Connect with us
Monday,13-October-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

سینئر آئی پی ایس آفیسر ہیمنت ناگرالے اب مہاراشٹر پولیس کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولس ہوں گے

Published

on

hemant-sarne

مہاراشٹر پولیس کے ڈی جی پی سبودھ کمار جیسوال کے مرکز میں معزول ہونے کے بعد خالی ہونے والے پولیس ڈائریکٹر جنرل آف پولس کا عہدہ، اب مہاراشٹر سے ایک اور سینئر آئی پی ایس آفیسر، ہیمنت ناگرالے کو تعینات کیا جائے گا۔ مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے ان کے نام پر مہر ثبت کر دی ہے۔ ہیمنت ناگرالے 1987 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ بتادیں کہ کچھ دن قبل سبودھ کمار جیسوال سی آئی ایس ایف کے ڈی جی کی حیثیت سے دہلی گئے ہیں۔

ہیمنت ناگرالے 1987 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ اگلے 19 مہینوں تک وہ مہاراشٹر کے ڈی جی پی رہیں گے۔ ناگرالے سال 2016 میں نوی ممبئی کے پولیس کمشنر بھی رہ چکے ہیں، جس کے بعد انہیں سال 2018 میں ناگپور ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ ناگرالے پولیس جنرل منیجر (لا اینڈ ٹیکنالوجی) کے عہدے پر فائز ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی دیوالی سے قبل شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹ… ایک کروڑ سے زائد کا سامان واپس ،پولس کی کارکردگی کی ستائش ، لوگوں میں خوشی کا ماحول

Published

on

ممبئی : ممبئی پولس نے دیوالی سے قبل شہریوں کی خوشی لوٹاتے ہوئے ان کے گمشدہ ، چوری شدہ سامان کو واپس کرکے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے ممبئی کے زون ۸ میں ڈی سی پی منیش کلوانیہ نے آج دیوالی سے قبل شہریوں کے گمشدہ اور دیگر سازوسامان واپس کیا ہے تقریبا ایک کروڑ سے زائد کا سامان جس میں ۲۰۰ سو موبائل واپس کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ چوری شدہ اور گمشدہ سامان کو واپس لوٹانے پر لوگوں کی مسرت دوبالا ہو گئی کیونکہ بیشتر نے تو اپنے سامان کی آس و امید ہی چھوڑ دی تھی لیکن پولس نے دوبارہ ان کی چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے ممبئی پولس مختلف پولس اسٹیشنوں کی سطح پر لوگوں کے سامان لوٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے یہ سلسلہ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر شروع کیا گیا ہے اس میں چوری شدہ اور گمشدہ سامان لوٹانے کے بعد ممبئی میں عوام کا پولس پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے اور اب پولس ایسے کیسوں میں بہتر کارکردگی انجام دے رہی جس میں لوگوں کے سامان چوری ہو گئے ہیں یا پھر غائب ہو گئے ہیں پولس نے اب ایسے کئی لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری ہے جو اپنے سامان کو بھول بیٹھے تھے یا پھر انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ ان کے سامان انہیں دوبارہ میسر آئیں گے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بنگلہ دیشیوں کے نام پر عام مسلمانوں کو ہراساں کیا جانا بند ہو، وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ابوعاصم کا سرکار پر سنگین الزام

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیر داخلہ کو اور مرکزی سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی دراندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے بنگلہ دیشیوں کے سبب ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے, یہ سراسر غلط ہے. بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں کی آڑ میں مغربی بنگال کے باشندوں اور عام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں اور مرکز میں سرکار آپ کی ہے تو سرحد سے کیسے بنگلہ دیشی درانداز داخل ہوتے ہیں؟ ان کے دستاویزات بنانے والوں کے خلاف سرکار نے اب تک کیا کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کیا جانا چاہیے, جس طرح سے کریٹ سومیا ہر مسلمانوں کی سرٹیفکیٹ اور دستاویزات کو فرضی قرار دینے کی سعی کر کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی ہند کی سرحد سے دراندازی کیسے ہوتی ہے, اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے یہ کام کانگریس، ایس پی یا دیگر پارٹیوں کا نہیں ہے, یہ کام سرکار کا ہے کہ وہ بنگلہ دیشیوں اور پاکستانیوں کے خلاف کاروائی کرے اور اس کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں و پریشان نہ کرے. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کے دستاویزات جو تیار کر رہے ہیں کیا ان افسران پر کارروائی کی جاتی ہے۔

Continue Reading

جرم

سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

Published

on

Crime

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com