سیاست
زرعی بل کے سلسلے میں راہل – پریانکا کا مودی سرکار پر حملہ
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں منظور کئے گئے زرعی بل کے سلسلے میں جمعہ کے روز پر مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے ذریعے کسانوں کو سرمایہ کاروں کا غلام بنانے کے التزامات کئے گئے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے اس قانون کے خلاف بھارت بند کو کامیاب بنانے کی لوگوں سے اپیل کی اور حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ’گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نے منیمم اسپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کو برباد کردیا ہے۔ نیا زرعی قانون کسانوں کو غلام بنا دے گا۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی اور محترمہ وڈرا نے بھارت بند کی حمایت کرنے کے لئے بھی لوگوں سے اپیل کی۔
محترمہ وڈرا نے کہا ’’کسانوں سے ایم ایس پی چھین لی جائے گی۔ انہیں کنٹریکٹ فارمنگ کے ذریعے کھرب پتیوں کا غلام بننے پر مجبور کیا جائے گا، نہ قیمت ملے گی نہ عزت، کسان اپنے ہی کھیت پر مجبور بن جائیں گے۔ بی جے پی کا زرعی بل ایسٹ انڈیا کمپنی کے راج کی یاد دلاتا ہے۔ ہم یہ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
(جنرل (عام
تحفظ ختمِ نبوت کے موضوع پر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء و رضا اکیڈمی کی اہم نشست

ممبئی، 5 ستمبر 2026: عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ، اس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے اور نسلِ نو کو بنیادی اسلامی عقائد سے روشناس کرانے کے مقصد سے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء اور رضا اکیڈمی کے زیرِ اہتمام چشتی ہندوستانی مسجد، بھائیکلہ، ممبئی میں ایک اہم علمی و دینی نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں شہر کے متعدد علمائے کرام، ائمۂ مساجد، دانشوران اور عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نشست کی صدارت حضرت علامہ مولانا عبدالجبار ماہر القادری، خطیب و امام چشتی ہندوستانی مسجد نے فرمائی۔ پروگرام کا آغاز مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے ہوا۔ نشست میں عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت، اس کے تحفظ کی دینی ذمہ داری اور موجودہ دور میں درپیش فکری و اعتقادی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ 7 ستمبر 2026 کو کربلا مسجد، سنگم نگر، انٹاپ ہل، وڈالا، ممبئی میں بعد نمازِ عشاء منعقد ہونے والی تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے بھی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسیرِ مفتیِ اعظم، بانی و سربراہ رضا اکیڈمی، الحاج محمد سعید نوری نے تحفظِ ختمِ نبوت کے موضوع پر فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے عقیدۂ ختمِ نبوت کی شرعی و اسلامی حیثیت واضح کی۔ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں اس عقیدۂ قطعیہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور آپ کے بعد کسی بھی شخص کا دعوائے نبوت اسلامی عقائد کے سراسر منافی ہے۔
الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوتامتِ مسلمہ کے بنیادی اور قطعی عقائد میں شامل ہے، جس کی حفاظت ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے موجودہ دور کے تقاضوں کے پیش نظر بالخصوص نئی نسل کو عقیدۂ ختمِ نبوت سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ فتنۂ قادیانیت کے مقابلے میں علمی، فکری اور پُرامن انداز میں بیداری پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے علمائے کرام اور اہلِ علم سے اپیل کی کہ وہ عقیدۂ ختمِ نبوت کا پیغام نسلِ نو تک مؤثر انداز میں پہنچائیں، تاکہ نوجوان نسل اپنے بنیادی اسلامی عقائد سے مکمل طور پر واقف اور وابستہ رہے۔صدارتی خطاب میں علامہ مولانا عبدالجبار ماہر القادری نے عقیدۂ ختمِ نبوت کی عظمت و اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحفظِ ختمِ نبوت محض ایک موضوع نہیں بلکہ ایمان کی بنیادوں سے وابستہ ایک اہم دینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے علمائے کرام اور ائمۂ مساجد پر زور دیا کہ وہ اپنے خطابات، تحریروں اور دینی مجالس کے ذریعے عوام تک عقیدۂ ختمِ نبوت کی صحیح تعلیم پہنچاتے رہیں۔ علامہ عبدالجبار ماہر القادری نے علمائے کرام، ائمۂ مساجد اور عاشقانِ رسول سے اپیل کی کہ 7 ستمبر 2026 بروز پیر بعد نمازِ عشاء کربلا مسجد، سنگم نگر، انٹاپ ہل، وڈالا، ممبئی میں منعقد ہونے والی تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں اور اس اہم دینی و اعتقادی اجتماع کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر مولانا عرفان علیمی نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت، فتنۂ قادیانیت کی حقیقت اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نئی نسل کو اسلامی عقائد سے روشناس کرانا اور فکری و اعتقادی گمراہیوں سے محفوظ رکھنا اہلِ علم کی اہم ذمہ داری ہے۔نشست میں شریک علمائے کرام اور دانشوران نے اس امر پر اتفاق کیا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے علمی، فکری اور دعوتی سطح پر مسلسل جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت کی پاسبانی، اشاعت اور نسلِ نو کے ایمان و عقیدے کی حفاظت کے لیے علمی و اصلاحی نشستوں اور اجتماعات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔نشست میں علمائے کرام، دانشوران اور مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ آخر میں ملک و ملت، امتِ مسلمہ اور خصوصاً عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
(جنرل (عام
ممبئی ماہم میں دہی ہانڈی پر ہندو مسلم ایکتا کی مثال

ممبئی میں ہندو مسلم ایکتا کی مثال پیش کرتے ہوئے ماہم حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی کے آستانہ کے داخلی دروازے پر گووندہ پاٹھکوں نے پہلی سلامی پیش کی ہے ۔ درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نےبتایا کہ یہی ہندوستان کا خاصہ ہے کہ یہاں ہر کوئی ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتا ہے اور ماہم درگاہ ہندو مسلم اتحاد و ایکتا کا گہوارہ ہے یہاں بلا تفریق و مذہب و ملت ہر کوئی حاضری دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ روایتی انداز میں گووندہ پاٹھک یہاں ہر سال سلامی دیتے ہیں یہ روایت صدیوں سے قائم ہے کیونکہ ہندوستان صوفی سنتوں کا ملک ہے ۔ ممبئی تھانہ میں گوکل اشٹمی دہی ہانڈی کے پس منظر میں پولس نے الرٹ جاری کیا ہے گووندہ پاٹھکوں پر پولس نے نگرانی کے لئے ڈرون کا استعمال کیا دہی ہانڈی کی اونچائی بھی طے کی گئی اس کے علاوہ اونچی دہی ہانڈی میں بچوں کی شمولیت پر پابندی عائد تھی ۔ ممبئی شہر و مضافات میں جوش و خروش کے ساتھ دہی ہانڈی کا تہوار منایا گیا ٹریفک پولس نے بھی اس کے پیش نظر شاہراہوں پر ناکہ بندی کی تھی تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جاسکے اس کے تحت ٹریفک پولس نے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے ۔
ممبئی شہر میں دہی ہانڈی پر سخت حفاظتی انتظامات کا دعوی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے کیا تھا اس مطابق ڈی سی پی راج تلک روشن نے کہا کہ دہی ہانڈی پر پولس پوری طرح سے مستعد ہےاور حالات پر بھی نظر رکھی جارہی ہے اس کے علاوہ ڈرون سے بھی نگرانی جاری ہے ڈی سی پی راج تلک روشن نے دہی ہانڈی پر قانون کی پاسداری کی بھی اپیل کی ہے ۔ مختلف سرکاری اور بی ایم سی ہسپتالوں سے زخمی گووندوں کے بارے میں دوپہر تک موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ۲۵ سے زائد گووندہ پاٹھک زخمی ہوئے ہیں جبکہ دہی ہانڈی کا تہوار اب بھی جاری ہے ایسی صورتحال میں مسلسل بی ایم سی کے اسپتال الرٹ موڈ پر ہے اس کے ساتھ ہی پولس بھی الرٹ ہے ممبئی میں دہی ہانڈی کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا البتہ گووندہ پاٹھکوں کے زخمی ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں کئی کو علاج کے بعد رخصتی دیدی گئی ہے ۔ گووندہ پاٹھکوں نے یہاں ممبئی کے ماہم حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی کے آستانہ سے پہلی سلامی دی اور ہندو مسلم اتحاد و ایکتا کا ثبوت پیش کیا یہ گووندہ منڈل ہر سال اسی طرز پر آستانہ مخدوم پر سلامی دے کر بابا مخدوم اور ماں صاحب کی جئے کا نعرہ بلند کرتا ہے یہ نفرت پرستوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہےاس سے یکجہتی اور اتحاد کو فروغ ملتا ہے ۔ پولس نے دہی ہانڈ ی پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے جس کے سبب ممبئی میں کسی بھی قسم کا کوئی ناموافق واقعہ پیش نہیں آیا ۔
بین الاقوامی خبریں
ایرانی تیل بردار ٹینکر کو خارگ جزیرے کے قریب امریکی میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ملک کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، ہفتے کی صبح ایران کے جنوبی جزیرہ خرگ سے تقریباً 10 کلومیٹر دور امریکی میزائل حملے میں ایک ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز کی طرف سے فائر کیے گئے چار میزائل ٹینکر سے ٹکرا گئے حالانکہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور عملے کے ارکان جہاز کو خالی کر رہے تھے۔ دن کے اوائل میں، ایرانی میڈیا نے جزیرہ کھرگ کے قریب دھماکوں کی اطلاع دی تھی۔ دریں اثنا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فوج جلد ہی ایران کے پِک ایکس رِچ ماؤنٹین کے قریب ایران کے پکیکس پر حملہ کر سکتی ہے۔ – ایران کے ساتھ تنازعہ کو “چھوٹے آلو” کے طور پر کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے
سنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ “ہم بہت جلد پکیکس کو نشانہ بنا سکتے ہیں،” زیر زمین تنصیب کا حوالہ دیتے ہوئے، جہاں واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ایران نے انتہائی افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو منتقل کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا، “یہ ایک فوجی تنازعہ ہے، لیکن یہ بہت وقفے وقفے سے ہوتا ہے،” ٹرمپ نے کہا، اگرچہ اس نے بار بار اس تصادم کو “جنگ” کے طور پر بیان کیا ہے اور بعض اوقات اس اصطلاح سے گریز کیا ہے۔ “میں اسے فوجی تنازعہ کہتا ہوں کیونکہ یہ ہمارے لیے چھوٹے آلو ہیں۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے،” ٹرمپ نے کہا، “میں کہوں گا کہ یہ وقفے وقفے سے ہے۔ آپ جانتے ہیں، ہم وقفے وقفے سے ہڑتال کرتے ہیں،” ٹرمپ نے کہا۔ “اس میں بہت ساری سچائی ہے کہ ہم ابھی نہیں لڑ رہے ہیں۔ کوئی لڑائی نہیں ہے۔”
جمعرات کے روز، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کی حکومت کو گرانا اب ایک مرکزی اسرائیل کا مقصد ہے اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ کے ساتھ “پہنچنے کے اندر”۔ “میں اس خطرے کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے دور کرنے کی ہماری صلاحیت کا قائل ہوں۔ اس کا مطلب ہے اس حکومت کو گرانا،” نیتن یاہو نے یہودیوں کے نئے سال کی تقریب میں اسرائیل کے فوجی جنرل اسٹاف سے کہا۔ “یہ مرکزی مشن اب بھی ہمارے سامنے ہے، لیکن یہ قریب ہے۔ یہ ناممکن نہیں ہے۔ یہ پہنچ کے اندر ہے۔” انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت “پہلے سے زیادہ کمزور” ہے اور “اپنی زندگی کے لیے لڑ رہی ہے،” اسرائیل کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے: “ہمارے ساتھ گڑبڑ نہ کریں۔”
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
