Connect with us
Thursday,16-July-2026
تازہ خبریں

سیاست

چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے: آرے کے جنگلات میں نہیں بنے گا میٹرو کارشیڈ

Published

on

ممبئی میں آرے کے جنگلوں کے بیچ دیویندر فڈنویس حکومت نے میٹرو کار شیڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہاں کام بھی شروع ہو چکا تھا۔ فڈنویس حکومت کے دوران راتوں رات ہزاروں کی تعداد میں پیڑوں کو کاٹا گیا تھا۔ اس وقت جنگل سے محبت کرنے والوں نے پیڑوں سے چپک کر آندولن کیا تھا اور یہ آندولن کئی دنوں تک چلا تھا۔ بعد میں یہ معاملہ عدالت میں بھی گیا، لیکن تب تک فڈنویس حکومت اپنا کام کر چکی تھی۔ مہاراشٹر کی موجودہ ادھوٹھاکرے حکومت نے اب یہاں پر میٹرو کار شیڈ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس جگہ پر اب حکومت وائلڈ لائف فرانسک لیب یا وائلڈ لائف ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے اس بار تجویز تیار کر بھیجنے کے لیے کہا ہے۔ میٹرو کار شیڈ بنانے کے لیے یہاں پر 2 ہزار پیڑوں کو اس وقت کی حکومت نے کاٹ دیا تھا۔ کئی سارے پیڑ ایسے تھے جو کئی سال پورانے تھے۔
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے موجودہ کار شیڈ کو شیفٹ کرنے کے لیے اس سے متعلقہ عہدیداروں کو حکم جاری کر تیاریاں پوری کرنے کے لیے کہا۔ کار شیڈ کو ہٹانے میں کام شروع ہوچکا ہے۔ اپوزیشن اب یہاں سوال اٹھانے لگے ہے کی اس خطے کا کیا ہوگا۔ جہاں پر اتنے سارے پیڑ کاٹے گئے ہے۔ اس بات پر ادھو ٹھاکرے نے فیصلہ لیتے ہوئے یہ طے کیا ہے کی ماحول کے لحاظ سے اس خاص جگہ پر جنگل کے تعلق سے ہی کام کیا جانا چاہیے۔
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے مطابق، وہ جگہ جہاں درخت کاٹے گئے ہیں۔ اب یہاں وائلڈ لائف ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر یا وائلڈ لائف فارنسک لیب ہوگا۔ جس کی وجہ سے شیروں کو اکثر اسمگلنگ کیا جاتا ہے۔ یا پھر ان کو زہر دیکر مار دیا جاتا ہے پر جب ان کی لاش برآمد ہوتی ہے۔ تو انہیں جانچ کے لیے حیدرآباد بھیجنا پڑتا ہے یہ لیب بن جانے کے بعد اس جانچ کو یہی پر پورا کیا جائے گا۔ ساتھ ہی شیر وں کی اسمگل اور دوسرے جانوروں کی اسمگلنگ پر روک لگائی جاسکے گی۔
آرے کے جنگل کے بیچ اس جگہ پر ریاست حکومت جدید ترین ویٹرنری اسپتال بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اس کے بارے میں، متعلقہ محکمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کوئی تجویز پیش کرے اور بھیجے۔ یہ میٹرو کارشیڈ بی جے پی حکومت نے کولابہ سے باندرا ہوتے ہوئے سبز تک جانے والی میٹرو 3 کے لیے تیار کرنا شروع کیا تھا۔ اس جگہ پر کار شیڈ کی مخالفت ہزاروں کی تعداد میں ماہرین ماحولیات نے کیا تھا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی جے پی رکن اسمبلی سنجے اپادھیائے کا پی اے ظاہر کر کے طالب علم کو دھوکہ دینے والے ملزم کو لکھنؤ سے گرفتار

Published

on

MLA Sanjay Upadhyay

ممبئی میں بوریولی پولیس نے ایک چالاک دھوکہ باز کو گرفتار کیا ہے جو بی جے پی ایم ایل اے سنجے اپادھیائے کا پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) ظاہر کر کے لوگوں کو دھوکہ دیتا تھا، یا کبھی کبھی خود ایم ایل اے بھی ظاہر کرتا تھا ملزم نے لکھنؤ یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی فیس ادا کرنے اور ہوٹل بکنگ کرانے کے بہانے متاثرہ سے رقم وصول کی تھی۔ پولیس کے مطابق، ملزم بھلندر پال بلدیو سنگھ سہگل (44) جو کہ موہالی، پنجاب کا رہنے والا ہے، نے شکایت کنندہ تشار گریش مادیودیا (46) اور اس کے دوست بھرت رتی لال شاہ سے موبائل فون کے ذریعے رابطہ کیا۔ ایم ایل اے سنجے اپادھیائے کا پی اے ظاہر کرتے ہوئے ملزم نے لکھنؤ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالبہ کی فیس ادا کرنے کے لیے رقم مانگی۔ ملزم کے دعووں پر بھروسہ کرتے ہوئے، شکایت کنندہ نے 190 روپے اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔ اس کے بعد، ملزم نے لکھنؤ میں ہوٹل کی بکنگ کی آڑ میں شکایت کنندہ کے دوست کے ڈیجیٹل والیٹ سے 8000 روپے بھی حاصل کیے۔ مجموعی طور پر، 8,190 روپے کا فراڈ کیا گیا تھا۔

شکایت ملنے پر بوریولی پولس نے کیس درج کرکے تکنیکی تحقیقات شروع کردی۔ تحقیقات کے دوران، پولیس ٹیم نے ملزم کو لکھنؤ سے ٹریس کیا، اسے گرفتار کیا، اور اسے ممبئی لایا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم نے اسی طرح کئی اور لوگوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سندیپ گھوگے کی رہنمائی میں کی۔ ملزم کو یوپی میں سینئر پولیس انسپکٹر، پولس انسپکٹر، ڈیٹیکشن آفیسر پی ایس آئی راجو کوردے، ہیڈ کانسٹیبل سنتوش دیسائی، اور پولیس کانسٹیبل مہیش پاٹل کی مشترکہ کوششوں سے پکڑا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

جنوبی ممبئی کے تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے امیر کالا گھوڑا علاقے میں آرٹ ایونیو کی خوبصورتی اور روشنی کے منصوبے کا افتتاح آج وزیر اعلیٰ نے کیا۔

Published

on

Kala-Ghoda

ممبئی : ممبئی کالا گھوڑا آرٹ ایونیو کی خوبصورتی اور روشنی کے منصوبے کی بدولت ممبئی نے ایک نیا فنکارانہ مقام حاصل کیا ہے۔ بی ایم سی نے موجودہ تاریخی فن تعمیر سے ہم آہنگ ایک آرٹسٹک زون بنانے سے کالا گھوڑا علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے پروجیکٹ کی ستائش کی۔ جنوبی ممبئی کے تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے امیر کالا گھوڑا علاقے میں آرٹ ایونیو کی خوبصورتی اور روشنی کے منصوبے کا افتتاح آج (14 جولائی 2026) وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کیا۔ افتتاحی تقریب کالا گھوڑا پلازہ، بی بھروچا مارگ، ممبئی میں ہوا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلی سنیترا پوار بھی موجود تھیں۔ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور مقامی ایم ایل اے ایڈوکیٹ راہول نارویکر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی امور کے وزیر اور ممبئی مضافاتی ضلع کے سرپرست وزیر ایڈوکیٹ آشیش شیلار, ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے، قائد ایوان گنیش کھنکر, قائد حزب اختلاف کشوری پیڈنیکر, شیوسینا گروپ لیڈرامے گھولے, اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شری پربھاکر شنڈے، کمیٹی چیئرپرسن سندھیا دوشی ساکرے, بیسٹ کمیٹی کی چیئرپرسن تروشنا وشواسراؤ اور مقامی کارپوریٹر ایڈوکیٹ مکرند نارویکر، کارپوریٹرہرشیتا نارویکر، کارپوریٹر ڈاکٹر گوراوی شیوالکرنارویکر، کارپوریٹر کملاکر ڈالوی، میونسپل کمشنراشونی بھیڈے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) پراجکتا ورمالاونگارے، ڈپٹی کمشنر (زون 1) چندا جادھو، اور اسسٹنٹ کمشنر (اے-وارڈ) گجانن بیلے کے ساتھ کالا گھوڑا علاقے کے رہائشی اور کاروباری مالکان موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ فڑنویس نے کہا کہ کالا گھوڑا علاقے کی منصوبہ بندی میں پیدل چلنے کے لیے پرکشش راستے، عوامی کھلی جگہیں اور تاریخی فن تعمیر سے ہم آہنگ ڈیزائن شامل کیے گئے ہیں۔ نتیجتاً، اب شہریوں کے لیے اعلیٰ معیار اور جمالیاتی طور پر خوشنما عوامی سہولیات دستیاب ہیں۔ مقامی کاروباری مالکان نے بھی اس اقدام میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ممبئی آنے والے سیاحوں کے لیے ایک بڑا پرکشش مقام بننے والا ہے۔جنوبی ممبئی کا کالا گھوڑا علاقہ جو تاریخی اور ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے، اسے شہر کی تاریخی، ثقافتی اور فنی میراث کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے شہریوں اور سیاحوں کو ملکی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے محفوظ، زیادہ پر لطف اور عالمی معیار کے پیدل چلنے کے تجربے کے ساتھ علاقے کی مختلف سڑکوں کی خوبصورتی کا کام شروع کیا ہے، اور ساتھ ہی ‘ہیریٹیج واک’ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے۔ جنوبی ممبئی کے تاریخی ورثے، قدیم ڈھانچے، آرٹ گیلریوں، عجائب گھروں اور ثقافتی دولت نے کالا گھوڑا کے علاقے کو ایک منفرد شناخت دی ہے۔ سالانہ ‘کالا گھوڑا آرٹس فیسٹیول’ اس علاقے کے عالمی ثقافتی قد کو مزید بڑھاتا ہے، جو اسے ملک اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بناتا ہے۔

500 میٹر تک کی خوبصورتی :
ممبئی والوں اور سیاحوں کو ایک بھرپور ‘ہیریٹیج واک’ کا تجربہ فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ، سائی بابا مارگ، روپ واک لین، ڈاکٹر وی بی … پانچ سڑکیں—گاندھی مارگ (فوربس اسٹریٹ)، رتھر فورڈ اسٹریٹ، اور بی بھروچا مارگ — کی تعمیر کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں، تقریباً 3,443 مربع میٹر پر محیط رقبے کو تبدیل کر دیا گیا ہے جس کی لمبائی تقریباً 500 میٹر ہے۔

میزوں اور کرسیوں کے ساتھ پرکشش کھلی فضا میں بیٹھنے کی جگہ :
مشہور کھانے پینے کی جگہوں، کیفے، ریستوراں، زیورات کی گیلریوں، سجیلا کپڑوں کے شو رومز، آرٹ گیلریوں اور ورثے کی جگہوں سے مزین، یہ علاقہ اب یورپ کی کھلی ہوا میں چلنے والی ثقافتی سڑکوں کی یاد تازہ کرنے کا تجربہ پیش کرتا ہے۔ بہت سے یورپی شہروں کی طرح، کھلی فضا میں بیٹھنے کے پرکشش انتظامات جن میں میزیں اور کرسیاں شامل ہیں سڑک کے کنارے کیفے اور کھانے پینے کی جگہوں کے باہر قائم کیے گئے ہیں۔ یہ سیاحوں کو علاقے کے فنکارانہ ماحول میں بھیگتے ہوئے چائے، کافی، اسنیکس یا مختلف پکوانوں کا مزہ چکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ نتیجتاً، کالا گھوڑا کا علاقہ ایک مخصوص سیاحتی مقام بننے کے لیے تیار ہے نہ صرف سیر و تفریح ​​کے لیے، بلکہ آرام سے آرام اور واقعی ایک عمیق تجربے کے لیے۔

راہگیروں کے لیے دوستانہ واک ویز :
اس منصوبے کے تحت بھاری وزنی گاڑیوں کو علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا، اور چاروں اطراف جدید بیریکیڈز لگائے جائیں گے۔ بی بھروچا مارگ کے جنکشن پر ایک پرکشش ‘کالا گھوڑا پلازہ’ تیار کیا گیا ہے۔ پلازہ میں بیسالٹ ہموار کے ساتھ سرمئی اور سیاہ گرینائٹ کا مجموعہ ہے۔ پورے علاقے میں جمالیاتی لحاظ سے خوشنما، سمیٹنے والے اور پیدل چلنے والوں کے لیے موزوں راستے بنائے گئے ہیں۔ یہ سیاحوں کو آرام سے ٹہلنے، خریداری، اور کھانا پکانے کی لذتوں سے لطف اندوز کرنے کے قابل بناتا ہے۔ کالا گھوڑا علاقے میں شامل گلیوں میں سائی بابا مارگ، روپ واک لین، ڈاکٹر وی بی گاندھی مارگ (فوربس اسٹریٹ)، رتھر فورڈ اسٹریٹ، اور بی شامل ہیں۔ بھروچہ مارگ کے راستے کی پانچ سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہیں گی اور پیدل چلنے والوں کے لیے ہر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کے درمیان خصوصی طور پر کھلی رہیں گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گوونڈی فرضی کال سینٹر بے نقاب… ۱۲ اراکین گرفتار، ہیلتھ اسکیم کے نام پر یہ گروہ دیگر ریاستوں میں بھی دھوکہ دہی کر چکا ہے، ممبئی پولس کا دعوی

Published

on

Gowandi

ممبئی : ممبئی پولس نے ایک ایسے سائبر فراڈ دھوکہ باز گینگ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے جو ہیلتھ کئیر یعنی صحت پالیسی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا کر دھوکہ دہی کیا کرتی تھی۔ اس گینگ کے ١٢ اراکین کو ممبئی پولس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ شکایت کنندہ نے گوونڈی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ ایچ ڈی ایف سی ایگو ہیلتھ پالیسی دفتر سے اسے فون کالز موصول ہوا تھا۔ پالیسی اور بونس کلیم کے نام پر اس سے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کے معرفت تین لاکھ سے زائد رقم حاصل کی۔ پولس نے اس معاملہ میں ۲۶ جون کو کیس درج کر لیا اور تفتیش شروع کی, اس دوران پولس نے سائبر فراڈ کا اڈہ تین فرضی کال سینٹر کو بے نقاب کیا ہے, جو گوونڈی میں جاری تھی اور ہیلتھ اسکیم کے معرفت لوگوں کو بے وقوف بنایا کرتے تھے۔ اس کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پولس نے ۱۲ افراد کو گرفتار کیا, ان کے قبضے سے ۲۱ کمپیوٹر، ۵ لیپ ٹاپ، ۱۵ موبائل، ۳ راؤٹر، ۱۵ سم کارڈ آن لائن خریدا گیا ٢٨۔ ٠٥ گرام سونا برآمد کیا گیا۔ ان ملزمین نے دیگر ریاستوں میں بھی انشورنس کے نام سے دھوکہ دہی کی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر دھننجے کلکرنی اور زون ون کے ڈی سی پی سمیر شیخ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان