(جنرل (عام
راجستھان ایس آئی آر : باڑمیر، چتور گڑھ ووٹروں کی گنتی کے فارم کی تقسیم میں آگے
جے پور، راجستھان بھر میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر ) تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، صرف چھ دنوں میں ووٹر گنتی کے فارموں کی تقسیم 21.8 ملین سے تجاوز کر گئی، جس میں ریاست کے تقریباً 40 فیصد ووٹرز شامل ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نوین مہاجن کے مطابق، باڑمیر اور چتوڑ گڑھ اضلاع سب سے زیادہ کارکردگی دکھانے والے کے طور پر ابھرے ہیں، جن میں سے ہر ایک کی تقسیم 50 فیصد سے زیادہ ہے، جب کہ جودھ پور، ہنومان گڑھ، بیکانیر، اور سروہی 35 فیصد سے کم کے ساتھ پیچھے ہیں۔ سی ای او مہاجن نے کم کارکردگی والے اضلاع کو سخت ہدایات جاری کی ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ پروگرام مقررہ وقت پر ہے اور اسے بلا تاخیر مکمل کیا جانا چاہیے۔ اسمبلی حلقوں میں ویر 66.5 فیصد تقسیم کے ساتھ آگے ہے، جبکہ گنگا نگر 25 فیصد کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔ بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل شرکت پر روشنی ڈالتے ہوئے، مہاجن نے کہا کہ ووٹر اب الیکشن کمیشن کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے گنتی کے فارم آن لائن بھر سکتے ہیں اور جمع کر سکتے ہیں۔ ضلعی الیکشن افسران کو الیکٹورل لٹریسی کلب (ای ایل سیز) اور مقامی تنظیموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آن لائن عمل کے ذریعے ووٹرز کی رہنمائی کے لیے الیکشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا چینلز پر ویڈیو ٹیوٹوریل اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ اپنے فارم آن لائن جمع کرانے والے ووٹرز کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کا نام 2025 کی ووٹر لسٹ سے میل کھاتا ہے اور آدھار سے منسلک ای-دستخط والا آلہ استعمال کرنا چاہیے۔ اگر آن لائن عمل کامیابی سے مکمل ہو جاتا ہے تو انہیں فزیکل فارم جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مہاجن نے یہ بھی بتایا کہ راجستھان نقشہ سازی کی پیشرفت میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، باڑمیر، سلومبر، بلوترا، ناگور، دوسہ، اور پھلودی 75 فیصد تکمیل کے ساتھ۔ تاہم جے پور، کوٹا، جودھ پور، سری گنگا نگر اور اجمیر کو اپنی کوششیں تیز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر مہاجن نے بتایا کہ راجستھان ایس آئی آر کے عمل سے متعلق نقشہ سازی میں سب سے آگے ہے۔ باڑمیر، سالمبر، بلوترا، ناگور، دوسہ، پھلودی اضلاع اس نقشہ سازی کے کام میں 75 فیصد سے زیادہ نقشہ سازی کے ساتھ سرفہرست ہیں، لیکن جن اضلاع میں ابھی بھی یہ کام زیادہ چوکسی اور تیزی کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے وہ ہیں جے پور، کوٹا، جودھپور، سری گنگا نگر اور اجمیر۔ نقشہ سازی کا عمل توثیق کو آسان بنائے گا، جس سے پہلے دیگر ریاستوں میں درج ووٹروں کو دستاویز کی دوبارہ جمع کرانے کو چھوڑنے کی اجازت ملے گی۔ دریں اثنا، بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل او) نے نئے فعال بی ایل او ایپ کے ذریعے مکمل شدہ فارموں کو آف لائن اور آن لائن اپ لوڈ کرنا شروع کر دیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ایس آئی آر سے صرف مسلمان نہیں بلکہ ہندو بھی پریشان ہے، ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو کا یوپی سرکار اور الیکشن کمیشن پر تنقید

ممبئی: سماجوادی پارٹی قومی صدر رکن پارلیمان اکھلیش یادو نے یہ واضح کیا ہے کہ آئی ایس آر سے صرف مسلمانوں کو ہی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے بلکہ اترپردیش میں ہندوبھی قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں ہندوؤں کو بھی ایس آئی آر سے پریشانی کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ بھی اس سے گھبرا گئے اور کہنے لگے کہ ۴ کروڑ ووٹ ہمارا کٹ کیا جو لوگ مسلمانوں کے کاغذ ڈھونڈ رہے تھےاب سب ہندو بھائیو کو انہوں نے لائن میں لگادیا۔ ہندو بھائی کاغذ ڈھونڈ رہے ہیں یوپی میں ایس آئی آر سے پریشان اپوزیشن نہیں بلکہ برسراقتدار جماعتیں پریشان ہے۔ فرضی ووٹ ڈالے گئے تھے الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں خاموش تھا اس کی غیر جانبداری اور ایمانداری پر بھی سوال اٹھا اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس آئی آر سے اپوزیشن کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ وہ یہاں ممبئی میں ایک سمٹ سے خطا ب کررہے تھے انہوں نے مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر ممتا بنرجی کی واپسی کی بھی پیشگوئی اور دعویٰ کیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں مہاراشٹرسماجوادی پارٹی ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی بھی موجود تھے۔ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن اور یوپی سرکار پر بھی جم کر تنقید کی اور سرکار کے طریقہ کار اور فرقہ پرستی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مئیر ریتو تاورے اور وی وی آئی پی کی کار پر بتی لائٹ کو کاروں سے بتیاں ہٹانے کا بی ایم سی کا دعویٰ، انتظامیہ کی وضاحت

ممبئی: ممبئی مئیر آف ممبئی ریتو تاوڑے کی کار پر بتی اور بی ایم سی عہدیداروں کے وی آئی پی کلچرل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی ایم سی نے تمام سرکاری عہدیداروں کی کار سے بتی اور چمکتی ہوئی لائٹیں نکالنے کا دعوی کیا ہے بی ایم سی کے مطابق میڈیا میں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی گاڑیوں پر چمکتی ہوئی لائٹیں لگانے کی خبریں نشر ہوئی تھی اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عہدیداران کو عہدہ سنبھالنے کے بعد گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔ جیسے ہی ان گاڑیوں پر چمکتی ہوئی بتی روشنی کا معاملہ سامنے آیا تو عہدیداران کی گاڑیوں پر لگی چمکتی روشنیاں (فلشر لائٹس) ہٹا دی گئیں۔ واضح رہے کہ بی ایم سی اس وقت حرکت میں آئی جب میئر ریتوتاوڑے کی کار پر نصب وی وی آئی پی کلچرل سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی اور اب بی ایم سی انتظامیہ نے اس مسئلہ پر وضاحت کر کے کاروں سے بتی ہی ہٹا دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے وی وی آئی پی کلچرل کے خلاف وزراسمیت دیگر کی کاروں سے لال بتیاں نکالنے کا حکم دیاتھا اس کے بعد بی ایم سی میئر کی کار پر بتی کی تنصیب پر تنقیدیں شروع ہو گئی تھی اب یہ تمام کاروں کی بتیاں نکالنے کا دعویٰ بی ایم سی نے کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ملاڈ ریلوے اسٹیشن پر نماز ادائیگی کریٹ سومیا کے دباؤ میں کیس درج, خوانچہ فروشوں سمیت دیگر پر کارروائی

ممبئی: ملا ڈ ریلوے اسٹیشن پر نماز ادائیگی پر پولس نے کریٹ سومیا کی شکایت کے بعد کیس درج کرلیا ہے اور اس معاملہ ریلوے کی ملکیت پر نماز ادا کرنے پر ملزمین کو نوٹس بھی ارسال کردی ہے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے ریلوے اسٹیشن پر نماز کی ادائیگی پر اعتراض کرتے ہوئے فرقہ پرستی کا مظاہرہ کیا تھا اتنا ہی نہیں ہے اسے مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی قرار دینے کی سازش بھی قرار دیا تھا اس کے بعد کریٹ سومیا نے جائے وقوع کا بھی معائنہ کیا اور پھر ریلوے پولس میں شکایت درج کروانے کےلیے ایک تحریری شکایت بھی کی تھی ایک مسافر نے سوشل میڈیا پرنماز کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد کریٹ سومیا نے اس پر نوٹس لیا اور پھر کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی میں جس طرح سے نماز پر کریٹ سومیا نے اعتراض درج کرایا ہے اسی طرز پر کیا وہ ریلوے میں بھجن منڈلی اور دیگر خرافات پر بھی کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ ریلوے پولس نے ملاڈریلوے اسٹیشن پر نماز
کے خلاف کارروائی شروع کردی پولس نے اس معاملے میں اسٹیشن ماسٹر کی شکایت کے بعد مشتاق بابو لون (عمر 35) ہاکر، صہیب صداقت ساہا (عمر 25) ہاکر، بسم اللہ دین انصاری (عمر 43) ہاکر اور دیگرکے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ ریلوے پروٹیکشن فورس آر پی ایف نے ریلوے ایکٹ کی دفعہ 147 کے تحت شکایت درج کی ہے۔ریلوے پولیس جی آر پی نے بی این ایس کی دفعہ 168 کے تحت نوٹس جاری کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولس کی اس کارروائی کے بعد اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ریلوے پولس نے جس طرح کریٹ سومیا کے دباؤ میں کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کر لیا ہے کیا اسی طرز پر ریلوے میں غیر قانونی بھجن منڈلیوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ اس معاملہ میں جن ملزمین پر کیس درج کیا گیا ہے وہ خوانچہ فروش ہے اور اس کے ساتھ پولس اس معاملہ مزید تفیش میں مشغول ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں7 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
