(جنرل (عام
مہاراشٹر 12 ویں کے نتائج 2021 کا اعلان منگل 03 اگست 2021 کو کیا جائے گا
بالاخر مہاراشٹر بورڈ 12 ویں کے طلباء کا ا!نتظار بھی ختم ہو گیا ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے ہائر سیکنڈری امتحان کے نتائج 2021 کے اعلان کی تاریخ اور وقت کا اعلان کیا ہے۔
📢 𝐈𝐦𝐩 𝐀𝐜𝐜𝐨𝐮𝐧𝐜𝐞𝐦𝐞𝐧𝐭: The Maharashtra State Board of Secondary & Higher Secondary Education will declare results of Std 12th, 2021 batch on 3rd August at 4pm. Best of luck to all students. #HSC #results #InternalAssessment @CMOMaharashtra @msbshse pic.twitter.com/kfNBZNGFyh
— Varsha Gaikwad (@VarshaEGaikwad) August 2, 2021
ریاست کی اسکول کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے ٹوئیٹ کرکے اس حوالے سے معلومات دی ہیں۔ ورشا گائیکواڈ نے بتایا ہے کہ مہاراشٹر 12 ویں کے نتائج 2021 کا اعلان منگل 03 اگست 2021 کو کیا جائے گا۔ مہاراشٹر بورڈ 12 ویں کے نتائج 2021 سرکاری ویب سائٹ پر شام 4 بجے جاری کیے جائیں گے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی سمندر کا پانی پینے کے لائق ہوگا… اس اہم پروجیکٹ پر ایوان میں اعظمی کی وضاحت طلب

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران، مجوزہ منوری ڈی سیلینیشن پروجیکٹ (سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ) پر ممبئی کی پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے گرما گرم بحث ہوئی۔ سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ایوان میں کئی اہم عوامی سوالات پیش کئے۔ اس پروجیکٹ کے بارے میں، جو 4,077 کروڑ کے تخمینہ سے تعمیر کیا جا رہا ہے، ابو عاصم اعظمی نے حکومت سے پوچھا کہ اس منصوبے پر اصل کام کب شروع ہوگا اور کیا یہ مقررہ مدت (48 ماہ) کے اندر مکمل ہوگا۔ انہوں نے پروجیکٹ کے آپریشن اور دیکھ بھال کے اخراجات اور ممبئی کے رہائشیوں کے پانی کے بلوں پر اس کے اثرات کے بارے میں بھی وضاحت طلب کی۔ صنعت کے وزیر ادے سمنت نے ایوان میں ان اہم سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پروجیکٹ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مہاراشٹر اسمبلی میں منشیات پر کارروائی اور جرائم کے سدباب کے لئے اقدامات سمیت نئے پولس اسٹیشن کے قیام کا ابوعاصم کا مطالبہ

ممبئی : آج مہاراشٹر اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اجلاس میں دوران ریاست میں امن و امان اور عوامی تحفظ کا مسئلہ بڑی سنجیدگی کے ساتھ پیش کیا۔ ایوان کی کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے اپنے حلقہ انتخاب میں منشیات کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی تجارت اور اس کے نتیجے میں سنگین جرائم میں اضافے کا مسئلہ نمایاں طور پر پیش کیا۔ انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ منشیات کی لت نہ صرف نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے بلکہ اس سے چوری، چھینا جھپٹی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جس سے مقامی باشندوں میں عدم تحفظ کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔
عوامی تحفظ کو سب سے اہم قرار دیتے ہوئے ایم ایل اے نے حکومت کی توجہ موجودہ پولیس نظام اور علاقے کی آبادی کے درمیان عدم توازن کی طرف مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں خطے کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لیکن پولیس فورس اور وسائل میں اس تناسب سے اضافہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جان و مال کے تحفظ اور سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے فوری کارروائی کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور گشت بڑھانے کے لیے علاقے میں اضافی پولیس دستے تعینات کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آبادی کی کثافت اور جغرافیائی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے تھانے قائم کیے جائیں، تاکہ پولیس ہنگامی حالات میں فوری جواب دے سکے۔
ایوان میں تقریر کرتے ہوئے، ایم ایل اے نے واضح طور پر کہا کہ انہوں نے آج اسمبلی میں منشیات کے استعمال اور اس کے نتیجے میں جرائم میں اضافہ کے معاملے کو سنجیدگی سے پیش کیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے اور آبادی کے مطابق نئے تھانے قائم کیے جائیں۔ ایوان کے دیگر ارکان نے بھی اس حساس معاملے پر اتفاق کیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، حکومت نے یقین دلایا کہ منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امن و امان کو مضبوط بنانے کے لیے نئے آبادی کے پیمانے کی بنیاد پر تھانوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ساکی ناکہ مین ہول میں اسلم شیخ کی موت کے بعد ٹھیکیدار اور مزدوروں کے خلاف کیس درج

ممبئی ساکی ناکہ خیرانی روڈ پر مین ہول میں راہگیر اسلم شیخ کی گرنے سے موت کے بعد ممبئی پولس نے ٹھیکیدار کے خلاف غفلت اور لاپروائی کا کیس درج کر لیا ہے, اس معاملہ میں اس سے قبل بی ایم سی نے کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر ایل وارڈ دھنجی ہرلیکر سمیت تین بی ایم سی افسران ابھیجیت چوگلے، دیپک چوگلے اور اتم پاٹل کو معطل کردیا تھا۔ یہ انکوائری میونسپل کمشنر اشوینی بھیڈے کی سربراہی میں ایڈیشنل میونسپل کمشنر سبربن کے سپرد کی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ ۷ دنوں میں پیش ہوگی اس سے قبل ہی بی ایم سی نے مذکورہ بالا ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ ساکی ناکہ کی حدود میں خیرانی روڈ پر پانی کے نالے کی مرمت کا کام جاری تھا۔ ایک راہگیر اسلم اسحاق شیخ عمر 55 سال ساکن یادو نگر ساکی ناکہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اس سلسلے میں، ایل وارڈ کے ایک بی ایم سی افسر کی طرف سے درج کرائی گئی, شکایت کی بنیاد پر، ٹھیکیدار اور مرمت کے کام پر مامور مزدوروں کے خلاف ساکی ناکہ پولس اسٹیشن میں ایک جرم درج کیا گیا ہے۔ جس کی تفتیش جاری ہے۔ اس معاملہ میں اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ یہ اطلاع یہاں ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے دی ہے۔ اس معاملہ میں یہ پایا گیا ہے۔ کہ مین ہول کے پاس کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے تھے اس لئے یہ سانحہ پیش آیا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
