Connect with us
Sunday,28-December-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

”پری“ نے نوئیڈا خاتون پولیس کارکنان میں ماہواری ہائی جن پروڈکٹ تقسیم کیا

Published

on

Menstrual hygiene product

میں پوری سینٹری پیڈس ٹیم کی مشکور ہوں جنھوں نے خاتون پولیس افسران کی ہائی جن سے متعلق ضروریات کو سمجھا اور انہیں پورا کرنے کے لئے لائق تحسین کام کیا۔ یہ اس مشکل وقت میں ”پری“ کی جانب سے پولیس افسران کے لئے بہترین قدم ہے جو مسلسل اپنا فرض نبھا رہی ہیں۔ ان کی ہائی جن اورو یلنیس پر دھیان دینا پہلی ترجیح ہے، اور پری جیسے برانڈ کے ساتھ مل کر ہم اس سمت میں اپنی کوششوں کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وومن پولیس اسٹیشن نوئیڈا، سیکٹر 39 کی ایس ایچ او منو چودھری نے ماہواری ہائی جن ڈے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر پری کے بانی اور سی ای او ساحل دھاریا نے کہا کہ خواتین سماج کی ریڑھ کی ہڈی رہی ہیں۔ موجودہ وبائی دور ہو یا روز مرہ کی زندگی، وہ حقیقی معنوں میں چمپئن ہیں۔ ماہواری ہائی جن ڈے کے موقع پر ہمیں ملک کی خاتون پولیس کارکنان کو شکریہ ادا کرنے کا موقع ملا ہے جو اس مشکل وقت میں ملک کو اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ خاتون ہائی جن برانڈ ہونے ناطے پری خواتین کی ضروریات کو سمجھتا ہے، اور یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ پیریڈس ان کے کام میں روکاوٹ نہ بنے۔ اس لئے ہم پورے یقین کے ساتھ ان خواتین کے لئے اپنے ہیوی ڈیوٹی پروڈکٹ لے کر آئے ہیں، جو بنا رکے آگے بڑھ رہی ہیں۔

اس وقت ہم کورونا کی دوسری لہر کا سامنا کررہے ہیں۔ ان دنوں ہمارے فرنٹ لائن کارکنان ہی حقیقی معنوں میں چمپئن ہیں۔ اسی کو خیال میں رکھ کر نوئیڈا خاتون پولیس افسران کی معاونت کی کوشش کی گئی جو بغیر رکے اپنا فرض انجام دے رہی ہیں۔ وہی ہیوی ڈیوٹی چمئپن ہیں۔

خیال رہے کہ پری سپر الٹرا پروڈکٹ پیش کرتا ہے جو کئی گھنٹے مسلسل کام کرنے والی خواتین کے لئے بہترین پروڈکٹ ہے۔ یہ پیڈس ہیوی فلو کے دنوں میں بھی گھنٹوں گیلے پن کا احساس نہیں ہونے دیتا اور لیکیج سے مکمل طور پر تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اکثر ہندوستانی خواتین کو ہیوی فلو پیریڈش ہوتے ہیں۔ اس بیچ اگر انہیں لمبے عرصہ تک کام کرنا ہو یا موسم میں امس ہو تو ان کے لئے مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں۔ بازار میں ہیوی فلو پروڈکٹ کی کمی کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ دستیاب کرایا گیا ہے۔

سیاست

ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 : آج بروز ہفتہ 27 دسمبر 2025 کو ایک ہزار 294 کاغذات نامزدگی کی تقسیم، 35 درخواستیں داخل

Published

on

BMC

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے سلسلے میں آج 27 دسمبر 2025 کو 23 ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے کل 1 ہزار 294 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس طرح 35 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن، مہاراشٹر کے ذریعہ اعلان کردہ میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے شیڈول کے مطابق، امیدواروں میں کاغذات نامزدگی کی تقسیم 23 دسمبر 2025 بروز منگل سے شروع ہو گئی ہے۔ منگل 23 دسمبر 2025 کو کل 4 ہزار 165 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے۔ بدھ 24 دسمبر 2025 کو 2,844 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے, جبکہ جمعہ 26 دسمبر 2025 کو 2,040 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ 09 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔

کاغذات نامزدگی کی تقسیم کے چوتھے دن یعنی آج بروز ہفتہ 27 دسمبر 2025 کو 1,294 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے۔ اس طرح 35 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی مدت 23 سے 30 دسمبر 2025 تک روزانہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

40 سالوں سے رکا ہوا دھاراوی کی تعمیر نو کا منصوبہ بالآخر 2025 میں شروع ہو گیا۔ ریلوے کی 6.5 ایکڑ اراضی کو کیسے تبدیل کیا جائے گا؟

Published

on

Dharavi

ممبئی : دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر کام بالآخر 2025 میں شروع ہو گیا ہے۔ اڈانی گروپ اس بڑے پروجیکٹ کی سربراہی کر رہا ہے، جو پچھلے 40 سالوں سے رکا ہوا تھا۔ اس سال، ریلوے کی 6.5 ایکڑ اراضی پر حقیقی کام شروع ہوا، اور آنے والے سالوں میں یہ علاقہ مکمل طور پر تبدیل ہونے کے لیے تیار ہے۔ یہ اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب مہاراشٹر حکومت نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں مختلف مقامات پر ایسے رہائشیوں کو پلاٹ فراہم کیے جو سائٹ پر بحالی کے لیے نااہل پائے گئے۔ اس پروجیکٹ کا انتظام اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ یہ کمپنی ریاستی حکومت اور پرائیویٹ پارٹنر کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت کام کرتی ہے۔ اس منصوبے کے مطابق، ریاستی حکومت زمین کی مکمل ملکیت کو برقرار رکھے گی، اور ایس پی وی دوبارہ ترقی کے لیے درکار ترقیاتی حقوق کے لیے ایک پریمیم ادا کرے گی۔ اس ڈھانچے کو اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک قابل عمل راستے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جسے پہلے انتہائی مشکل سمجھا جاتا تھا۔

دھاراوی علاقے کے چاروں مراحل کا سائنسی سروے تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اس معلومات کو منظم کرنے کے لیے، دھاراوی کا پہلا ڈیجیٹل ٹوئن لانچ کیا گیا ہے، اور اس کمپیوٹر ماڈل کا استعمال تنازعات کے تیز تر حل، شفاف فیصلہ سازی، اور پیش گوئی کرنے والی حکمرانی کے لیے کیا جائے گا۔ دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا بنیادی مقصد تقریباً 10 لاکھ لوگوں کی بحالی اور اگلے سات سالوں میں تقریباً 125,000 مکانات فراہم کرنا ہے۔ اس لیے یہ منصوبہ ملک کے سب سے بڑے شہری تجدید کے منصوبوں میں سے ایک ہوگا۔ ماسٹر پلان ایک پائیدار بستی کے لیے پانی کی فراہمی، فضلہ کے انتظام، توانائی کی کھپت، اور نقل و حمل کے نظام پر خصوصی زور دیتا ہے۔ تاہم یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق، 2025 وہ سال ہو گا جب منصوبہ محض منصوبہ بندی سے حقیقی نفاذ کی طرف جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بی ایم سی انتخاب سماجواد ی پارٹی کی پہلی فہرست جاری،رکن اسمبلی رئیس شیخ کے بھائی سلیم شیخ کی امیدواری کے دعوی کے بعد سیاسی ہلچل

Published

on

ممبئی : ممبئی بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی میں اب تک انتخابی مفاہمت نہیں ہوئی ہے جبکہ کانگریس پارٹی، سماجوادی پارٹی اور ایم آئی ایم نے میونسپل کارپوریشن کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے سماجوادی پارٹی نے ۲۱ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے جس میں ۲۱۳ سے زیب النسا ملک کو امیدوار مقرر کیا گیا ہے اس کے ساتھ ۲۱۲ سے شہزاد ابراہانی کو امیدواری دی گئی ہے سماج وادی پارٹی میں وارڈ نمبر ۲۱۱ کو لے کر رسہ کشی جاری ہے اسلئے پارٹی نے اس وارڈ پر اپنا امیدوار ظاہر نہیں کیا ہے اس وارڈ پر ایس پی لیڈر رئیس شیخ نے اپنے بھائی سلیم شیخ کو امیدوار کی حیثیت سے متعارف بھی کروایا ہے اس وارڈ میں سماجوادی پارٹی نے اب تک ٹکٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے جبکہ رئیس شیخ کے بھائی کے امیدواری کی مخالفت بھی کی جارہی ہے مقامی خواتین نے رئیس شیخ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ایس پی سے امیدواری کےلیے دعویداری بھی پیش کی ہے ایسے میں سماجوادی پارٹی میں ۲۱۱ سے کس کو امیدوار دی جائے گی یہ اب تک معلق ہے۔ سماج وادی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی سے علیحدگی اختیار کر کے تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ادھو اور راج ٹھاکرے میں بھی انتخابی مفاہمت ہو چکی ہے اس کے ساتھ ہی اجیت پوار اور شردپوار کی این سی پی بھی انتخابی مفاہمت سے متعلق گفت و شنید کر رہی ہے اگر اجیت پوار اور شردپوار میں انتخابی مفاہمت ہوتی ہے تو کانگریس پارٹی تنہا الیکشن لڑنے کو تیار ہے یہ دعویٰ کانگریسی لیڈر جئے ویتوارڈ نے کیا ہے۔ ممبئی بی ایم سی انتخاب میں ہر سیاسی پارٹی ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کرر ہی ہے جبکہ مراٹھی مانس کے موضوع پر دونوں بھائیوں نے اتحاد کیا ہے اور ممبئی شہر میں مراٹھی مانس متحد ہو کے بینر بھی آویزاں کئے جارہے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com