سیاست
آج جیل سے باہر آسکتا ہے رام رحیم، 40 دن کی پیرول مانگی، سرسہ ڈیرے میں رہنے کی خواہش

سادھوی سے جنسی ہراسانی اور صحافی چھترپتی رنجیت سنگھ قتل معاملے میں سزا کاٹ رہا ڈیرا سچا سودا سربراہ گرمیت سنگھ آج جمعہ کو جیل سے باہر آسکتا ہے۔ ڈیرا چیف نے درخواست دے کر 40 دن کی پیرول و سرسہ ڈیرا میں رہنے کی اجازت مانگی ہے۔ وزیر جیل کا کہنا ہے کہ ڈیرا چیف کی درخواست آئی ہے، ہم نے خط آگے بھیج دیا ہے۔ اب کمشنر طئے کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔ڈیرا سچا سودہ کے دوسرے گدی نشین سنت شاہ ستنام مہاراج کا 25 جنوری کو یوم اوتار منایا جاتا ہے۔ اس دن ڈیرا میں بھنڈارا اور ستسنگ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ امید ہے کہ منظوری اور پیرول ملی تو اسی پروگرام میں ڈیرا چیف شامل ہوسکتا ہے۔ اسے لے کر مناسب تیاریاں کی جارہی ہیں۔
اسی کی وجہ سے ڈیرا چیف گرمیت سنگھ نے 40 دن کی پیرول کی درخواست دی ہے۔ اب انتظامیہ اور حکومت اس پر غور کررہے ہیں۔ اس کے بعد فیصلہ لیا جائے گا کہ کیا کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیراچیف اس بار سرسہ ڈیرا آنا چاہتا ہے لیکن فیصلہ حکومت کو کرنا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو ڈیرا چیف کو 20 جنوری کو پیرول کی منظوری مل سکتی ہے۔ منظوری ملتے ہی ڈیرا چیف باہر آجائے گا۔پیرول ملنے پر ڈیراچیف کہاں رہے گا، اس بارے میں ابھی کوئی انکشاف نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب سرسہ ڈیرا میں تیاریاں زوروشور سے شروع کردی گئی ہیں۔ ڈیرہ کی جانب سے جانے والے سبھی راستوں کی سجاوٹ کی جارہی ہے اور صفائی بھی کی جارہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کرلا شیتل تالاب پر سمینٹ کھمبوں کی تنصب کی مخالفت بھوک ہڑتال

ممبئی : کرلا شیتل تالاب کی تزئین کاری کے سبب جھوپڑپٹی کو چھپانے کی کوشش سے مقامی جھوپڑپٹی مکین نے زنجیر نما بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب ایک مذہبی تالاب کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں گنپتی، دیوی وسرجن کی جاتی ہے امسال تالاب سے متصل جھوپڑا مکینوں کو چھپانے کی غرض سے تالاب کے کنارے سیمنٹ کھمبوں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے, جس سے عوام میں ناراضگی ہے۔
اس مسئلہ پر راشٹروادی کانگریس اجیت پوار گروپ کے لیڈر و سماجی خادم گھنشیام بھاپکر نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی, لیکن ان کی حالت بگڑنے کے سبب انہیں اسپتال پہنچایا گیا, لیکن اب یہ بھوک ہڑتال میں مقامی لوگوں نے حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اب اس بھوک ہڑتال زنجیر نما بھوک ہڑتال میں تبدیل ہوگئی ہے۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے گھنشیام بھاپکر کا الزام ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو چھپانے کیلئے یہ کام کیا گیا ہے, جبکہ اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے, تو جھوپرپٹیوں کے مکینوں کا بچنا مشکل ہو جائے گا اور اس سے مکینوں کا تحفظ بھی خطرہ میں ہے, اس پروجیکٹ کی مخالفت جاری ہے لیکن بی ایم سی انتظامیہ بضد ہے اور کام جاری ہے اسی لئے ہماری بھی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس معاملہ میں جب کرلا ایل وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر دھنا جی ہرلیکر سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کال ریسیو نہیں کیا بھاپکر نے الزام لگایا ہے کہ جھوپڑپٹیوں کو اس سیمنٹ کھمبوں سے پریشانی ہے یہ کام صرف اور صرف جھوپڑپٹی کو چھپانے کیلئے کیا گیا ہے, جو عوام کو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سنگڑے واڑی میں آگ لگتی ہے تو یہی وہ راستہ ہے جہاں سے لوگوں کو نکالا جاسکتا ہے, لیکن اس کو بھی بند کیا جارہا ہے۔ بھاپکر نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے جھوپڑپٹیوں کیلئے شیتل تالاب کا راستہ بند کرنے کی سازش قرار دی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج تالاب بچاؤ مہم شروع کر دی گئی ہے, اس معاملہ میں اب بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بی ایم سی اور وزیر اعلی سے بھی خط و کتابت کی گئی ہے, لیکن ہنوز کام جاری ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ٹرین حادثہ : سی ایس ٹی جانے والی ٹرین سے گرنے کے سبب 5 مسافروں کی موت، وزیراعلی فڑنویس کی تعزیت، ریلوے محکمہ انکوائری کریگا

ممبئی : کسارہ ممبرا سے سی ایس ٹی کی جانب رواں دواں ایک فاسٹ لوکل ٹرین میں 10 مسافر اس وقت ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئے, جب دونوں ٹرینیں آس پاس سے گزر رہی تھیں۔ یہ حادثہ ممبرا میں 9 بجکر 25 منٹ کو پیش آیا, اس حادثہ میں تقریبا 5 مسافروں کی موت واقع ہوگئی۔ یہ مسافر ٹرین سے نیچے گر گئے تھے, اس میں ایک کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی, کل 13 مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثہ میں 2017 بیچ کے جی آر پی کے اہلکار وکی مکھلدار کی ممبرا میں حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پسپک ایکسپریس ایک مسافر بیک لے کر گیٹ پر لٹک کر سفر کر رہا تھا, جو ہوا میں اچھلنے کی وجہ سے لوکل ٹرین کے گیٹ پر کھڑے مسافروں سے ٹکرا گیا اور لوکل ٹرین کے مسافروں کا توازن بگڑ گیا, جس کے سبب اس حادثہ میں 9 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے, اور پانچ مسافروں کی موت ہوئی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ممبرا دیوا لوکل اسٹیشن کے دوران حادثہ پر تعزیت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے, اس حادثہ میں ہلاک مہلوکین کے ورثا سے ہماری ہمدردری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو تھانہ کے شیواجی اسپتال لیجایا گیا اور یہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تفتیش محکمہ ریلوے کریگا۔
بین الاقوامی خبریں
400 ڈرون، 40 میزائل… روس نے آپریشن اسپائیڈر ویب کا بدلہ کیسے لیا، زیلنسکی نے خود درد کا اظہار کر دیا

کیف : روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں یوکرائن کے چار شہری ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 40 سے زائد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ حملے اتنے زوردار تھے کہ یوکرین کی فوج کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ اسے یوکرین کے آپریشن اسپائیڈر ویب کا ردعمل سمجھا جا رہا ہے، جس میں روس کو کم از کم 9 ایٹمی بمبار سے محروم ہونا پڑا تھا۔ حملے کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ روس نے راتوں رات 400 سے زائد ڈرونز اور 40 سے زائد میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے۔ زیلنسکی نے یوکرین کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔ زیلنسکی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، “اگر کوئی دباؤ نہیں ڈالتا اور جنگ کو لوگوں کی جانوں کے ضیاع کے لیے مزید وقت دیتا ہے، تو وہ مجرم اور ذمہ دار ہیں۔ ہمیں فیصلہ کن کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔” یوکرین کی وزارت خارجہ نے صدر کی کال کی حمایت کی اور اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر بین الاقوامی دباؤ بڑھا دیں۔ یوکرین کے وزیر خارجہ اینڈری سیبیگا نے ایک بیان میں کہا کہ “شہریوں پر روس کا رات کا حملہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ ماسکو پر بین الاقوامی دباؤ کو جلد از جلد بڑھانا چاہیے۔”
کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ شہر میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سولومینسکی ضلع میں 16 منزلہ رہائشی عمارت کی 11ویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ ہنگامی خدمات نے اپارٹمنٹ سے تین افراد کو نکال لیا، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس کے بعد دھات کے گودام میں آگ لگ گئی۔ علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ دیمیٹرو بریزنسکی کے مطابق، شمالی چرنیہیو کے علاقے میں، ایک شاہد ڈرون ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے قریب پھٹ گیا، جس سے کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مضافات میں بیلسٹک میزائلوں سے ہونے والے دھماکے بھی ریکارڈ کیے گئے۔ حملے کے بعد، زیلنسکی نے ایکس پر لکھا: روس اپنی پالیسی نہیں بدلتا – شہروں اور عام زندگی پر ایک اور بڑا حملہ۔ انہوں نے تقریباً تمام یوکرین کو نشانہ بنایا – والین، لیویو، ٹیرنوپیل، کیف، سومی، پولٹاوا، خمیلنیتسکی، چرکاسی اور چرنیہیو علاقوں کو۔ کچھ میزائل اور ڈرون مار گرائے گئے۔ میں اپنے جنگجوؤں کی حفاظت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لیکن بدقسمتی سے، سب کو روکا نہیں جا سکا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے حملے میں مجموعی طور پر 400 سے زیادہ ڈرونز اور 40 سے زیادہ میزائل – بشمول بیلسٹک میزائل – استعمال کیے گئے۔ 49 افراد زخمی ہوئے۔ بدقسمتی سے، تعداد بڑھ سکتی ہے – لوگ مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ اب تک تین اموات کی تصدیق ہو چکی ہے – یہ سب یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے ملازم تھے۔ ان کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت۔ تمام ضروری خدمات اب زمین پر کام کر رہی ہیں، ملبہ صاف کر رہی ہیں اور امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ تمام نقصانات کو یقینی طور پر بحال کیا جائے گا۔”
زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ روس کو اس حملے کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے لکھا، “روس کو اس کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔ اس جنگ کے پہلے ہی لمحے سے، وہ زندگیوں کو تباہ کرنے کے لیے شہروں اور دیہاتوں پر حملے کر رہے ہیں۔ ہم نے یوکرین کو اپنا دفاع کرنے کے لیے دنیا کے ساتھ مل کر بہت کچھ کیا ہے۔ لیکن اب وہ بہترین وقت ہے جب امریکا، یورپ اور دنیا بھر میں ہر کوئی اس جنگ کو روکنے کے لیے روس پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ فیصلہ کن طور پر۔” راتوں رات یہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہوا جب بہتر ہو گا کہ یوکرین اور روس کو تھوڑی دیر کے لیے لڑنے دیا جائے۔ صدر ٹرمپ اب تک دونوں ممالک کو امن کے لیے راضی کرنے میں ناکام رہے ہیں – ماسکو اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ رہا ہے۔ ٹرمپ نے جرمنی کے نئے چانسلر فریڈرک مرز سے ملاقات کے دوران یہ بات کہی، جنہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ دنیا کی ایک سرکردہ شخصیت ہوں جو پیوٹن پر دباؤ ڈال کر خونریزی کو روک سکے۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا