چوہا، عمر 25 سال، کے پر پارک سائیٹ، گھاٹکوپر، پنت نگر اور نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں چوری، ڈکیتی، غیر قانونی ہتھیار رکھنے ایسے کل 20 مقدمات پہلے درج ہیں۔مذکورہ کارروائی دیوین بھارتی، پولیس کمشنر پولیس کمشنر، ممبئی، منوج شرما، پولیس جوائنٹ کمشنر (لا اینڈ آرڈر)، دھننجےکلکرنی، ایڈیشنل پولیس کمشنرمشرقی علاقائی ڈیپارٹمنٹ، چیمبور، ممبئی، جناب ابھے سنگھ دیشمکھ، پولیس ڈپٹی کمشنر، مشرقی کی رہنمائی میں انچارج سینئر پولیس انسپکٹر، پارک سائیٹ پولیس اسٹیشن، ممبئی،اشوک لانگے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نتین جھاڈے، پولیس سب انسپکٹر اکشے واگھ، پولیس حوالدار وشال گوآرے، پولیس حوالدار راہل نوالے، پولیس سپاہی منوج سرواڈے، پولیس سپاہی روہیداس بھوسارے، پولیس سپاہی دیپک تاڈے نے مذکورہ کارروائی کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گھاٹکوپر نیو لائف اسپتال کے ڈاکٹر دیپک بید کے خلاف اسسٹنٹ نرس کے ساتھ چھیڑخانی کا مقدمہ درج

Published

on

FIR

ممبئی گھاٹکوپر پولس نے دیپک بیدکے خلاف اسسٹنٹ نرس سے دست درازی اور جنسی استحصال کا کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گھاٹکوپر پولس نے ڈاکٹر کے خلاف ۲ ستمبر کو کیس درج کر لیا ہے متاثرہ ۱۹ سالہ اسسٹنٹ نرس جو گھاٹکوپر نیو لائف اسپتال میں زیر ملازمت تھی اس کی صبح کی شفت تھی اس دوران وہ استقبالیہ پر بیٹھی تھی تو دوپہر ساڑھے تین بجے اسے ایک عملہ نے یہ کہہ کر بلایا ہے کہ انہیں اسپتال کے ڈاکٹر بید نے طلب کیا ہے, جس پر جب وہ ڈاکٹر کی کیبن میں داخل ہوئی تھی وہاں خالہ نے ڈاکٹر کا ڈبہ رکھا اور پھر وہ وہاں سے رخصت ہو گئی پھر ڈاکٹر نے دروازے کو اندر سے بند کر کے متاثرہ کے ساتھ نازیبا حرکتیں شروع کر دی, جس سے متاثرہ کو پریشانی ہوئی اور اس نے اس معاملہ میں گھاٹکوپر پولس اسٹیشن میں بیان درج کروایا اور پھر پولس نے متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر ملزم ڈاکٹر کے خلاف ۷۴ اور ۷۹ بی این ایس کی دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان