Connect with us
Tuesday,12-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

کیا آپ نے میرے بیٹے کو کہیں دیکھا ہے لاچار باپ کی درد بھری صدا

Published

on

ممبئی : بائیس سال سے مسلسل اپنے بیٹے کو تلاشتا باپ اب سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے التجا کر رہا ہے کے اگر کسی نے اس کے بیٹے کو دیکھا ہے تو اس کی مدد کریں۔
دراصل جوگیشوری سے ندیم اعظمی نام کا ۱۰ سالہ بچہ اسکے اپنے رہائش سے غائب ہو گیا تھا یہ واقعہ ۲۰ ؍ نومبر 1997 کا ہے ۔ندیم کے والدین کے مطابق ،ندیم صرف ۱۰ سال کا تھا جب وہ انکی اپنی رہائش اعظمی ہاوس ،اوشیوارہ ،جوگیشوری ویسٹ سے غائب ہواتھا۔اور آج اسےلا پتہ ہوئے پورے ۲۲ سال ہو گئے ہیں۔پر اب بھی ندیم کے والدین کو امید ہے کی ندیم دوبارہ مل سکتا ہے۔ اس کے لیے و مسلسل کوشش کرتے رہتے ہیں۔

چونکہ آج سوشل میڈیا اتنے عروج پر ہے تو ندیم کے والد ین نے سوچا کی کیوں نہ ندیم کو سوشل میڈیا کے ذریعے ڈھونڈا جائے۔اور یہ بھی بتایا ہے کہ ندیم کی عمر۱۰ سال کی تھی پر دماغی طور پر اس کی سوچ کا زاویہ 7 سال کے بچے کی طرح تھا اُس کا علاج بھی چل رہا تھا بولنے اور سننے سے بھی مجبور تھا ندیم جسمانی طور پر سننے اور بولنے سے اپاہج تھا۔ آج اسے گم ہوئے پورے ۲۲ سال ہو گئے ہیں۔اگر وہ زندہ ہےتو اسکی عمر 32 سال ہوگی۔ندیم کے والدین چاہتے ہیں کی انکی یہ درخواست زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے اور ندیم کی کوئی جانکاری مل پائے۔ والدین نے ندیم کی۱۰ سالہ تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے۔اور پورا اوقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کی ندیم جب اپنے رہائش سے لا پتہ ہوا تھا تو اس کےایک ہفتے بعد اسے ویرا دسائی روڈ پر ایک کچرے کے ڈبے کے پاس دیکھا گیا تھا جہاں وہ کچرے کے ڈبے سے کچھ نکال کر کھا رہا تھا تبھی ایک مراٹھی فیملی کے لوگوں نے اسے دیکھا تو اسے اپنے گھر لے گئے اور اسے کھانے کو بھی دیا۔ اسکے بعد وہ ندیم کو ویرادیسائی پولس اسٹیشن کی بیٹ چوکی لے گئے مگر پولس بیٹ بند ہونے کی وجہ سے انھوں نے ندیم کو ایک سیکیوریٹی گارڈ کے حوالے کر دیا یہ بول کر کہ جب بھی پولس اسٹیشن کھلے گا تو اسے پولس اسٹیشن میں لے جانا تا کی ندیم کو پولیس اُس کے گھر تک پہنچا سکے۔ دماغی طور پر بچپنا ہونے کی وجہ سے ندیم اُس سیکیوریٹی گارڈ کے پاس سے پھر کسی طرف نکل گیا۔

اب ندیم کو لا پتہ ہوئے ۲۲ سال سے زیادہ ہو گیا ہے۔اور اب تک گمشدہ ندیم کی کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے۔مجبور والدین نے اپنے لا پتہ بچے کا پتہ لگانے کے لئے سوشل میڈیا کی مدد لی ہے۔ اگر آپ نے اپنے اطراف میں اس طرح کی شکل کے ملتے جلتے شخص کو دیکھا ہو اور جس کی عمر 32 سال کے آس پاس ہو تو ضرور اس کی معلومات لیں اور والدین کی مدد کریں۔ ممبئی رابطہ سے والدین نے گزارش کی ہے کے اُن کے
قارئین اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔تاکی ندیم کودوبارہ اپنے والدین کو ملنے میں مدد پہنچ سکے۔ جانکاری ملنےپر ندیم کے والدظہور عالم سعیدکو دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔766991133/8080802452

جرم

ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

Published

on

suicide

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

حج کمیٹی کی غفلت کے سبب حجاج کرام کو دشواریاں، اضافی دس ہزار روپیہ کی وصولی، ضروری کارروائی کی سی او حج کمیٹی کی اعظمی کو یقین دہانی

Published

on

Azmi-&-Yusuf

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو حجاج کرام کو درپیش مسائل اور دشواریوں کے ازالہ کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او شہنواز سے ملاقات کر کے حجاج کرام کو درپیش دشواریوں کے ازالہ اور مشکلات کا تصفیہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سی ای او کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ حجاج کرام سے جنگی صورتحال کے سبب ۱۰ ہزار روپیہ اضافی وصول کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جو اسمارٹ واچ عازمین حج کو دی گئی وہ ناکارہ ہے۔ اسمارٹ واچ کے لیے حجاج کرام سے اضافی ۵ ہزار روپیہ وصول کیا گیا تھا, اس کے باوجود یہ دستی گھڑی ناکارہ ہے, جبکہ یہی اسمارٹ واچ مارکیٹ بازار میں ۷ سو سے ۶ سو رپیہ میں دستیاب ہے۔ یہ الزامات بھی عازمین حج نے حج کمیٹی آف انڈیا پر عائد کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس گھڑی کی چارجنگ سمیت دیگر خرابیوں سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہے۔ اسی مسئلہ پر اعظمی نے سنٹرل حج کمیٹی کے سی ای شاہنواز سی سے حج ہاؤس میں ملاقات کی جس میں عازمین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر بات کی گئی۔ حجاج کرام نے شکایت کی کہ تقریباً 10,000 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، فراہم کردہ گھڑیوں کے لیے 5,000 وصول کیے گئے، جبکہ ان کی مارکیٹ قیمت تقریباً 700-800 ہے۔ بہت سے حجاج نے بتایا کہ گھڑیاں ٹھیک سے کام نہیں کر رہی تھیں اور ناقابل استعمال تھیں۔ سی ای او نے بغور باتیں سننے کے بعد یقین دلایا کہ گھڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا اور درست معلومات فراہم کی جائیں گی۔

گزشتہ 20 سالوں سے حج کے دوران حج ہاؤس میں میں خدمت انجام دینے والے ملازمین کی برطرفی کا معاملہ بھی اعظمی نے سی ای او کے روبرو پیش کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود انہیں دوبارہ برخاست کردیا گیا۔ ان ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سی ای او شاہنواز نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر کارروائی کا یقین دلایا۔ اس دوران وفد میں ریاستی ورکنگ صدر یوسف ابرہانی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اسامہ بن لادن کی دوبارہ ولادت اویسی میں! نتیش رانے کی ایک مرتبہ پھر ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی پر سخت تنقید

Published

on

nitish-owesi

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سر براہ اویسی پر تنقید کر تے ہوئے اویسی کو پہلے اسامہ بن لادن کا مساوی قرار دیا تھا اب انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی دوبارہ ولادت اویسی میں ہوئی ہے اس لئے وہ ایسی نظریات کا حامل ہے ایسے نظریہ کی عکاسی کر نے والوں کی جگہ ہندوستان میں نہیں ہے۔

انہوں نے ندا خان کے کیس میں زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم نے ندا خان کی حمایت کی تھی لیکن اب جیسے جیسے حقائق بے نقاب ہوئی ہے ایم آئی ایم بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔ نتیش رانے نے ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیوی دیوتاؤں کا دیش ہے اگر کسی کو وندے ماترم قبول نہیں ہے تو وہ اپنی داڑھی اور گول ٹوپی لے کر ابا کے پاکستان چلے جائے کیونکہ ہندوستان میں انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہ کر کیا یہ لوگ بھارت کی حمایت کر سکتے تھے صرف یہ لوگ ہندوستان میں رہ کر ایسی حرکت کرتے ہیں۔ اویسی کا موازانہ اسامہ بن لادن سے کرنے کے بعد بھی نتیش رانے اپنے موقف پر قائم ہے اس کے ساتھ ہی رانے نے ایم آئی ایم کو دہشت گرد تنظیم تک قرار دیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان