Connect with us
Monday,29-June-2026

(جنرل (عام

بازار میں جلد ہی نظر آئے گی شاہی لیچی

Published

on

نیشنل لیچی ریسرچ سینٹر مظفر پور نے کہا ہے کہ شاہی لیچی فصل اب تیار ہوگئی ہے اور کسانوں کو اسے توڑکر بازار میں لانا شروع کردینا چاہیے۔
قومی لیچی ریسرچ سینٹر کے ڈائرکٹر وشال ناتھ نے جمعرات کو بتایا کہ شاہی لیچی میں مٹھاس تقریباً 20 ڈگری برکس اور اس کا وژن 22 گرام ہوگیا جو درختوں سے توڑنے کے لئے مناسب ہے۔ لیچی کے سائز میں ایک دو دن میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے لیکن دور دراز کے بازاروں کے لئے اسے درخت سے توڑا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر وشال ناتھ نے کہا کہ چائنا لیچی کی فصل بھی اچھی ہے اور چھ سات جون تک پک کر تیار ہوجائے گی۔ جن علاقوں میں مشرقی ہوائیں چل رہی ہے وہاں کے کسانوں کو کچھ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

بھیونڈی : رئیس شیخ نے ڈپٹی چیف منسٹر سنیترا پوار کو لکھا خط، ایم ایل اے رئیس شیخ کا دعویٰ مسلمانوں کی ترقی کے لیے سروے ضروری ہے

Published

on

ممبئی مسلمان ترقی کے عمل سے میلوں دور ہے اور اس برادری کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے ‘اجیت پوار’ کے نام سے ایک اسٹڈی گرپ قائم کیاجائے سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی ایسٹ کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے ریاست کی اقلیتی ترقی اور نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 سال سے زیر التوا سروے کو شروع کرنے کے لیے اجیت پوار اسٹڈی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اس سلسلے میں ایم ایل اے شیخ نے نائب وزیر اعلیٰ سنترا پوار کو خط لکھا ہے۔ اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ 2013 میں مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ مقرر کردہ ڈاکٹر محمود الرحمن اسٹڈی گروپ نے مسلمانوں کا سماجی-تعلیمی-اقتصادی سروے کرانے کی سفارش کی تھی۔ 2022 میں ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کو اس سلسلے میں ٹاسک دیا گیا تھا۔ حکومتی فیصلہ 21 ستمبر 2022 کو لیا گیا تھا۔ تاہم ریاست میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی اور سروے نہیں ہو سکا۔

اگر مسلم کمیونٹی کے حالات زندگی، مالی امداد، اسکیموں کے فوائد، بنیادی ڈھانچے، تعلیمی مواقع، صحت کی سہولیات سے متعلق حقیقت سامنے آجائے تو اس جغرافیائی طور پر پسماندہ طبقے کے مسائل سمجھ میں آئیں گے اور حکومت کے لیے مسلم کمیونٹی کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے پالیسی بنانا آسان ہوجائے گا۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے دعویٰ کیا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ (2006) کے بعد مسلم کمیونٹی کی سماجی، معاشی، تعلیمی حیثیت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے مزید کہا کہ مسلم کمیونٹی کا سروے کرنے کے لیے ’مرحوم اجیت دادا پوار‘ کے نام سے ایک نیا اسٹڈی گروپ تشکیل دیا جانا چاہیے۔ اجیت دادا نے مسلم کمیونٹی کے زیر التوا مسائل کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا۔ اجیت دادا کے دلیرانہ فیصلے کی وجہ سے مارٹی قائم ہوئی، اقلیتی کمشنریٹ قائم ہوا اور انتخابات میں مسلم امیدواروں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ مسلم کمیونٹی کے سروے سے اس کمیونٹی کی حالت کی واضح تصویر سامنے آئے گی۔ ریاست میں مسلمانوں کی آبادی 11.54 فیصد ہے، جو ہندوؤں کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ریاست کے 56 شہروں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ ایسے سروے بیرونی ذرائع سے محدود فنڈز اور افرادی قوت کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ حکومت نے ماضی میں کئی ذاتوں کے ایسے سروے کرائے ہیں۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : خودساختہ پولس افسر ٹھگی کرنے کے الزام میں گرفتار, کرائم برانچ کی کارروائی

Published

on

Arrest

ممبئی : خودساختہ فرضی پولس افسر سمیت دو افراد کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جو فرضی پولس شناختی کارڈ اور متعدد سرکاری اسٹیکر کار پر چسپاں کر کے دھوکہ دہی کیا کرتا تھا۔ یہ پولس کا اسٹیکر چسپاں والی کار کا استعمال کر کے لوگوں کو بینک سے قرض دلانے کے نام پر لوگوں کا اعتماد حاصل کرتے اور ان سے پیسہ وصول کر کے دھوکہ دہی کیا کرتا تھا۔ اس جرائم میں ملوث ۵۴ سالہ فرد کو گرفتار کیا گیا ہے, جو سنئیر پولس افسر ہونے کا دعویٰ کیا کرتا تھا۔ اس کے فرضی دستاویزات کے ساتھ پولس نے اسے گرفتار کیا ہے۔ اس کے خلاف ممبئی کے کستوربا مارگ، ساکی ناکہ، کھیرواڑی پولس میں معاملات درج ہیں۔ یہ اطلاع ایک پریس کانفرنس میں ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے, اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے دی۔ لیلا اندھیری ہوٹل میں ایک پارٹی میں شرکت کے دوران خودساختہ پولیس افسر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی کار سے پولس کی تختی بھی برآمد ہوئی ہے, جسے ضبط کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری فرضی کارڈ بھی ملا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : یوم عاشورہ پر عزاداروں کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام، ممبئی پولس کی مستعدی سے ملزم فیاض پریم جی گرفتار، تفتیش میں مزید خلاصہ کی امید

Published

on

mumbai police

ممبئی پولس نے یوم عاشورہ اور شام غریباں جلوس کو نشانے بنانے کی سازش کو ناکام کرتے ہوئے ایک فیاض نامی نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس نے زہریلی کیپسول گولی تقسیم کرکے محرم کے جلوس میں تباہی و کہرام برپا کرنے کی سازش کی بھی۔ ممبئی پولس کے ڈی سی پی جینت مینا نے بتایا کہ ملزم نے زہریلی گولی تقسیم کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ یہ گولی درد سے راحت دیتی ہے ایسے میں اس کے قبضے سے ۱۴ ہزار سے زائد گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ ممبئی پولیس نے ایک بڑی سازش کو محرم کے دوران بے نقاب کرتے ہوئے بیک وقت 30,000 افراد کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانا ہے۔

جینت مینا نے بتایا کہ گزشتہ شب محرم کے جلوس کے دوران ایک شخص ایسی چیز فروخت کر رہا تھا جو گولی جیسی ساخت کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس گولی سے درد کا خاتمہ ہو گا۔ اس گولی سے ایک سلمان سید نامی بیمار ہو گیا۔ اسی معاملہ میں پولس نے گزشتہ رات حراست فیاض نامی ایک شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ محرم کے دوران سوگوران حسین کو نشانہ بنانے اور انہیں نقصان پہنچانے کے لیے زنک فاسفائیڈ کی گولیاں تقسیم کر رہا تھا۔ منصوبہ یہ تھا کہ جلوس میں شریک جانثاران حسین کو نشانہ بنایا جائے۔

ممبئی پولیس کے محتاط کے سبب ایک بڑا سانحہ ٹل گیا اور سازش ناکام ہو گئی۔ ملزم کا مقصد واضح نہیں ہے۔ زہریلا مادہ زنک فاسفائیڈ زہر سے بھرا ہوا تقسیم مادہ شرکا جلوس کو نقصان پہنچانے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ فیاض پریم جی کا تعلق ویمن نگر، پونے سے ہے۔ اس کے پاس بی بی اے کی ڈگری ہے۔ ملزم پینٹ کا کاروبار کرتا ہے۔ 50 کلو زنک فاسفائیڈ کا آرڈر چند روز قبل اس نے کیا تھا اس کا منصوبہ تھا کہ وہ کیپسول میں اس زہریلی مادہ کی آمیزش کر کے گولیاں تقسیم کرے اس لئے وہ بھنڈی بازار علاقہ ممبئی میں ہی وہ مقیم تھا۔ وہ 2025 میں ایران اور عراق گیا تھا۔ اس کے سفری وجوہات معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ اس نے 15 دن پہلے ڈونگری میں مکان کرائے پر لیا تھا اس کے قبضے سے 14,900 کیپسول ضبط کرلئے گئے ہیں۔ اس کا منصوبہ 30,000 افراد کو نشانہ تھا۔ لیکن پولس کی مستعدی کے سبب وہ زہریلی کیپسول تقسیم کرنے سے قاصر رہا۔ پولس اس معاملہ پر ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں اس کے دورہ کی تفصیلات سمیت دیگر افراد سے بھی بازپرس کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان