Connect with us
Wednesday,09-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

شہر کے سلگتے مدے کو لیکر آپریشن مکت بھیوندی کے وفد نےکی میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آسیہ سے ملاقات

Published

on

doctor-pankaj

بھیونڈی۔ ( نامہ نگار )
شہر کے سلگتے مسائل کو لیکر آپریشن مکت بھیوندی کے صدر ڈاکٹر شفیق احمد صدیقی کی سربراہی میں ایک وفد میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آسیہ سے ملاقات کر کے انھیں ۲۰۱۵ سے لگاتار جن مددوں پر یہ تنظیم کام کررہی ہے۔ اور جن مددوں پر آج ۵ سالوں میں ہر میونسپل کمشنر سے صرف دلاسہ ہی ملا، ان تمام مدوں کو ایک فائل کی شکل میں ڈاکٹر شفیق احمد صدیقی اور ان کی ٹیم نے میونسپل کمشنر کے سپرد کیا اور ایک ایک مدعوں پر میونسپل کمشنر سے چرچہ کی گئی۔ ان مدعوں میں۔

ا۔شاستری نگر کلیان روڈ آنند ہوٹل کے پیچھے کا ۱۶ سال ادھورا نالا کی تعمیر۔

۲۔ مہاراشٹر سرکار اور بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے چلنے والے ایجوکیشن بورڈ جس میں کم و بیش ۱۰۰ سے اوپر اسکولیں ہیں ان میں ۱۵ سال سے ایجوکیشن آفیسراورایڈمنسٹریٹریو آفیسردونوں کی خالی جگہ کو پر کرنےاور تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات جو کہ بلکل نہیں ہے اس کی فراہمی کے لے کمشنرسے بات کی۔

۳۔ہاؤس ٹیکس، پانی ٹیکس کو پرائویٹ میں نہ دیکر بلکہ پورے بھیونڈی شہر میں بسنے والے سماجی، سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے اور ڈائننگ وغیرہ غیر قانونی کنکشن کی گوفنیں(رازداری ) طریقے سے بھیونڈی کے باہر کے ایماندار آفیسر سے جانچ کرائی جائے۔

۴۔ مینا تائی ٹھاکرے حال کی ریپیرنگ کے تعلق سے کہ سرکار سے فنڈ آنے کے بعد بھی آخر کیا وجہ ہے کہ مینا تائی ٹھاکرے حال کی ریپیرنگ نہیں ہورہی ہے اسے جلد سے جلد شروع کیا جائے۔

۵۔ تین بتی پر ہر سال بھرنے والے پانی کا سدباب کیا جائے اور وہاں کنکریٹ کے روڈ اور گٹر بناکر مسئلے کو ختم کیا جائے۔

۶۔ امجدیہ روڈ پر بار بار ڈامبریکرن ہوتا ہے اور ۲ یا ۴ مہینے میں واپس روڈ کا برا حال ہوجاتا ہے اسکی جانچ کرائی جائے اور سیمنٹ روڈ جو پاس ہوا تھا اسکو کنکریٹ روڈ بنایا جائے۔

۷۔ سائی بابا سے کلیان روڈ فلائی اور سے ہیوی گاڑی روک دی گئ ہے اسے فورا شروع کیا جائے تاکہ کروڑوں روپیہ لگا کر بننے والا پل کام آسکے اور ترافک کنٹرول ہوسکے۔

۸۔ ایگل کمپنی کو جو ڈرینج کا ٹھیکہ دیا گیا تھا اس کے کام کی جانچ کرائی جائے۔

۹۔ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے بنے سبھی گارڈن کوازسرنو ریپئر کیا جائے تاکہ شہر کی عوام کو باہر نکلنے اور چہل قدمی کے لئے بہترین گارڈن مل سکے۔

۱۰۔ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کو ۱۵ سال کے وقفے میں جو بھی کام کاج ہوئے ہیں انکی کیگ کے ذریعے جانچ کرائی جائے۔ اسکے لئے میونسپل کمشنر کے ساتھ ساتھ مرکزی سرکار ، ریاستی سرکار، کیگ ہیڈ آفس دہلی، کیگ آفس ممبئی مہاراشٹر کو بھی آپریشن مکت بھیونڈی کی جانب سے گزارش کر جانچ کی مانگ کی ہے۔

۱۱۔ ٹورینٹ پاور کے اوپر باقی ۲۸۵ کروڑ روپیہ کی اصولیابی کے لئے میونسپل کمشنر کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر سرکار سے بھی وہ پیسہ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کو ملے ایسا ہم نے مانگ کی۔ہماری باتوں کو محترم میونسپل کمشنر نے غور سے سنا اور یقین دلایا کہ میں آپکی دی ہوئی فائل کے ہر مدعوں کی اسٹڈی کرکے آپ کی واپس ایک میٹنگ بلائیں گے اور اس میں ان سلگتے مسائل پر کس طرح سے کام ہوسکے اور کیسے ہوسکے چرچہ کی جائے گی۔آج کی اس میٹنگ میں آپریشن مکت بھیوندی کے صدر ڈاکٹر شفیق احمد صدیقی کے ساتھ جنرل سکریٹری وویک شکلا۔ حیدر۔ دینا ناتھ یادو،اور صدام مرزا بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا مانخورد شیواجی نگر میں ماحولیاتی آلودگی ایس ایم ایس کمپنی کو تلوجہ منتقلی کا پرزور مطالبہ

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر میں عام شہری سہولیات کا فقدان ہے۔ یہاں ایس ایم ایس کمپنی کے سبب ماحولیاتی آلودگی اور دیگر کچرا اور ڈمپنگ سے انسانی صحت متاثر ہونے کے ساتھ انسانی صحت پر اس سے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں, اس لئے ایس ایم ایس کمپنی کو فوری طور پر تلوجہ منتقل کیا جائے, اس کے ساتھ قبرستان جلد شروع کیا جائے, کیونکہ رفیع نگر قبرستان میں اب تدفین کی جگہ نہیں ہے اس کے قریب قبرستان تیار ہوگیا ہے اس لئے اس قبرستان کو شروع کیا جائے۔ یہ مطالبہ آج رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں کیا ہے۔ انہوں نے مانخود شیواجی نگر گوونڈی کی ترقی کے لیے آج مانسون اجلاس میں خصوصی بجٹ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ گراؤنڈ، ایس ایم ایس کمپنی، بائیو ویسٹ انسینریٹر، سیمنٹ آر سی ایم پلانٹ اور جانوروں کی میت کو یہاں نذر آتش کرنے کی وجہ سے ماحولیات اور انسانی صحت متاثر ہے اور یہاں کے مکینوں کی عمر اوسطا ۳۹ سال ہوگئی ہے, یہ انتہائی تشویشناک ہے آلودگی کے سبب حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں اور علاقہ میں آلودگی ایک سنگین مسئلہ ہے اس کا اثر انسانی صحت پر بھی ہوتا ہے, اس لئے سرکار کو اس جانب توجہ دے کر آلودگی اور ماحولیات خراب کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں مانسون کے دوران سڑکوں، نالوں، سیوریج اور نکاسی کی صفائی کے حوالے سے ٹھیکیدار کی غفلت عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہے, کیونکہ گٹروں اور نالوں میں بارش ہوتے ہی بارش کا پانی سڑکوں پر ابل پڑتا ہے۔ صفائی کے دوران گٹروں سے تر کچرا نکالا گیا اور وہاں اسے چھوڑ دیا گیا جس کے سبب یہ کچرا دوبارہ گٹر میں شامل ہو گیا اور حالت یہ ہے کہ تھوڑی سی بارش میں گوونڈی اور نشیبی علاقے میں پانی جمع ہو جاتا ہے اس لئے ایسے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی ہو۔

اس کے ساتھ ہی علاقہ کی آبادی کے مناسبت سے قبرستان کی اراضی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے رفیع نگر قبرستان کے قریب الاٹ شدہ اراضی کی جلد صفائی کر کے کام شروع کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ‎نالا سوپارہ ایسٹ، سنتوش بھون علاقہ میں مسلم اور عیسائی قبرستان کے لیے حصار بندی تعمیر کی جائے تاکہ قبرستان کے قریب غیر قانونی پارکنگ اور نشہ خوروں پر قدغن لگے۔ اسی طرح جنوبی ممبئی میں واقع ‘حضرت مخدوم شاہ ماہی’ (جے جے فلائی اوور) کا سٹرکچرل آڈٹ کروا کر ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ بھی ایوان میں ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے اور سرکار کی توجہ عام شہری مسائل پر مبذول کراتے ہوئے اسے فوری طور پر حل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

میرا روڈ مراٹھی مورچہ تنازعہ : پولس کمشنر مدھوکر پانڈے کا تبادلہ، اینٹی کرپشن بیورو کے اے ڈی جی نکیت کوشک کو ذمہ داری دی گئی۔

Published

on

Police C.

ممبئی میرارو ڈ مراٹھی اور ہندی تنازع کے بعد مراٹھی مورچہ کو اجازت نہ دینے کے بعد مراٹھی مانس میں ناراضگی اور غم و غصہ تھا پابندی کے باوجود مراٹھی مانس اور ایم این ایس نے میرابھائیندر میں مورچہ نکالا تھا, جس کے بعد آج ریاستی محکمہ وزارت داخلہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا, جس میں آئی پی ایس افسر ایڈیشنل ڈی جی مدھوکر پانڈے کا تبادلہ بطور اے ڈی جی انتظامیہ میں کر دیا اور ان کا جانشین نکیت کوشک کو مقرر کیا ہے۔ نکیت کوشک پہلے انٹی کرپشن بیورو انسداد رشوت ستانی دستہ میں بطور اے ڈی جی تعینات تھے, اب انہیں میرا بھائیندر کا نیا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مورچہ کی اجازت کو لے کر یہ تبادلہ کیا گیا ہے اس سے قبل میراروڈ میں گجراتی بیوپاریوں کا مورچہ نکالا گیا تھا, لیکن مراٹھی مورچہ کو اجازت نہیں دی گئی تھی۔ مراٹھی مورچہ کو اجازت نہ دینے پر اس پر سیاست بھی شروع ہو گئی تھی, یہی وجہ ہے کہ فوری طور پر میرابھائیندر کے کمشنر مدھوکر پانڈے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎مہاراشٹر اسٹیٹ ساہتیہ اکیڈمی کی منتقلی کا فیصلہ ملتوی

Published

on

Rais-Shaikh

‎ممبئی : سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ کی جانب سے اردو ساہتیہ اکادمی کی منتقلی کا مسئلہ اٹھائے جانے کے چند دن بعد، مہاراشٹر حکومت نے اس اقدام کو روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان اقلیتی امور کے وزیر دتاترے بھرنے کی صدارت میں منگل (8 جولائی) کو ہوئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد کیا گیا، جس میں ریاستی اسمبلی میں ایم ایل اے رئیس شیخ کی طرف سے پیش کی گئی توجہ طلب تحریک کے جواب میں

یہ اقدام شیخ کی مسلسل کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے خطوط اور قانون ساز اسمبلی کے ذریعے مسئلہ اٹھایا تھا۔ یہ فیصلہ محبان اردو کے لئے فتح ہے۔ ‎منتقلی پر پابندی اور اکیڈمی کو سرکاری سہولت کو زیر اثر یقینی بنانے کا فیصلہ محبان اردو آبادی کے جائز مطالبات کی فتح ہے۔ وزیر نے یقین دلایا کہ جب تک مکمل طور پر فرنشڈ، سرکاری ملکیت 2,000 مربع فٹ جگہ دستیاب نہیں ہو جاتی، کوئی جگہ منتقلی نہیں ہوگی۔ یہ نتیجہ تمام اردو سے محبان اردو کے لیے اطمینان بخش ہے رئیس شیخ نے کہا کہ ‎میٹنگ کے دوران اقلیتی برادری سے متعلق کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں اردو ساہتیہ اکادمی کی مجوزہ تبدیلی، اقلیتی تحقیق اور تربیتی ادارے میں خالی اسامیاں، اور اقلیتی کمشنریٹ میں خالی اسامیاں شامل ہیں۔

‎”وزیر بھرنے نے یقین دلایا کہ اگر اکیڈمی کے لیے دو مہینوں میں مناسب سرکاری جگہ کی نشاندہی نہیں کی گئی تو موجودہ احاطے کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ اکادمی میں عملہ کے سات خالی عہدوں کو فوری طور پر پُر کیا جائے۔ اگر باقاعدہ تقرریوں میں تاخیر ہوتی ہے تو، شخضی کام کاج کو یقینی بنانے کے لیے کنٹریکٹ پر بھرتی کی جائے گی۔

ایم ایل اے رئیس شیخ نے مزید کہا کہ حکومت نے اقلیتی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور اقلیتی کمشنریٹ دونوں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ‎ادارے کو ایک بڑے فروغ میں، حکومت نے اردو ساہتیہ اکیڈمی کے لیے 10 کروڑ روپے کا ایک مستقل کارپس فنڈ بنانے پر اتفاق کیا ہے، جس کی مدت 50 سال ہوگی۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ حکومت 5 کروڑ روپے کی علیحدہ سالانہ فراہمی پر بھی مثبت طور پر غور کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com