Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قوم ہی ترقی یافتہ کہلاتی ہے : محبوب علی قیصر

Published

on

Mehboob Ali Qaiser

تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق چیرمین محبوب علی قیصر نے کہاکہ پوری دنیا کا جائزہ لیں تو آپ پائیں گے کہ جس قوم نے تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہی قوم ترقی یافتہ کہلائی۔ یہ بات انہوں نے شاہین باغ میں عائشہ ایجوٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ کے تعاون سے رحمان 30 کی شاخ کے افتتاح موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب میں تعلیم کی کتنی اہمیت ہے، اس کا اندازہ پہلی نازل ہونے والی وحی اقراء سے لگایا جاسکتا ہے۔ اسلام میں سب سے زیادہ زور تعلیم پر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ عرب قوم جو ایک معمولی سی بات پر برسوں لڑتی رہتی تھی۔ اسلام کی آمد کے بعد مہذب بن گئی۔ اور تعلیم کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا۔ جس سے ایک بڑے خطے پر وہ حکمراں بن گئی، اور انہوں نے سائنس، جغرافیہ، الجبرا اور دیگر تعلیمی میدان میں اپنے جھنڈے گاڑے۔ جسے انگریزوں نے حاصل کیا، اور وہ دنیا میں ترقی یافتہ قوم ہے، اور تمام شعبوں پر ان کا دبدبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تہذیب پانچ ہزار سال پرانی ہے، یہاں موہن جوداڑو، ہڑپا تہذیبیں تھیں، ٹکسلا، نالندہ یونیورسٹی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کے بچے پڑھیں گے وہی ملک ترقی یافتہ ہوگا۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کو ہندوستان کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیم کے لئے حکومت کو نجی اداروں کی شراکت سے زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

سپرتھرٹی کے سربراہ آنند کمار نے کہا کہ ہم نے رحمان تھرٹی کے تعاون ایسے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنایا ہے، جو مالی طور پر انتہائی کمزور تھے۔ انہوں نے تعلیم کے حوالے سے کہا کہ با صلاحیت اور ذہین بچوں کی مالی مدد کی ضرورت ہے، جو اپنا خرچ برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح شاہین باغ کا نام پوری دنیا میں ہے، اب شاہین باغ رحمان تھرٹی کی وجہ سے بھی جانا جائے گا۔ اور اب رحمان تھرٹی کے طلبہ پوری دنیا میں شاہین باغ کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے بچوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے، بلکہ انہیں مواقع اور مدد کی ضرورت ہے۔

رحمان تھرٹی کے بانی اور سربراہ عبیدالرحمان نے کہاکہ رحمان تھرٹی کا مقصد اچھی تعلیم دینے کے ساتھ اچھا انسان بھی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے معاشرے میں ڈاکٹرس، انجینئرس اور دیگر شعبوں کے ماہرین نہیں ہوں گے۔ اس وقت ہمارا معاشرہ ترقی یافتہ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد ان بچوں تک پہنچنا ہے جو صلاحیت مند ہیں، ذہین ہیں لیکن وہ تعلیم حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ٹسٹ کے ذریعہ ہم لیتے ہیں، اور ان کا خرچہ برداشت کرتے ہیں تاکہ ڈاکٹرس، انجینئرس بن کر ملک اور قوم کی خدمت کرسکیں۔

اس موقع پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر بریگڈیر سید احمد علی نے دہلی میں رحمان تھرٹی شروع کرنے کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے ہی قوم کی تقدیر اور تصویر بدلے گی۔

عائشہ ایجوٹیک کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد احتشام الحق نے تمام مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نصب العین تعلیم کو فروغ دینا ہے، اور اس ادارے سے پڑھنے والے ڈاکٹرس اور انجینئرس بن کر نکلیں گے، اور شاہین باغ کا نام روشن کرنے کے ساتھ ملک کے وقار کو بھی بلند کریں گے۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com