Connect with us
Friday,15-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ادلب میں روس اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر

Published

on

روسی اور ترکی کے فوجیوں نے شام کے صوبہ ادلب کے ڈی اسکیلیشن زون میں مشترکہ فوجی مشق کے حصے کے طور پر تربیتی ٹریننگ میں حصہ لیا۔
زون کے کوآرڈینیشن سینٹر کے ترجمان نے پریس کے نمائندوں کو بتایا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد ہنگامی صورتحال میں ترکی اور روسی فوجیوں کے مابین ہم آہنگی کی مشق کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مشق کے دوران فوجی اہلکاروں کے درمیان تال میل کے پیش نظر براہ راست گشت کرنے میں شامل کیا جاتاہے اورمخصوص اشاروں کی مدد سے راستے میں مواصلات کو منظم کرنے کے عمل پر کام کرتے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید الاضحی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت، نظم ونسق کا حکمنامہ جاری

Published

on

Abu-Asim-Azmi..

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کامیاب پیروی کے سبب مہاراشٹر ڈی جی پی کے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے جانوروں کے تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جانوروں کے نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ آئی جی نظم و نسق ساگر پاٹل نے ڈی جی پی سدانند داتے کی ایما پر ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس کی مناسبت سے جانوروں کے بیوپاریوں تاجروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو اس لئے ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی رہنمایانہ اصول کی تابعداری اور جانوروں کو پکڑنے کے بعد اس کی حصولیابی کو ممکن بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی اس متعلق قوانین بھی وضع کئے گئے ہیں۔ وضع کردہ قوانین کے مطابق عیدالاضحی پر ضروری کارروائی کا احکام جاری کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل عیدالاضحیٰ سے متعلق ابوعاصم اعظمی نے ڈی جی پی سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا تھا کہ عید کے موقع پر تاجروں اور عام مسلمانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ایک یادداشت بھی دی تھی۔ اعظمی نے اس کے ساتھ تاجروں کو درپیش رکاوٹوں، غیر ضروری تکالیف اور سیکورٹی کے خدشات کے مسائل سے متعلق بھی ڈی جی پی کو مطلع کیا تھا۔

محکمہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنے والے تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ جو تاجر جانوروں کی نقل و حمل کے دوران قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا ہوگا, اگر کسی تاجر کے جانور پکڑے گئے تو قانونی چھان بین کے بعد ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عیدالاضحی کے پس منظر میں جانوروں کی نقل وحمل کے لیے ممبئی پولس کی ہیلپ لائن جاری

Published

on

Deonar-&-Fadnavis

ممبئی میں عید الاضحی کے پیش نظر جانوروں کے نقل و حمل کے لیے ممبئی پولس نے ایک ہیلپ لائن جاری کی ہے, تاکہ عید کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اگر راستہ میں جانوروں کی نقل و حمل میں کوئی پریشانی یا مسائل درپیش آتی ہے, تو ممبئی پولس کے کنٹرول روم اور ہیلپ لائن نمبر 8976754100 اور 022-22623054 پر رابطہ کرے۔ ممبئی میں پرامن عید الاضحی اور نظم و نسق کی بقا کیلئے ممبئی پولس نے ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا ہے, تاکہ شرپسندوں پر بروقت کارروائی ہو۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاوکاس اگھاڑی کو بنگال کی طرز پر مہاراشٹر میں ووٹر لسٹوں کی نظر ثانی کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دینی چاہیے : رئیس شیخ

Published

on

Raees-Sheikh

ممبئی : مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے مہاراشٹر میں ووٹر لسٹوں کے جامع آڈٹ (ایس آئی آر) کے اعلان کے ایک دن بعد، سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی ایسٹ کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے لیڈروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس عمل کی نگرانی کے لیے ریاستی سطح کی ٹاسک فورس بنائیں اور مغربی بنگال میں ووٹروں کو خارج کرنے کے واقعے کو دوبارہ نہ دہرانے کی نوبت لائے ایس آئی آر کا عمل بنگال میں ترنمول کانگریس کی شکست کا باعث بنا۔

مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکل، شیوسینا لیڈر اور ایم پی سنجے راوت اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے ریاستی صدر ششی کانت شندے کو لکھے گئے خط میں ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کو ووٹروں کی رہنمائی، بوتھ لیول ایجنٹوں (بی ایل ایز) کو تربیت دینے اور الیکشن کمیشن کے ساتھ تال میل کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دینی چاہیے۔ بہار اور مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے عمل کے نتیجے میں ووٹروں کی ایک بڑی تعداد کو خارج کر دیا گیا ہے، خاص طور پر قبائلی، دلت، اقلیت اور کمزور طبقات کے ووٹرز۔ بہار میں 68 لاکھ اور مغربی بنگال میں 91 لاکھ ووٹروں کو اس عمل میں خارج کر دیا گیا ہے۔ اگر اپوزیشن پارٹیوں نے بروقت کارروائی نہیں کی تو مہاراشٹر کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔”ایم ایل اے شیخ راؤ نے کہا کہ حالیہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں، بی جے پی نے 95 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ ترنمول کانگریس نے ان حلقوں میں 51 سیٹیں جیتی ہیں جہاں ایس آئی آر کے عمل کے دوران 25,000 ووٹروں کو باہر رکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے ٹی ایم سی کی شکست ہوئی،” ایم ایل اے رئیس شیخ نے دعوی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی آر اقدام کے تحت، بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز) 30 جون سے 29 جولائی کے درمیان ووٹرز کے گھروں کا دورہ کریں گے۔ “ووٹرز کو ضروری دستاویزات مکمل کرنے، نئے ووٹر رجسٹریشن کے عمل اور اعتراضات کے اندراج کے عمل کو سمجھنے میں مدد کی ضرورت ہوگی۔ تمام اتحادی جماعتوں کے بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اے) اور ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر اور مرکزی الیکشن کمیشن کے ساتھ تال میل کرتے ہیں۔ مہا وکاس اگھاڑی کو اس سلسلے میں فوری قدم اٹھانا چاہیے۔ بصورت دیگر ہم حکمران جماعت کی ووٹ دھاندلی کو نہیں روک سکیں گے مجوزہ ریاستی سطح کی ٹاسک فورس میں اتحاد میں تمام اتحادیوں کے نمائندوں کو شامل کرنا چاہیے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان