Connect with us
Sunday,05-July-2026
تازہ خبریں

جرم

اجمیر میں آکسیجن سپلائی میں خلل سے دو مریضوں کی موت

Published

on

Oxygen-supply

راجستھان کے اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے جواہر لال نہرو اسپتال میں آکسیجن سپلائی متاثر ہونے سے کورونا کے دو مریضوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق، جمعہ کےروز رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے اسپتال کے کوڈ وارڈ (ٹروما) میں داخل مریضوں کی آکسیجن سپلائی میں خلل پیدا ہوگیا۔ وارڈ کے قریب آکسیجن پلانٹ سے سینٹرل لائن تک سپلائی میں خلل پڑنے سے مریضوں کی حالت بگڑ گئی، جس کی وجہ سے ڈیڑھ بجے اسپتال میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ تیماردار نے بھاگ کر متبادل سلنڈروں کے ذریعے مریضوں کو راحت دی، لیکن اسدوران بدقسمتی سے دو مریض دم توڑ گئے۔

اس دوران، ڈیوٹی پر معمور جونیئر ڈاکٹروں نے بھی محاذ سنبھالا۔ پندرہ منٹ تک آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے سے مریضوں کی حالت بگڑنے پر مریضوں کے گھر والوں نے ہنگامہ کیا۔ اس پر ، پولیس نے سمجھا بجھاکر معاملہ قابو میں کیا۔

دوسری جانب ضلع اجمیر کے تھانہ ارانئی کے ہیڈ کانسٹیبل مدن لال بھی کورونا سے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انہیں چھ دن قبل ہی اجمیر ریفر کیا گیا تھا۔ ان کی موت سے پولیس اہلکاروں سمیت واقف کاروں، خیر خواہ اور پولیس اہلکاروں میں گم کی لہر دوڑ گئی۔

جرم

ممبئی : غیر قانونی سرگرمیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث ۱۱ بار پر کرائم برانچ کی کارروائی, بار کا لائسنس ۳۰ دنوں کے لئے منسوخ

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے غیر قانونی سرگرمیوں اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر ۱۱ آرکیسٹر بار پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ یہاں عریاں و فحش رقص اور اصول کی خلاف ورزی پر ان بارلے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ۳۰ دنوں کے لیے ابتدائی طور پر بار کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان بارات اجازت نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے اصولوں ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے, جن باروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ سینوریٹا ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن، سپائرڈی بی مارگ، سن سائن پنجاب ڈی بی مارگ، راج پلس ڈی بی مارگ، بلیو ڈائمنڈ ڈی بی مارگ، کمانڈو اندھیری، اروشی اندھیری، سائی پرساد اندھیری، ولاس لنچ ہوم امبولی، چرنجیوی دہیسر، سواگتم ملاڈ شامل ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی بینک اکاؤنٹس فعال کر سائبر ٹھگی کرنے والی کمپنی بے نقاب ۶ گرفتار

Published

on

crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گروہ کو بے۔ نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جو سائبر دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاؤنٹ فراہم کیا کرتا تھا, اس معاملہ میں پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کی مسجد بندر پر فرضی کمپنی کے معرفت سائبر دھوکہ بازی کے لئے بینک اکاؤنٹس کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور اسی کمپنی کے معرفت بینک اکاؤنٹ فعال اور اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاتی تھی, اس بنیاد پر کرائم برانچ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس ریکیٹ کو بے نقاب کیا۔ ممبئی میں متعدد بینک میں اکاؤنٹ کھول کر نئے کرنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات سم کارڈ سے بینک اکاوٴنٹ فعال کر مذکورہ بالا سم کارڈ دبئی ارسال کیا جاتا تھا اور یہاں سے یہ سم کارڈ سائبر فراڈ کے لئے استعمال ہوتا تھا, اسی بنیاد پر یونٹ ۲ کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر متعدد بینک کے کل ۶۶ اے ٹی ایم کارڈ، ۱۲ موبائل سم کارڈ متعدد بینک کے ۱۵ پاس بک متعدد بینک کے ۱۲۲ چیک بک ۲ پین ڈرائیو ۶۸ مہریں بینک اکاوٴنٹ اوپنگ فارم، بجلی بل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں, ان ملزمین کو عدالت میں پیش کر انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے, یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading

بزنس

ممبئی : شئیر مارکیٹ میں نفع کے نام پر ۳۰ کروڑ کی ٹھگی ای او ڈبلیو کی کارروائی، ملزم گرفتار، ایک کروڑ برآمد

Published

on

ممبئی : ممبئی انویس ٹوک ایپ کے نام پر شئیر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی آڑ میں سرمایہ کاروں کو ۲ سے ۵ فیصد نفع دینے پر دھوکہ دہی اور بے۔ ضابطگی کے معاملہ میں ممبئی اقصادی ونگ ای او ڈبلیو نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ای او ڈبلیو میں ایم پی آئی ڈی ایکٹ سمیت دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا تھا جس میں انویس ٹوک نامی کمپنی نے ۳۰ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ اس میں ۴۲ سرمایہ کاروں سے دغابازی کی گئی ہے, جس کی مالیت ۳۰ کروڑ روپےبتائی جاتی ہے۔ ممبئی ای او ڈبلیو یونٹ ۵ کو اطلاع ملی کہ لوگوں سے دھو کہ بازی کرنے والا گجرات میں روپوش ہے۔ اس پر ای او ڈبلیو کی ٹیم نے گجرات سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک کروڑ ۶۵ لاکھ روپے بھی برآمد کئے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ پونجی اسکیموں میں سرمایہ کاری نہ کرے تاکہ وہ دھوکہ بازی کا شکار نہ ہو, اس کے ساتھ ہی آبی آئی کی اسکیم کے مطابق ہی شہری سرمایہ کاری کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان