جرم
بھیونڈی کے اندرا گاندھی میموریل اسپتال میں حاملہ خواتین کے ساتھ ڈاکٹروں کے ناروا سلوک سے عوام میں زبردست غم و غصہ
(نامہ نگار)
سرکاری ہسپتال غریب افراد کے علاج و معالجہ کے لئے تعمیر کئے جاتے ہیں. ان اسپتالوں میں علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ مہنگے ترین آپریشن کا حصول بھی غریبوں کے لئے کیا جاتا ہے لیکن جس طرح حکومتوں کے تمام اعلانات خوشنما ہوتے ہیں اسی طرح یہ عالیشان سرکاری اسپتال چند دنوں تک اپنی چمک دکھا کر ضرورت مند مریضوں کے لئے دور کے ڈھول سہانے ثابت ہوتے ہیں. ان سرکاری اسپتالوں میں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹروں کی تقرری خطیر تنخواہ یا مشاہیرے پر کی جاتی ہیں. مہنگی ترین مشنری کی تنصیب ان اسپتالوں میں کی جاتی ہیں لیکن آج کے دور پر فتن میں ایسے تمام سرکاری اسپتال سفید ہاتھی ثابت ہوتے جارہے ہیں. ان اسپتالوں کا خرچ بے انتہا بڑھ گیا ہے لیکن علاج و معالجہ کی کوئی بھی سہولت یہاں نہ ہونے کی وجہ سے غریب افراد اپنے علاج و معالجہ کے لئے در در بھٹکنے پر مجبور ہیں.
ایسے ہی اسپتالوں میں بھیونڈی شہر کا اندرا گاندھی میموریل ہاسپٹل بھی شامل ہے. بھیونڈی کے اس نام و نہاد سرکاری ہسپتال کا یہ حال ہے کہ یہاں پر کان کے علاج کے لئے کوئی بھی ماہر ڈاکٹر موجود نہیں ہے. حاملہ خواتین کو ڈیلوری کے لئے ممبئی کے کاما ہاسپٹل میں روانہ کردیا جاتا ہے. انتہائی درد کی شکار حاملہ خواتین کا بھیونڈی شہر سے کاما ہاسپٹل کا طویل ترین راستہ طے کرنا انتہائی دشوار کن مرحلہ ہوتا ہے مزید ستم یہ غریب مریضوں سے اسپتال عملہ خطیر روپیہ طلب کرتا ہے. دیکھا جائے تو اگر ان غریب افراد کے پاس روپیہ موجود ہوتا تو یہ بے یار و مدد گار افراد سرکاری اسپتال کا رخ کیوں کرتے. وہ پہلے ہی اپنے علاج کے لئے مہنگے ترین اسپتال کا رخ کرتے ہوئے اپنے درد کا درماں کر لیتے. اس اسپتال کی کارکردگی کو لے کر بھیونڈی اور قرب و جوار کے علاقوں کے غریب افراد نالاں ہیں. اس اسپتال سے معمولی بیماری کے مریضوں کو سہولیات کا فقدان بتا کر مہنگے ترین پرائیوٹ اسپتالوں میں روانہ کیا جانا ایک عام بات ہوگئی ہے. بھیونڈی شہر کی نصف آبادی مزدور پیشہ اور غربت زدہ ہے. ایسے افراد کا مہنگے ترین اسپتالوں میں علاج کے لئے جانا انتہائی مشکل امر ہے لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ مزدور پیشہ غریب افراد انتہائی پریشانی کے عالم میں علاج و معالجہ کے لئے مہنگے ترین اسپتالوں میں بھٹک رہے ہیں. مرد حضرات تو جیسے تیسے کرکے ان مہنگے اسپتالوں تک پہنچ جاتے ہیں لیکن سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا خواتین کو اٹھانا پڑ رہا ہے. خواتین بھی شتر بے مہار کی طرح اس اسپتال سے دوسرے اسپتال میں ڈوڑتی رہتی ہیں جہاں ان کا کوئی پرسان حال ہوتا ہے نہ ہی کوئی رہنمائی کرنے والا. ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی لاپرواہی اور ناروا سلوک کی وجہ سے غریب خواتین آج خون کے آنسو رونے پر مجبور ہیں. اس کے برعکس دیکھا جائے تو مرکزی و ریاستی وزراء کے خوش کن اعلانات غریب افراد کے لئے جلے پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے. ریاستی وزراء کے لئے آج کا سلگتا ہوا موضوع “کورونا “ہے سرکاری حکام اپنی ساری توجہ کورونا پر ہی مرکوز کئے ہوئے ہیں. آج نہیں تو کل کورونا کا زور ضرور ٹوٹے گا اس لئے مرکزی و ریاستی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ معمولی بیماری کے شکار افراد کے علاج و معالجہ کے لئے اپنی پیش قدمی ایمانداری کے ساتھ شروع کریں. آج بھلے ہی عوام و خواص کورونا کا شکار ہو کر اپنی جان سےہاتَھ دھو رہے ہوں لیکن سرکاری اسپتالوں اور ان اسپتالوں سے خطیر تنخواہ حاصل کرنے والے ڈاکٹرس اور طبی عملہ کی لاپراوہی کا عالم یہی رہا تو بے شمار افراد معمولی بیماریوں کا شکار ہو کے گھٹ گھٹ کر مرنے پر مجبور ہو جائیں گے. اس لئے ریاستی حکومت کے وزراء بطور خاص وزیر صحت راجیش ٹوپے کو چاہیے کو وہ اپنے سے قریب بھیونڈی شہر کے اندرا گاندھی میموریل ہاسپٹل کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے یہاں کی لاپراوہی اور زبو حالی کا نظارہ خود کریں تاکہ انھیں بھی معلوم ہو کہ ان کی ناک کے نیچے کیا ہورہا ہے. عیاں رہے کہ بھیونڈی شہر کے اندرا گاندھی ہاسپٹل میں ہونے والی ناانصافی اور ناروا سلوک کے خلاف ایم پی جے نامی فعال و متحرک این جی او نے ہر محاذ پر آواز بلند کی ہے. کورونا مہاماری کے دوران اس این جی او کی خدمات آب زر سے رقم کرنے کے قابل ہے. عوام کو چاہیے کہ ظلم و ناانصافی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والے اس این جی او کے ہاتھوں کو مضبوط کریں تاکہ ہم ہماری حق تلفی سے محفوظ و مامون رہ سکیں.
بین الاقوامی خبریں
فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔
واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔
جرم
ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
جرم
جھارکھنڈ : پانچ خواتین سمیت آٹھ ماؤنوازوں نے بیجاپور پولیس کے سامنے خودسپردگی، تشدد ترک کر دیا

رانچی : جھارکھنڈ میں سرگرم آٹھ ماؤنواز کیڈروں نے تشدد کا راستہ چھوڑ کر بیجاپور پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ ان میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ ہتھیار ڈالنے والے ماؤنوازوں کے لیے 49 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ چھتیس گڑھ حکومت کی نکسل ہتھیار ڈالنے، بحالی کی پالیسی، اور بحالی کے پروگراموں سے متاثر ہو کر، اور بیجاپور ضلع میں بحالی اور ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں سے متعلق خبروں سے متاثر ہو کر، جھارکھنڈ میں سرگرم آٹھ ماؤ نواز کیڈروں نے سی آر پی ایف اور جھار خان پولیس کی مدد سے بیجاپور پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
ہتھیار ڈالنے والے تمام ماؤنواز طویل عرصے سے ممنوعہ سی پی آئی (ماؤسٹ) تنظیم سے وابستہ تھے اور جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھے۔ سیکورٹی فورسز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ، تنظیم کی مسلسل کمزور ہوتی ہوئی پوزیشن، اس کے پرتشدد اور عوام مخالف نظریے سے مایوسی، سابق ماؤ نواز کیڈرز کی کامیاب بحالی، اور قبائلی علاقوں میں تیزی سے ہونے والے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر، انہوں نے تشدد کو ترک کرنے اور معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ہتھیار ڈالنے والے ماؤنوازوں میں 30 سالہ اشون عرف لچھو، رنگا عرف سوہن اور دوبا مادوی عرف راحت شامل ہیں۔ جن میں سے سبھی پر 8 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ 28 سالہ فگنی پویام عرف رجنی، 25 سالہ سورج مُنی چمپیا عرف سبانی، 27 سالہ ہدمے کدتی عرف ریٹا، 25 سالہ بدھاری کنجم عرف انوشا اور 20 سالہ سلمی چمپیا عرف جیلانی ہر ایک کے ساتھ 5-5 لاکھ روپے لے گئے۔
ہتھیار ڈالنے والے تمام کیڈروں کو چھتیس گڑھ حکومت کی نکسل ہتھیار ڈالنے اور بازآبادکاری کی پالیسی کے تحت مالی مدد، ہنرمندی کی ترقی کی تربیت، رہائش، تعلیم، خود روزگار، اور روزگار سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ حکومت کی نکسلی ہتھیار ڈالنے اور بازآبادکاری کی پالیسی کے تحت ہتھیار ڈالنے والے کیڈر کو مالی مدد، ہنر مندی کی تربیت، رہائش، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ مزید برآں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس معاشرے میں ان کی باوقار بحالی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل رہنمائی اور مدد فراہم کر رہی ہے، جس سے وہ مستقل طور پر مرکزی دھارے کی زندگی میں ضم ہو سکیں۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
