Connect with us
Tuesday,28-April-2026

(جنرل (عام

ٗپیپل گاؤں راجہ سرکاری دواخانے کے اسٹاف کی طبعی خدمات کا اعتراف

Published

on

(نامہ نگار )
کھام گاؤں تحصیل کے ایک بڑے دیہات میں واقع پراٹھمک آروگیہ کیندر کے تعلق سے عوامی مسائل معلوم کرنے کے لئے راشٹروادی مہلا کانگرس کی نائب صدر راحینہ پروین نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیپل گاؤں راجہ سرکاری دواخانے کا دورہ کیا ،اور اس موقع پر دواخانے کے اسٹاف کی طبعی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکا استقبال کیا ۔
معلوم رہے کہ پیپل گاؤں راجہ، کھام گاؤں تحصیل کا ایک بڑا دیہات ہے اس سے بہت سے چھوٹے موٹے دیہات جڑے ہوئے ہیں ۔ جہاں کی عوام اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے پیپل گاؤں راجہ آتی ہیں۔ بیماری پر علاج کے لئے پیپل گاؤں سرکاری دواخانے میں آتے ہیں۔ دواخانے میں بنیادی،و ضروری سہولیات مہیا نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کھام گاؤں ریفر کردیا جاتا۔ انہیں مسائل کو جاننے کے لئے بلڈانہ ضلع راشٹروادی مہلا کانگرس کی نائب صدر راحینہ پروین نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دواخانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل آفسر ڈاکٹر اے ایس پانجھڑے، ڈاکٹر بھاونا مانکر، آکاش کھیڑکر، و دیگر ملازمین موجود تھے۔ ملازمین کی کمی ، دواؤں کی قلت ، جدید طبعی آلات کی کمی ، پراٹھمک آروگیہ کیندر کو گرامین روگنالیہ کا درجہ حاصل ہوجائے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ دواخانے کی نئی عمارت تیار ہوگئی اس نئی عمارت میں دواخانے کو منتقل کیا جائے، اس قسم کے مطالبات عوام اور اسٹاف نے کیا ۔ راحینہ پروین نے یقین دلایا کہ وہ دواخانے کے مسائل کو جلد ہی پالک منتری ڈاکٹر راجندر شنگھنے کے سامنے پیش کرکے حل کرنے کی کوشش کریں گی۔ ایسے حالات میں بھی یہاں کا اسٹاف کورونا جنگجوؤں کے طور پر جی جان سے کام کررہا ہے ۔ انکی ستائش کرتے ہوئے پورے اسٹاف کا راحینہ پروین اور انکے ساتھیوں نے گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔ اس موقع پر راشٹروادی اقلیتی وبھاگ کے تعلقہ صدر محمد سلیم شیخ فرید ، سماجی خدمت گار اشفاق اللہ خان ، رشید مولانا ، رئیس خان ، صابر بھائی ، صابر قریشی، و گاوں کے معزز شخصیات موجود تھی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

میرا روڈ نیانگر میں دو محافظوں پر قاتلانہ حملہ یا لون وولف اٹیک، کریٹ سومیا نے لگایا نیا نگر جہاد کا الزام

Published

on

ممبئی: میراروڈ نیانگر پولس اسٹیشن کی حدود میں علی الصبح چار بجے سیکورٹی گارڈ پر قاتلانہ حملہ کے بعد اب اس حملہ کو جہاد کی شکل دینے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔ پولس نے اس معاملہ میں زیب زبیر انصاری ۳۱ سالہ کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے جب ملزم کو زیر حراست لیا گیا تو سنسنی خیز خلاصہ ہوا اور اس کی شدت پسند تنظیموں کے رابطہ سے متعلق بھی اب پولس نے جانچ شروع کردی ہے چونکہ یہ معاملہ انتہائی سنگین ہے اس لیے اقدام قتل کے کیس کومہاراشٹر انسداددہشتگردی دستہ اے ٹی ایس کے سپرد کردیا گیا ہے اس معاملہ میں دہشت گردی کنکشن سے متعلق بھی اب اے ٹی ایس تفتیش کرے گی جنونی نوجوان نے پہلے ایک محافظ پر حملہ کیا پھر دوسرے کو بھی حملہ میں شدید طور سے زخمی کردیا جس سے میرا روڈ میں سنسنی اور کشیدگی پھیل گئی ہے اس معاملہ کے بعد اب اس کو بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے نیا نگر جہاد قرار دے کر کہا ہے کہ ایک مسلم نوجوان نے دو ہندوؤں پر صرف اس لئے حملہ کیا کیونکہ وہ کلمہ پڑھنے سے منکر تھے ۔ ۲۷ اپریل کو صبح 4.00 بجے تقریباً 30 سال سالہ نامعلوم نوجوان اسمیتا گرینڈ میسن بلڈنگ میں آیا۔ اس نے ڈیوٹی پر موجود چوکیدار مسٹر سبروتو سین (عمر 31 سال) سے مسجد سے متعلق دریافت کیا بعد ازاں اس کے ہندو ہونے پر اعتراض کیا اور اس کے بعد اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ متاثرہ شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم نے اس کا تعاقب کیا اور ایک اور چوکیدار راج کمار مشرا سے کو اس نے نشانہ بنایا جس احساس ہوا کہ راج کمار مشرا سین کی کیبن میں ہے اس پر وحشیانہ حملہ کیا۔ پیٹ کے بائیں جانب چاقو سے حملہ کیا ۔واقعہ کے بعد متاثرہ سبروتو سین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پولیس اسٹیشن لایا گیا اور ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ راج کمار مشرا کو ووکارڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کی سرجری کی گئی۔
نیا نگر کے سینئر پولیس انسپکٹر اور ان کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، سی سی ٹی وی فوٹیج کو ٹریس کیا اور ملزم کے گھر پہنچی۔ ملزم زیب زبیر انصاری، عمر 31، فلیٹ اے 304، اسمیتا ریجنسی، نیا نگر میں پایا گیا۔ جائے حادثہ کاُمقام 200 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم زیب انصاری فلیٹ میں تنہا مقیم رہائش پذیر ہے ۔ اس کے والدین امریکہ میں ہیں۔ وہ 2000 سے 2020 تک اپنے والدین کے ساتھ امریکہ میں مقیم رہا۔ اس نے امریکہ سے اپنی گریجویشن مکمل کی ہے۔ ورک پرمٹ ختم ہونے کی وجہ سے اسے ہندوستان واپس لوٹا۔ وہ کرلا، واشی میں کچھ مہینے مقیم تھا اور 2022 میں نیا نگر میں سکونت اختیار کی ۔ اس کی پیدائش کرلا میں ہی ہوئی تھی ۔ اس کے والد امریکہ میں ڈرائیور ہیں۔ وہ 2020 میں اپنی فیملی کو ساتھ لے کر آیا تھاان کے فلیٹ میں قرآن کے 3 نسخے ہیں۔ میز پر لیپ ٹاپ کے قریب ایک نوٹ برآمد ہوا ہے۔ اس میں ‘لون وولف’ حملوں اور اسلامک اسٹیٹ کا ذکر ہے۔ وہاں 2 فون بھی ملے ہیں ۔ ابتدائی طور پر، یہ ایک بنیاد پرست نوجوان کا ‘لون ولف’ حملہ لگتا ہے۔ آئی ایس آئی ایس اور اس جیسی تنظیموں کے روابط اور ملوث ہونے کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہے اسکے فلیٹ کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور ڈیجیٹل فارنسک سمیت تمام شواہد کو صحیح طریقے سے جمع کر لئے گئے ہیں اس کے ساتھ ہی عمارت پر سخت سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ نظم و نسق برقرار رہے اور امن وامان کے قائم کےلیے پولس کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی ایم سی مردم شماری ۲۰۲۷ کا آغاز… عام عوام کےلیے قابل رسائی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیر کریں : ایڈیشنل میونسپل کمشنر

Published

on

Dr. Vipin Sharma

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کے نظام کو 2027 کی مردم شماری کو عام لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے اچھی تیاری کرنی چاہیے، جس کا انعقاد جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے ہدایت کی کہ محکمہ وار مقرر کردہ کمیٹیوں کو مردم شماری 2027 کی وسیع تر تشہیر اور تشہیر کے لیے خصوصی کوششیں کرنی چاہئے۔ مردم شماری کے عمل میں عام شہریوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے اہم، با اثر اشخاص، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات، کھلاڑیوں وغیرہ کی مدد سے تشہیر پر زور دیا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما نے یہ جانکاری دی۔ وہ آج (27 اپریل 2027) ویرماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن اور چڑیا گھر کے پینگوئن روم میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ مردم شماری گنتی کا پہلا مرحلہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں یکم مئی 2026 سے 15 مئی 2026 تک منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مکانات کی فہرست اور مکان کی مردم شماری 16 مئی سے 14 جون 2026 تک شروع ہوگی۔ آج کی میٹنگ میں ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشوین جوڑی نے شرکت کی۔ ابھیجیت بنگر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے، تمام جوائنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز۔ اپنے محکمے میں بہت اہم، بااثر اشخاصُ، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات، کھلاڑیوں کی معلومات بھرنے کے لیے پیشگی وقت فارغ رکھیں اور یکم مئی 2026 کو پُر کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : پائیدھونی تربوز زہر خوارنی کیس کی تحقیقات ہو, رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے مطالبہ

Published

on

ممبئی : پائیدھونی میں تربوز کھانے پر چار افراد کی مشتبہ زہر خوارنی کے سبب موت کی تفتیش کا مطالبہ رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس، وزیر خوراک نرہری زویری ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی سے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی مشتبہ موت سے ممبئ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اعظمی نے مکتوب ارسال کر کے پائیدھونی کے علاقے میں واقع مغل بلڈنگ میں کل جو واقعہ پیش آیا وہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ پورے سماج کیلئے باعث تشویش ہے۔ عبداللہ ڈوکاڈیا، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں، ایک ہی خاندان کے چار افراد چند گھنٹوں میں ہی دم توڑ دیا۔ ایک خوشحال گھرانے میں صف ماتم بچھ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تربوز کھانے کے بعد اہل خانہ کو قے اور دست شروع ہوگئی اور چند ہی گھنٹوں میں چاروں موت و زیست کی جنگ ہار گئے۔ رات دعوت میں شریک مہمانوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی تاہم صرف تربوز کھانے والے خاندان کی ہی طبیعت بگڑ گئی۔ اس مشکوک موت کی کی تحقیقات ضروری ہے۔ آج کل بہت سی شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ پھلوں کو جلد پکانے یا انہیں تازہ نظر آنے کے لیے نقصان دہ کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس واقعہ کا تعلق کسی نقصان دہ کیمیکل سے پروسس شدہ پھلوں سے بھی ہوسکتا ہے۔ اس لئے اس کی انکوائری لازمی ہے۔ اعظمی نے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے اس معاملے کی فوری اور مکمل چھان بین ضروری ہے۔ جس جگہ سے یہ پھل خریدا گیا ہے اس کے سٹاک کا معائنہ کرنے اور جلد از جلد کلینا فارنسک لیباریٹری کی رپورٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ نیز چونکہ اس کنبہ کو اس سے نقصان ہوا ہے اور اس عظیم خسارہ کا بدل نہیں ہے, اس لئے انہیں معاوضہ اور مالی تعاون فراہم کیا جائے۔ وزیراعلی اس پر ذاتی توجہ دے کر متعلقہ محکمے کو سخت تحقیقات کا حکم دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ غذائی زہر خورانی کے اسباب اور وجوہات کی جانچ ضروری ہے۔ کہیں تربوز میں زہر خورانی تو نہیں کی گئی, اس کی بھی تحقیقات کر کے خاطیوں کے خلاف کارروائی ہو۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان