Connect with us
Tuesday,23-December-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

رتنا گیری : راجہ پور میں ہولی پر فرقہ وارانہ کشیدگی حالات پرامن

Published

on

Rajapur

ممبئی : مہاراشٹر کے رتنا گیری راجہ پور میں سیمگا ہولی پر فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد حالات پرامن ضرور ہے, لیکن رتناگیری راجہ پور کی جامع مسجد پر ہولی سیمگا کا جلوس کے دوران فرقہ پرستوں نے مسجد کے دروازے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی, جس کے بعد یہاں حالات خراب ہوگئے تھے۔ لیکن پولیس نے اس معاملہ میں مختلف دفعات اور پولیس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں سکنیت سنجے کھوپڑے، انکیت اروند کھاٹکر، پرجیوت کھوپڑے، دشرتھ دودھ گاؤکر، پرشانت مراٹھے، امیت کدم، شوپنیل بالکارکر، پرشن دیواستھالی، مہیش نارائن ریڈی، سجیت رمیش شندے، پرشاد مسورکر، شبھم پوار، راجو مورتے سمیت دیگر پر کیس درج کیا ہے۔ یہ تمام راجہ پور رتناگیری کے ساکنان ہیں۔

جامع مسجد پر 12 مارچ کی شب شرپسند عناصر اس وقت زبردستی داخل ہوگئے جبکہ سیمگا ہولی کا جلوس اس روٹ سے نکالا جا رہا تھا۔ اس دوران زبردستی دروازے کو نقصان پہنچانے کا بھی بھیڑ پر الزام ہے اس معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کر لیا, اس کے ساتھ ہی حالات خراب کرنے کیلئے فرقہ پرستوں نے جئے شری رام، ہر ہر مہادیو کے نعرہ بھی لگائے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کی, جس کے بعد پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ رتناگیری کے حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے۔ ایس پی رتناگیری دھننجے کلکرنی نے کہا کہ جامع مسجد کے پاس مجمع جمع ہوا تھا, اس لئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ جبکہ یہاں حالات پرامن ہے لیکن افواہوں کا بازار سرگرم ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دے, پولیس نے علاقہ میں حفاظتی انتظامات سخت کر دئیے ہیں۔ راجہ پور گاؤں میں روایت کے مطابق جواہر چوک جامع مسجد کی سیڑھی پر کھمبا رکھ کر سلامی دینے کا رواج ہے اور یہاں سے ناریل اور ہار دیا جاتا ہے اس کے بعد جلوس کا آغاز ہوتا ہے۔ لیکن شب میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب جئے شری رام کی نعرہ بازی کے ساتھ گیٹ پر زبردستی بھیڑ نے حملہ کر دیا۔

رکن اسمبلی نلیش رانے نے بتایا کہ رتنا گیری میں روایت کے مطابق ہی سیمگا اور ہولی کا تہوار و جلوس نکالا جاتا ہے۔ ایسے میں یہاں کسی بھی قسم کی کوئی کشیدگی نہیں ہے, کچھ لوگ ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ یہاں ہولی کا تہوار پرامن طریقے سے منایا گیا ہے, ہندو اور مسلمان مل جل کر رہتے ہیں۔ ایسے میں کوئی بھی تناؤ یا کشیدگی نہیں ہے۔ حالات پرامن ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو غلط طریقے سے پیش کر کے گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ اس کی حقائق کچھ اور ہے جب جلوس کا روٹ یہی ہے اور یہ روایت ہے تو مسجد کا گیٹ بند کس نے کیا اور اس کے پس پشت کیا وجہ ہے یہ بھی معلوم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کے جلوس کا استقبال مسلمان بھی کرتے ہیں اور آپسی بھائی چارہ ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن : انتخابات کے لیے پہلے دن 4 ہزار 165 کاغذات نامزدگی کی تقسیم، کوئی درخواست داخل نہیں کی گئی، بی ایم سی وارڈوں میں فارم کا انتظام

Published

on

BMC-Chunav

ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے لیے کاغذات نامزدگی کی تقسیم آج 23 دسمبر 2025 سے شروع ہو گئی ہے۔ اس کے مطابق کل 4 ہزار 165 کاغذات نامزدگی 23 ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے دفتری اوقات میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ پہلے روز کوئی کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیا گیا۔ ریاستی انتخابات، مہاراشٹر ریاست نے میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ انتخابی نوٹیفکیشن 15 دسمبر 2025 کو شائع کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق، امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کا اجرا 23 دسمبر 2025 بروز منگل سے شروع ہو گیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں 23 ریٹرننگ آفیسر دفاتر کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ عام انتخابات کے عمل کو صاف شفاف اور قواعد کے مطابق انجام دیا جا سکے۔ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر میں 23 دسمبر سے 29 دسمبر 2025 تک دفتری اوقات میں اور 30 ​​دسمبر 2025 بروز منگل شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی جمعرات 25 دسمبر 2025 اور اتوار 28 دسمبر 2025 کو جاری نہیں کیے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی قبول کرنے کا دورانیہ 23 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک روزانہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔ جمعرات 25 دسمبر 2025 اور اتوار 28 دسمبر 2025 کو کاغذات نامزدگی قبول نہیں کیے جائیں گے۔ ہرریٹرننگ آفیسر کے انتخابی عمل کے لیے ضروری انتظامی مشینری، عملہ اور تکنیکی سہولیات دستیاب کر دی گئی ہیں۔

موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31 دسمبر 2025 بروز بدھ صبح 11 بجے سے کی جائے گی۔ جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد درست امیدواروں کی فہرست فوری طور پر شائع کر دی جائے گی۔ امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 2 جنوری 2026 صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہے۔ نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی امیدواروں کی فہرست ہفتہ، 3 جنوری 2026 کو شائع کی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جمعرات، 15 جنوری 2026 کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان جمعہ 16 جنوری 2026 کو صبح 10 بجے سے کیا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال، درستگی کی تصدیق، کاغذات نامزدگی واپس لینے اور امیدواروں کی حتمی فہرست کے اعلان کے تمام مراحل الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق عمل میں آئیں گے۔ میونسپل کارپوریشن امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ نامزدگی کے عمل کے لیے دیے گئے وقت پر سختی سے عمل کریں۔

اس کے علاوہ کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق ضروری دستاویزات، حلف نامے اور لازمی فیس بروقت جمع کرانا ہوگی۔ میونسپل کارپوریشن مطلع کرتی ہے کہ نامزدگی کے عمل کے ہر مرحلے پر قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور امیدواروں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ اگر کوئی غلطی پائی گئی تو متعلقہ نامزدگی کو مسترد کیا جا سکتا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سدانندداتے کی ڈی جی پی بننے کی راہ ہموار، مہاراشٹر میں رشمی شکلا کے جانشین داتے ہوں گے، یکم جنوری سے کمان سنبھالیں گے

Published

on

ممبئی : قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے کے سربراہ سدانندداتے کی مہاراشٹر کیڈر میں واپسی کے بعداب وہ ڈی جی پی رشمی شکلا کے جانشین ہوں گے اس سے قبل ریاستی سرکار نے سدانند داتے کے نام کی سفارش کی تھی اور اب مرکزی سرکار نے انہیں ریاستی کیڈر میں واپس بھیج دیا ہے ۳۱ دسمبر کو رشمی شکلا کی سبکدوشی کے بعدسدانندداتے نئے ڈی جی پی کے طور پر چارج سنبھال سکتے ہیں۔ این آئی اے میں بطور ڈی جی کے طور پر سدانند داتے نے دہشت گردانہ کیسوں سے متعلق نہ صرف تحقیقات کی بلکہ اسے انجام تک بھی پہنچایا ہے دلی لال قلعہ بم دھماکوں کی تحقیقات بھی این آئی اے کے سپرد کی کی گئی تھی سدانند داتے مہاراشٹر کیڈر کے افسر ہے اور وہ ڈیپوٹیشن پر این آئی اے کے سر براہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے ان کے مہاراشٹر کیڈر میں واپسی کو منظوری دیدی ہے اس کے بعد داتے کا ڈی جی پی مقرر ہونے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے ڈی جی پی کی ریس میں سب سے اہم دعویدار کے طور پر سدانندداتے کا نام ہی صف اول پر تھا وہ اس سے قبل اے ٹی ایس سر براہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں داتے کو ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں جانبازی کےلئے مہاراشٹر پولیس کا ہیرو بھی قرار دیا جاتا ہے کاما اسپتال میں دہشت گردوں کا بہادری سے داتے نے مقابلہ کیا ۔ ممبئی میں کئی اہم ذمہ داریاں نبھانے کے بعد اب مہاراشٹر کے سر براہ کے طور پر داتے خدمات انجام دے سکتے ہیں البتہ سدانندداتے ممبئی پولیس کمشنر کی ریس میں بھی صف اول پر تھے لیکن ریاستی سرکار نے اس عہدہ کی گریٹ میں کمی واقع کی اور ڈی جی کے بجائے اے ڈی جی کی سطح کے افسر کو ممبئی کا پولیس کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ لیا تھا جس کے بعد ممبئی پولیس کمشنر کے طور پر دیوین بھارتی کو مقرر کیا گیا ہے اب ڈی جی پی کے طور پر سدانند داتے مہاراشٹرین ڈی جی پی کے طور پر تعینات کئے جاسکتے ہیں رشمی شکلا کو دو سال تک کا ڈی جی پی کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا سدانند داتے بھی اس عہدہ پر دو سال تک برقرار رہیں گے کیونکہ مرکزی سرکار اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ڈی جی پی کے عہدہ پر دو سال کی معیاد لازمی ہے ایسے میں سدانند داتے دو سال تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : وکرولی میں رکشہ ڈرائیور کی بچہ چوری کے شبہ میں پٹائی، برقعہ پوش ڈرائیور نے کرایہ وصولی کیلئے ایسی حرکت کی تھی، پولیس کا دعوی

Published

on

ممبئی : ممبئی وکرولی پارک سائٹ میں بچہ چوری کی افواہ کے بعد افراتفری مچ گئی اور آٹو رکشہ ڈرائیور کو اس وقت بھیڑ نے تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ برقعہ میں ملبوس اپنا کرایہ لینے کیلئے وکرولی مدینہ مسجد کی گلی میں گیا تھا. اس دوران لوگوں کو شبہ ہوا کہ وہ بچہ چوری کے لیے آیا ہے, جس کے بعد بھیڑ نے اسے زدوکوب کیا, لیکن پولس موقع پر پہنچ گئی اور پھر اسے اپنی حراست میں لیا پوچھ گچھ میں یہ معلوم ہوا کہ وہ بچہ چوری کے لئے نہیں بلکہ کرایہ وصول کرنے کے لئے برقعہ پہن کر آیا تھا, وہ برقعہ میں اس لیے ملبوس تھا کہ اس کی کوئی شناخت نہ کرے اور وہ اپنا کرایہ آسانی سے وصول کر کے واپس جائیں, لیکن بدقسمتی سے لوگوں نے اسے پکڑلیا اور پولس نے بھیڑ کے قبضے سے اسے باہر نکالا اور بحفاظت پولس اسٹیشن لے گئی اس کے بعد پولس نے اس کی تصدیق کی کہ وہ بچہ چوری کے لیے نہیں آیا تھا. اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے, پولس نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور توصیف کیوں یہاں آیا تھا اس کی جانچ کے ساتھ یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ واقعی وہ کرایہ وصول کرنے کے لیے آیا تھا یا نہیں یا پھر بچہ چور ہے. ابتدائی تفتیش میں عیاں ہوا ہے کہ وہ بچہ چور نہیں ہے۔ پولس نے اس کی تصدیق کی ہے کہ رکشہ ڈرائیور بچہ چور نہیں ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com