Connect with us
Saturday,25-July-2026

(جنرل (عام

پیٹ کیپولون نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے عمل ختم ہونا چاہئے

Published

on

trump

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے وکیل پیٹ کیپولون نے امریکی کانگریس ( اراکین پارلیمان ) کی عدالتی کمیٹی کے چیئرمین جیرو لڈنیڈ لرکو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے عمل ختم ہونا چاہئے کیونکہ یہ پوری طرح بے بنیاد اور طے شدہ ضابطوں کے خلاف ہے ۔مسٹر کیپولون نے جمعہ کو مسٹر نڈلر کو تحریر کئے گئے خط میں کہا’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کی مواخذے کی تحقیقات پوری طرح بے بنیاد ہے ۔ اس وجہ سے آپ کو اس تحقیقات کو اب ختم کر دینا چاہئے اور اضافی تحقیقات کرکے وقت کی بربادی نہیں کرنی چاہئے‘‘ ۔انہوں نے کہا’’مسٹر ٹرمپ کے خلاف تحریک مواخذے شروع کر کے ایوان کے ڈیموکریٹس نے اقتدار کا غلط استعمال کیا اور ہمارے ملک کی تاریخ میں مواخذے کی انتہائی جانبدار اور غیر آئینی کوشش ہو گی ‘‘۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسي نے ایوان کی عدالتی کمیٹی کے چیئرمین نیڈلر کو مسٹر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے عمل کو شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں طلبا کی فتح پر ‘جشن فتح’… طلبا پر تشدد برپا کرنے والے پولس والوں پر کارروائی کا مطالبہ ابھی نامکمل : ادھو ٹھاکرے

Published

on

Raj-&-Uddhav

ممبئی میں طلبا کی تاریخی فتح پر ‘جشن فتح’ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دلی جنتر منتر پر دھرمیندر پردھان کے استعفی کا مطالبہ پورا ہونے کے بعد بھی احتجاج جاری رہے گا۔ یہ موقف کاکروچ جنتا پارٹی لیڈر ابھجیت دیپکے نے جاری کیا ہے۔ ممبئی میں ترنگا مارچ کے ساتھ اب ‘جشن فتح’ منایا جائے گا یہ اعلان یہاں پریس کانفرنس میں ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب شیواجی پارک کے پاس ہی اسٹیج تیار کیا جائے گا اور وہاں پر ہی مجمع جمع ہو گا۔ سدھی ونائک تک مارچ نہیں ہو گا۔ راج ٹھاکرے نے بتایا کہ یہ طلبا کے لئے بڑی کامیابی ہے, اس کا جشن منانے کے لیے یہ مارچ منعقد کیا گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جس طرح سے دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ لیا گیا ہے۔ ان کا استعفی لینے کے بعد ان کا محکمہ تو تبدیل نہیں کیا گیا یہ اب تک واضح نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی استعفیٰ پر ہی طلبا مطمئن نہیں ہے۔ جن پولس اہلکاروں و افسران نے طلبا پر تشدد کیا ان پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا مطالبہ بھی مکمل نہیں ہوا ہے, جس طرح سے طلبا پر بربریت کی گئی وہ سراسر غلط ہے, لیکن طلبا ثابت قدم تھے اتنا ہی نہیں انہوں نے احتجاج کے دوران تکالیف برداشت کی اور یہی وجہ کہ سرکار کو ان طلبا کے سامنے جھکنا پڑا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جس طرح سے سرکار نے یہ سمجھا تھا کہ وہ کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گی, لیکن طلبا نے اسے مجبور کر دیا۔ ممبئی میں طلبا کے ساتھ اظہار ہمددردی کے لیے ‘جشن فتح’ منایا جائے گا اور روایتی طریقے سے ترنگا ریلی منعقد ہو گی۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ابھیجیت دپیکے سے بات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

فرانس اور سپین کے جنگلات میں لگی آگ نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا۔

Published

on

Forest fires

پیرس : فرانس اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے۔ جنوب مغربی فرانس میں حالات خراب ہونے پر حکام نے ہفتے کے روز بورڈو شہر کے آس پاس کے علاقوں سے ہزاروں افراد کو نکال لیا۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے “قومی جنگل کی آگ ایمرجنسی” کا اعلان کیا۔ فرانس کے لا نوویل-اکیٹائن اور گیرونڈے علاقوں کی مقامی انتظامیہ کی سربراہ سوفی بروکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ لی ہیلان، ایگین اور میرگناک کے علاقوں کو خالی کیا جا رہا ہے۔

فرانسیسی وزیر اعظم سیبسٹین لیکورنو نے کہا کہ اب تک 141,000 سے زائد افراد کو بورڈو کے قریب گروندے اور لوئر کے علاقوں سے نکالا جا چکا ہے جہاں اس ہفتے کے شروع میں جنگل میں آگ لگی تھی۔ وزیر اعظم لیکورنو نے ٹوئٹر پر لکھا، “آگ اب تک کی سنگین ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فرانسیسی فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکومت نے جنوب مغربی علاقے میں پھیلنے والی آگ سے نمٹنے کے لیے اضافی فوجی دستے تعینات کیے ہیں۔ مزید برآں، 15 لاکھ ماسک گیرونڈے علاقے کے رہائشیوں اور امدادی کارکنوں کے لیے بھیجے گئے ہیں تاکہ انہیں دھوئیں سے بچایا جا سکے۔” گیرونڈے انتظامیہ نے شہر کے ہوائی اڈے کے علاقے سمیت بورڈو کے مغربی مضافاتی علاقوں کے کچھ حصوں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہر کے مغرب میں کئی دوسرے قصبوں اور دیہاتوں کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم لیکورنو کے مطابق فائر فائٹرز کی مدد کے لیے 500 سے زائد فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ضرورت کے مطابق مزید بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماسک زمینی کارکنوں اور دھوئیں سے متاثر ہونے والوں کی حفاظت کے لیے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ادھر سپین میں میڈرڈ کے ارد گرد جنگلات میں لگی آگ کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بدستور “پیچیدہ” ہے۔ ایل پیس میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، انہوں نے مزید کہا کہ درجہ حرارت میں کمی کے باوجود ہوا کے پیٹرن صورتحال کو متاثر کر سکتے ہیں۔ سانچیز نے ایک بار پھر موسمیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ صورت حال کی روشنی میں، انہوں نے قومی وائلڈ فائر ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

سانچیز نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جنگل کی آگ زیادہ شدید اور تباہ کن ہوتی جا رہی ہے، بہت سے معاملات میں سائنسی اندازوں سے بھی زیادہ۔ ان کے مطابق، “جنوری سے، اسپین میں لگ بھگ 130,000 ہیکٹر (تقریباً 321,000 ایکڑ) رقبہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے، جو گزشتہ دہائی کے دوران سالانہ اوسط 100,000 ہیکٹر سے زیادہ ہے۔” گزشتہ سال سانچیز نے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے 10 نکاتی منصوبے کا اعلان کیا۔ اس منصوبے میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک قومی شہری تحفظ ایجنسی کی تشکیل، ملک بھر میں موسمیاتی پناہ گاہوں کے نیٹ ورک کی تشکیل، اور جنگلات کے انتظام اور زمین کے استعمال کی پالیسیوں میں تبدیلی جیسی تجاویز شامل تھیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شیواجی پارک ترنگا مارچ : اعلی افسران کی پولیس کمشنر کے ہمراہ اہم میٹنگ، پولیس کا حفاظتی انتظامات سخت، ضروری ہدایات جاری

Published

on

police-chased-people

ممبئی : ممبئی کے شیواجی پارک میں ترنگا ریلی کو لے کر پولیس بھی مستعد ہے دلی جنتر منتر میں طلباء کے احتجاج سے اظہار ہمدردی کے لئے ٹھاکرے برادر نے ترنگا مارچ کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں لاکھوں مظاہرین کے شریک ہونے کی توقع ہے۔ ایسے میں پولیس نے علاقہ میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ ترنگا مارچ کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقععہ پیش نہ آئے اس لئے پولیس محتاط ہے اور حالات پر نظر رکھی جارہی ہے۔ ترنگا مارچ کیلئے روٹ پر نگرانی کے ساتھ آج ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں ایڈیشنل پولیس کمشنر سمیت اعلی افسران کی میٹنگ بھی منعقد کی گئی تھی۔ جس میں نظم و نسق اور احتجاجی مظاہرہ سے متعلق حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ ممبئی شہر میں شیواجی پارک میں احتجاجات کا سلسلہ دراز ہے۔

ممبئی شہر و مضافات میں ترنگا مارچ کے دوران کہاں کہاں سے مظاہرین شیواجی پارک میں جمع ہوسکتے ہیں, اسکی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست بھر میں احتجاجات شروع ہے۔ نیٹ امتحانی پرچہ لیک کے معاملہ میں طلباء نے وزیر تعلیم دھریندر پردھان کا استعفی طلب کیا ہے اور طلباء اپنے موقف پر قائم ہے۔ ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں میں ترنگا مارچ کے سبب پولیس بھی الرٹ ہے۔ شیواجی پارک میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران ٹریفک روٹ پر بھی پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضروری احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ممبئی اور ریاست میں طلباء کے احتجاجات کے سبب پولیس نے ضروری اقدامات کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کے اعلی افسران کو اس متعلق ضروری ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔ ممبئی کے مضافاتی علاقے کرلا, چمبور, بائیکلہ, اندھیری, ملاڈ مالونی, جوگیشوری سمیت دیگر علاقوں سے بھی احتجاج میں طلباء کے شریک ہونے کا اندازہ ہے۔ ترنگا مارچ کے دوران گڑ بڑی کی کوشش یا بدامنی قابل برداشت ہے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کو جواب دیا جائے گا۔ یہ انتباہ ایم این ایس سر براہ راج ٹھاکرے نے دیا ہے اور کہا ہے کہ دلی کے طرز پر اگر ممبئی میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو اسی قطعی برداشت نہیں کیا جائے۔ ممبئی میں احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں پولیس بھی مستعد ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان