ممبئی پریس خصوصی خبر
رمضان اور ہولی کے چلتے شرپسندوں پر پولس کی نظر، صوتی آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ : ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر

ممبئی : رمضان اور ہولی کے پیش نظر ممبئی پولیس الرٹ پر, مسلم اکثریتی علاقوں میں رمضان کے تناظر میں خصوصی حفاظتی انتظامات کا دعوی, ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر میں افطار بازار، مسجدوں اور مسلم اکثریتی علاقوں پر پولیس نے خاص توجہ دیتے ہوئے یہاں حفاظتی انتظامات سخت کئے ہیں۔ اس کے علاوہ رمضان میں رات دیر گئے تک چہل پہل رہتی ہے, ایسی صورتحال میں بازاروں پر پولیس کی خاص نظر رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھنڈی بازار, جے جے پائیدھونی علاقوں میں بازار سجتا ہے اور مسلمان سحر و افطار کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
رمضان میں ٹریفک کا مسئلہ بھی ہوتا ہے ایسے میں ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بازاروں میں افطاری کی خریداری عصر اور مغرب کے دوران کی جاتی ہے, اور ایسے میں بازاروں میں بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے۔ یہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس لئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضافاتی علاقوں کرلا، ساکی ناکہ، جوگیشوری، اندھیری ملاڈ مالونی میں بھی رمضان میں بازاروں میں رونقیں ہوتی ہیں۔ اس میں ٹریفک کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے, لیکن کسی کو ٹریفک سے کوئی تکلیف نہ ہو اس لئے ٹریفک محکمہ کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے ساتھ شہری پولیس کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ممبئی پولیس سوشل میڈیا اور شرپسندوں پر بھی نظر رکھ رہی ہے اگر کوئی ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہوگی یہ انتباہ بھی ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے دیا ہے انہوں نے کہا کہ اپواس اور روزہ ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں, اور ہر مذہب میں روزوں کا تذکرہ ہے اسی طرح اپواس یعنی پرماتما اور ایشو کا ذکر و ازکار اور عبادت کرنا ہے اسی طرح سے روزہ قرب الہی کا ذریعہ ہے۔
وویک پھنسلکر نے کہا ہے کہ 13 مارچ کو ہولیکا دھن ہوگی اور 14 کو ہولی کھیلی جائے گی۔ اس دوران مذہبی مقامات مسجدوں پر بھی خاص حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں, اس کے ساتھ ہی شرپسند عناصر اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور چھیڑخانی کرنے والوں پر بھی پولیس کی نظر رہے گی۔ جرائم پیشہ کی فہرست بھی مرتب کی گئی ہے, انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر میں پرامن طریقے سے رمضان اور ہولی کا تہوار منایا جائیگا اگر کوئی شرپسند عناصر اس میں گڑ بڑی پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اس پر کارروائی ہوگی۔
اذان پر اعتراض اور لاؤڈاسپیکر پر ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر سے یہ دریافت کیا گیا کہ آیا لاؤڈاسیپکر سے متعلق فرضی شکایت بھی کی جاتی ہے تو اس پر کمشنر نے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد اس پر کارروائی کی جاتی ہے, اور اسکی تصدیق کے بعد ہی کارروائی ہوتی ہے۔ اگر کوئی فرضی شکایت ہے تو اسکی تحقیق کی جاتی ہے کہ آیا یہ شکایت درست یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی گائڈ لائن پر عمل آوری لازمی ہے, اور پولیس اس کی تعمیل کروانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ حد میں لاؤڈ اسپیکر کو اجازت دی گئی ہے, لیکن اگر کوئی صوتی آلودگی کے اصولوں کی خلاف وزری کرتا ہے تو اس پر بھی کارروائی ہوگی۔
سیاست
سپریم کورٹ کے ذریعے وقف قانون پر عبوری حکم کا خیرمقدم، سچائی کے سامنے کوئی طاقت زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی : عارف نسیم خان

ممبئی : کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور مہاراشٹر کے سابق وزیر عارف نسیم خان نے سپریم کورٹ کے ذریعے وقف قانون پرعبوری حکم پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ ایک بار پھر مودی حکومت کو آئینہ دکھاتا ہے۔ بی جے پی حکومت کو یہ غلط فہمی ہے کہ پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل کر لینے کے بعد اسے آئین کو روندنے کا حق مل گیا ہے، لیکن عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ جمہوریت میں سب سے بڑی طاقت آئین ہے نہ کہ کسی سیاسی جماعت کی اکثریت۔ سپریم کورٹ کا یہ حکم مودی حکومت کے تکبر پر ایک زوردار طمانچہ ہے اور ایک ایسی یاد دہانی ہے کہ آئین کی آواز کو کوئی بھی کچل نہیں سکتا۔
میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں عارف نسیم خان نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں میں بی جے پی حکومت نے بارہا ایسے قوانین بنائے ہیں جن کا مقصد سماج کے کمزور طبقات کو نشانہ بنانا اور آئینی اقدار کو کمزور کرنا ہے۔ وقف ترمیمی قانون بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے حکومت نے اقلیتوں کی مذہبی اور سماجی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ کے اس عبوری حکم سے ثابت ہو گیا ہے کہ عدالت آج بھی آئینی حقوق کی محافظ ہے اور کسی بھی حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنی طاقت کے زعم میں آئین کے ڈھانچے کو بگاڑ دے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئینی اداروں پر بھروسہ رکھیں اور اس بات پر یقین رکھیں کہ سچائی کے سامنے کوئی طاقت زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان تمام شہریوں کے لیے امید کی کرن ہے جو گزشتہ کئی ماہ سے اس قانون کے نفاذ کے سبب اضطراب میں مبتلا تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس مرکز کی بی جے پی حکومت نے اپنی عددی اکثریت کے بل پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں سے وقف ترمیمی بل منظور کرایا تھا۔ اس قانون کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں سے متعدد عرضداشتیں دائر کی گئیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ترمیمی قانون نہ صرف آئین ہند کی روح کے خلاف ہے بلکہ اقلیتوں کے آئینی حقوق پر بھی براہِ راست حملہ کرتا ہے۔ آج ملک کی سب سے بڑی عدالت نے ایک اہم عبوری حکم جاری کرتے ہوئے اس متنازعہ ترمیمی قانون کی کئی دفعات پر عمل درآمد کو روک دیا۔ اس فیصلے نے نہ صرف حکومت کے موقف کو کمزور کیا بلکہ ان لاکھوں لوگوں کو بھی عارضی ریلیف فراہم کیا جو اس قانون کی وجہ سے فکرمند تھے۔ عدالت کے اس قدم کو سیاسی، سماجی اور قانونی حلقوں میں آئین کی بالادستی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
جرم
بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کنگ پن کی جائیدادیں منجمد

ممبئی سیفیما اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی اور ایڈمنسٹریٹر کے دفتر نے میں این سی بی ممبئی کی طرف سے جاری کردہ اٹیچمنٹ قرقی کے حکم کی تصدیق کی ہے۔ نمبر 06/2025، ایک بین الاقوامی اسمگلر کی ۱۰ کروڑ سے زائد مالیت کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کے بارے میں جو کوکین، دیگر منشیات کی اسمگلنگ اور بیرون ملک سے کام اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا تھا۔ ضبط کی گئی منقولہ جائیدادوں میں 15 بینک اکاؤنٹس، ضبط شدہ نقدی اور 05 غیر منقولہ جائیدادیں مہاراشٹر میں واقع ہیں۔
یہ معاملہ ۳۱ جنوری کو این سی بی-ممبئی کے ذریعہ 11.540 کلو گرام کوکین، 4.9 کلو گرام گانجہ اور 5.5 کلو گرام بھنگ ضبط کرنے سے متعلق ہے جس کے نتیجے میں کنگپین سمیت کل نو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کوکین تھائی لینڈ میں مقیم کنگ پن کی طرف سے ممبئی بھیجی جا رہی تھی جسے اس کے بعد اندرون ملک منتقل کیا جاتا تھا، وصول کیا جاتا تھا، تقسیم کیا جاتا تھا اور غیر ملکی مقامات پر بھی اسمگل کیا جاتا تھا۔ تفتیش کے دوران، اس بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کو چلانے والے سرغنہ کو ملائیشیا سے حوالگی کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات اسمگلنگ میں ملوث دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جیسے کہ غیر قانونی حوالا آپریٹر، ٹرانسپورٹر، ڈسٹری بیوٹر، پیڈلر اور دیگر اہم ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ کیس منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کی مؤثر طریقے سے شناخت کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کے ذریعے حاصل کردہ اثاثوں کو منجمد کر کے ان کے ماحولیاتی نظام میں خلل ڈالنے کے این سی بی کے عزم کی مثال دیتا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے محکمہ محصولات سے متعلق مسائل سے ضلع کلکٹرکو مکتوب : ابو عاصم اعظمی

ممبئی : آج وزیر چندر شیکھر باونکولے کی صدارت میں محکمہ محصولات کی ایک میٹنگ طلب کی گئی جس میں مانخورد شیواجی نگر سے متعلق اہم مسائل کو کمیٹی میں پیش کیا گیا اور ممبئی کے مضافاتی ضلع کلکٹر سوربھ کٹیار کو خط کے ذریعے مطلع کیا گیا۔ اس موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ گوونڈی حلقہ کے شنکرا کالونی اور نارائن گرو اسکول کے پیچھے سرکاری پلاٹ پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہٹایا جائے، انا بھاؤ ساٹھے نگر (جی ایم روڈ) پر واقع سرکاری پلاٹ پر قائم غیر قانونی کچی آبادیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، آر ایس ڈی ایس سنکلپ وساہت کی غیر قانونی فروخت اور قبضے کو ہٹایا جائے، زمینوں کی منتقلی کو ختم کیا جائے۔ غیر قانونی طریقے سے اضافی قطعہ اراضی پر کاروبار جاری ہے, اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جی. ایم۔ لنک روڈ ٹی جنکشن پر مینگرووز کاٹ کر غیر قانونی بستیاں بنائی گئی ہیں, فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ کو خط دے کر سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس پر ضلع مجسٹریٹ نے جلد از جلد کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا