سیاست
ایم این ایس کے راج ٹھاکرے کی سیاسی تبدیلی
مہاراشٹر نَونِرمان سینا (ایم این ایس) نے اپنا رنگ ڈھنگ اچانک تبدیل کر دیا ہے۔ اُس نے نہ صرف اپنا تین رنگ والا پرچم تبدیل کر لیا بلکہ مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی بھی شروع کر دی ہے۔ ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے بالا صاحب ٹھاکرے کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے اپنی پارٹی کا پرچم جو پہلے زعفرانی، نیلا اور سبز رنگ کا تھا، اُسے مکمل زعفرانی کر دیا۔ نئے زعفرانی پرچم کے درمیان شیواجی مہاراج کی ’راج مدرا (شاہی مہر)‘ بھی رکھی ہے۔ اِس موقع پر اُنہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے دراندازوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کیلئے مودی حکومت کو اُن کی پوری تائید حاصل ہے۔
حالانکہ ہوا کا رخ بھانپتے ہوئے اُنہوں نے چار دنوں بعد اپنے اِس سنسنی خیز بیان کو واپس لے لیا اور کہا کہ وہ سی اے اے کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کی مطابق راج ٹھاکرے کی ۲۳/جنوری کی تقریر میں سی اے اے کی حمایت کے بعد سے ایم این ایس کے عام پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اِس بات پر الجھن میں تھی کہ جس مسئلے کے خلاف نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سڑک پر ہے اُس کی حمایت کرنے سے کہیں پارٹی کا سب سے بڑا حمایتی نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ ناراض نہ ہو جاۓ۔ اِس سلسلے میں پارٹی رہنماؤں نے منگل کے روز راج سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اُنہیں عوامی جذبات سے آگاہ کیا۔
جہاں تک راج ٹھاکرے کی سیاسی تبدیلی کا سوال ہے تو اُنہوں نے سیاسی فہم کو بروئے کار لاتے ہوئے یو ٹرن لیا ہے۔ سیاست میں یو ٹرن لینے کا محرک یہ ادراک ہے کہ قبل ازیں سیاسی پالیسی کمزور یا غلط تھی۔ آنجہانی بال ٹھاکرے کی حقیقی مشابہت کی عکاسی کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے اشارہ دیا ہے کہ وہ چچا کی میراث کو آگے بڑھانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ دراصل راج ٹھاکرے نے خود کو بال ٹھاکرے کے جانشین کے طور پر دیکھا ہے۔ راج ٹھاکرے نے تلخی اور تیور تو ضرور چچا بال ٹھاکرے سے سیکھ لیا، لیکن شاید اور مزید کچھ سیکھنے سے پہلے ہی یہ بھتیجا اپنے بے لگام عزائم کے سبب چچا بالا صاحب کی ’چھتر چھایا‘ سے باہر نکل گیا۔
فی الحال راج ٹھاکرے اپنے سیاسی وجود کی بقاء کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ راج ٹھاکرے کی نئی حکمت عملی کے تحت اُن کے بی جے پی کے ساتھ جانے کی باتیں چل رہی ہیں لیکن راج ٹھاکرے نے ابھی اِس بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا ہے اور سسپنس برقرار رکھا ہے۔ سی اے اے کی حمایت سے ایسا محسوس ہوا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف زبردست مہم چلانے والے راج ٹھاکرے بی جے پی میں شامل ہو کر شیوسینا کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔ مگر حالیہ دنوں مودی حکومت کی جانب سے عدنان سمیع کو پدم شری ایوارڈ سے نوازے جانے کی مخالفت کر کے راج ٹھاکرے نے اِس سسپنس کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ایک سوال یہ بھی ہے، اگر کسی صورت راج ٹھاکرے مراٹھی بقاء اور ہندوتوا کے ایجنڈے کو لے کر بی جے پی کے ساتھ جانا چاہیں تو کیا بی جے پی اُن کو اپنے ساتھ لینے میں دلچسپی رکھتی ہے؟ کیونکہ راج ٹھاکرے نے پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنے کیلئے کچھ زیادہ محنت نہیں کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایم این ایس مہاراشٹر کے سیاسی نقشہ میں سمٹ کر رہ گئی ہے۔ آپ دیکھیں جب مہاراشٹر میں انتخابات ہوتے ہیں تب وہ صرف کچھ ریلیاں کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ کہیں نہ کہیں راج ٹھاکرے جان بوجھ کر یہ فراموش کر دیتے ہیں کہ ایک سیاسی جماعت کو ترقی کیلئے مزید بہت کچھ کرنا ہوتا ہے۔
بہرحال جب سے سخت گیر ہندوتوا کی شبیہ رکھنے والی پارٹی شیوسینا نے بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس اور این سی پی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے تب سے یہ مانا جا رہا ہے کہ شیوسینا اپنے ہندوتوا کے ایجنڈے سے انحراف کر رہی ہے۔ اِسی صورتحال کا فائدہ اُٹھانے کی کوشش میں راج ٹھاکرے سخت گیر ہندوتوا کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر حاشیہ پر چلی گئی پارٹی کو قومی دھارے میں واپس لانے کے خواہشمند ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ کہ مہاراشٹر میں شیوسینا نے بی جے پی کی ’’بی ٹیم‘‘ بننے سے انکار کر دیا۔ اِسی لئے راج ٹھاکرے اُس جگہ کو پُر کرنے کی کوشش میں ہیں۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ اپنی اِس سیاسی تبدیلی میں کتنے کامیاب ہو پاتے ہیں؟
سیاست
راگھو چڈھا نے پارلیمنٹ میں پیٹرنٹی چھٹی کا مسئلہ اٹھایا، دیکھ بھال کرنا صرف ماں کی ذمہ داری نہیں، بلکہ باپ کی بھی ذمہ داری ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان میں پیٹرنٹی چھٹی کو قانونی حق بنانے کے مطالبات بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے، عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے کہا کہ ہندوستان میں صرف ماں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایک بڑی سماجی اور قانونی خرابی ہے۔ چڈھا نے کہا کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو والدین دونوں کو مبارکباد ملتی ہے لیکن بچے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری پوری طرح ماں پر ڈال دی جاتی ہے۔ انہوں نے اسے “معاشرتی ناکامی” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام صرف زچگی کی چھٹی کو تسلیم کرتا ہے، جب کہ والد کے کردار کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں مطالبہ کیا کہ پیٹرنٹی چھٹی کو قانونی حق بنایا جائے تاکہ باپ کو اپنے نوزائیدہ بچے اور بیوی کی دیکھ بھال کے لیے اپنی ملازمت اور خاندان میں سے کسی ایک کا انتخاب نہ کرنا پڑے۔ راگھو چڈھا نے کہا، “9 ماہ کے حمل کے بعد، ایک ماں کو نارمل یا سیزیرین ڈیلیوری جیسے مشکل عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایسے وقت میں اسے دوائیوں کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی مدد کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔” راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے بھی واضح کیا کہ شوہر کی ذمہ داری صرف بچے تک محدود نہیں ہے۔ بیوی کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اس وقت شوہر کی موجودگی عیش و عشرت نہیں بلکہ ضرورت ہے۔ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ فی الحال صرف مرکزی حکومت کے ملازمین کو 15 دن کی پیٹرنٹی چھٹی ملتی ہے، جب کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کو یہ حق حاصل نہیں ہے۔ ہندوستان کی تقریباً 90 فیصد افرادی قوت نجی شعبے میں کام کرتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ تر باپ اس سہولت سے محروم ہیں۔ مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے راگھو چڈھا نے کہا کہ سویڈن، آئس لینڈ اور جاپان جیسے ممالک میں قانونی طور پر 90 دن سے 52 ہفتوں تک کی چھٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ قانون کو معاشرے کا آئینہ ہونا چاہیے اور اس میں یہ صاف نظر آنا چاہیے کہ بچے کی دیکھ بھال صرف ماں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ماں اور باپ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
جرم
ممبئی کے ہوٹل سے بی سی سی آئی کے براڈکاسٹ انجینئر کی لاش برآمد، پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

ممبئی: ممبئی کے ٹرائیڈنٹ ہوٹل میں اس وقت کہرام مچ گیا جب آئی پی ایل میچ دیکھنے آئے غیر ملکی مہمان کی لاش اس کے کمرے سے ملی۔ مرنے والے کی شناخت برطانوی شہری یان ولیمز لیگفورڈ کے نام سے ہوئی ہے جو بی سی سی آئی کے براڈکاسٹ انجینئر تھے۔ یان 24 مارچ سے ٹرائیڈنٹ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اور آئی پی ایل میچوں کی نشریات سے متعلق کام کے سلسلے میں ممبئی آئے تھے۔ 29 مارچ کو میچ ختم ہونے کے بعد وہ اپنے کمرے میں واپس آیا۔ اس کے بعد، جب 30 مارچ کو ہوٹل کے عملے نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ مشکوک، ہوٹل کے عملے نے ماسٹر چابی کا استعمال کرتے ہوئے دروازہ کھولا۔ اندر داخل ہونے پر انہوں نے یان کو فرش پر پڑا پایا۔ ہوٹل انتظامیہ کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی میرین ڈرائیو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر نہیں ہوا ہے کہ کوئی غیر اخلاقی کھیل یا بیرونی چوٹیں ہیں۔ تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ واقعے کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ہوٹل کے عملے اور متعلقہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس واقعے کے بعد ہوٹل میں مقیم دیگر مہمانوں اور عملے میں تشویش کی فضا ہے۔ فی الحال، پولیس کیس کی ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے، جس سے موت کی وجہ سامنے آسکتی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : اے ٹی ایم سینٹر پر بزرگوں کو ہدف بنانے والا دھوکہ باز گرفتار، ۲۵ اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی بھی برآمد

ممبئی : ممبئی اڑیسہ سے ممبئی آکر اے ٹی ایم مشین سے بزرگوں کوپیسہ نکالنے کے نام پر دھوکہ دینے والے ملزم کو ممبئی پولس نے بے نقاب کیا ہے یہ گزشتہ چار سال سے مطلوب تھا ڈنڈوشی پولس نے اسے گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ وشواس سدانند ۵۱ سالہ نے شکایت درج کروائی کہ وہ جب ملاڈ میں واقع اے ٹی ایم سینٹر سے پیسہ نکالنے گئے تو ایک مشتبہ شخص نے ان کی مرضی کے برخلاف اے ٹی ایم سے چالیس ہزار روپے نکال لئے اس معاملہ میں پولس نے شکایت کنندہ کی شکایت پر کیس درج کر لیا پولس نے اس معاملہ میں ۶۰ سے ۷۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پھر اس فوٹیج اور مخبر کی اطلاع پر پولس نے نائیگاؤں سے کرشن چندر آچاریہ کو زیر حراست لیا اور اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ۲۵ اے ٹی ایم کارڈ، نقدی برآمد ہوئی پولس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اسے ریمانڈ پر رکھنے کا حکم عدالت نے صادر کیا ہے اس مقدمہ میں گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مزید چار معاملات کا انکشاف ہوا ہے پولس کے مطابق ڈنڈوشی اور کستوربا مارگ میں بھی اس پر کل چار معاملات درج ہے اور وہ اس میں بھی مطلوب ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی اور ڈی سی پی مہیش چمٹے کی اس ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے یہ ملزم ممبئی، تھانہ، اڑیسہ میں اس قسم کی جرائم کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کرُرہی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
