سیاست
ریلوے میں مواصلاتی انقلاب، تحفظ اور سلامتی میں اسٹریٹجک تبدیلی لائے گی

حکومت نے آج 700 میگا ہرٹز فریکوینسی بینڈ میں 5 میگا ہرٹز اسپیکٹرم مختص کیا ہے، تاکہ تکنیکی طور پر ریلوے کے تحفظ اور پبلک سیفٹی کے نظام کو مستحکم کیا جاسکے، اس سے ریلوے کےآپریشن اور تحفظ میں 25،000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ اسٹریٹجک تبدیلی آئے گی، یہ فیصلہ یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے یہاں پریس کانفرنس میں اس فیصلے کے بارے میں نامہ نگاروں کو اطلاع دی۔ اس کے علاوہ ریلوے نے دیسی طور پر تیار ٹرین اینٹی کولیسیشن سسٹم (ٹِکیس) کو بھی منظوری دے دی ہے۔
خود کفیل ہندوستان مشن پر زور دیتے ہوئے حکومت نے اسٹیشنوں اور ٹرینوں سمیت تمام ریلوے احاطے میں تحفظ اور سلامتی سے متعلق خدمات کے لئے 700 میگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ میں ہندوستانی ریلوے کو 5 میگا ہرٹز اسپیکٹرم مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سپیکٹرم سے ہندوستانی ریلوے لانگ ٹرم ارتقاء (ایل ٹی ای) پر مبنی موبائل ٹرین ریڈیو مواصلات کی خدمت کو روٹ پر متعارف کرائے گی۔
اس طرح سے انڈیین ریلوے آپریشنل اور حفاظتی خدمات کے لئے محفوظ اور قابل اعتماد آواز اور ویڈیو ڈیٹا مواصلات کی خدمات فراہم کرسکے گی۔ اس سے جدید سگنلنگ اور ٹرین سیفٹی سسٹم کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی مستقبل میں انٹرنیٹ آف تھنگز پر مبنی ریموٹ مانیٹرنگ سسٹم کوچز، ویگنز، لوکوز وغیرہ کا آغاز کیا جائے گا۔
مسافر کوچوں، اسٹیشنوں اور ریلوے احاطے میں سی سی ٹی وی کی براہ راست فیڈ بغیر کسی رکاوٹ کے دستیاب ہوں گی۔
اس منصوبے میں پچیس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور یہ پانچ سال میں مکمل ہوجائے گی۔ ہندوستانی ریلوے نے ٹرینوں میں دیسی طور پر تیار شدہ آٹومیٹڈ ٹرین پروٹیکشن سسٹم (ٹی آئی سی اے ایس) متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے جس سے ٹرینوں کے تصادم کو روکنے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
حکومت کے مطابق ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش کے مطابق محکمہ ٹیلی کام کے طے کردہ فارمولے کے مطابق اسپیکٹرم فیس وصول کی جائے گی۔
(جنرل (عام
بامبے ہائی کورٹ نے انسانی دانتوں کو خطرناک ہتھیار نہیں مانا، ایف آئی آر منسوخ، خاتون نے اپنے سسرال پر دانتوں سے کاٹنے کا لگایا تھا الزام۔

ممبئی : بمبئی ہائی کورٹ نے ایک خاتون کی جانب سے اپنے سسرال والوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی دانتوں کو اتنا خطرناک ہتھیار نہیں سمجھا جا سکتا۔ جس سے شدید نقصان ہو سکتا ہے۔ اپنی شکایت میں خاتون نے اپنے سسرال کے ایک رشتہ دار پر اسے دانتوں سے کاٹنے کا الزام لگایا تھا۔ 4 اپریل کے اپنے حکم میں، اورنگ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ویبھا کنکن واڑی اور سنجے دیشمکھ کی بنچ نے کہا کہ شکایت کنندہ کے میڈیکل سرٹیفکیٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دانتوں کے نشانات کی وجہ سے اسے صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
خاتون کی شکایت پر اپریل 2020 میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، جھگڑے کے دوران اسے اس کے سسرال کے ایک رشتہ دار نے کاٹا اور اس طرح اسے خطرناک ہتھیار سے چوٹ آئی۔ ملزمان کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت خطرناک ہتھیاروں سے چوٹ پہنچانے اور زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ انسانی دانتوں کو خطرناک ہتھیار نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے ملزم کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی آر کو خارج کر دیا۔
تعزیرات ہند کی دفعہ 324 (خطرناک ہتھیار کے استعمال سے چوٹ پہنچانا) کے تحت، چوٹ کسی ایسے آلے کی وجہ سے ہونی چاہیے جس سے موت یا شدید نقصان پہنچنے کا امکان ہو۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ موجودہ کیس میں شکایت کنندہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ظاہر کرتا ہے کہ صرف دانتوں کی وجہ سے معمولی چوٹ لگی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ جب دفعہ 324 کے تحت جرم ثابت نہیں ہوتا ہے تو ملزم کو ٹرائل کا سامنا کرنا قانون کے عمل کا غلط استعمال ہوگا۔ عدالت نے ایف آئی آر کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملزم اور شکایت کنندہ کے درمیان جائیداد کا تنازع ہے۔ (ان پٹ زبان)
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کی مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر سے صرف اذانیں دی جائے گی، شیواجی نگر میں کریٹ سومیا کی شرانگیزی، مسلمانوں کو ورغلانے کی کوشش : ابوعاصم اعظمی

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں لاؤڈ اسپیکر کے تنازع پرتمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ مساجد مکاتب اور مدارس کے کاغذات مصدقہ ہو, اور اس کے ساتھ ہی لاؤڈ اسپیکر کا پولیس پرمیشن اجازت نامہ بھی پابندی سے حاصل کیا جائے، کیونکہ فرقہ پرست عناصر بالخصوص کریٹ سومیا ممبئی شہر کاماحول خراب کرنے کے درپے ہیں، اس لئے مسلسل وہ مسجدوں مکاتب اور مدارس کو نشانہ بنارہاہے۔ اس میٹنگ میں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجدوں اور اذان سے ہی کریٹ سومیا کو تکلیف ہے، وہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کیلئے فرقہ پرستی کو فروغ دے رہا ہے، اس لئے مسلمانوں کو اس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے رام نومی پر مالونی مسجد کے پاس قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈی جے بجایا گیا، انہوں نے کہا کہ آج دستور کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے، اس لئے مسلمانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے اور حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر بی ایم سی اور پولیس کمشنر سے بھی ملاقات کر کے حالات سے باخبر کیا جائے، ساتھ ہی ان شرپسندوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر بالخصوص کریٹ سومیا کا غیر قانونی دورہ بند ہونا چاہئے۔
سابق وزیر اورکانگریس لیڈر عارف نسیم خان نے کہا کہ مسجدوں مکاتب اور مدارس کے کاغذات درست کرنے کی ہمیں ضرورت ہے اور قانونی طریقہ سے ان کا جواب دینا چاہئے عارف نسیم خان نے کہا کہ مدارس کے قانونی دستاویزات کے ساتھ لاؤڈ اسپیکر کے اجازت نامے کی حصولیابی بھی لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جوش میں نہیں بلکہ ہوش میں کام لینے کی ضرورت ہے، کیونکہ فرقہ پرست عناصر مسلمانوں کو سڑکوں پر لانے اور ورغلانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اس کا قانونی جواب دینا ہوگا۔ عارف نسیم خان نے تجویز پیش کی کہ صرف اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جائے بقیہ تقاریر اندرون مسجد کے اسپیکر کا استعمال کیاجائے، جس پر علماء نے اتفاق ظاہر کیا۔
اس میٹنگ میں وکلا کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جو مسجدوں کے کاغذات اور دوسری قانونی دشواریوں کا حل کر نے کی سعی کریں گے، اور پھر اس متعلق قانونی چارہ جوئی بھی کی جائیگی۔ ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر سے ہی شرپسندوں کو اعتراض ہے اس میں راج ٹھاکرے، کریٹ سومیا، منگل پربھات لوڈھا اور نتیش رانے نفرتی ماحول تیار کر رہے ہیں اور یہ مسلمانوں کو ورغلا کر انہیں سڑک پر لانے کی سازش کر رہے ہیں، تاکہ ماحول خراب ہو مسلمانوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے، اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ ان نفرتی لیڈران پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے اور ان کے دوروں پر بھی پابندی عائد ہو، تا کہ پرامن ماحول رہے۔اس میٹنگ میں مولانا عبدالرحمن ضیائی نے کہا کہ مسجدوں پر لاؤڈ اسپیکر پر اعتراضات سے متعلق قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے، اس کے علاوہ مدارس کو بھی کریٹ سومیا اور دیگر لیڈران نشانہ بنا رہے ہیں، ان کے دستاویزات کی بھی جانچ کی جارہی ہے، جو سراسر غلط ہے البتہ مدارس کے دستاویزات کی درستگی اور دیگر امور پر بھی کام کیاجارہا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
چمبور میں فائرنگ سے سنسنی بلڈر، ملزمین کی تلاش، فائرنگ کی سازش کس نے کی تھی تفتیش جاری

ممبئی ; ممبئی کے چمبور ڈائمنڈ گارڈن علاقہ میں گزشتہ شب 9 بجکر 50 منٹ پر تعمیراتی کمپنی کی مالک بلڈر صدرو خان پر فائرنگ سے سنسنی پھیل گئی، تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بلڈر پر قاتلانہ حملہ کیا، لیکن اس قاتلانہ حملہ میں صدرو کی جان بچ گئی اور انہیں قریب کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ فائرنگ صدرو پر اس وقت کی گئی جب وہ سائن پنول ہائی وے سے گزر رہے تھے۔ صدرو پر ان نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کس کے اشارے پر کی اور کس نے فائرنگ کی, سازش رچی اس متعلق پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے, اور فائرنگ کے بعد کیس بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس ہر زاویے سے اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا صدرو کی کسی سے ذاتی دشمنی یا رنجش تھی یا نہیں, کس نے صدرو پر فائرنگ کی حملہ آوروں کا خاکہ بھی تیار کرِلیا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ بھی اس کی متوازی تفتیش کر رہی ہے، حملہ آوروں کی تلاش میں پولیس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے, لیکن اب تک کسی بھی حملہ آور کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے شوٹ آؤٹ کے بعد راہ فرار اختیا ر کی ہے، جس جانب شوٹروں نے راہ فرار اختیار کی اس جانب ممبئی پولیس تفتیش کر رہی ہے، اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی معائنہ کر رہی ہے۔ ملزمین کی تلاش کے ساتھ پولیس نے مخبروں کو بھی اس کے متعلق خبر لانے میں سر گرم عمل کر دیا ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا