Connect with us
Monday,06-April-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاوں میں مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی کوشش

Published

on

(نامہ نگار)
22 مارچ 2020ء کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہندوستانی وزیر اعظم کے ذریعے جنتا کرفیو کا اعلان کیا گیا تھا جو ملک بھر کی طرح ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاوں میں بھی کامیاب رہا- باوجود اس کہ چند اوباش، شریر اور نفرت پھیلانے والے عناصر اس بات کا جھوٹا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں کہ مشرقی مالیگاوں یعنی مسلم اکثریتی علاقہ بند نہیں تھا اور لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر نہ صرف وزیراعظم کے بیان پر عمل نہیں کیا بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے دوسروں کو نقصان پہنچانے کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں- شہر کے سینئر صحافی عطا الرحمان نوری کی رپورٹ کے مطابق نیوز 18 کے غیر دیانت دار اور زر خرید صحافی نے بھی ملک بھر میں مالیگاوں کی شبیہ خراب کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی، اس پر افتاد یہ کہ کپٹی دل و دماغ رکھنے والے شرپسند عناصر اس ویڈیو کو زور و شور سے شیئر کر کے مزید بدنامی پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں-
اسی طرح مغربی مالیگاوں یعنی کیمپ سائڈ کے چند گھمنڈی ڈاکٹروں نے بھی مسلم مریضوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے- ان کا ماننا ہے کہ مسلم افراد احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انھیں بھی کرونا کا خطرہ ہے اس لیے وہ مسلم علاقوں کے مریضوں کو اپنی حدود میں ہی نہ آنے دیں-
واضح ہو کہ IMA نے پہلے ہی اس ایمرجنسی کنڈیشن میں اپنی OPD بند رکھنے کا فیصلہ لے لیا ہے اور اب IMA کے ایک ذمہ دار بلکہ غیرذمہ دار ممبر ڈاکٹر تشار ہیرے نے اپنے آفیشیل فیس بک اکاونٹ پر مسلم مریضوں کا علاج نہ کرنے کا نہ صرف اعلان کیا ہے بلکہ پریسیڈنٹ ڈاکٹر میور شاہ اور وائس پریسیڈنٹ ڈاکٹر پرشانت واگھ کو IMA کی جانب سے فیصلہ لینے پر آمادہ کرنے کی بیباک جسارت بھی کی ہے- اس ضمن میں IMA کا کیا موقف ہے وہ تو کل ہی معلوم ہو سکے گا مگر تشار ہیرے کے من میں پھیلی ہوئی گندگی آج باہر آ چکی ہے جس کی بو کا احساس ہر شہری کو ہونا چاہیے-
سچ کہا ہے کسی نے کہ تعلیم کے ساتھ تربیت اور انسانیت ہونی چاہیے ورنہ انسان تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود جاہل، راکشس اور نفرتوں کو پروان چڑھانے والا پرتشدد غیر ذمہ دار حیوان بن جاتا ہے-
مسلم سماج کے دینی، ملی، سیاسی، سماجی قائدین اور خدمت گاروں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے، کب تک اپنی دال روٹی کے لیے قوم کا استحصال کرتے رہیں گے، اب جب قوم کی شناخت اور بدنامی پر بات بن آئی ہے تو اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں-
اس سے قبل بھی NPR اور NRC کے وقت مغربی علاقے کے بزنس مین، وکلاء اور ڈاکٹرس اس طرح کی زہر افشانی کر چکے ہیں- ان لوگوں کے خلاف جگہ جگہ باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کمپلینٹ ہونا چاہیے اور ہاں جس ڈاکٹر کے دل میں مسلموں کے تئیں اتنی نفرت ہو جو مجبور، لاچار اور ضرورت مند مریضوں کا علاج کرنے سے منع کر رہا ہوں خود سے ان ڈاکٹرس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اور تف ہے ایسے مسلموں پر جن کی بیوقوفی، نااہلی، بد دماغی، نادانی، یتیم العقلی اور نابالغی پر جو سڑکوں پر نکل کر پوری قوم کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں- خدارا خدارا احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور قوم کو رسوا کرنے سے بچیں-
یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ CUT پانے والا کوئی بھی ڈاکٹر محض اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے یہ بیان نہ دیں کہ ڈاکٹر صاحب کے موبائل سے کسی وارڈ بوائے نے ایسا میسیج کر دیا تھا- اس سے قبل بھی یہ بات بول کر ایک ڈاکٹر کی نفرت کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی، اگر اسی وقت سخت ایکشن لیا گیا ہوتا تو آج کسی کی ہمت نہیں ہوتی- اگر واقعی کسی وارڈ بوائے نے ماضی میں ایسی حماقت کی تھی تو کیا صفائی دینے والوں نے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی تھی؟ کیوں کہ تشدد بہر حال تشدد ہے، پھر چاہے وہ ڈاکٹر سے سرزد ہو یا وارڈ بوائے سے نوری اکیڈمی کے صدر و اراکین مالیگاوں پرساشن سے درخواست کرتے ہیں کہ مشرقی حصے میں سختی کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کروائیں اور مغربی حصے میں پھیلنے والی منافرت کا سر کچل دیں بصورت دیگر کرونا کے سائے تلے مالیگاوں میں ہندو مسلم تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے-

جرم

ممبئی میں گیس سلنڈر چوری کرنے والا چور گرفتار، پوائی پولس کی بڑی کارروائی، نئی ممبئی اور ممبئی سے ۴۵ سلنڈر اور تین موٹر سائیکلیں برآمد

Published

on

Cilender-&-Bike

ممبئی : اسرائیل ایران جنگ سے تیل کی قلت اور گیس سلنڈر کا فقدان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سلنڈر چوری کرنے والے ایک چور پوائی پولس نے گرفتار کر کے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس چور نے کئی سلنڈر نئی ممبئی اور ممبئی سے چوری کئے تھے۔ ممبئی پوائی پولس نے ایک ایسے گیس سلنڈر چور کو گرفتار کیا ہے, جس نے نئی ممبئی اور ممبئی شہر سے ۴۵ سلنڈر چوری کئے تھے تفصیلات کے مطابق پوائی علاقہ سے سوزوکی برگ مین چوری ہوئی تھی اور اسی برگ مین کا استعمال کر کے یہ ملزم چوری کیا کرتا تھا اس نے نئی ممبئی اور ممبئی میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر چوری کیے ہیں۔ اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران گیس سلنڈر کا بحران ہے ایسے میں یہ چور سلنڈر چوری کیا کرتا تھا, جس کے سبب سلنڈر کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا, اس لئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور جال بچھا کر چندر کانت کامبلے ۴۵ سالہ کو تھانہ ورتک نگر سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممبئی اور نئی ممبئی سے چوری شدہ مسروقہ سلنڈر ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس کام میں ملزم کی چوری کے سلنڈر چھپانے میں مدد کرنے والے ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ ملزم کی جب تفتیش کی گئی تو اس پر چوری کے ۱۰ معاملات درج پائے گئے۔ پوائی پولس نے تین موٹر سائیکل، ۴۵ سلنڈر ضبط کیے ہیں یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : ساکی ناکہ میں ضعیفہ کے زیورات لوٹنے والا گروہ بے نقاب، ۳ گرفتار، ۱۳ نئے معاملات کا خلاصہ

Published

on

ممبئی : ساکی ناکہ پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بزرگوں کو اپنا ہدف بنایا کرتا تھا. ساکی ناکہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک ضعیفہ کو ملزم نے یہ کہہ کر بے وقوف بنایا کہ اس کے سیٹھ مالک کے یہاں ولادت ہوئی ہے اور وہ غریبوں میں ساڑھی تقسیم کر رہے ہیں. اس لئے آپ کو بھی ساڑھی مل سکتی ہے, اس کے لیے اس نے ضعیفہ کے گلے میں موجود سونے کے زیورات اتروا لئے اور پھر یہ لے کر فرار ہو گیا. اس معاملہ میں شکایت کنندہ نے شکایت درج کروائی, اس کے دو لاکھ سے زائد کے زیورات لے کر ملزم فرار ہو گیا تھا. ساکی ناکہ پولس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور پھر ملزم نمبر ایک سنتوش گنگا ر ام چورے ۵۵ سالہ کو کلیان سے گرفتار کیا گیا اس کے بعد اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پوار ۲۵ سالہ کا نام بتایا جو پربھنی کا ساکن ہے, اس کی تفتیش میں لکشمن روہی داس پوار ۲۲ سالہ سامنے آیا پولس نے تینوں کو گرفتار کر لیا اس پر ورلی میں چار، گھاٹ کوپر میں چھ، ایم آئی ڈی سی میں تین، کانجورمارگ میں تین، واکولہ میں ایک، ڈنڈو شی میں ایک، ملاڈ، گوونڈی، بھانڈوپ، کھیرواڑی اور دادر میں مقدمات درج ہیں. ملزمین پر کل ۲۶ مقدمات درج ہیں, ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پر دادر، گھاٹکوپر کاموٹے میں مجرمانہ ریکارڈ ہے. ملزم نمبر ۳ لکشمن روہی داس پر دادر گھاٹکوپر بائیکلہ، ایم این جوشی مارگ، ڈنڈوشی، جوہو، سری نگر پولس اسٹیشن، سانپاڑہ، ڈنڈوشی میں ۲ ساکی ناکہ میں کیس درج ہے۔ ان تینوں ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد ۱۳ معاملات کا انکشاف ہوا ہے اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمین کے قبضے سے پولس نے اب تک سونے کے زیورات ۱۵ لاکھ سے زائد برآمد کئے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ملک میں دہشت گرد انہ حملوں کی سازش… کلیان سے مشید احمد گرفتار، داعش مشتبہ کارکنان کے رابطہ میں اڑیسہ کا عمران بھی تھا

Published

on

ممبئی : ممبئی کے کلیان علاقہ سے این آئی اے کیس میں دہلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس نے کلیان سے داعش کے مشتبہ رکن اور سوشل میڈیا پر فعال مشید احمد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشید احمد نے ملک کے خلاف سازش رچی تھی۔ این آئی اے کیس نمبر 84/2026 بی این ایس سیکشن 61 ملزم کو کلیان کورٹ میں پیش کیا گیا اور تفتیش کے لیے دہلی روانہ کردیا گیا ہے۔ کلیان جوڈیشل مجسٹریٹ 5ویں کورٹ کلیان میں اسپیشل سیل دہلی اور اے ٹی ایس ٹیم کے افسران نے مشید احمد عرف سونو عرف کلام افتخار احمد شیخ، عمر 32 سال، کمرہ نمبر 13، اعظمی چاول، نزد عمارہ پارک، کھڈولی ویسٹ، تعلقہ کلیان، ضلع تھانے کے رہائشی کو پیش کیا۔ اسپیشل سیل دہلی ٹیم کے تفتیشی افسربھوجراج سنگھ اور پولیس انسپکٹر منوج کمار نے کلام نامی ایک شخص کی شناخت کی ہے جو ممبئی کے علاقے میں سوشل میڈیا پر سرگرم ہے اور اس کے شدت پسندی (آئی ایس آئی ایس سے متاثر) اپنے ساتھیوں کے ساتھ خفیہ پیغامات کے ذریعے رابطے میں تھا۔ اڑیسہ کے ساکن عمران نامی اس کا ساتھی بھی اس گروہ کا رکن ہے اور تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے دسمبر میں دہلی کا دورہ کیا اور لال قلعہ اور دیگر اہم مقامات پر گشت کیا۔ اس طرح، چونکہ سوشل میڈیا گروپ ملک بھر میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والا تھا، اس لیے این آئی اے نے مقدمہ نمبر 84/2026 کے تحت بی این ایس کی دفعہ 61 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تفتیش کے دوران، مشید احمد عرف سونو عرف کلام افتخار احمد شیخ، عمر 32، ٹٹوالا تھانے کی حدود کے تحت کھڈولی کے رہائشی، کمرہ نمبر 13، عمارہ پارک، کھڈولی ویسٹ تعلقہ، کلیان ضلع، تھانے سے گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے تین دنوں کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ چونکہ مذکورہ کیس کی تفتیش دہلی میں جاری ہے، اس لیے اسے پہلے کلیان کورٹ میں پیش کیا گیا اور دہلی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے 05 دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ کی درخواست کی گئی لیکن عدالت نے اسے 03 دن کی مہلت دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان