(جنرل (عام
ریلائنس فاونڈیشن کا ممبئی کے پسماندہ طبقات کو مفت ٹیکے لگانے کا ہدف
ریلائنس فاونڈیشن ممبئی میں رہنے والے مالی اور سماجی طور سے پسماندہ طبقات کو 3 لاکھ ٹیکے مفت لگائے گا۔ ممبئی کے 50 سے زیادہ مقامات پر ’میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی‘ (ایم سی جی ایم) کے اشتراک سے، سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال یہ فری ٹیکے لگائے گا۔ اس فری ویکسی نیشن مہم کا فائدہ دھاراوی، ورلی، وڈالا، کولابا، پرتیکشا نگر، کماٹھی پورہ، مان خورد، چیمبور، گوونڈی اور بھانڈوپ کے دبے کچلے اور کمزور لوگوں کو ملے گا۔
اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریلائنس فاونڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن شریمتی نیتا ایم امبانی نے کہا ”ریلائنس فاونڈیشن کووڈ-19 وباء کے خلاف اس لڑائی میں، ہر قدم پر ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ لوگوں کو وائرس سے بچانے کیلئے مجموعی ٹیکہ کاری واحد اور سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ ہر ہندوستانی کو جلد سے جلد ٹیکہ کاری کی سہولت ملے، یہ یقینی بنانے کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کرنے کیلئے پابند عہد ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم ساتھ مل کر اس چنوتی بھرے وقت کا سامنا کر سکیں گے۔“ ممبئی اور ملک بھر میں مالی اورسماجی طور سے کمزور کمیونٹی کیلئے اس مشن کا توسیع، ریلائنس فاونڈیشن کا عزم اور اس کے ’وی کیئر‘ کے وعدے کو واضح کرتا ہے۔
سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال ممبئی کے چنندہ مقامات پر ٹیکہ کاری مہم کیلئے جدید موبائل وہیکل یونٹ تعینات کرے گا۔ جبکہ ایم سی جی ایم اور بیسٹ اس مہم کیلئے بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹک سپورٹ دیں گے۔ یہ پہل ممبئی سے سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال کی ریگولر ہیلتھ آوٹ ریچ پروگرام پر مبنی ہے، جو موبائل میڈیکل وین اور میڈیکل یونٹس کے ذریعہ مالی اور سماجی طور سے کمزور آبادی کی ابتدائی طبی ضروریات کو پوری کرتی ہیں۔ یہ ٹیکہ کاری پروگرام ریلائنس فاونڈیشن کے مشن ’ویکسن۔ سُرکشا‘ پہل کا حصہ ہے اور اگلے تین مہینوں تک اسے چلایا جائے گا۔ آنے والے کچھ مہینوں میں ملک بھر کے محروم طبقوں کیلئے بھی اس پہل کے تحت ٹیکے لگائے جائیں گے۔
اس وباء کی شروعا ت سے ہی ریلائنس فاونڈیشن کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ پچھلے 16 مہینوں میں ریلائنس فاونڈیشن نے شریمتی نیتا ایم امبانی کی قیادت میں بہت سے مہم چلائی ہیں۔ جس میں ٹسٹنگ سے لیکر ہیلتھ سروس، آکسیجن سے لیکر مفت بھوجن اور کمزور برادریوں کیلئے ماسک بانٹنے جیسی پہل شامل ہیں۔ ان پہلوں اور مہمات کے تحت کئے گئے کاموں کی لمبی لسٹ میں سے کچھ خاص کام ہیں : روزانہ ایک لاکھ مریضوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے آکسیجن مفت دستیاب کرانا۔ پورے ملک میں 2000+ سے زیادہ کووڈ۔ کیئر بیڈز کو چلانے میں مدد، وباء سے متاثر کمزور کمیونٹی کو 7.5 کروڑ سے زیادہ بھوجن دستیاب کرانا۔ تحفظ کیلئے ایک کروڑ سے زیادہ ماسک کی تقسیم اور بیداری پیغامات کو عوام تک پہنچانا۔ مشن ویکسین۔ سُرکشا کے تحت ریلائنس کے ملازمین، ان کے خاندان کے ممبروں اور منحصرین کو 10 لاکھ سے زیادہ کوڈ-19 ویکسن دی گئی ہے۔ اب تک سبھی اہل ملازمین میں سے 98 فی صد سے زیادہ کو کووڈ-19 ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگ چکی ہے۔
(جنرل (عام
گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو دہلی کی ایک عدالت نے 11 دنوں کے لیے حراست میں لیا ہے۔

نئی دہلی : گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو امریکہ سے لایا گیا اور دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے 11 دن کے لیے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ این آئی اے اب سخت پوچھ گچھ کرے گی۔ انمول بشنوئی کے خلاف اٹھارہ مقدمات درج ہیں۔ ان پر ممبئی کے ممتاز سیاستدان بابا صدیقی کے قتل کا الزام ہے۔ ان پر پنجابی گلوکار سدھو موس والا کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا بھی الزام ہے۔
قبل ازیں منگل کو یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) نے بابا صدیقی کے اہل خانہ کو مطلع کیا تھا کہ انمول بشنوئی کو امریکہ سے ہندوستان ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ صدیقی کے اہل خانہ نے ای میل کا اسکرین شاٹ بھی جاری کیا۔ انمول بشنوئی لارنس بشنوئی کا بھائی ہے اور ایک عالمی مجرم گروہ کا حصہ ہے جو لارنس کے احمد آباد، گجرات کی سابرمتی سینٹرل جیل میں قید ہونے کے باوجود سرگرم رہتا ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) سمیت خالصتان کے حامی گروپوں سے بھی گہرا تعلق رکھتا ہے اور ایجنسیوں کا خیال ہے کہ انمول بشنوئی اور گولڈی برار بھی ان گینگ کو چلاتے ہیں۔
انمول نے اپریل 2024 میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر شوٹنگ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جس کے بعد ممبئی پولیس نے ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل میں انمول بھی ملوث تھا، کیونکہ وہ سنیپ چیٹ کے ذریعے بابا کے شوٹروں سے رابطے میں تھا۔ ‘بھانو’ کے نام سے مشہور انمول مئی 2022 میں گلوکار سدھو موس والا پر قاتلانہ حملے کا حکم دینے میں بھی ملوث تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی بی ایم سی الیکشن میں سماجوادی پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی : ابوعاصم اعظمی

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن میں پورے دم خم کے ساتھ سماجوادی پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی یہ دعوی آج یہاں اسلام جمخانہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ گوونڈی میں حالات انتہائی خراب ہے یہاں فنڈ کی قلت ہے اور فنڈ کی فراہمی میں دشواریاں پیدا ہوگئی ہے. اگر کوئی فنڈ طلب کیا جاتا ہے تو یہ عذر پیش کیا جاتا ہے کہ فنڈ لاڈلی بہن یوجنا میں صرف ہوچکا ہے اور فنڈ میسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مہاراشٹر میں ضلع پریشد اور گرام پنچایت الیکشن میں بھی حصہ لے رہی ہیں, اس کے ساتھ ہی بی ایم سی الیکشن میں تقریبا 150 نشستوں پر تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان بھی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے۔
ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ 20 نومبر سے سماجوادی پارٹی اپنے امیدواروں کو اے بی فارم تقسیم کریگی اور یہ سلسلہ 5 دسمبر تک جاری رہے گا. سماجوادی پارٹی انہیں حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریگی جہاں اس کے امیدواروں طاقت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے کے قابل ہوں گے. انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سماجوادی پارٹی نے گزشتہ مرتبہ کانگریس اور مہاوکاس اگھاڑی سے سمجھوتہ کیا تھا لیکن اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے, انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن میں فارم بھرنے کی تاریخ ختم ہونے تک سماجوادی پارٹی کو نشست نہیں فراہم کی گئی اور پھر دو نشست دیدی گئی اور ہم سے اس متعلق کوئی گفتگو تک نہیں کی گئی تھی۔ مہاراشٹر میں الیکشن کیلئے سماجوادی پارٹی فیصلہ لینے کیلئے آزاد ہے اس کی پوری ذمہ داری قومی صدر اکھلیش یادو نے دیدی ہے, انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے سیکولر پارٹیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کیلئے مہاراشٹر میں وہ آزاد ہے, لیکن اس کے باوجود کانگریس جیسی بڑی پارٹی کا رویہ اپنے حلیف پارٹیوں کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ہے اور عین الیکشن میں سمجھوتہ ختم کر دیا جاتا ہے اس لئے اب سماجوادی پارٹی نے تنہا بی ایم سی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں گرام پنچایت ضلع پریشد الیکشن میں بھی سماجوادی پارٹی کے امیدوار میدان عمل میں ہے اس کے ساتھ ترقیاتی کاموں پر سماجوادی پارٹی الیکشن لڑے گی. انہوں نے کہا کہ گوونڈی میں ایک مرتبہ نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے دورہ کیا تھا تو انہوں نے یہاں کی گلیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا تھا اس کے بعد ہم نے اجیت پوار سے فنڈ کا تقاضہ کیا تو انہوں نے زیادہ فنڈ کی فراہمی کا وعدہ کیا لیکن جب ہم نے ان سے بات کی تو کہا کہ فنڈ لاڈلی بہن یوجنا میں صرف ہوچکا ہے. انہوں نے کہا کہ چار برسوں سے الیکشن منعقد نہیں کیا گیا ہے اس لئے کارپوریشن سمیت دیگر اضلاع کی حالت انتہائی خراب ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے پارٹی کے سابق اراکین کو فنڈ کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے, لیکن اگر کوئی اجیت پوار گروپ یا شندے سینا میں شمولیت اختیار کرتا ہے وہ کارپوریٹر تھا یا نہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اسے فوری طور پر فنڈ کی فراہمی کی جاتی ہے ایسے میں یہ تفریق ختم ہونی چاہئے اور تمام سابق کارپوریٹروں کو فنڈ کی فراہمی ہونی چاہئے کیونکہ یہ اپنے علاقوں کے مسائل سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوونڈی شیواجی نگر میں ایس ایم ایس کمپنی کے سبب عوام کی زندگیاں اجیرن ہوکر رہ گئی ہے, ہائیکورٹ نے کمپنی کو مزید مہلت دیدی ہے جس کے سبب عوام میں مایوسی ہے اس مسئلہ پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ ابوعاصم اعظمی نے ایک مرتبہ پھر سرکار سے ایس ایم ایس کمپنی بند کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے اور اس کیلئے ہر ضروری اقدامات کرنے کا بھی یقین دلایا ہے اور عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی کو مستحکم کرے۔ اس پریس کانفرنس میں سماجوادی پارٹی لیڈر ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی، رکن اسمبلی رئیس شیخ، اور دیگر لیڈران شریک تھے۔
(جنرل (عام
ممبئی : گیس پائپ لائن پھٹنے سے کرلا ایل آئی جی کالونی کے قریب زبردست آگ لگ گئی۔

ممبئی : 19 نومبر کو کرلا ویسٹ میں ایل آئی جی کالونی میں مبارک کمپلیکس کے قریب ایک زبردست آگ لگ گئی، مبینہ طور پر گیس پائپ لائن پھٹنے سے لگی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں شعلے تیزی سے پھیلتے ہی گھنے سیاہ دھوئیں کو ہوا میں دیکھا گیا۔ منظر کے مطابق آگ ایک رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع دکان میں دیکھی گئی اور فائر فائٹنگ اہلکار موقع پر موجود آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جس گلی میں آگ لگی وہاں کئی رہائشی عمارتیں نظر آ رہی ہیں، جس سے رہائشیوں کے لیے حفاظتی خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
