Connect with us
Tuesday,11-August-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر 30 لاکھ روپے ہفتہ وصولی، جوہری سے سونے کے سکے لینے کی کوشش کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

Published

on

ممبئی: میں گینگ کے نام پر پیسے وصول کرنے والے بشنوئی گینگ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ بدنام زمانہ گینگ کا نام استعمال کرتے ہوئے ایک جیولر سے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ بوریولی پولیس نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے تاجر سے سونے کے سکے لیتے ہوئے چار ملزمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ڈی سی پی سندیپ جادھو کے مطابق، 18 فروری، 2026، اور 24 فروری، 2026 کے درمیان، ملزم نے بوریولی کے ایک معروف جیولر کو فون کالز اور پیغامات کیے، اور “لارنس بشنوئی گینگ” سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ رقم نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ مسلسل دھمکیوں سے تاجر اور اس کا خاندان گھبرا گیا۔ بوریولی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند 2023 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔ پولیس نے تکنیکی تحقیقات اور کال کی تفصیلات کی بنیاد پر جال بچھا دیا۔ ملزمان کو یہ یقین دلانے کا لالچ دیا گیا کہ وہ بینک اکاؤنٹ میں رقم کی بجائے نقد رقم اور سونے کے سکوں میں وصول کریں گے۔ پولیس نے ایک منصوبہ بند آپریشن کیا، ابتدائی طور پر ممبئی کے ماہم علاقے میں ایک ملزم کو حراست میں لیا، اور پھر اس کی معلومات کی بنیاد پر دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے چار نوجوان شامل ہیں، جن کی عمریں 27 سے 36 سال کے درمیان ہیں۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ افراد منظم طریقے سے ایک بڑے گینگ کا نام لے کر تاجروں کو ڈرانے دھمکاتے اور بڑی رقم بٹورتے تھے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ملک بھر میں بدنام زمانہ گروہوں کے نام پر ہفتہ وصولی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سوشل میڈیا اور مجرمانہ واقعات سے متاثر یہ گینگ کسی بڑے گینگ کا نام استعمال کر کے دہشت پھیلانے کی سازش کر رہا تھا۔ پولیس اب ملزم کے موبائل ڈیٹا، بینک لین دین اور دیگر رابطوں کی جانچ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ نیٹ ورک بشنوئی گینگ سے وابستہ ہے۔ ممبئی پولیس نے کاروباری مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی دھمکی یا ہفتہ وصولی کی کالزکی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں اور خود کوئی ادائیگی نہ کریں۔ اس کارروائی نے وقت پر ایک ممکنہ طور پر بڑی مجرمانہ سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں سائبر فراڈ، ایک کروڑ سے زائد کی ٹھگی، ۷ ملزمین گرفتار

Published

on

ARRESTED..8

ممبئی : سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے سائبر جرائم کا معمہ حل کرنے کا دعوی کیا ہے, جس میں شکایت کنندہ کو وہاٹس اپ پر۲ اپریل سے ۱۸ اپریل ۲۰۲۶ تک ڈیجیٹل اریسٹ کر کے منی لانڈنگ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی اور فرضی الیکٹرانک ڈستاویزات ارسال کر کے آن لائن ایک کروڑ ۶۷ لاکھ ۴۰ ہزار کی دھوکہ دہی کی تھی, اس معاملہ میں ٹیکنیکل تفتیش کے دوران پولس نے۷ ملزمین کو گرفتار کیا ہے, جس کی شناخت سنجے ہیرا لال ۵۷ سالہ جو او ٹی پی تیار کیا کرتا تھا، ۳۲ سالہ خاتون ملزمہ دھوکہ کی رقم ٹھکانہ لگایا کرتی تھی، رشی رام چندر مینا ۳۸ بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقومات کی منتقلی کیا کرتا تھا، نوشاد علی ۳۱ سالہ شکایت کنندہ اور متاثرہ کو ڈیجیٹل اریسٹ کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے اس گروہ میں کام کیا کرتا تھا, محمد خالد حفیظ الدین سیف ۲۷ ڈیجیٹل ماہر، جوگیش مہتا ۴۳ سالہ اور زبیر حسین کو اپنے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقم جمع کرنے میں تعاون کیا کرتے تھے ملزمین کے قبضے سے ۲۷ موبائل، ۲ لیپ ٹاپ، ۵ ڈیجیٹل سائن ڈیوائس ۶۱۳ متعدد کمپنیوں کے سم کارڈ ۱۰ چیک بک ۲ پاس بک ۲ اے ٹی ایم کارڈ ضبط کیے ہیں ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ایسے میں نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ نہ رکھیں, اگر کوئی ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو پر یقین نہ کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب… کرائم برانچ کی کاروائی، اب تک ۴ ملزمین گرفتار، مشین اور اسباب ضبط

Published

on

arrested...-1

ممبئی : نامور دودھ کمپنی میں گندہ پانی کر ملاؤٹی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ نے بے نقاب کیا تھا اور دہیسر میں نامور کمپنی کے دودھ میں ملاؤٹ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کیا تھا امول اور تازہ دودھ کی تھیلیوں میں ملاؤٹی دودھ بھر کر اسے فروخت کیا جاتا تھا۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو ۹ جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت میں یہ انکشاف ہوا کہ وسئی میں امول اور نامور کمپنیوں کی تھیلیاں طبع کی جاتی ہے اور اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ کو تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا دودھ کی تھیلیاں تیار کرنے والی مشین کو ۱۰ لاکھ روپے کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ یہ ممبئی شہر و مضافات میں ۲۰۲۱ سے دودھ میں ملاوٹ کر رہے تھے اور ملاؤٹی دودھ کی فروخت کی جارہی تھی. اس معاملہ میں کل ۴ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملاؤٹی دودھ کی تھیلیاں اور دیگر اسباب ضبط کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ ۱۲ نے انجام دی تھی. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : پولیس کی کارروائی کے دوران سانتا کروز نقب زنی کا معمہ حل، چوری کی رقومات بینک میں جمع کرنے والے کا بھی خلاصہ، ایک گرفتار

Published

on

Arrest...8

ممبئی : سانتا کروز علاقہ میں نقب زنی کے معمہ کو حل کر کے پولیس نے 76.36 لاکھ روپے کی نقدی سمیت دیگر زیورات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانتا کروز علاقہ میں 20 جون سے 27 جون کے درمیان جوہو تارہ روڈ پر واقع ایک گھر کی کھڑکی توڑ کر نامعلوم چوری نے نقب زنی کے غرض سے داخلہ لیا اور یہاں الماری میں موجود زیورات نقدی اور سونے کے بسکٹ لے کر فرار ہوگیا, اس معاملہ میں پولیس نے ٹیکنیکل تفتیش کے دوران ملزم چندن کملیش مکھیا 26 سالہ دربھنگہ ساکن کو گرفتار کیا کرلیا اس کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے اسے مبئی میں حاضر کیا گیا اس معاملہ میں مزید مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مفرور ملزم کی مدد سے چور نے اپنے شناسا کیلاش شاہ کو رقم اور چوری کا مال سے زمین خریدنے کو کہا تھا اس لئے کیلاش شاہ نے نقدی رقم جمع کی اور اسے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا۔ پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کیلاش شاہ نے چوری کی رقم 46.31 لاکھ روپے جمع کی ہے اس لئے اسے نوٹس دیا ہے۔ پولیس نے 200 گرام سونے کے زیورات رولیکس کمپنی کی گھڑیاں بھی برآمد کرلی ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کے ایڈیشنل کمشنر ابھینو دیشمکھ ڈی سی پی موہیت کمار گرگ کی رہنمائی میں انجام دی گئی, جبکہ سانتا کروز کے سنیئر پولیس انسپکٹر دتاترے مسویکر نے اس چوری کے معمہ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان