Connect with us
Wednesday,26-November-2025

سیاست

ماتوشری 2 کی تعمیر پر سنجے نیروپم نے اٹھائے سنجیدہ سوالات

Published

on

کانگریس لیڈر سنجے نیروپم نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے ماتوشری 2 کی تعمیر پر سوالات اٹھائے ہے، ساتھ ہی اس زمین کی خرید وفروخت کی بھی جانچ کی مانگ کی ہے۔ نروپم کا کہنا ہے کی جس شخص سے ادھو ٹھاکرے نے یہ زمین خریدی ہے۔ وہ راجبھوشن دکشت اور جگبھوشن دکشت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کہ اہم ملزم ہے۔ دونوں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل بھی جاچکے ہے۔ باوجود اس کے وزیراعلیٰ کا ایسے ملزموں سے زمین خریدنا کہا تک صحیح ہے؟ اس معاملے میں ای ڈی اور سی بی آئی کو تحقیقات کرنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے ماتشوشری بنگلے کے ٹھیک سامنے ماتوشری 2 کی تعمیر کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ زمین اکتوبر 2016 میں راج بھوشن دکشت سے خریدی تھی۔ کلا نگر علاقے میں دس ہزار مربع فٹ زمین کا صرف 580 کرروڑ میں ادھو ٹھاکرے کو ملنا اپنے آپ میں کئی سوال پیدا کرتا ہے۔ بازار میں اس زمین کی قیمت 7 گنا زیادہ ہے۔ نیروپم نے کہاکہ اس سودے میں کافی پیسہ بلیک میں بھی دیا گیا ہو سکتا ہے۔ شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ اروند ساونت نے کہا سنجے نیروپم کو جب ان کی پارٹی سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے۔ تو ہم کیو ں ان پر دھیان دے۔ نیروپم بنا جانکاری کے غلط بیانی کر رہے ہے۔ اس بات کو تو سبھی جانتے ہے کی ساٹھ کی دہائی میں سرکار کے ذریعہ کلانگر میں فنکاروں کو گھر ملتا تھا وہ بھی بلکل کم دام میں جسے عام آدمی کے لیے خریدنا مشکل ہوتا ہے۔ مرحوم بالاحصاب ٹھاکرے شیوسینا کے بانی اور مشہور کارٹونسٹ بھی تھے۔ انہیں بھی کلانگر میں ایک مکان ملا تھا۔ ماتوشری کے ٹھیک سامنے کارٹونسٹ کتینگیری کرشنا ہیبر کو بھی گھر ملا تھا۔ ان کی موت کے بعد ان کی اہلیہ سوشیلا اور 3 بچے رہتے تھے۔ سوشیلا ہیبر کی موت کے بعد اس کے بچوں نے یہ گھر راج بھوشن اور جگبھوشن کی کمپنی پلاٹینم انفراسٹرکچر کو فروخت کیا۔ جس کے بعد ادھو ٹھاکرے نے یہ زمین سن 2016 میں خریدی تھی۔ ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کی جو زمین آج 4 سے 5 گنا پیسے دینے پر بھی نہیں ملتی وہ ٹھاکرے پریوار کو اتنی سستے میں کیسے مل گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

بزنس

سینسیکس، نفٹی عالمی امید پر بلندی پر کھلا۔

Published

on

ممبئی، 26 نومبر، مضبوط عالمی اشارے کی حمایت سے بدھ کے روز ہندوستانی حصص بازاروں میں تیزی کا آغاز ہوا۔ سینسیکس 260 پوائنٹس یا 0.31 فیصد بڑھ کر 84,847 پر پہنچ گیا، جب کہ نفٹی 88 پوائنٹس یا 0.34 فیصد بڑھ کر ابتدائی تجارتی سیشن کے دوران 25,973 پر تجارت کرنے لگا۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ "نفٹی رینج کے ساتھ جاری ہے، مزاحمت 26,000–26,050 کے قریب ہے اور 25,750–25,800 پر قریبی مدت کی حمایت ہے؛ ایک ایسا زون جو اگر جانچا جائے تو جمع کو اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہے،” تجزیہ کاروں نے کہا۔ "تازہ لمبی پوزیشنوں پر غور کیا جا سکتا ہے جب نفٹی یقین سے 26,100–26,130 کو عبور کر لے، عالمی اشارے اور کلیدی تکنیکی سطحوں پر گہری نظر رکھتے ہوئے،” مارکیٹ پر نظر رکھنے والوں نے مزید کہا۔ عالمی منڈیوں میں مسلسل تیسرے دن تیزی رہی کیونکہ سرمایہ کار دسمبر 2025 میں ممکنہ امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح میں کمی کے بارے میں پر امید ہیں۔ ٹاٹا موٹرز پی وی، ٹرینٹ، اڈانی پورٹس، ٹاٹا اسٹیل، ایل اینڈ ٹی، الٹراٹیک سیمنٹ، انفوسس، ماروتی سوزوکی، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ٹیک مہندرا سمیت کئی بڑے اسٹاک نے سینسیکس پر فائدہ اٹھایا۔ دوسری طرف، بھارتی ایئرٹیل، ہندوستان یونی لیور، اور ٹی سی ایس واحد اسٹاک تھے جن میں ابتدائی تجارت میں کمی واقع ہوئی۔ وسیع بازاروں میں بھی اضافہ ہوا۔ نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 0.53 فیصد چڑھ گیا، جبکہ نفٹی سمال کیپ انڈیکس 0.79 فیصد بڑھ گیا – جس میں بورڈ بھر کے سرمایہ کاروں کی مضبوط دلچسپی ظاہر ہوئی۔ شعبوں میں، دھاتیں مارکیٹ کی ریلی کی قیادت کر رہی تھیں۔ نفٹی میٹل انڈیکس میں 1.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پی ایس یو بینکوں، آئی ٹی، مالیاتی خدمات، اور نجی بینکوں نے بھی 0.8 فیصد تک اضافہ دیکھا، جس نے مجموعی طور پر مثبت مارکیٹ کے موڈ میں حصہ ڈالا۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے بہترین حکمت عملی یہ ہے کہ وہ ٹریڈنگ سے گریز کریں اور آہستہ آہستہ پریوں کی قیمت والے اعلیٰ معیار کے گروتھ اسٹاک کو جمع کریں جو زیادہ اتار چڑھاؤ کی وجہ سے پرکشش قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کلیان ڈومبیولی میں 65 عمارتوں پر محکمہ شہری ترقی کی اہم میٹنگ، ‎غیر قانونی عمارتوں میں مقیم مکینوں کو راحت : ڈاکٹر شری کانت شندے

Published

on

Dr.-Shrikant-Shinde

ممبئی : کلیان ڈومبیولی میں 65 غیر قانونی عمارتوں میں مقیم ہزاروں خاندانوں کو آج اہم راحت میسر آئی ہے ان باشندوں کی حالت زار کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، جنہیں طویل عرصے سے بے دخلی کے خطرے کا سامنا ہے، شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شریکانت شندے کی پہل پر آج شہری ترقی کی وزارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ کے دوران ڈاکٹر شری کانت شندے نے شہری ترقیات کے محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر اسیم گپتا سے بھی ملاقات کی تاکہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات کا تبادلہ کیا جاسکے اور فوری راحتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ بلڈر دھوکہ باز عدالت کا حکم ہزاروں خاندان مصیبت میں بلڈرز نے ان عمارتوں کے مکینوں کے خلاف بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے, جس کے باعث عدالت نے عمارتیں خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس فیصلے سے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر ہونے کے خطرے ہے۔

مکینوں کی تشویشناک صورتحال کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر شندے نے اس بات پر زور دیا کہ بے قصور لوگوں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی اور انہیں ان کے جائز مکانات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شندے نے کہا کہ عدالت کے احکامات کا احترام کرتے ہوئے مکینوں کو راحت فراہم کرنے کے تمام ممکنہ آپشنز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ رہائشیوں کو ایک ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر قانونی عمل مکمل کرنا چاہیے، جس سے مقامی رہائشیوں کو زمین کے مالکانہ حقوق کی منتقلی میں آسانی ہو گی۔ تاہم، رجسٹریشن، دستاویزات، اور 7/12 کی منتقلی کے عمل میں کچھ تکنیکی رکاوٹیں باقی ہیں۔
‎رجسٹریشن جلد شروع کرنے کے لیے بلڈرز کے خلاف بھی کارروائی تیز کی جائے گی۔

ڈاکٹر شندے نے بتایا کہ 65 عمارتوں میں سے زیادہ تر کی رجسٹریشن ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر شروع ہو سکتی ہے، جس کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی بلڈرز کے خلاف سخت کارروائی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست کا شہری ترقی محکمہ، تھانے ضلع انتظامیہ، اور کلیان-ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن مشترکہ طور پر ایک مشترکہ تجویز تیار کریں گے، جسے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایم ایل اے راجیش مورے، تھانے کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شری کرشنا پنچال، میونسپل کمشنر ابھینو گوئل، اور شیو سینا کے وشواناتھ رانے، نتن پاٹل، روی پاٹل، روی مہاترے، راجن مراٹھے، گلاب وازے، پندھاری ناتھ پاٹل، اور ساگر میٹنگ میں موجود تھے۔

Continue Reading

جرم

واکولہ پانچ سالہ مغویہ بچی بازیاب ، پانچ گرفتار ، پنول میں بچی کو ماموں نے یرغمال بنایا تھا

Published

on

ممبئی پولس نے پانچ سالہ بچی کواغواکرنے کے الزام میں ماموں مومانی سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اس گروہ نے بچی کو اغوا کر فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا واکولہ پولس اسٹیشن کی حدود میں۲۲ نومبر کو نابالغ بچی کے اغوا کا کیس درج کیا گیا اس پر زون ٨ اور۷ میں متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی اس دوران تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ایک مشتبہ رکشہ پنول جاکر واپس لوٹی ہے اس رکشہ میں رات ۲ سے تین بجے کے دوران ایک مرد عورت رکشہ ڈرائیو ر اور بچی موجود تھی اغواکاروں کی شناخت ہوئی اور بچی کے ماموں لارنس نیکونیلس فرنانڈیز ۴۲ سالہ اور ان کی اہلیہ مومانی منگل ڈگری کے طور پر ہوئی ہے یہ دونوں ہی رکشہ سے پنول کی جانب گئے تھے اور یہ مغوی بچی کو فروخت کرنے والے تھے ان کے شناسا سنس کے قبضے سے مغویہ بچی برآمد کر لی گئی مطلوب ملزمین سے متعلق سنس نے تفتیش میں تفصیلات بتائی جس کے بعد نیو پنول رائے گڑھ سے وندرا دنیش چوان ۶۰ سالہ اور انجلی اجیت کورگاؤکر ۵۷ سالہ کو گرفتار کیا یہ مغویہ بچی کو 1,80,000/ میں فروخت کیا تھا اور ورندا چوان کو اس کے گھر سے زیر حراست لیا گیا اور بچی کو بحفاظت واکولہ لایا گیا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی منیش کلوانیہ نے یہ کارروائی انجام دی اور بچی کو صحیح سلامت بازیافت کروایا گیا ۔ اس کیس میں پولس نے رکشہ ڈرائیور لطیف عبدالمجید شیخ ۵۲ سالہ سانتا کروز ساکن ، لارنس نیکلنس فرنانڈیز ۴۲ سالہ مزدور رائے گڑھ ، منگل ڈگرا جادھو ۳۸ سالہ رائے گڑھ ، کرن ماروتی سنس ۳۸ سالہ پنول ، ورندا ونیش چوان ۶۰ سالہ رائے گڑھ کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com