جرم
قینچی کی طرح زبان چلانے والی بیوی کا “قینچی” سے بہیمانہ قتل سے سنسنی!!!
خیال اثر مالیگانوی
کورونا نامی خطرناک وباء کے پھیلنے اور لاک ڈاؤں کی صعوبتوں نے ہر ہندوستانی کو بے دست و پا بنا کر رکھ دیا ہے. اس خطرناک بیماری اور لاک ڈاؤن نے ملکی معیشت کو سسک سسک کر دم توڑنے پر مجبور کردیا ہے. لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر کاروبار خسارے ہو سودا ہوتا جارہا ہے تو مزدور پیشہ افراد پر بے روزگاری اور بھکمری کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اس کا راست اثر غریب اور مزدور پیشہ افراد پر اس شدت سے سر ابھار رہا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی داؤ پر لگ گئی ہے. مرد اور خاتون خانہ سبھی حیران و پریشان ہیں. بے روزگاری کے بڑھتے سائے نے سب سے زیادہ اثر بچوں پر ڈالا ہے. بچوں کو فاقہ کشی پر مجبور ہوتا دیکھ کر بے بس و لاچار مائیں اپنے روز گار شوہروں سے دست غریباں ہوتے جارہی ہیں. ایک تو بےروزگاری کا عذاب اور بچوں کا بھوک سے تڑپنا, بلبلانا, دیکھنا اور سہنا پھر اس کے بعد بیوی کے طعنے سن سن کر مجبور و بے کس شوہر کا خون کھول اٹھتا ہے اور جب بھی ایسا کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کا خمیازہ خواتین اور بچوں کو ہی بھگتنا پڑتا ہے. جودھ پور کا ایسا ہی واقعہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایک 35 سالہ بےروزگار شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ مہا مندر پولیس اسٹیشن کےاسٹیشن ہاؤس آفیسر(SHO)کیلاش دان نے بتایا کہ قریب ایک بجے بی جے ایس کالونی میں رہنے والے ملزم وکرم سنگھ نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی کہ اس نے کچھ تنازعہ پر اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے۔ جیسے ہی ہمیں اطلاع موصول ہوئی ہم جائے حادثہ پر پہنچے اور خاتون کی لاش دیکھی اس کا گلا کٹا ہوا تھا۔ پولیس نے فورینسک ٹیم کو جائے حادثہ پر بلایا اور متاثرہ کے اہل خانہ کو حادثہ کی اطلاع دی۔ لاش کو مردہ خانہ میں روانہ کیا گیا اور ملزم کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایک مجبور و بےکس اور روزگار شخص جو بےروزگاری کے ستم سہنے کے ساتھ ساتھ اپنی بیوی کے طعنے سہہ سہہ کر اوب گیا تھا. روزگار سے محروم اس شخص کا ایک مکان کرائے پر دیا ہوا تھا جس کے کرائے سے ہی اس کا گھر خرچ عمل میں آ رہا تھا. کرایہ سے ملنے والی رقم بھی ان کی کفالت کے لئے انتہائی نا کافی ثابت ہونے لگی تھی اسی کے حوالے سے ایک دن دونوں میاں بیوی میں جب تکرار شروع ہوئی تو ختم ہونے کا نام ہی نہ لی. ان کے دو کم عمر بچے بھی حیران و پریشان ماں باپ کی اس جوتم پیراز کو حیرت سے دیکھ رہے تھے. جب بیوی کی زبان قینچی کی طرح چلتی گئی تو شوہر نے انتہائی طیش کے عالم میں قینچی سے بیوی کی گردن اور جسم کے دیگر اعضاء پر یکے بعد دیگرے وار کرتے ہوئے قینچی کی طرح چلنے والی زبان کو نہ صرف بند کردیا بلکہ ہمشیہ کے لئے اس کی سانس کی ڈور بھی قینچی سے کاٹ دی. اتنے پر ہی بس نہ کرتے ہوئے اس شوہر نامدار نے پولیس اسٹیشن فون کرتے ہوئے اپنے کارہائے نمایاں بیان کر دیئے جسے سن کر پولیس عملہ فورأ ہی جائے وقوع پر پہنچ گیا. پولیس نے بچشم خود اس دلدوز اور خونی مناظر کو دیکھا. شوہر کے ہاتھوں بیوی کی کٹی پھٹی لاش دیکھ کر پولیس کے بھی رونگھٹے کھڑے ہوگئے. پولیس نے جب قاتل شوہر سے باز پرس کی تو قاتل شوہر نے بتایا کہ بیوی کے روز روز طعنے اور گلے شکوے جب اس کی برداشت سے باہر ہوگئے تو اس نے انتہائی طیش کے عالم میں یہ قدم اٹھایا ہے.
۔پولیس کے مطابق ملزم اور مقتولہ کے دو بچے ہیں، ایک 8 سالہ بیٹی اور 5 سالہ بیٹا شامل ہیں۔جو فی الحال جودھپور میں اپنے دادا دادی کے پاس ہیں۔
تعجب خیز امر یہ ہے کہ شب و روز ساتھ ساتھ زندگی گزارنے والے ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں شریک رہنے والے اور ساتھ جینے ساتھ مرنے کی قسمیں کھانے والے حالات حاضرہ کی لپیٹ میں آ کر حالات کی بے رحمی کا شکار ہو گئے. ایک ناری جو اپنے شوہر کو بھگوان سمان مان کر اس کے چرنوں کو روز چھوتے ہوئے اپنی مانگ میں سندور کی طرح سجاتی تھی اسی کے ہاتھوں اس بے رحمی سے قتل ہو گئی کہ دیکھنے اور سننے والے بھی دانتوں تلے انگلی دبانے پر مجبور ہو گئے . اس خونی واقعہ کے بعد قاتل شوہر تو جیل کی سلاخوں کے پچھے پہنچ گیا اور بیوی قتل کے بعد انتم سنسکار کے لئے امر دھام پہنچ کر خاک ہوگئی اور رہے بچے تو وہ والدین سے محرومی کا کرب جھیلتے ہوئے اپنے دادا دادی کے پاس شب و روز روتے ہوئے گھٹ گھٹ کر اپنا بچپن گزارنے پر مجبور ہیں. شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا یہ خونی واقعہ بے روزگاری کا ساخشانہ بتایا جارہا ہے جو کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لا تعداد ہندوستانیوں کا نصیب بنا دیا گیا ہے. قتل کا حالیہ واقعہ آج ہر عام ہندوستانی کو سوچنے پر مجبور کررہا ہے کہ کیا انھیں بے روزگاری یہ عذاب برسوں بھگتنا پڑے گا ؟کیا آنے والے وقتوں میں بھی روز بروز ایسے ہی خونی واقعات گھر گھر میں رونما ہوتے رہیں گے کیونکہ دم توڑتی ہوئی معیشت اور روزگاری کا عفریت ہر گھر پر دستک دینے کے لئے تیار بیٹھا ہے اور ظاہر ہے کہ اس عفریت کا شکار صرف اور صرف خاتون خانہ اور معصوم بچے ہی ہوں گے. بے روزگاری کے اس عفریت اور خود کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر خاتون خانہ کو چاہیے کہ ایسے نا مسائد حالات میں اپنے بے روزگار شوہروں کو طعنہ نہ دیتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ قدم در قدم چلتے ہوئے ان کا ساتھ دیں نہ کہ روز مرہ کے خرچ کے لئے باہم دست غریباں رہتے ہوئے ان کا جینا حرام کردیں. بلا وجہ انھیں طیش نہ دلائیں اور خود باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے گھریلو اخراجات پر قابو رکھتے ہوئے فضول خرچی سے پرہز کریں اسی میں ان کی آنے والی زندگی کے اسرار و رموز پوشیدہ ہیں.
جرم
ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کروڑ سے زائد کی منشیات ضبطی، 10 ملزمین گرفتار

ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل یونٹس نے شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے بعد ۱۰ کروڑ سے زائد کی منشیات کی ضبطی کے ساتھ ۱۰ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بی پی ٹی و وڈالا، ممبئی میں ایم ڈی کے خلاف کارروائی کے دوران اے این سی یونٹ نے ۲۱۸ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے۔ یہاں وڈالا میں ایم ڈی فروش کو بھی مشتبہ حالت میں حراست میں لیا ہے۔ ولے پارلے علاقہ میں ہائیڈوپانک گانجہ بھی پولس نے برآمد کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ۷ کلو ۶۹۰ گرام گانجہ بھی برآمد کیا گیا ملزم کے خلاف ۷ لاکھ سے زائد کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ وڈالا ٹی ٹی ممبئی علاقہ میں ناگپاڑہ میں آزاد میدان یونٹ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وڈالا سے گانجہ فروش کو گرفتار کیا, اس کے پاس سے ۲۰ کلو ۷۰۰ گرام گانجہ ملا ہے۔ ناگپاڑہ سے۱۱۷ گرام ایم ڈی کی ضبطی ہوئی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گوریگاؤں، دھاراوی، ممبئی، ویرادیسائی روڈ اندھیری، ممبئی اور ماہم ریلوے اسٹیشن سے کل ۲۸۱ کلو گرام وزنی ایم ڈی کی ضبطی کی گئی ہے اور ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ یہ تمام ملزمین یہاں منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ کاندیولی یونٹ نے اندھیری کے قریب ۱۸ گرام وزنی ایم ڈی برآمد کیا۔ ماہم میں ۱۰۴ گرام وزنی ایم ڈی کے ساتھ ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔ بھارت نگر باندرہ سے ۱۶۳ گرام وزنی منشیات ضبط کی گئی۔ ملاڈ مالونی سے بھی اے این سی نے منشیات ضبط کی ہے۔ کل ۱۰ منشیات فروشوں کو اے این سی نے گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 10.14 کروڑ کی منشیات ضبط کی ہے۔ یہ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں کارروائی, جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی ایما پر ڈئ سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
جرم
وزیر اعظم مودی کے دستخط والے جعلی خط کے ذریعے 4 لاکھ روپے تاوان مانگنے والے دو دھوکہ باز گرفتار

ممبئی: ممبئی پولیس کے انسداد بھتہ خوری سیل نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دستخط شدہ جعلی خط کا استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر 400,000 روپے تاوان کا مطالبہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کو ایسپلانیڈ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں تین دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ٹارگٹ میڈیا سے وابستہ توصیف حسین اسماعیل پٹیل (44) اور سدھی ناتھ دیناناتھ پانڈے عرف سنیل (43) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں شاستری نگر، گورگاؤں (مغربی) کے رہنے والے ہیں۔ شکایت کے مطابق، متاثرہ خاتون “میگا شریا” کے نام سے ایک این جی او چلاتی ہے، جو 2020 سے پسماندہ بچوں، اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں کے لیے کام کر رہی ہے۔ شکایت کنندہ نے توصیف پٹیل اور اس کے ساتھی فرناز واڈیا سے 2022 میں ایک سماجی تقریب میں ملاقات کی۔ 18 مارچ کو، پٹیل نے مبینہ طور پر واٹس ایپ پر ایک صوتی نوٹ بھیجا، جس میں رقم کے بدلے وزیراعظم کے دفتر سے سالگرہ کی مبارکبادی خط بھیجنے کی پیشکش کی گئی۔ شکایت کنندہ نے ابتدائی طور پر اس دعوے کو جعلی قرار دیا تھا۔ تاہم، ملزم نے خط حقیقی ہونے کا دعویٰ کیا اور 4 لاکھ روپے کی پبلک ریلیشن فیس کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد، 28 مارچ کو، فرناز واڈیا نے شکایت کنندہ کو مخاطب کرتے ہوئے، وزیر اعظم کے دستخط شدہ ایک خط کی ڈیجیٹل کاپی بھیجی، جس میں ان کے سماجی کام کی تعریف کی گئی۔ شکایت کنندہ نے ابتدائی طور پر یہ خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا لیکن ساتھیوں کی جانب سے اس کی صداقت پر شکوک پیدا ہونے کے بعد اسے حذف کر دیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر اپنے مطالبات کو تیز کیا اور فریب کاری کے پیغام کو ساکھ دینے کے لیے شکایت کنندہ کے نام سے ایک جعلی ای میل آئی ڈی بنائی۔ شکایت کنندہ نے ملزم کو ورلی کے ایک کیفے میں مدعو کیا۔ وہیں، ملزم نے وزیر اعظم کے دفتر میں رابطے ہونے کا دعویٰ کیا اور ایک “حقیقی” خط کے بدلے میں ₹ 4 لاکھ کا مطالبہ دہرایا۔ مسلسل دباؤ اور دھمکیوں کے بعد شکایت کنندہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، انسداد بھتہ خوری سیل نے ورلی سی فیس کے ایک ہوٹل میں جال بچھا دیا، جہاں ملزمین کو شکایت کنندہ سے رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ایک جعلی سالگرہ مبارکبادی کارڈ برآمد کیا جس پر مبینہ طور پر وزیر اعظم کے دستخط تھے، کھلونا نوٹوں کے بنڈل، 500 روپے کے دو اصلی نوٹ، اور جرم میں استعمال ہونے والے دو موبائل فون۔ ملزم کے خلاف این آئی اے اور آئی ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایک ایف آئی آر ورلی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی اور بعد میں اسے تحقیقات کے لیے انسداد بھتہ خوری سیل کو منتقل کیا گیا تھا۔ شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے تکنیکی تحقیقات کی اور ورلی کے علاقے میں جال بچھا دیا، جہاں ملزمان بھتہ کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ پولیس کو دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ وہ وزیر اعظم کے جعلی دستخط اور لیٹر ہیڈ کے ماخذ، جعلی دستاویزات بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات اور سابقہ اسی طرح کے فراڈ کے بارے میں بھی تفتیش کر رہے ہیں۔
جرم
ممبئی میں گیس سلنڈر چوری کرنے والا چور گرفتار، پوائی پولس کی بڑی کارروائی، نئی ممبئی اور ممبئی سے ۴۵ سلنڈر اور تین موٹر سائیکلیں برآمد

ممبئی : اسرائیل ایران جنگ سے تیل کی قلت اور گیس سلنڈر کا فقدان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سلنڈر چوری کرنے والے ایک چور پوائی پولس نے گرفتار کر کے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس چور نے کئی سلنڈر نئی ممبئی اور ممبئی سے چوری کئے تھے۔ ممبئی پوائی پولس نے ایک ایسے گیس سلنڈر چور کو گرفتار کیا ہے, جس نے نئی ممبئی اور ممبئی شہر سے ۴۵ سلنڈر چوری کئے تھے تفصیلات کے مطابق پوائی علاقہ سے سوزوکی برگ مین چوری ہوئی تھی اور اسی برگ مین کا استعمال کر کے یہ ملزم چوری کیا کرتا تھا اس نے نئی ممبئی اور ممبئی میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر چوری کیے ہیں۔ اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران گیس سلنڈر کا بحران ہے ایسے میں یہ چور سلنڈر چوری کیا کرتا تھا, جس کے سبب سلنڈر کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا, اس لئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور جال بچھا کر چندر کانت کامبلے ۴۵ سالہ کو تھانہ ورتک نگر سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممبئی اور نئی ممبئی سے چوری شدہ مسروقہ سلنڈر ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس کام میں ملزم کی چوری کے سلنڈر چھپانے میں مدد کرنے والے ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ ملزم کی جب تفتیش کی گئی تو اس پر چوری کے ۱۰ معاملات درج پائے گئے۔ پوائی پولس نے تین موٹر سائیکل، ۴۵ سلنڈر ضبط کیے ہیں یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
