Connect with us
Sunday,31-May-2026
تازہ خبریں

سیاست

اصولوں اور روایات کے مطابق ایوان کی کارروائی میں حصہ لیں اراکین: نائیڈو

Published

on

naidu

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے منگل کو اراکین سے اصولوں اور روایات کے مطابق ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
معطل اراکین کی معطل منسوخ نہ کئے جانے کے احتجاج میں اپوزیشن پارٹیوں کے ایوان سے واک آؤٹ کرنے کے بعد مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اراکین کو ایوان میں لوٹنا چاہئے اور بحث میں حصہ لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کئی بار اراکین معطل ہوئے ہیں۔اپوزیشن کو حکومت سے سوال کرنے چاہئے اور حکومت کو اس کا جواب دینا چاہئے ۔ایوان میں ایک نئی سوچ رواج پا رہی ہے جو باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں سبھی لوگ اصول کے مطابق کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو اراکین معطل ہوئے ہیں،آخر میں وہ ہمارے رکن ہیں۔انہیں سمجھنا چاہئے کہ جو کام انہوں نے کیا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ ایوان چلانا چاہتے ہیں اور سبھی اراکین کو ایوان کی کارروائی میں حصہ لینا چاہئے ۔وہ بحث کریں اور فیصلہ کریں۔ ایوان کی کارروائی میں رخنہ نہ ڈالیں۔یہ صحنت مند روایت نہیں ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ بینچ پر الزام لگانے والے ہر شخص کو اپنا محاسبہ کرنا چاہئے۔ اراکین اپنی بات کہنے کےلئے آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائب چیئرمین ہری ونش نے آج ہی انہیں ایک خظ لکھا ہے اور کئی مشورے دئے ہیں۔ زرعی اصلاحات سے متعلق بلوں کو پاس کرانے کےعمل کے دوران اراکین نے نائب چیئرمین کے ساتھ جو برتاؤ کیا اس پر وہ غور کریں۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ غیر معیاری برتاؤ کرنے والے اراکین کے ساتھ مسٹر ہری ونش نے گاندھیائی طریقہ اختیار کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا دینے والے اراکین کےلئے مسٹر ہری ونش آج صبح اپنے گھر سے چائے بناکر لائے اور انہیں پلائی بھی۔چیئرمین نے کہا کہ زرعی اصلاحات بلوں کو پاس کرانے کے عمل کےدوران نائب چیئرمین پر الزام لگائے گئے اور گالی گلوج کی گئی اور اب اسے صحیح ٹھہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ اس واقعہ سے نائب چیئرمین کو کتنی تکلیف ہوئی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر ہری ونش کا گاندھیائی طریقہ اپنانا جمہوریت کےلئے اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اصلاحات کے بلوں پر بحث کے دوران نائب چیئرمین نے 13 بار کہا کہ ان بلوں پر جو اراکین ووٹوں کی تقسیم کرانا چاہتے ہیں وہ اپنی سیٹ پر جائیں،لیکن ایوان میں ہنگامہ جاری رہا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

Published

on

JCB

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

Published

on

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

Published

on

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان