جرم
بھیونڈی کے وڑون گھر کے تالاب میں معمر خاتون کے قتل کا پولیس نے کیا انکشاف ، قاتل گرفتار

( فہیم انصاری)
بھیونڈی تعلقہ کے وڑون گھر گاؤں سے متصل ایک چھوٹے سے تالاب میں ایک نامعلوم معمر خاتون کا منہ بندھی حالت میں لاش مردہ حالت میں پائے جانے کے بعد احاطے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ لاش کے میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کے ذریعے خاتون کے سر میں بھاری شے سے حملہ کرکے قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن نے آئی پی سی دفعہ 302 ،201 کے تحت معاملہ درج کر لیا تھا۔ اس قتل کے معاملے کی تفتیش تعلقہ پولیس اور مقامی کرائم برانچ (ایل سی بی) پولیس سب انسپکٹر چیتن پاٹل وغیرہ پولیس ٹیم کے ذریعے شروع کرتے ہی مختلف پولیس اسٹیشن میں انکوائری کی کہ کس پولیس اسٹیشن میں کسی معمر خاتون کی گمشدگی کی شکایت کی گئی ہے اور کیسے؟ اس بابت جانچ کرتے ہی مذکورہ مقتول کی خاتون کا نام سونو بائی کرشنا چودھری (70 رہائش۔ چودھر پاڑا) ، نامی خاتون کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ ملی۔ مقتولہ معمر خاتون گزشتہ 21 نومبر کو دوپہر 2 بجے کے وقت گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی ، اس سلسلے میں ، مقتول خاتون کا لڑکا مانیک کرشنا چودھری نے پڑگھا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔
اس جرم کی سنگینی اور سینیئر سٹیزن کی حفاظت کے تئیں سنجیدگی سے لیتے ہوئے تھانہ دیہی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شیواجی راؤ راٹھوڑ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کمار پاٹل نے براہ راست موقع پر پہنچ کر بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سنجے ہزارے اور مقامی کرائم برانچ کے سینئر پولیس انسپکٹر ویانکٹ آندھوے کو اس مجرمانہ واقعہ کو حل کرنے کے لئے حکم دیا تھا۔ جس کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی تین ٹیم تیار کر الگ الگ جانچ کرتے ہوئے مذکورہ معاملے کی تفتیش میں چودھر پاڑا سے وڑون گھر کے درمیان کے ، سبھی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کیۓ گئے اور اس علاقے کے لوگوں اور مقتول کے لواحقین سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔۔ جس میں متوفی کے لواحقین اور محلے میں رہنے والوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ کرائم برانچ کے سب انسپکٹر پولیس چیتن پاٹل کو خفیہ ذرائع کے مطابق مقتولہ کے گھر کے سامنے رہنے والے سومناتھ رگھوناتھ واکڑے (35) کے اس سلوک کے بارے میں مشکوک ہونے کی جانکاری ملی، جس کی اطلاع انہوں نے سینئر پولیس انسپکٹر وینکٹ آندھی کو دی ان کے حکم کے مطابق الگ الگ ٹیموں سومناتھ واکڑے اور اس کی اہلیہ نیلم واکڑے (32) کی مستعدی سے طور تلاش کر ، جب ان سے سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو ان دونوں نے مذکورہ قتل کو قبول کرلیا۔ سومناتھ واکڑے بھاری مقروض تھا ، اس لئے ممبئی کے ایک انجینئر کی کار کا ڈرائیور تھا اور نیلم چودھریاڑا واقع ایک اسکول میں آنگن واڑی ملازم کی حیثیت سے کام کررہی تھی ، ان دونوں کی مجموعی تنخواہ سے ان کی گھر گرستی صحیح طرح سے نہیں چل
رہی تھی ۔اس کے باوجود سومناتھ نے حال ہی میں ، سومناتھ نے حال ہی ایک آئی فون ، ایک ایئر کنڈیشنر اور ہونڈا شائن موٹرسائیکل اس طرح یہ سبھی سامان کو لون پر لے لیا تھا ۔ تینوں سامان کا ہفتہ بقایا ہو گیا تھا لہذا اب ہفتہ بھریں کیسے ؟اسی و فکر میں دونوں پریشان تھے کہ تبھی سونوبائی کو ہر ماہ ۱۸ ہزارروپے پنشن ملتی تھی ، جس سے وہ بڑے پیمانے پر سونے کے زیورات خرید کر ہمیشہ پہنے رہتی تھی ، اس کی جانکاری نیلم کو تھی اسی کی وجہ سے 21 نومبر کو دو پہر کے وقت دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد مقتولہ سونو بائی کو گپ شپ کرنے کے لئے ۔ ملزم کے گھر آ نے پر نیلم نے ان جسم کے زیورات بیچ کر رقم حاصل کرنے کے لئے کپڑے دھونے کے لئے استعمال ہونے والے ڈنڈے سے سونو بائی کے سر پر مار کر قتل کر دیا ۔ ۔ اور ملزم سومناتھ نے ثبوت ذائع کرنے کے لئے اپنے ہونڈا سٹی کار میں مقتولہ سونو بائی کی لاش کو وڑون گھر واقع تالاب میں پھینک دیا تھا ۔ جس کی خود اس نے تصدیق کی ۔ ملزم خواتین ، یہ کرائم پیٹرول اور ساودھان انڈیا اس پروگرام کو دیکھنے کے بعد ، اس نے اس واقعے کو انجام دینے کی بات قبول کرلی ہے۔ ملزم سومناتھ واکڑے اور نیلم واکڑے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ان کے پاس سے پولیس نے قتل میں استعمال کی گئی ایک ہونڈا سٹی کار اور مقتولہ سونوبائی کے جسم کے سونے کے زیورات اس طرح کل مجموعی طور پر 2 لاکھ 90 ہزار 500 روپے مالیت کے سونے کے زیورات ضبط کرلئے گئے ہیں۔ان دونوں کو بھیونڈی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جسے عدالت نے پانچ دنوں تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ مذکورہ قتل کے معاملے کی تفصیلی تحقیقات اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر دیپک بھوئی کر رہے ہیں ۔
جرم
ریپ کیس : میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، فلم دکھانے کے بہانے اپارٹمنٹ میں لے جاکر اس کے مشروبات میں نشہ آور ملا دی گئی گولی۔

کولہاپور : سانگلی کی ونگھم باگ پولیس نے منگل کی رات ایم بی بی ایس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ 18 مئی کو ملزم نے طالب علم کے مشروب میں نشہ آور چیز ملا دی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ وینلیس واڑی میں ایک ملزم کے کرائے کے اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ گرفتار نوجوانوں میں دو طالب علم کے ہم جماعت تھے۔ تیسرا ملزم بھی سانگلی سے اس کا دوست ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کرناٹک کے بیلگام کا رہنے والا تھا۔ واقعہ کے بعد ملزم نے منہ کھولنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
پولیس کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ کو اس کے جاننے والے تین نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان ہے۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات 10 بجے سے 12 بجے کے درمیان پیش آیا۔ ایک ملزم طالبہ کو فلم دیکھنے جانے کے بہانے اپارٹمنٹ لے گیا۔ تینوں ملزمان نے شراب پی اور اسے نشہ آور چیز بھی پلائی۔ جلد ہی اسے چکر آنے لگے اور تینوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے والدین کو اس کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد اس نے اپنے والدین کے ساتھ مل کر ونگھم باگ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
ونگھم باگ پولیس انسپکٹر سدھیر بھلیراو نے بتایا کہ شکایت کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی اور تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ اسے بدھ کو سانگلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اسے 27 مئی تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس طالب علم کے بیان کی تصدیق کر رہی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 70(1) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ دفعہ گینگ ریپ سے متعلق ہے۔ اگر ملزمان جرم ثابت ہوتے ہیں تو انہیں کم از کم 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
جرم
آئی ایس آئی ایجنٹ جوتی ملہوترا کا ممبئی دورہ، ممبئی دورہ کے دوران کس سے ملاقات کی تھی کہاں کہاں قیام کیا اور کس نے معاونت دی, تفتیش جاری

ممبئی : پاکستانی جاسوس جوتی ملہوترا نے ممبئی میں بھی معائنہ ریکی کی تھی, یہ انکشاف جوتی کی تفتیش میں ہوا ہے۔ جوتی نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لئے خفیہ معلومات اور اہم مقامات کی تفصیلات جمع کی تھی۔ سفر نامہ سے متعلق سرگرمیاں یوٹیوب پر اپ لوڈ کر کے ہندوستانی مقامات کی تفصیلات بھی جوتی نے پاکستان کو فرا ہم کی ہے۔ جوتی کا ممبئی دورہ کے بعد اب اس کے دورہ سے متعلق تفصیلات جمع کرنے کا عمل ایجنسیوں نے شروع کر دی ہے۔ جوتی نے ۲۰۲۳ میں ممبئی کا دورہ کیا تھا اور اس دوران اس نے تین شہروں کا دورہ بھی کیا تھا۔ جوتی کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی ضبط کیا گیا ہے, ۱۲ مئی ۲۰۲۳ کو راجدھانی ایکسپریس سے جوتی ممبئی آئی تھی, ۱۴مئی کو شہر کے متعدد مقامات کا دورہ کیا تھا۔ یہ وہ فوٹو اور ویڈیو گرافی بھی کی تھی۔ ۲۰ جولائی ۲۰۲۳ غریب رتھ ایکسپریس سے ممبئی وارد ہوئی تھی, اور کچھ دنوں تک متعدد مقامات کی ریکارڈنگ اور تفصیلات بھی جمع کی تھی۔ ۳ اکتوبر ۲۰۲۳ کو طیارہ سے ممبئی آئی تھی اور ۲۲ دنوں تک یہاں مقیم تھی, اس دوران اس نے میٹرو ٹرین اورُ دیگر ذرائع سے ممبئی کا سفر بھی کیا ویڈیو گرافی اور ٹراپیکل چینل میں اس کی تفصیلات بھی شئیر کی تھی۔ ۲۵ اکتوبر کو طیارہ سے دلی گئی, ۲۰۲۴ میں تین مرتبہ ممبئی دورہ اور شہر کا معائنہ اور مشاہدہ جولائی میں لگژری بس سے ممبئی کا دورہ اگست میں احمد آباد کنکولی ایکسپریس سے دورہ ۲۰۲۴ میں دلی پنچاب میل سے سفر جوتی تفتیش میں کئی اہم انکشاف کرُرہی ہے۔ اس نے ممبئی دورہ کے دوران لال باغ کے راجہ کا درشن بھی کیا تھا ممبئی میں دورہ کے دوران اس نے یہاں کس سے رابطہ کیا اور اس کے پس پشت کیا محرکات کار فرما تھے, اس کی تفتیش جاری ہے۔ جوتی نے صرف ہندوستان میں ہی سفر نہیں کیا بلکہ اس نے مختلف ممالک کا بھی دورہ کیا, یہاں تک پاکستان میں بھی اس کی مہمان نوازی آئی ایس آئی نے کی ہے۔ اس نے پاکستان میں ہندوستان کی کئی خفیہ معلومات شئیر کی ہے, اتنا ہی نہیں ممبئی دورہ کے دوران جوتی نے یہاں کی کون سے معلومات اور اہم تنصیبات کی تفصیلات پاکستان کو دی ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے, اور جوتی کے ساتھیوں اور رابطہ کاروں سے بھی باز پرس کا عمل جاری ہے۔ این آئی اے بھی اب جوتی سے باز پرس کررہی ہے۔
جرم
کریٹ سومیا پر کیس درج کرنے کے لیے مسلم تنظیموں کی قانونی چارہ جوئی

ممبئی : ممبئی بی جے پی لیڈر و سابق رکن پارلیمان کریٹ سومیا کیخلاف مسلم تنیظموں نے اب قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔ ممبئی امن کمیٹی میں مسلم عمائدین شہر و علماء کرام کی ایک اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ ممبئی شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مکدرکرنے، دو فرقوں میں دشمنی پیدا کرنے، مذہبی منافرت پھیلانے کی پاداش میں کریٹ سومیا پر کیس درج کروایا جائے, شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کریٹ سومیا پر کیس درج کرنے کی درخواست داخل کی جائے۔ ان تمام قانونی چارہ جوئی کے باوجود اگر پولیس کریٹ سومیا پر کیس درج کرنے سے قاصر ہے, تو اس کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے۔ مسلم تنظیموں نے کیس نہ درج کئے جانے کی صورت میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔
ممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ نے کہا کہ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی اشتعال انگیزی اور مسجدوں کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ہٹاؤ مہم سے شہر کا ماحول خراب ہوا ہے۔ ایسے میں فرقہ وارانہ تشدد اور مذہبی منافرت کا خطرہ بھی لاحق ہے۔ اس سے ہندوؤں اور مسلمانوں میں خلیج بھی پیدا ہوئی ہے, اس لئے کریٹ سومیا کیخلاف ممبئی پولیس سے کیس درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ہم نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ شرپسند لیڈران پر کارروائی کرے, کیونکہ اس سے مہاراشٹر کا ماحول خراب ہورہا ہے۔
ہانڈی والا مسجد کے خطیب و امام مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کہا کہ ممبئی شہر میں مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے معاملہ میں کریٹ سومیا کی اشتعال انگیزی فرقہ وارانہ تناؤ کا باعث بن چکی ہے, اور ایسی صورتحال میں مہاراشٹر اور ممبئی میں نظم ونسق کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر کے مسئلہ سمیت کریٹ سومیا کی اشتعال انگیزی پر قانون چارہ جوئی کے معاملہ میں یہ میٹنگ منعقد کی گئی تھی, جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ کریٹ سومیا پر کیس درج کرنے کیلئے این جی اوز اور تنظیمیں پولیس اسٹیشنوں سے رجوع ہوکر درخواست کریگی, اگر ان تمام درخواستوں کے باوجود کیس درج نہیں کیا گیا تو جلد ہی عدالت سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر میں پرامن فضا کو برقرار رکھنے کیلئے کریٹ سومیا جیسے لیڈران پر روک لگانا انتہائی ضروری ہے کریٹ سومیا نے لاؤڈ اسپیکرسے پاک ممبئی ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔ جس کے سبب وہ مسجدوں کے حدود میں پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کر کے پولیس افسران پر دباؤ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ جس کے سبب یہاں نظم ونسق کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ان تمام حالات میں ممبئی میں کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ لاحق ہے اس لئے ہمارا سرکار سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ کریٹ سومیا جیسے لیڈران پر کارروائی کرے اور ممبئی شہر میں امن وامان کی بقاء کیلئے کوششیں کرے۔ اس میٹنگ میں مولانا انیس اشرفی، نعیم شیخ، شاکر شیخ،اے پی سی آر کے سر براہ اسلم غازی، ایڈوکیٹ عبدالکریم پٹھان بھی شریک تھے
-
سیاست7 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا