Connect with us
Tuesday,26-May-2026
تازہ خبریں

جرم

ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز کے ساتھ راجستھان ملک کی 14ویں ریاست

Published

on

coronavirus-maha

ریاست راجستھان ایک لاکھ سے زائد کورونا وائرس کیسز والی ملک کی 14 ویں ریاست ہو گئی ہے۔
مہاراشٹرا ، آندھرا پردیش ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، اترپردیش ، دہلی ، مغربی بنگال ، بہار ، تلنگانہ ، اڈیشہ ، آسام ، گجرات ، کیرالہ کے بعد راجستھان میں ایک دن میں 1673 کیسز کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد 100،705 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروا وائرس کے مزید 94،372 نئے مریضوں کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 47،54،357 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 37،02،595 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ کووڈ 19 کے اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 9،731،75 ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد حسب ذیل ہے:
ریاست …………… ایکٹیو کیسز ……… شفایاب …………. ہلاکتیں
انڈمان نکوبار..268 ……….. 3202 ………….. 51
آندھرا پردیش ………….. 95733 ………. 457008 …….. 4846
اروناچل پردیش …… 1712 ……….. 4253 ………… 10
آسام ………………. 29133 ………. 110885 ………. 453
بہار ………………. 14396 ……….. 141499 ………. 808
چنڈی گڑھ …………….. 2586 …………. 4864 …………. 92
چھتیس گڑھ …………. 33246 ………… 27978 ………… 539
دادرنگر حویلی اور دمن دیو ……… 279 ……………. 2444 ………….. 2
دہلی …………….. 28059 ………. 181295 ……….. 4715
گوا ………………. 5323 ………… 18576 ………….. 286
گجرات …………… 16301 ………… 92678 ……….. 3195
ہریانہ ………….. 19446 ……….. 70713 ………… 956
ہماچل پردیش …… 3194 ………… 5962 …………….. 73
جموں کشمیر …….. 16261 ……….. 35285 ………… 864
جھارکھنڈ …………… 14844 ………… 45074 ………… 542
کرناٹک ………….. 97834 ……… 344556 ………. 7161
کیرالہ …………….. 28870 ………… 75844 ……….. 425
لداخ …………….. 841 …………… 2414 ………….. 39
مدھیہ پردیش …………. 19840 ………. 64398 ………… 1728
مہاراشٹر …………. 280138 ……… 728512 ……… 29115
منی پور ………….. 1584 ………… 6102 …………… 45
میگھالیہ …………. 1570 …………. 2020 ……………. 25
میزورم …………. 591 …………. 823 ……………… 0
ناگالینڈ …………. 1215 ………… 3839 ……………. 10
اوڈیشہ ………… 30999 …….. 115279 …………. 616
پڈوچیری ………….. 4847 ……….. 14228 …………… 370
پنجاب ………… 19384 ……….. 55385 …………… 2288
راجستھان …….. 16582 ……….. 82902 ………….. 1221
سکم ………. 541 …………. 1503 ………………. 11
تمل ناڈو ……. 47110 ……… 441649 …………. 8307
تلنگانہ ……… 31607 ……… 124528 ………….. 961
تری پورہ ………… 7584 ………… 11132 ……………. 194
اتراکھنڈ …… 9781 ………… 20153 …………….. 402
اتر پردیش …… 67955 ……… 233527 ………….. 4349
مغربی بنگال …….. 23521 ……… 172085 …………. 3887
مجموعی ………. 973175 ……. 3702595 ……….. 78586

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مشرقی مہاراشٹر کے چندر پور ضلع کے سب سے زیادہ شیروں کے گھنے علاقے میں ایک شیر نے ایک ہی حملے میں چار خواتین کو ہلاک کر دیا۔

Published

on

Tiger

چندر پور : مہاراشٹر کے چندر پور کے گنجواہی گاؤں کی شیرنی نے چار خواتین کو مار ڈالا۔ محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق یہ خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ چندر پور کی سندواہی تحصیل تاڈوبا ٹائیگر پروجیکٹ کے قریب ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں اکثر وائلڈ لائف آتے ہیں۔ ان چار اموات سے اس سال چندر پور ضلع میں انسانی وجنگلی حیات کے تنازعہ میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق ناگپور سے تقریباً 200 کلومیٹر دور سندھواہی تحصیل کے گنجے واہی جنگلاتی علاقے میں شیرنی نے چار خواتین پر حملہ کیا۔ گاؤں کی چار خواتین جمعہ کی صبح ٹینڈو کے پتے لینے جنگل گئی تھیں۔ وہ اپنی روزی روٹی کے لیے جنگل پر انحصار کرتے ہیں۔ خواتین کی شناخت کاودوبائی داداجی موہورلے (45)، انوبائی داداجی موہورلے (46)، سنگیتا سنتوش چوہدری (36) اور سنیتا کوشک موہورلے (33) کے طور پر ہوئی ہے۔ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ شیرنی کا چار خواتین پر حملہ انتہائی غیر معمولی تھا۔ انہیں شبہ تھا کہ شیرنی نے خود کو بچانے یا اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک ایک کر کے خواتین پر حملہ کیا ہو گا۔ اس واقعہ سے گنجواہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور محکمہ جنگلات کے خلاف عوام میں ایک بار پھر غصہ پیدا ہوا۔

سندھواہی رینج فاریسٹ آفیسر انجلی سیانکر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس اور فاریسٹ حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردی۔ محکمہ جنگلات نے فوری طور پر ہر متاثرہ خاندان کو 25,000 روپے کا معاوضہ فراہم کیا۔ جنگلاتی علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کے تصادم کو کم کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ پانچ دن پہلے 18 مئی کو ناگبھیڈ تعلقہ میں 55 سالہ ونیتا شنکر یوکی کو ٹندو کے پتے جمع کرنے کے دوران ایک شیر نے مار ڈالا تھا۔

Continue Reading

جرم

مغربی بنگال فائرنگ اور بم دھماکہ میں ملوث تین مفرور ملزمین ممبئی سے گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ۷ مئی کو مغربی بنگال ہاوڑا میں فائرنگ اور بم دھماکہ میں مطلوب تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, مغربی بنگال کے شیبوپور پولس اسٹیشن کی حدود میں فائرنگ کی واردات انجام دی گئی تھی, اس میں مطلوب ملزمین ممبئی کے دیونار ایس آر اے کی بلڈنگ میں روپوش ہے اس بنیاد پر ۲۱ مئی کو کرائم برانچ نے یہاں چھاپہ مار کر تین مفرور ملزمین شمیم احمد عبدالرشید ۴۰ سال، جمیل اختر علی ۴۳ سالہ، آفتاب انور خورشید ۴۴ سالہ کو ممبئی میں گرفتار کر لیا۔ ان مفرور ملزمین پر شیبو پور پولس اسٹیشن میں کئی تقریبا ۵ معاملات بھی درج ہیں, یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان